- امريکي کانگريس ڈرونز حملوں سے آج تک بے خبر،نيويارک ٹائمز •
کراچي…رفيق مانگٹ…ڈرونز کے استعمال کو کبھي بھي کانگريس ميں زير بحث نہيں لايا گيا، ڈرونز آپريشن کو شروع ہوئے سات برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ،ان کي حمايت يا مخالفت ميں کانگريس کي طرف سے ايک بھي ووٹ نہيں آيا،امريکي آئين کے مطابق کسي بھي ملک کے خلاف کانگريس کي طرف سے اعلان جنگ کے بعد امريکي صدر اس جنگ کا کمانڈر انچيف ہوتا ہے.ليکن ڈرونز ٹيکنالوجي کے استعمال کے بعدصدر اور کانگريس کے اختيارات کي تقسيم پر سوالات اٹھ رہے ہيں.دنيا بھر ميں امريکي ملٹري ايکشن ’ War Powers Resolution ‘کي خلاف ورزي ہيں جس کے مطابق 48گھنٹوں کے اندرکسي بھي ملٹري ايکشن کي کانگريس کي طرف سيتوثيق اور60دنوں ميں اسے قانوني جواز فراہم کيا جانا ضروري ہے. امريکي اخبار’نيويارک ٹائمز‘ کے مطابق امريکانے 2004سے اب تک پاکستان ميں3سو سے زائد ڈرونز حملے کيے ،اس وقت امريکا کے سات ہزار سے زائد ڈرونز دنيا بھر ميں مختلف آپريشنز اور مشن ميں مصروف ہيں جب کہ12ہزار ڈرونزگراو?نڈ پر ہيں. ڈرونز آپريشن کو نہ صرف امريکي ايئر فورس بلکہ سي آئي اے بھي جاري رکھے ہوئے ہے.گزشتہ برس23اپريل کو ليبيا ميں ڈرونز آپريشن کاآغاز کيا گيا اور اس کے چھ ماہ بعد146حملے کيے گئے.دس برس قبل جنگوں ميں ربوٹ کا استعمال صرف ہالي ووڈ کي فلموں تک ہي محدود تھا ليکن اب دنيا بھر ميں اس کي اہميت کو مان ليا گيا ہے.پري ڈيٹر کو پہلي بار1995ميں آپريشنل کيا گيا اس وقت اس ميں جي پي ايس اور ہتھيار نہيں تھے.
22-1-2012- پانچواں ون ڈے: سري لنکا کي جنوبي افريقا کيخلاف ٹاس جيت کر فيلڈنگ •
جوہانسبرگ…جنوبي افريقا اور سري لنکا کے درميان پانچويں اور آخري ايک روزہ ميچ ميں سري لنکا نے ٹاس جيت فيلڈنگ کا فيصلہ کيا ہے.نيو ويلنڈيرر اسٹيڈيم جوہانسبرگ ميں کھيلے جارہے اس ميچ ميں سري لنکا نے وہي ٹيم برقرار رکھي ہے جس نے چوتھے ايک روزہ ميچ ميں پروٹيز کو پانچ وکٹوں سے شکست دي تھي. پانچ ميچوں پر مشتمل سيريز ميں جنوبي افريقا کو تين. ايک کي فيصلہ کن برتري حاصل ہے.
22-1-2012- چاردن کي دھڑجڑي بچياں انتقال کرگئيں •
کراچي…لاڑکانہ سے کراچي منتقل کي گئيں دھڑ جڑي بچياں ادارہ برائے صحت اطفال ميں انتقال کرگئيں .ضلع دادو کي تحصيل ميہڑ سے تعلق رکھنے والي خاتون کے ہاں شيخ زايد اسپتال لاڑکانہ ميں جڑواں بچيوں کي پيدائش ہوئي. جيونيوز پر خبر نشر ہونے پر صوبائي وزير صحت نے نوٹس ليتے ہوئے بچيوں کو علاج کے لئے کراچي منتقل کرنے کي ہدايت کي تھي جس پر ان بچيوں کو گزشتہ رات قومي ادارہ برائے صحت اطفال ميں منتقل کيا گيا تھا.ڈائريکٹر اين ائي سي ايچ جمال رضا کے مطابق بچيوں کو شعبہ انتہائي نگہداشت ميں رکھا گيا تھا دونوں بچيوں کے پيٹ جڑے ہوئے تھے اور کافي پيچيدہ کيس تھا،جمال رضا کا کہناہے کہ ايسے کيسز ميں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہيں
22-1-2012- چاردن کي دھڑجڑي بچياں انتقال کرگئيں •
کراچي…لاڑکانہ سے کراچي منتقل کي گئيں دھڑ جڑي بچياں ادارہ برائے صحت اطفال ميں انتقال کرگئيں .ضلع دادو کي تحصيل ميہڑ سے تعلق رکھنے والي خاتون کے ہاں شيخ زايد اسپتال لاڑکانہ ميں جڑواں بچيوں کي پيدائش ہوئي. جيونيوز پر خبر نشر ہونے پر صوبائي وزير صحت نے نوٹس ليتے ہوئے بچيوں کو علاج کے لئے کراچي منتقل کرنے کي ہدايت کي تھي جس پر ان بچيوں کو گزشتہ رات قومي ادارہ برائے صحت اطفال ميں منتقل کيا گيا تھا.ڈائريکٹر اين ائي سي ايچ جمال رضا کے مطابق بچيوں کو شعبہ انتہائي نگہداشت ميں رکھا گيا تھا دونوں بچيوں کے پيٹ جڑے ہوئے تھے اور کافي پيچيدہ کيس تھا،جمال رضا کا کہناہے کہ ايسے کيسز ميں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہيں
22-1-2012- برازيل فيشن ويک :ديدہ زيب ملبوسات کي نمائش کا سلسلہ جاري •
ساؤ پالو … برازيل کے شہرساو? پالو ميں فيشن ويک کے تيسرے روز بھي دل کش اور ديدہ زيب ملبوسات کي نمائش کا سلسلہ جاري رہا.ساو?پالو فيشن ويک ميں برازيل کے معروف ڈيزائنروں کے تيار کردہ موسم ِ سرما کے نت نئيملبوسات پيش کيے جارہے ہيں،تيسرے دن پيش کيے گئے ملبوسات ميں زيادہ تر چمڑے اورمخمل سے تيار کيے گئے تھے. موسم سرما کي مناسبت سے زيادہ تر سياہ اور سرخ رنگ استعمال کيا گيا تھا.برازيل ميں تيار کيے گئے يہ ملبوسات جاپان اور متحدہ عرب امارات سميت دنيا کے مختلف ممالک ميں خاصے پسند کيے جاتے ہيں
22-1-2012- جڑے ہوئے جسم کيساتھ پيدا ہونيوالي دو بچياں لاڑکانہ سے کراچي منتقل •
کراچي … لاڑکانہ ميں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پيدا ہونے والي بہنوں کو کراچي کے قومي ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کرديا گيا، جہاں معائنے کے بعد بچيوں کي سرجري کافيصلہ کياجائيگا،لاڑکانہ کے شيخ زيد اسپتال ميں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پيدا ہونيوالي دو بچيوں کي خبر جيونيوز پر نشر ہونے کے بعد صوبائي وزيرصحت سندھ ڈاکٹر صغير احمد نے بچيوں کو علاج کے لئے کراچي منتقل کرنے کے احکامات جاري کيے تھے. جس کے بعد دونوں بچيوں کو کراچي کے قومي ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کيا گيا.دونوں بچيوں کے جسم آپس ميں جڑے ہوئے ہيں اور دل ايک ہي ہے.
22-1-2012- طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لينے کيلئے گراسمين افغانستان پہنچ گئے •
کابل… امريکا کے خصوصي نمائندے برائے جنوبي ايشيا مارک گراسمين طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لينے کيلئے افغانستان پہنچ گئے ہيں، جہاں وہ
افغان صدر حامد کرزئي سے بھي ملاقات کريں گے. ايک بيان ميں مارک گراسمين کا کہنا تھا کہ امريکا افغان مصالحتي عمل کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس کے ليے وہ ہر طرح کي معاونت دينے کو تيار ہے..انھوں نے کہا کہ اس کے ليے وہ صدر حامد کرزئي سے ملاقات کريں گے اور آگے کے معاملات طے کريں گے. مارک گراسمين طالبان کے قطر ميں آفس کھولنے کے اعلان کے بعد جنوبي ايشيا کا دورہ کرہے ہيں. کابل کے دورے کے دوران وہ صدر حامد کرزئي سے ملاقات ميں اس خدشے پر بات کريں گے کہ قطر مذاکرات ميں افغانستان کو سائيڈ لائن کيا جاسکتا ہے.
