سی آئی اے پولےس ننکانہ ان اےکشن، منشےات فروشوں کےخلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران 150لےٹر شراب،چالو بھٹی ،بڑی مقدار مےں لاہن اور دےگر سامان برآمد •
سی آئی اے پولےس ننکانہ ان اےکشن، منشےات فروشوں کےخلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران 150لےٹر شراب،چالو بھٹی ،بڑی مقدار مےں لاہن اور دےگر سامان برآمد، ننکانہ اور شاہکوٹ پولےس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، سی آئی اے پولےس کی کارکردگی کے آگے متعلقہ پولےس بے بس ہو کر رہ گئی،تفصےلات کےمطابق ڈی پی او ننکانہ ڈاکٹر حےدر اشرف نے ضلع بھر مےں منشےات فروشوں کے منظم نےٹ ورک کو توڑنے اور جرائم کی روک تھام کےلئے چند ہفتے قبل اےس پی انوےسٹی گےشن ننکانہ کی سربراہی مےں ضلع بھر کی پولےس سے نڈر اور قابل افسران اور کانسٹےبلان پر مشتمل مانانوالہ کے نزدےک چندر کوٹ مےںسی آئی اے پولےس کا الگ ےونٹ قائم کر کے جرائم کے قلع قمع کےلئے خصوصی احکامات صادر فرمائے ، جسکی مانےٹرنگ اپنے پاس ہی رکھی ، سی آئی اے نے ڈی پی او ننکانہ کی امےدوں پر 100فےصد پورا اترتے ہوئے وہ کام کر دکھائے جن کی امےد بھی نہےں کی جا سکتی،سی آئی اے ےونٹ نے چند روز مےں ہی ضلع کے مختلف علاقوں مےں رےڈ کر کے سےنکڑوں لےٹر شراب، منشےات برآمد کر کے اےسے اےسے منشےات فروشوں کو حوالات کی سےر کروا دی کہ جن کو پولےس پکڑنے سے کتراتی تھی، گزشتہ روز بھی سی آئی اے انچارج چوہدری اکرم گجر اور چوہدری غلام رسول وڑائچ نے تھانہ صدر ننکانہ کی حدود مےں واقع موضع ٹھٹھہ نولاں دا مےں رےڈ کر کے بااثر منشےات فروش حسن ولد احمد علی اور رزاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100لےٹر شراب ،1ڈرمی لاہن ،شراب کی چالو بھٹی اور بجلی چوری کرنے کا سامان برآمد کر لےا، جبکہ شاہکوٹ کے نواحی موضع مقامی اےم پی اے رانا ارشد کے گاﺅں چک 50ٹوانہ کے بدنام زمانہ شراب فروش شفاقت ہرل کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 50لےٹر شراب برآمد کر لی، ننکانہ اور شاہکوٹ پولےس نے منشےات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہےں ، درےں اثناءسی آئی اے پولےس ننکانہ کی شاندار کارکردگی کیوجہ سے متعلقہ تھانہ جات کے اےس اےچ اوز اور ملازمےن سخت نالاں ہےں کےونکہ سی آئی اے ان کے حدود سے جرائم پےشہ افراد کا خاتمہ کئے جا رہی ہےں اور ان کے ہاتھ کچھ بھی نہےں آ رہا، اور عام طور پر عوامی رائے بھی ےہ ہے کہ تھانہ جات کا کنٹرول بھی سی آئی اے کو دےدےا جائے ،