21-1-2012- سينيٹ اليکشن:اعتزازاحسن،بابراعوان پنجاب سے اُميدوار ہوں گے •
لاہور…پيپلزپارٹي نے پنجاب ميں سينيٹ کي سيٹوں کے اُميدواروں کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل کر ليا. دو جنرل سيٹوں پر چوہدري اعتزاز احسن اور بابر اعوان کے نام تجويز کئے گئے ہيں.پيپلز پارٹي کے ذرائع کے مطابق مشاورت کے عمل ميں فريال تالپور، جہانگير بدر، راجا رياض اور امتياز صفدر وڑائچ شريک ہوئے. سينيٹ اليکشن کے لئے پيپلز پارٹي کے اميدواروں کے ناموں کي حتمي منظوري پارٹي قيادت آئندہ چند دنوں ميں دے گي. ذرائع کے مطابق ٹيکنو کريٹ کي سيٹ پر مسلم ليگ ق کے اميدوار کي حمايت کي جائے گي. جبکہ خواتين کي مخصوص نشست پر مسلم ليگ ق پيپلز پارٹي کے اميدوار کي حمايت کرے گي.
21-1-2012- منصور اعجاز کے پاکستان آنے ميں امريکا معاون نہيں، سفارتخانہ •
اسلام آباد … اسلام آباد ميں امريکي سفارتخانہ نے کہاہے کہ ميموگيٹ کي تحقيقات ميں امريکي شہري منصوراعجاز کو پاکستان آنے پر امريکي حکومت نے سکيورٹي کي کوئي يقين دہاني کرائي ہے نہ وہ انکے دورے پر کسي رابطے ميں ہے. امريکي سفارتخانے کے ترجمان نے جيونيوز سے گفت گو ميں کہاکہ منصوراعجاز کو پاکستان آنے پر وہ تمام حقوق اور سہوليات حاصل ہوں گي جو عام امريکي شہري کو ہوتي ہيں، ترجمان نے واضح کيا کہ امريکي سفارتخانہ منصور اعجاز کو سکيورٹي نہيں دے رہا ، وہ امريکي شہري ہيں اور انہيں اس شہري والي سہوليات ہي ميسر ہوں گي.
21-1-2012- عظمي ايوب کيس، آئي جي خيبرپختونخوا اور سيکريٹري داخلہ طلب •
پشاور… چيف جسٹس پشاور ہائي کورٹ کے حکم پر بنائي گئي کميٹي نے عظمي ايوب کي بچي سے متعلق رپورٹ تيار کرلي. کميٹي ميں سيشن جج انيس بخاري، خيبرميڈيکل کالج کے پرنسپل ظاہرحسين اور ڈي آئي جي ادريس خان شامل ہيں. کميٹي کي جانب سے تيار کي گئي رپورٹ کي بنياد پر آئي جي خيبرپختونخوا اور سيکريٹري داخلہ کو آج ہي طلب کر ليا گيا ہے. واضح رہے کہ رپوٹ ميں سفارش کي گئي تھي کہ سي سي پي او کو طلب کرکے عظمي? ايوب کي بچي کے حوالگي سے متعلق پوچھا جائے جبکہ سي سي پي او سے پوچھا جائے کہ پوليس کي موجودگي کے باوجود بچي کو وويمن کميشن کے حوالے کيوں کيا گيا. رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ عدالتي حکم کے بغير بچي کي حوالگي توہين عدالت کے زمرے ميں آتي ہے.
21-1-2012- عدليہ نے مارشل لاکا راستہ روک ديا،چيف جسٹس •
کراچي… چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري نے کہا ہے کہ عدليہ نے 3 نومبر کے اقدامات کو غير قانوني قرار دے کر مارشل لاء کا راستہ روک ديا ہے، پي سي او کے تحت حلف اٹھانے کو بھي غير آئيني اور غير قانوني قرار ديا جاچکا ہے. کراچي سپريم کورٹ رجسٹري ميں انرولمنٹ حاصل کرنے والے سندھ بلوچستان کے 23 وکلاء ميں نے اسناد تقسيم کے بعدخطاب کرتے ہوئے چيف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے وکلاء سے بڑي توقعات وابستہ ہيں اميد ہے نئے وکلاء آئين اور قانون کي بالادستي کے لئے اپنا کردار ادا کريں گے. ان کا کہنا تھا کہ آئين کے آرٹيکل پانچ کے تحت تمام شہري اور وکلاء آئين اور قانون کي پاسداري اور احترام کے پابند ہيں ،سپريم کورٹ نے ہميشہ آئيني حدود ميں رہ کر اپني ذمہ دارياں ادا کي ہيں.انہوں نے کہا کہ بدقسمتي سے ماضي ميں پي سي او ججز کے ذريعے سپريم کورٹ کي آئيني حيثيت ختم کرنے کي کوشش کي گئي. چيف جسٹس نے کہا کہ ہم اپني اننگز کھيل چکے ہيں کل آپ ميں سے کوئي چيف جسٹس ہوگا. اس سے قبل چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کي سربراہي ميں سپريم کورٹ رجسٹري ميں بلڈنگ کميٹي اجلاس ہوا جس مييں جسٹس انور ظہير جمالي، جسٹس سرمد جلال عثماني ، جسٹس خلجي عارف حسين ، چيف جسٹس سندھ ہائي کورٹ جسٹس مشير عالم، رجسٹرار سپريم کورٹ ڈاکٹر فقير حسين ، سيکريٹري فنانس سندھ اور چيف انجينئير بلڈنگ شريک تھے. اجلاس ميں جوڈيشيل لاک اپ اور سرونٹ کوارٹر کي تعمير سے متعلق امور کا جائزہ ليا گيا.
21-1-2012- جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،آرمی چیف •
راولپنڈی…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ فوج اقتدار پر قبضہ کرلے گی، افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی،ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج اپنی آئینی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔فوج کے اقتدار میں آنے کی افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کاحصہ ہے
23-12-2011- شام کے دارلحکومت دمشق میں دو خود کش کار بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک •
دمشق… شام کے دارلحکومت دمشق میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دمشق میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ علیحدہ عمارتوں پر خود کش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے حملہ کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں اور القاعدہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
23-12-2011- نواز شریف ،سلیم سیف اللہ ملاقات،مارچ میں انتخابات کرانے کا مطالبہ •
لاہور… نوازشریف سے مسلم لیگ ہم خیال کے سینیٹر سلیم سیف اللہ کی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بہتر ہوگاکہ سینیٹ انتخابات کے فوری بعد عام انتخابات کروا دیے جائیں، عام انتخابات کیلئے غیر جانبدارانہ نگراں سیٹ اپ قائم کیاجائے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت مارچ میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر ے ۔
23-12-2011- ’ابھی تو میں جوان ہو ں‘دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کانام عالمی ریکارڈ میں •
نیو یارک…این جی ٹی…امریکا سے تعلق رکھنے والی91سالہ برنس بیٹس دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر بن گئیں۔ عا م طو ر پر خواتین 50سال کی عمر کے بعد اپنے آپ کو گھراور بچوں تک محدود کر کے اپنے اوپر بڑ ھا پا طا ری کر لیتی ہیں لیکن امریکاکی ایک عمر رسیدہ خاتون نے 91 سا ل کی عمر میں ثابت کر دیا ہے کہ" ابھی تو میں جوان ہو ں"۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی91سالہ برنس بیٹس ایک یوگا انسٹرکٹر Yoga Instructor))ہیں اور آج بھی لا تعداد خواتین کو زندہ دلی سے یوگا سیکھاتی ہیں۔برنس نے یوگا کا آغاز 50سال قبل ٹی وی پر ایک یوگا پروگرام دیکھنے کے بعد کیاجس کے بعد سے ناصرف وہ خود بلاناغہ یوگا کرتی ہیں بلکہ خود سے10یا 20سال چھوٹی خواتین کو بھی یوگا کی کلاسسز دیتی ہیں۔برنس کا جسم اب بھی نہایت لچکدار اور چست ہے اور وہ جوانوں کی طرح یو گا کی مشقیں کر تی ہیں اور حال ہی میں تمام دستاویزاتی عمل مکمل کرنے کے بعد انکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے
23-12-2011- تحریک انصاف کو مزار قائد سے متصل باغ قائد میں جلسے کی اجازت •
کراچی… تحریک انصاف کو مزار قائد سے متصل باغ قائد میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محمد عارف ، ریذیڈنٹ انجینئر نے جیو نیوز کو بتایا کہ مینٹینس اینڈ پروٹیکشن آرڈیننس 1971کے تحت کسی کو بھی مزار قائد یا اس کے زیر نگرانی اراضی پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں تاہم اب اوپر سے احکامات آگئے ہیں اور اس شرط پر اجازت دی گئی ہے کہ وہ املاک کا خیال رکھیں گے اور 25دسمبر کو مزار قائد آنے والے عوام کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
23-12-2011- پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ فضائی نگرانی کے نظام کو بہتر بنالیا •
اسلام آباد…پاکستان نے فضائی مداخلت روکنے کے لئے افغان سرحد پر اپنے فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنالیا ہے۔اسلام آباد میں ایک سیکیوریٹی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ قدم نیٹو حملہ میں 24پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب افغان سرحد پر ہمارا مکمل طور پر سازو سامان سے لیس فضائی دفاعی نظام موجود ہے،اس نظام میں کسی بھی طیارے کا سراغ لگانے اور پتہ لگانے کی صلاحیت ہے۔ یہ قدم تھا افغانستان سے ہونے والی مداخلت روکنے اورکسی مزید فضائی حملہ کا جواب دینے کے لئے اٹھایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نظام میں کسی طیارے یاہیلی کاپٹر کو فوری پتہ چلانے اور اسے گرانے کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
9-12-2011- کرک:اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا بھائی عدالت کے سامنے قتل •
کرک…خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی عظمیٰ ایوب کے بھائی کو عدالت کے سامنے قتل کردیا گیا۔اجتماعی زیادتی کا شکارہونے والی عظمی ایوب کا بھائی عالم زیب خٹک جمعہ کو تخت نصرتی میں پیشی کے لئے مقامی عدالت پہنچا۔ تو عدالت کے باہر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے اندھاھند فائرنگ کردی جس سے عالم زیب خٹک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کی آڑ میں فرار ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مقتول عالم زیب کی بہن عظمیٰ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ مقدمہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کو فریق بنایاگیا ہے۔
9-12-2011- آصف زرداری کی وطن واپسی میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، خلیجی اخبار •

دبئی…امارات کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ صدر آصف زرداری کی وطن واپسی میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔خلیجی اخبار نے دبئی کے اسپتال میں صدر آصف زرداری کے ایک قریبی ساتھی کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹروں کے زیر معائنہ ہیں اور اس میں دو دن سے لے کر کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق کیا جائے گا۔صدر کے ساتھی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے وہ اسپتال سے رخصت ہوجائیں اور گھر پر ہی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی آرام کریں لیکن ان کے ساتھیوں کا خیال ہے کہ وہ یہیں رہیں۔
9-12-2011- بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش، استورکا زمینی رابطہ منقطع •
اسلام آباد…ملک کے مختلف بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش ہوئی ہے،استور میں کئی گھنٹوں کی برفباری کے بعدعلاقہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ضلع استور میں کئی گھنٹوں تک برفباری کے بعد کئی علاقوں کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے جس کے بعد لوگ گھروں میں محصورہو گئے ہیں۔غذر،اسکردو اور گلگت کے پہاڑوں پر رات گئے ہلکی برفباری ہوئی۔گلگت شہر میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ادھرہزارہ ڈویژن میں گذشتہ رات ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔اس وقت مختلف علاقوں میں جزوی طورموسم آبرلود ہے۔چترال کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پربرفباری کے باعث درجہ حرارت انتہائی کم ہوگیا ہے۔مری میں بارش اوربرفباری کے بعد سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔آزادکشمیر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ باغ ،راولا کوٹ سمیت بالائی وادی نیلم ،کیل اورلیپہ کے بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔
9-12-2011- پہلا ٹیسٹ :پاکستان کی گرفت مضبوط،بغیر کسی نقصان کے132 رنز •
چٹا گانگ…پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پہلے بالرز کی تباہ کن بالنگ اور پھر بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کیپہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بنگلہ دیش کے 135 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 132 بنالیے ہیں، اس طرح پاکستان ٹیم صرف تین پیچھے ہے اور اس کی ابھی دس وکٹیں باقی ہیں۔محمد حفیظ74اورتوفیق عمر53رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیشی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے ناظم الدین اور ناصر حسین کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بالرز کاجم کرسامنا نہ کرسکا، اور یوں پوری ٹیم135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناصر حسین41 اور ناظم الدین 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے سعید اجمل اور عبدالرحمان نے تین، تین جبکہ عمرگل اور اعزاز چیمہ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
9-12-2011- صدر زرداری عاشورہ کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے •
اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عاشورہ محرم کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدر زرداری عاشورہ کے بعدپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس بلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، صدارتی ترجمان کے مطابق صدرآرٹیکل56 ایک کے تحت قومی اسمبلی یاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔ حکومت اس مقصد کیلئے ضروری اقدامات کرے اور اراکین پارلیمنٹ کی حاضری یقینی بنائی جائے، ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، جمہوری اقدار کی پاسداری کریں اوراشتعال میں نہ آئیں، مشتعل ہوجانا مضبوط نہیں بلکہ کمزور ذہن کا عکاس ہے۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ جمہوریت صبر،برداشت اورثابت قدم رہنے کانام ہے۔ جس کا مظاہرہ ینگون کی رہنما آنگ سانگ سوکئی نے کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کا اعلان عاشورہ کے بعد کیا جائے گا۔
4-12-2011- تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے •
اسلام آباد . . . . . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے ہیں اور تمام سیاستدانوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کاچیلنج دے دیا ہے، اس موقع پرشاہ محمودقریشی کوبھی تحریک انصاف کاوائس چیئرمین بنادیاگیا ۔لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے اثاثے میڈیا کے سامنے پیش کردیئے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال سے میں اور بورڈ آف گورنرز نے کوئی پیسہ نہیں لیا،جس نے بورڈ آف گورنرز پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے اسے قانونی نوٹس پہنچ رہاہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میراکوئی بھی اثاثہ میرے بچوں کے نام پرنہیں ہیں،سب میرے نام پرہیں،10لندن والافلیٹ7لاکھ پاوٴنڈمیں بیچا، انہوں نے لندن کے فلیٹ کی سیل ڈیڈپیش کردی،انہوں نے بتایا کہ لندن والافلیٹ بیچ کر2002میں زمین خریدی جس کی رجسٹری پیش کررہاہوں۔میاں چنوں کی زمین مجھے داداسے ورثے میں ملی،ان کاکہنا تھاان کو ملنے والے دونوں پلاٹس انہیں کرکٹ میں خدمات کی بنا پر خود نوازشریف نے دیئے تھے جنہیں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کے نام کردیئے۔اس موقع پر انہوں نے تمام سیاست دانوں کو چیلنج کیا کہ وہ بھی اسی طرح اپنے اثاثے میڈیا کے سامنے پیش کریں۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہسپریم کورٹ اورجمہوریت کوبچانے کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے۔
4-12-2011- صدرخطاب کے بجائے میمو گیٹ میں کردارکی وضاحت کریں، چوہدری نثار •
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے صدرکے مشترکہ اجلاس سے خطاب پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں چودھری نثارعلی خان نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ صدرکے خطاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں میموگیٹ پرہونے والی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کیلئے نیاڈرامہ ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ زرداری صاحب سیاسی تقریری کرنے کے بجاے میموگیٹ میں اپنے اور حکومتی کردارکے بارے میں صفائی پیش کریں۔چودھری نثارعلی خان نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بارے میں کہاہے کہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
4-12-2011- شمسی ایئر بیس:طیارے کی آمد،امریکی اہلکاروں نے سامان لپیٹنا شروع کردیا •
خاران......بلوچستان کے علاقے خاران میں قائم شمسی ائیر بیس پرتعینات امریکیوں کا سامان لینے کیلئے ایک طیارہ پہنچ گیا جس میں سامان کی لوڈنگ شروع ہوگئی جبکہ ائیرپورٹ کے اردگرد سیکورٹی سخت کردی گئی۔ خاران سے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے 11دسمبر تک شمسی ائیربیس خالی کرنے کے احکامات کے بعدامریکی اہلکاروں کے سامان کولینے کیلئے ایک طیارہ شمسی ائیربیس پر پہنچ گیا ہے جس میں امریکی اہلکاروں کے سامان کی لوڈنگ شروع ہوگئی جبکہ ائیرپورٹ اور طیارے کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شمسی ائیر پورٹ پر پہنچنے والے طیارے میں ابتدائی طور پر سامان افغانستان کے بگرام ائیرپورٹ گیا جائے گا جبکہ امریکی اہلکاروں کا مکمل انخلا چند دنوں میں متوقع ہے۔
4-12-2011- پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس،انجم عقیل کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ •
اسلام آباد میں سول جج کی عدالت نے نیشنل پولیس فاونڈیشن اراضی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے انجم عقیل کو آج سول جج عثمان علی خان کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے انجم عقیل خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی، جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ گذشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل راول پنڈی نے نیشنل پولیس فاونڈیشن اراضی اسکینڈل کیس میں ا نجم عقیل خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی اوران کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
4-12-2011- تحریک طالبان پاکستان 100سے زائد چھوٹے دھڑوں میں تقسیم •
کراچی..... رفیق مانگٹ… تحریک طالبان پاکستان کئی دھڑوں میں تقسیم ہو کر 100سے زائد گروپوں میں بٹ گئے، پاک فوج نے آپریشن اور امریکی ڈرونز حملوں نے ان کو کمزور کردیا ، پاکستان حکومت کے ساتھ ان کی کمزوری کے بعدامن مذاکرات کے بیانات آرہے ہیں ،مالی لحاظ سے عسکریت پسند انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے،2009 میں بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے، امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان طالبان کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئے،پاک فوج اور امریکی ڈرونز حملوں نے طالبان کے مضبوط دھڑے کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا ہے،سیکورٹی حکام، قبائلی رہنماوٴ ں اور تجزیہ کاروں کے نزدیک پاکستانی طالبان 100 سے زائد چھوٹے دھڑوں میں بٹ چکے ہیں، عسکریت پسند مالی معاملات کو چلانے میں مشکلات میں گھر چکے ہیں ، القاعدہ کی اتحادی تحریک طالبان پاکستان افغان سرحد کے ساتھ اور پاکستان میں ساڑھے چار برس سے عسکریت پسند کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اسی گروپ نے پاکستان میں زیادہ تر دہشت گردی کے حملے کئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان امریکا کی حمایت یافتہ حکومت کو ہٹانے اور ایک سخت گیر اسلامی حکومت لانے کے حامی ہیں۔فاٹا میں ایک سینئر محقق منصور محسود نے کہا ہے کہ "آج تحریک طالبان کا ڈھانچہ تقسیم اور کمزور ہوچکا ہے او ر انکے پاس رقم ختم ہوچکی ہے۔ یہ صورت حال پاک فوج اور حکومت کے لئے وسیع پیمانے پر معاون ثابت ہوئی ۔ یہ گروپ 2009میں اپنے رہنما بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد زوال کا شکار ہے۔ ان کی تقسیم میں پاک فوج کے آپریشن اور امریکی ڈرونز حملو ں نے اہم کردار ادا کیا، دوسری بڑی وجہ عسکریت پسندوں کو تقسیم اور قابو کرنے کی پاک فوج کی حکمت عملی تھی ، کمانڈرو ں نے تحریک طالبان سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے گروپ بنا لیے ہیں جس سے ان کی تنظیم کمزور ہو چکی ہے۔ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات جیسے بیانات اسی پس منظر کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی اس کمزور ی سے افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کو بھی فائدہ ہوا،جہاں ان کے فوجی عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد میں تھے۔ تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ عسکریت پسندوں کی اس تقسیم کا اتحادی افواج کو فائدہ حاصل ہوا۔
4-12-2011- مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ امریکی افسران کی غلطی کا شاخسانہ تھا،برطانوی اخبار •
لندن.....برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ امریکی افسروں کی غلطی سے پیش آیا۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے سینئر پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو مہمند ایجنسی میں حملے سے آگاہ کیا تھا، لیکن حملے کے مقام اور وقت کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی تھیں۔ اخبار نے لکھا کہ پاکستانی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ جب تک یہ اندازہ ہوا کہ نشانہ سرحدی چوکی ہے، حملہ شروع ہوچکا تھا۔ اخبار کے مطابق امریکیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعدامریکی اپاچی ہیلی کاپٹرز اور ایک” اے سی ون تھرٹی گن شپ “ نے رات کے اندھیرے میں جم کر بمباری کی،غلطی کا احساس صبح کی روشنی پھیلنے کے بعد ہوا۔ اس واقعے میں 24 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔
4-12-2011- چمپیئنز ٹرافی ہاکی: آج ہونے والے تمام میچز ملتوی •
آکلینڈ..... ہاکی چیمپیئنزٹرافی میں بارش کے باعث آج ہونے والے تمام میچز کل تک کیلئے ملتوی کردیے گئے۔ آج ہونے والے میچز میں پول اے میں پاکستان اور اسپین، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیاں میچز ہونے تھے جبکہ پول بی میں ہالینڈ کا مقابلہ جرمنی اور کوریا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہونا تھا۔
4-12-2011- پہلے پاکستان کی خود مختاری دیکھیں گے پھربون کانفرنس، گیلانی •
کراچی… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ شمسی ایئر بیس خالی کرانے کیلئے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، ہم پہلے پہلے پاکستان کی خود مختاری دیکھیں گے پھربون کانفرنس۔ ایکسپوسینٹر کراچی میں یو اے ای 2011 ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان کو اپنی سلامتی اور خود مختاری عزیز ہے شمسی ایئر بیس خالی کرنے کیلئے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن کاخط لکھ دیاگیا ہے، وزیراعظم نے بتایا کہ بون کانفرنس میں شرکت کے لئے افغان صدرحامد کرزئی نے فون کرکے کہاکہ کانفرنس افغانستان کے لئے ہورہی ہے پاکستان کی شرکت کے بغیر کانفرنس ادھوری ہوگی۔وزیرا عظم نے بتایا کہ افغان صدر کوآگاہ کر دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے اس لئے ہم بون کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ وزیراعظم گیلانی نے بتایا کہ افغان صدرکا کہناتھا کہ حملہ نیٹو اور امریکانے کیاہے۔
30-11-2011- نیٹو حملہ حادثہ نہیں، معافی کافی نہیں ہوگی، وزیر خارجہ •
اسلام آباد… وزیرخارجہ حناربانی کھر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایاہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل میں منصور اعجاز نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ، مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ حادثہ نہیں تھا، اس پر صرف معافی کافی نہیں ہوگی اور اب پاکستان اپنے فوجی اتحادیوں کے ہاتھوں شہید ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سلیم سیف اللہ کی زیر صدارت ہوا، وزیرخارجہ نے اسے بریفنگ میں بتایاکہ ایڈمرل مولن کو بھیجے گئے میمو کا بارے میں دفترخارجہ کے پاس کوئی رکارڈ نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ سابق سفیر حسین حقانی کو قانون کی عدالت میں آنے کا موقع ملنا چاہیئے، حناربانی کھر نے نیٹو حملے کے معاملے پر کمیٹی کو بتایاکہ سرحدی نقل و حرکت کیلئے پاکستان اور اتحاری افواج میں میکنزم موجود ہے، لیکن مہمند واقعہ سے قبل نیٹو کی نقل و حرکت کا ہمیں بتایانہیں گیا ،انہوں نے کہاکہ ہم خطہ میں سلامتی و استحکام چاہتے ہیں لیکن یہ ہماری خودمختاری کے عوض نہیں ہونا چاہیئے،وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ افغانستان کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا نہیں گیا، اور پاکستان کی پارلیمانی قراردادوں پر ریڈ لائن کو اتحادیوں نے باربار عبور کیا ہے۔
30-11-2011- سپریم کورٹ کا ریلوے کی اراضی واگزار کرنے کا حکم •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ریلوے اراضی واگزار کرانے اور نیب کو ریلوے آڈٹ رپورٹ میں نامزد کردہ افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے ہیں کہ ریلوے نے تو بحال ہونا ہی ہونا ہے لیکن اس میں کرپشن کرنے والے جیل کی سلاخوں کی پیچھے جائیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ریلوے میں بدحالی کے مقدمہ کی سماعت کی۔سابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایاکہ پتہ چلاہے کہ خراب تیل سے 290 انجن متاثر ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ریلوے صرف نئے انجن خریدنے میں ہی کیوں دل چسپی رکھتا ہے، رواج بن گیاہے کہ خراب چیز ٹھیک کرانے کی بجائے خزانے سے نئی خرید لی جاتی ہے۔ ممبر ریلوے بورڈ نے بتایاکہ چیف مکینیکل انجینئرنگ کے مطابق انجنز خراب تیل کی وجہ سے خراب ہوئے۔ عدالت نے فوری مرمت کے قابل انجنز کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس محکمہ بحالی کے لئے شیخ رشید احمد اور متعلقہ انجینئرز کی میٹنگ کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے فرانزک آڈٹ رپورٹ اگلی سماعت پر اور ہرخراب انجن کے نقص اور بحالی کے تخمینہ جات کی تفصیلات 10 دن میں طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
30-11-2011- روپے کے مقابلے میں ڈالر88.40روپے کی بلند ترین سطح پر •
کراچی… انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 88 روپے 40 پیسے کی سطح پر فرو خت ہوتے دیکھا گیا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
30-11-2011- پاکستان کی بون کانفرنس میں عدم شرکت قابل افسوس ہے، ہلیری کلنٹن •
بوسان (جنوبی کوریا)…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بون کانفرنس میں عدم شرکت قابل افسوس ہے ۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہلیری کلنٹن نے نیٹو حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بون کانفرنس میں عدم شرکت قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
30-11-2011- نیٹو حملے، پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ •
لاہور… پاکستان نے مہمند ایجنسی پر نیٹو فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 26نومبر کو مہمند ایجنسی کی سرحدی چوکیوں پر نیٹو ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں24فوجی جوانوں کی ہلاکت کا معاملہ آج کابینہ کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے رکھا گیا۔ کابینہ نے اس سے قبل اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے، عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہی اور عزت کے ساتھ مرنا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان افغان امن منصوبے سے متعلق جرمنی کے شہر بون میں منعقعد ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
29-11-2011- آفاق احمد کو30دن کیلئے نظربند کر دیا گیا، نوٹی فکیشن جاری •
کراچی… حکومت سندھ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کو تیس روز کے لئے نقضِ امن آرڈیننس کے تحت جیل میں نظربند کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ آفاق احمدکی جانب سے نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر ان کی نظربندی کے احکامات جاری کردئیے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد کی جانب سے شہر میں آفاق احمد کی رہائی سے نقضِ امن کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔ امن و امان کی خرابی اور تصادم کے خدشے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی میں تیس روز کے لئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ آفاق احمدکے وکیل خرم مقصود کے مطابق نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کی جائے گی۔
29-11-2011- سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کیلئے یکم دسمبر کی تاریخ طے کی ہے،اس حوالے سے جلد سماعت کی درخواست مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے دائر کی تھی ۔ نواز شریف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میموگیٹ درخواست داخل کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی اور 24 فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا ، میمو گیٹ پر صرف بیان بازی کی جا رہی ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے جس سپریم کورٹ کا 9رکنی بینچ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔
29-11-2011- نیٹو فورسز کو سپلائی چوتھے روز بھی معطل، قندہار اور گردونواح میں رسد کا بحران •
کوئٹہ… چمن باڈر کے راستے افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کو رسد کی سپلائی آج چو تھے روز بھی معطل ہے جہاں قندہار اور متعلقہ اضلاع میں نیٹو کے پاس خوراک اور تیل کی کمی کا بحران پیدا ہونا شروع ہو گیاہے۔ فرنٹیر کور حکام کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی واقعہ کے خلاف افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کو چمن باڈر کے راستے رسد کی سپلائی آج چوتھے روز بھی معطل کر رکھی ہے ۔ اس سلسلے میں کوئٹہ سے چمن تک تمام علاقوں سے نیٹو کے کنٹینروں اور آئل ٹینکروں کو چمن باڈر کے مرکزی ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہیجہاں کسی بھی نا خشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کر دئے گئے ہے۔ باڈر ٹرمینل میں ڈیڑھ سو سے زئد سپلائی کنٹینرز اور ٹینکرز کھڑے ہے ادھر افغانستان کے شہر قندہار میں افغان حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ قندہار بیس اور اس سے متعلقہ جنوبی صوبوں میں امریکی اور نیٹو فورسز کے پاس خوراک اور تیل کی سپلائی بند ہونے کے باعث بحران پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے جہاں پر ایمرجنسی کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں حکام نے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ادھر خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر بھی آج چوتھے روز نیٹو کی سپلائی معطل ہے۔نیٹو کو سپلائی پرمامور تما م آئل ٹینکرزاوردیگر گاڑیوں کو واپس پشاو ر بھیجا جاچکاہے۔ضلع نوشہرہ میں نیٹو آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کے داخلے پر آج چوتھے روز بھی مکمل طور پر پابندی ہے، رات گئے نیٹو کے 50 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز نے پنجاب سے افغانستان کے لئے طور خم بارڈر تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تمام کنٹینرز اور ٹینکرز کو واپس پنجاب کی جانب روانہ کردیا۔
29-11-2011- ٹیکسلا کے قریب مسافر وین کو حادثہ،14مسافر جاں بحق •
اسلام آباد… پشاور سے راولپنڈی آنے والی مسافر وین ٹیکسلا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسافر وین میں 18افراد سوار تھے جب ٹیکسلا کے قریب اس کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور وین درخت سے ٹکرا کر نیچے جا گری۔ حادثے کی وجہ سے مسافر وین میں آگ لگ گئی اور 10مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4نے بعد میں دم توڑ دیا۔ زخمی ہونے والے باقی مسافروں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
29-11-2011- نیٹو حملے پر پاکستانیوں کا غصہ جائز ہے،جنرل مارٹن •
واشنگٹن. . . . . . .امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی کا واقعہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے،نیٹو حملے پر پاکستانیوں کا غصہ جائز ہے،جنرل کیا نی سے وعدہ کیا ہے کہ نیٹو واقعے کی تحقیقات کرے گا۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جنرل مارٹنڈیمپسی کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی واقعے کی خبرسنتے ہی جنرل کیانی سے رابطہ کیا۔واقعے پرپاکستان کی برہمی جائز ہے، ان کے 24 اہل کار شہید ہوئے۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور پاکستانی حکام کے تعلقات بہتربنانے کیلئے بات چیت جاری ہے،پاکستان اور امریکی افواج کے درمیان فوجی تعلقات اب بھی مستحکم ہیں۔جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک 20 سال سے ہے،حقانی نیٹ ورک اور آئی ایس آئی کے درمیان تعلقات کا علم نہیں۔
29-11-2011- ایٹمی پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان •
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،حکومت ، مسلح افواج اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے عوام اس حوالے سے انتہائی پرعزم ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے صدر کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے اور کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے مطابق تمام اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ دیئے گئے ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعظم ہیں۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے علاوہ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ بھی ہے،اور یہ ادارے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں اور پروگرامز کے ذمہ دار ہیں ،،اسٹریٹجک پروگرامز کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی تسلسل کے ساتھ اجلاس منعقد کرتی ہے،ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے دفاع کا انتہائی اہم حصہ ہے اور کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی برقرار رکھا جائے گا۔
28-11-2011- بعض عناصر کراچی میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، رحمن ملک •
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ دشمن محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے کراچی سمیت ملک کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز عوام اور علماء کے تعاون سے اس کے عزائم ناکام بنا دیں گی ۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہدی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو شہر کے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے ،چیکنگ اور گشت فوری طور پر بڑھانے کا حکم دے دیاہے ۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس کو بھی ڈی آئی خان میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں اضافے کی فوری ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پرصوبے میں محرم کے دوران امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے گلگت اسکاوٴٹس کو پولیس کی معاونت کرنے کا حکم دیا ہے۔
28-11-2011- وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمن کو فون،نیٹو حملوں پر تفصیلی گفتگوکی •
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلے فون پر رابطہ کرکے نیٹو فورسز کے پاکستانی فورسز پر حملے کے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیاہے۔ وزیراعظم گیلانی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نیٹو فورسز کی سرحدی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی شہادتوں پر حکومت عوام کے فوری ردعمل سے متعلق تفصیلی گفت گو کی ،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے واقعہ پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور فیصلوں کی تائید کی ،وزیراعظم نے واقعہ کے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔
28-11-2011- چین نے سپر کمپیوٹنگ میں سپر پاور بن کرامریکا کو پیچھے چھوڑ دیا •
کراچی…رفیق مانگٹ …سپر کمپیوٹر کی دوڑ میں چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا، چین نے دنیا کا سب سے تیز ترین اور طاقتور سپر کمپیوٹر Tianhe-1A (ملکی وے) بنا لیا۔ سپر کمپیوٹرز کی صنعت کی مالیت 25.6ارب ڈالر ہے۔دنیا کے کل 5سو سپر کمپیوٹرز میں سے امریکا 263سپر کمپیوٹرز کے ساتھ سر فہرست جبکہ چین 74سپر کمپیوٹرز کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ موجودہ چینی سپر کمپیوٹر امریکی ٹیکنالوجی سے پانچ گنا طاقتور ہے، اس کے جواب میں امریکا نے 2012ء تک چین سے بھی آٹھ گنا طاقت کا حامل سپر کمپیوٹر Sequoiaبنانے کا اعلان کردیا ہے جس میں 16لاکھ پروسیسرز ہوں گے۔ امریکی جریدے ’نیوزویک‘ کی رپورٹ کے مطابق چین سپر کمپیوٹنگ میں سپر پاور بن گیا ہے۔ چین نے Tianhe-1A یا ملکی وے نامی سپر کمپیوٹر بنا کر دنیا کو حیران کردیاجس کے صرف چھ ماہ بعدجاپان نے چین کے ملکی وے سے بھی زیادہ طاقت ورسپر کمپیوٹر بنانے کا دعویٰ کردیا تھاتاہم چین کو برتری حاصل ہے۔ چین 2020ء تک طاقتور ترینexascale کمپیوٹر بھی بنا لے گا۔ کئی دہائیوں سے امریکا کی سپر کمپیوٹر پراجارہ داری تھی اور اس کے پاس یہ بہترین اورطاقتور ہتھیار تھا لیکن اب یہ گیم چین کے ہاتھوں چلاگیاہے۔ امریکی سپر کمپیوٹر بنانے والی لیور پول کی نیشنل لیبارٹری کا دعویٰ ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ جدید جوہری ہتھیاروں کی ڈیزائننگ میں ان کی لیب کا ہاتھ ہے۔ اسی لیب کے سائنسدان ایڈورڈ ٹیلر نے 1952ء میں ہائیڈروجن بم تیار کیاتھا۔ گزشتہ نومبر میں اسی امریکی لیب کے سربراہ بروس گڈون کیلئے یہ خبر حیران کن تھی کہ چین نے دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بنا لیا ہے جو امریکا کے سب سے طاقتورسپر کمپیوٹر سے پانچ گنا طاقتور ہے۔ سپر کمپیوٹرز جوہری ہتھیاروں کو بنانے، ایرو اسپیس انجن کی ڈیزائننگ اور زندگی بچانے والی ادویا ت میں مدد دیتا ہے۔ ہزاروں متوازی پروسیسر نظام کے ساتھ سپر کمپیوٹرز سے ہتھیاروں کے نظام کی نہ صرف ڈیزائننگ بلکہ آب و ہوا کی تبدیلی اور کریک کوڈ میں بھی اس کی مدد لی جاتی ہے۔
28-11-2011- فلم عشقیہ کے سیکوئل میں مادھوری ڈکشٹ جلوہ گر ہوں گی •
ممبئی …جنگ نیوز… بالی ووڈ فلم عشقیہ کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں اور ڈائریکٹر کی نظر مادھوری پر جا ٹھہری ہے۔ 2010 ء کی بالی ووڈ فلم عشقیہ کے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اپنی فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رول کیلئے مادھوری سے زیادہ کوئی مناسب نہیں۔ چوبے نے بتایا کہ فلم کی اسٹوری لکھی جا چکی ہے تاہم ابھی مادھوری سے بات نہیں ہوئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی
28-11-2011- شاہ محمود قریشی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان •
گھوٹکی . . . . . . شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے شمولیت کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان انہوں نے گھوٹکی میں ہونے والے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں سندھ میں جلسہ کرنا آسان نہیں تھا،کیونکہ سندھ میں ایک فرعون بستاہے، مجھے جلسے کرانا سے روکا گیا لیکن سندھ والوں نے یہ ثابت کردیا کہ سندھ اسلام آباد میں رہنے والوں کانہیں،سندھیوں کا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے جلسے پر آصف زرداری کی نظر ہے، میرا قافلہ حصول اقتدار کے لئے نہیں،تبدیلی کے لئے نکلا ہے،یہ قافلہ اسلام آباد کے فرعون کو نیست ونابود کرنے کیلئے نکالا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اب عوام کی سوچ کے مطابق نہیں چل رہی،عوامی سوچ بہت آگے نکل گئی،اسمبلی پیچھے رہ گئی ،نظام کی تبدیلی اور چہروں کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہحکومت کیخلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔نئے سفر کا آغاز ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کی مخالفت کرکے کیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 24وقت آگیا ہے کہ یہ حکومت رخصت کی جائے، آج کا نوجوان عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ 26عوام سیرجوع اورنئیانتخابی عمل سے گزرنے کا وقت آگیا۔آج عوام نے مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ دے دیا ہے۔
27-11-2011- نیٹوکا پاکستانی چوکی پر حملے کا واقعہ غیر ارادی عمل تھا،تحقیقات کرینگے ،راسموسن •
برسلز…نیٹو چیف راسموسن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے24جوانوں کی المناک ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے،فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ غیر دانستہ عمل تھا۔وزیراعظم پاکستان کے نام تعزیتی خط میں واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیٹو کے چیف راسموسن پاک فوج کے24جوانوں کی المناک ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے، فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ غیر دانستہ عمل تھا،نیٹو چیف کاکہناہے کہنیٹو اہلکاروں کی طرح پاک فوج کے جوانوں کی ہلاکت بھی ناقابل قبول ہے ، مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایساف نے تحقیقات شروع کر دی ، اس کی حمایت کرتے ہیں ، واقعے کی تحقیقات میں مکمل حقائق کا پتا چلایا جائے گا ۔نیٹو چیف نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعے سے بچنے کے لئے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب کا مشترکہ فائدہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اور پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں ، پاک فوج کے24جوانوں کی المناک ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے، فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ غیر دانستہ عمل تھا۔
27-11-2011- نیٹوحملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے احتجاج •
اسلام آباد…پاکستان نے اپنی سرزمین پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پرافغانستان سے احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افغان حکومت سے احتجاج میں کہا گیا ہے کہ نیٹو ہیلی کاپٹرز کے حملے میں جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستانی سرزمین پر حملے میں افغان سرزمین کا استعمال افغانستان آپریشن کیلئے نیٹو کے مینڈیٹ کے خلاف ورزی ہے،افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں افغان سرزمین سے ایسا کوئی واقعہ نہ ہو
27-11-2011- نیٹو حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،حنا ربانی کھر •
اسلام آباد...وزیرخارجہ حناربانی کھر نے اپنے امریکی ہم منصب ہیلر ی کلنٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا اور کہاکہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں امریکی وزیر خارجہہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسو س ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھرنے اس موقع پر امریکی حکومت کو دفاعی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم وغصے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔نیٹو نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کییہ حملہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نفی ہے اورپاکستان مجبور ہوگیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے۔انہوں نے شمسی ائیر بیس خالی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسو س ہے،امریکا پاکستان کے ساتھ مل کراس معاملے پر کام کرنا چاہتا ہے۔
27-11-2011- نیٹو حملے میں شہید 24 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی •
پشاور...گزشتہ روز نیٹو ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ سے مہمند ایجنسی میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔24شہداء کی نماز جنازہ کورہیڈکوارٹر میں اد ا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سمیت گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کورکمانڈرز کئی فوجی افسروں اوراہلکاروں سمیت وفاقی وزیر غلام بلور اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آرمی چیف آج ہی پشاور پہنچے تھے۔ انہوں نے اس سے پیشتر واقعے میں زخمی اہلکاروں کی سی ایم ایچ پشاور میں عیادت بھی کی۔
27-11-2011- گھوٹکی میں شاہ محمود قریشی کے جلسے کے انتظامات مکمل •
گھوٹکی...گھوٹکی میں شاہ محمود قریشی کے جلسے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں،سابق وزیر خارجہ آج نئے سیاسی پلیٹ فارم کا اعلان کریں گے،شاہ محمود قریشی نے نومبر میں ہی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے سامنے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ وہ پی پی کے ٹکٹ پر ملتان سے منتخب ہوئے تھے۔پی پی سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ لیکن انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔یاد رہے کہ گھوٹکی میں ان کے مریدوں غوثیہ جماعتکی بڑی تعداد آباد ہے۔
27-11-2011- حیدرآباد ،نوابشاہ اورمحراب پور میں ریلوے ٹریک پردھماکے •
نوابشاہ ... حیدرآباد ،نوابشاہ اور محراب پور میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں تینوں مقامات پر ریلوے ٹریک کا کچھ حصہ متاثر ہوگیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دو سے تین گھنٹوں میں ٹریک کو بحال کردیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں حسین آباد ریلوے اسٹیشن پر بھی دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ٹریک کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ادھرمحراب پور میں بھی اپ اور ڈاؤن لنک ٹریک پر دو دھماکے ہوئے ،جس سے ٹریک کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا،ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت کیلئے عملے کو بلا لیا گیا ہے اور دو سے تین گھنٹوں میں ٹریک کوبحال کر دیا جائیگا۔علاوہ ازیں نوابشاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ اور ڈاؤن لنک ٹریک پریکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ،جس کے نتیجے میں دونوں جگہوں سے ریلوے ٹریک کاایک ایک فٹ کا حصہ متاثر ہوا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکوں کے باعث ریلوے آمدورفت بھی تعطل کا شکار ہوگئی۔اس موقع پر راولپنڈی سے آنے والی ٹرین کو ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر روک لیا۔جبکہ علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے ۔
27-11-2011- مصر میں فوجی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری •
قاہرہ ... مصر میں فوج کے اقتدارکے خلاف احتجاج کا سلسلہ آٹھویں روزبھی جاری رہاجس میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری جانب فوجی کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی نے ممکنہ صدراتی امیدواروں محمد البرادی اور امر موسیٰ سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے اقتدارکے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اورمظاہرین تحریرسکوائرپرٹکے رہے ۔اس دوران سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد رواں ہفتے کے دوران مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد42 ہوگئی ہے۔ مصرمیں کل پیر کو پارلیمانی انتخابات کا پہلامرحلہ شروع ہونے والا ہے تاہم فوج کی جانب سے مظاہرین کے مطالبوں کے آگے جھکنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔فوجی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس کے وسط تک نئے صدرکا انتخاب کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی نئے وزیر اعظم کمال الجنزوری کی تقرری کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
27-11-2011- مراکش : جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی پارلیمانی انتخابات میں کامیاب •
رباط ... مراکش میں اعتدال پسند مذہبی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی ۔ مراکش میں پہلی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد 280نشستوں پرکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 80نشستوں پرکامیا بی حاصل کرلی ہے جبکہ مجموعی طورپرجسٹس پارتی کو 123سیٹوں پرکامیابی ملنے کا امکان ہے ۔جسٹس پارٹی کوحکومت بنانے کے لئے 165نشستوں کی ضرورت ہوگی جس کے لئے وہ ڈیموکریٹک بلاک اوراستقلال پارٹی سے اتحاد کرسکتی ہے ۔آٹھ لبرل جماعتوں کے اتحاد کو مجموعی طورپر111نشستوں پرکامیابی کی توقع ہے ۔ مراکش کی پارلیمنٹ میں 90سیٹیں خواتین اورنوجوانوں کے لئے مختص ہیں۔مراکش کی پارلیمنٹ میں کل نشستوں کی تعداد 395ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق انتخاباب کے دوران ٹرن آوٴٹ45 فیصد رہا ہے جوگزشتہ انتخابات سے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔تیونس کے بعد مراکش دوسراملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے بعد کسی اسلام پسند جماعت کو کامیابی ملی ہے
27-11-2011- قوم نیٹو کے حملے کیخلاف کل یوم یکجہتی واستحکام پاکستان منائے، الطاف حسین •
لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی سرحدوں پرامریکن اور نیٹوفورسزکے بلااشتعال حملے اور حملے میں پاکستانی سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں کے شہید وزخمی ہونے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قوم سے اپیل کی کہ سیکوریٹی فورسز پر بلااشتعال حملے کے خلاف کل بروزپیر28، نومبر2011ء کو” یوم یکجہتی واستحکام پاکستان “ منایا جائے ۔ان خیالات کااظہار الطاف حسین نے ہفتہ کو رات گئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر مہمند ایجنسی میں امریکن اور نیٹوفورسز کی جانب سے پاکستانی سیکوریٹی اہلکاروں پر حملے کو قومی سلامتی وخودمختاری پر حملہ قراردیتے ہوئے اس عمل کے خلاف قومی یکجہتی کے مظاہرے کا فیصلہ کیا ۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام پاکستانی سیکوریٹی اہلکاروں پر حملے کے خلاف بروز پیر اپنے اپنے گھروں ، دفاتر اور دیگر مقامات سے پارٹی پرچم اتارلیں اورپاکستان کی سلامتی وخودمختاری، قومی غیرت وحمیت اور عزت ووقار کی خاطر ہرجگہ صرف پاکستانی پرچم لہراکرقومی یکجہتی کا بھرپورمظاہرہ کریں۔الطاف حسین نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بھی بروز پیر ”یوم یکجہتی واستحکام پاکستان“ منائیں ، اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم اتار کراپنے گھروں ، دکانوں ، دفاتر، محلوں اور بازاروں میں صرف پاکستانی پرچم لہراکر پوری دنیا پر واضح کردیں کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجود پاکستان کی سلامتی وبقاء اور عزت ووقار کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے ، امریکہ پاکستان کو عراق ، لیبیا یا دیگر ممالک کی طرح نہ سمجھے ۔ پاکستانی قوم ،وطن عزیز کی سلامتی وخودمختاری پر حملے کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کی سلامتی ، عزت ووقار اور خودداری کیلئے مسلح افواج اورقومی سلامتی کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور دامے ،درمے قدمے سخنے ان کا عملی ساتھ دے گی ۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے الطاف حسین کے جذبات واحساسات کو قابل قدرقراردیتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی وبقاء ، خودمختاری اور قومی وقار کیلئے آپ کے جذبات قابل تعریف ہیں جس پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ الطاف حسین نے جواب میں کہاکہ پاکستان کی حفاظت کیلئے مسلح افواج اور تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور قومی سلامتی کیلئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں اور میری جماعت کے ایک ایک کارکن کی خدمات اور جدوجہد قومی سلامتی وبقاء اور یکجہتی کے لئے حاضر ہے۔ ہم پاکستان کی بقاء وسلامتی کو اپنے پارٹی مفاد ات پر ترجیح دیتے ہیں ۔قومی سلامتی کی خاطر ایم کیوایم دس مرتبہ قربان ہوجائے اور پاکستان قائم رہے تو ہم اسے اپنی جدوجہد اور قربانی کا ثمر سمجھیں گے۔
27-11-2011- گیس درآمد منصوبوں پرکسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں، وزیر اطلاعات •
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ گیس درآمد کے منصوبوں پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر جیونیوز سے گفتگو میں کہاکہ گیس منصوبوں میں ملک کے جو مفاد میں ہوا وہ کیا جائے گا، انہوں نے بتایاکہ ترکمانستان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں گیس درآمد کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی تھی ، وزیراطلاعات کا کہناتھا این آر او پر سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اس پر پارٹی مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ۔
25-11-2011- کراچی:اسٹریٹ کرائم میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار •
کراچی… کراچی کے علاقے فیروزآباد پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے،جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فیروزآباد کے علاقے سے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ملزم عبد المجید کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کیا جانے والا ملزم پولیس کا کانسٹیبل ہے جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے،پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم تھانہ بریگیڈ، تھانہ کھارادر،تھانہ نبی بخش،تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن،تھانہ عید گاہ کی حدود میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہ چکاہے۔پولیس نے گرفتار کئے جانے والے ملزم کے خلاف تھانہ فیروزآباد میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
25-11-2011- پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا آئیڈیا نہیں، امریکی سفیر •
لاہور…امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا آئیڈیا نہیں، ترکمانستان سے گیس پائپ لائن کا منصوبہ بہتر رہے گا، جنرل شجاع پاشا اور عمران خان سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی تاہم وہ دونوں سے کبھی ایک ساتھ نہیں ملے۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا نے میمو اور حسین حقانی کے استعفے کو امریکا نے سنجیدگی سے لیا ہے میمو ایشو پر معاونت کی ضرورت پڑی تو امریکا اس کے لئے تیار ہے۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل کیانی نے بعض امریکی اہلکاروں کی پاکستان میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا، ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اہلکاروں کو واپس امریکا بلا لیا گیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ جنرل شجاع پاشا اور عمران خان سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی تاہم وہ دونوں سے کبھی ایک ساتھ نہیں ملے۔ کیمرون منٹرنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان سے سول اور فوجی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان مستحکم ہو گا تو امریکا مضبوط ہو گا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا آئیڈیا نہیں، ترکمانستان سے گیس پائپ لائن کا منصوبہ بہتر رہے گا
25-11-2011- کسی کو ضرورت نہیں کہ مجھے ملک سے باہر جانے سے روکے، حقانی •
کراچی… پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میرا ملک ہے اور میں یہاں رہنا چاہتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ کسی کو اس امر کی ضرورت نہیں کے مجھے ملک سے باہر جانے سے روکے
25-11-2011- مطالبات کے حق میں پنجاب بھر کی نرسیں آج بھی سڑکوں پر •
لاہور…لاہور میں آج بھی نرسیں سراپا احتجاج ہیں، اپنے مطالبات کے حق میں انہوں نے ماڈل ٹاوٴن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ نرسوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے ٹریفک جام کر دیا۔ پنجاب بھر کی نرسیں سروس سٹرکچر اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ صبح سویرے ہی بڑی تعداد میں نرسیں ماڈل ٹاوٴن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئیں اور فیروز پور روڈ پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ گزشتہ روز بھی نرسوں نے پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی تھی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر دھرنا دیا۔ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی نرسوں کی ہڑتال اور احتجاج جاری ہے۔ملتان میں نرسوں نے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈ میں کام کرنا بند کردیا ہے۔ ملتان میں نرسز کی ہڑتال 10ویں روز بھی جاری ہے۔نرسز نے لاہور میں گزشتہ پولیس کی جانب سے تشدد کے بعد ملتان کے تمام سرکاری اسپتالوں کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے۔احتجاجی نرسز نے نرسنگ ہاسٹل سے نشتر اسپتال مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا،اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بہاول پور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال کی نرسوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔نرسوں نیایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاج کیا،حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ لیہ میں بھی تمام اسپتالوں میں نرسز نے احتجاجا کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے۔ فیصل آباد میں چوتھے روزبھی نرسوں کی ہڑتال جاری ہے۔سرکاری اسپتالوں کیایمرجنسی وارڈکے علاوہ تمام وارڈ ز میں نرسوں نے احتجاجا کام بند کردیا ہے۔ جھنگ کیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی نرسوں کی ہڑتال جاری ہے۔ ضلع سرگودھا کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر احتجاجی نرسوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال سے احتجاجی جلوس نکالا اور ،پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
25-11-2011- عمران فاروق قتل کیس میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، برطانوی وزیر داخلہ •
اسلام آباد…برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروقتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ذرائع کے مطابق تھریسا مے جو پاکستان کے دورے پر ہیں، نے لندن پولیس کمشنر کے اس بیان کی تردید کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں پاکستان میں دو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو گذشتہ سال 16ستمبر کو لندن میں ان کی رہائشگاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا
24-11-2011- لاڑکانہ میں قبائلی تصادم،6افراد ہلاک •
لاڑکانہ…لاشاری اور کلہوڑو قبیلے کے درمیان جاری تنازعے کی وجہ سے آج ایک بار پھر دونوں قبیلوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کلہوڑو قبیلے کے 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کے مطابق یہ واقعہ ضلع دادو کی تحصیل رادھن کے علاقے سعدی موسانی میں پیش آیا ہے جس میں 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔لاشاری اور کلہوڑو قبیلے کے درمیان تین روز قبل میہڑ تھانے کے حدود میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں لاشاری قبیلے کے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔لاشاری اور کلہوڑو قبیلے کے درمیان ہونے والی حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں رادھن کے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔پولیس نے حالات کنڑول میں کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔مقتولین کی لاشوں کو رادھن اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
24-11-2011- برائن لارا جیسے عظیم کھلاڑی کے ساتھ موازنہ درست نہیں، ڈیرن براوو •
ممبئی…ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیرن براوو نے برائن لارا کو عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ان کے ساتھ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں، لارا کا تیرہویں ٹیسٹ میچ میں 167 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری ان کے کیریئر کی یاد گار اننگز ہے تاہم اس میچ میں کامیابی کی صورت میں انہیں زیادہ خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ اپنی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں ٹیم کو فتوحات دلواؤں۔ انہوں نے کہا کہ برائن لارا کا تیرہویں ٹیسٹ میچ میں 167 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اگر پہلے سے پلان ہوتا تو وہ مزید دو رنز بنا کر اپنے مقصد کو پورا کر دیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل دو دن بیٹنگ کرنے کے بعد وہ پوری طرح سے تھک گئے تھے جس کی وجہ سے بھارتی باؤلر انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وینکھڈے کی وکٹ بیٹنگ کیلئے موزوں ہے اس لئے ہمارے باؤلرز کو بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں سخت محنت کرنا ہو گی۔
24-11-2011- بگ بی بیٹی کا جو نام تجویز کریں گے سب کو قبول ہوگا، ایشوریہ •
نئی دہلی…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ ”بگ بی“ ان کی بیٹی کا جو بھی نام تجویز کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بچی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بگ بی“ امیتابھ بچن کچھ روز تک ایک بڑی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیاجائے گا۔
24-11-2011- نواز شریف کی حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست •
اسلا م آباد … صدر مسلم لیگ نون نوازشریف نے سفیر عہدے سے مستعفی کردئے جانے والے حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی خاطر سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ نوازشریف نے سپریم کورٹ میں میمو ایشو پر گزشتہ روز آئینی درخواست دائر کی تھی ، اس کے فریقین میں حسین حقانی بھی شامل ہیں، نوازشریف نے آج ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ خدشہ ہے کہ حسین حقانی ملک سے باہر جاسکتے ہیں یا پھر، عدالتی کارروائی متاثر کرنے کے لئے حسین حقانی بیرون ملک جانے پر مجبوربھی کیاجاسکتا ہے، عدالت سے کہاگیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ وہ حسین حقانی کو بیرون ملک جانے سے روکیں۔
24-11-2011- ن لیگ نے میمو اسکینڈل پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا •
اسلام آباد … مسلم لیگ ن نے منصور اعجاز کے میمو پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے ، اس میں صدر، وفاق، آرمی چیف ، حسین حقانی اور منصور اعجاز کو فریق بنایا ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کی طرف سے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر کی گئی ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکرٹری خارجہ کو بھی فریق بنایاگیا ہے ، درخواست میں نواز شریف نے منصور اعجاز کے برطانوی اخبار میں آرٹیکل کا حوالہ دیا ہے اور کہاہے کہ حسین حقانی اور صدر زرداری نے آرٹیکل کے چھپنے کے بعد اسے مسترد کیا تھا،پٹیشن مین استدعا کی گئی ہے کہ قومی اہمیت کے اس معاملے میں ملک کیلئے عدالت ، اپنا کردار ادا کرے
23-11-2011- الظواہری اور اللیبی کی ہلاکت القاعدہ کا خاتمہ ہوگی،امریکی اخبار •
کراچی…رفیق مانگٹ…امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ القاعدہ اب کمزورہوگئی ہے اور اسے شکست دینے کیلئے اس کے صرف دولیڈروں کوہلاک کرناہوگا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق القاعدہ کے محدود ہونے سے اہداف بھی کم رہ گئے۔ امریکی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس حکام کے مطابق القاعدہ نیٹ ورک کے اہم رہنماوٴں میں صرف دو ایمن الظواہری اور ابو یحییٰ اللیبی زندہ رہ گئے ہیں۔ان دونوں کا خاتمہ القاعدہ کی شکست ہوگا۔ اخبارکے مطابق یہ دونوں رہنما اب پاکستان میں سی آئی اے کے ڈرونز حملوں کے اہم اہداف ہیں۔ گروپ کے کمزور ہونے کے باوجود سی آئی اے کے اہلکاروں اور وسائل کی پاکستان میں بھاری تعیناتی نے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ اخبار کے مطابق دنیا میں سی آئی اے کا سب سے بڑا اسٹیشن اسلام آباد میں ہے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سی آئی اے کے ڈرون گشت کرتے رہتے ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایچ پیٹریاس اور دیگر سینئر حکام سمجھتے ہیں کہ ماضی کی طرح القاعدہ دوبارہ فعال ہوسکتی ہے۔اخبار کے مطابق امریکی انسداد دہشت گردی حکام القاعدہ کی یمن شاخ کے خطرے کو واضح دیکھ رہے ہیں۔
23-11-2011- شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمات ممبئی عدالت منتقل •
ممبئی…جنگ نیوز…بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم تین مقدمات ممبئی عدالت میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ شلپا شیٹھی کے خلاف اتر پردیش کی عدالت میں ایک جبکہ راجستھان میں دو مقدمات قائم کئے گئے تھے جنہیں اب سپریم کورٹ کے حکم پرممبئی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2007ء میں ایڈز مہم کے دوران ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر اور شلپا شیٹھی کے درمیان متنازع فعل کے بعد شلپاشیٹھی کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ادکارہ کے وکیل نے کیس منتقلی کی درخواست کی تھی
23-11-2011- رینٹل پاور کیس، عدالت معاملات میں شفافیت چاہتی ہے،چیف جسٹس •
اسلا م آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ نیپرا پہلے کہاں سو رہی تھی،اب کیس آنے پر اٹھ کھڑی ہوئی ہے، عدالت چاہتی ہے کہ تمام معاشی معاملات میں شفافیت ہو۔چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر پانی و بجلی راجا پرویزاشرف کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہاکہ رینٹل پاور کے ٹیرف کے تعین کا ان کے موکل سے کوئی سروکار نہیں یہ تو تکنیکی ماہرین کرتے ہیں۔ عدالت اقتصادی امور میں نہ الجھے، پارلیمنٹ موجود ہے ، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ ایک وزیر اور رکن اسمبلی عدالت لے کر آیا ہے۔ وسیم سجاد نے کہاکہ رینٹل کا فیصلہ، واپڈا اور پیپکو اجلاس کے بعد ہوا، پلاننگ کمیشن نے منظوری بھی دی۔ بعد میں کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
23-11-2011- طالبان کے ترجمان کی طرف سے جنگ بندی کی خبر کی تردید •
کراچی…رفیق مانگٹ…طالبان کے ترجمان کی طرف سے جنگ بندی کے خبروں کی تردید کردی گئی ہے اور متضاد بیانات پاکستانی طالبان کے مختلف دھڑوں میں تقسیم کی عکاسی کرتے ہیں۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق طالبان کی طرف سے آج کا حملہ جنگ بندی کی خبروں کی تردید کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ اخبار نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی طالبان کے ترجمان نے دیگر طالبان کمانڈروں کے ان دعووں کی تردید کردی کہ انہوں نے حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے جنگ بندی کردی ہے ۔ اس بیان کے بعد یہ امکان تقویت پاچکاہے کہ عسکریت پسند گروپس مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جنگ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی طرف سے پولیس اسٹیشن پر آج ہونے والا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی طالبان جنگ بندی کے مخالف ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک سینئر پاکستانی طالبان کمانڈر کی فائر بندی کے اعلان کے دو دن بعد یہ حملہ ہوا۔ متضاد بیانات پاکستانی طالبان قیادت کے اندر گروپ بازی کی نشان دہی کرتے ہیں کہ کون سا گروپ امن کیلئے جنگ بندی کا خواہا ں ہے
23-11-2011- حسین حقانی سے میمو پروضاحت؛ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس •
اسلام آباد…حسین حقانی سے میمو پروضاحت کے حوالے سے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر زرداری، وزیر اعظم گیلانی، آرمی چیف جنرل کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا شریک ہیں ۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی اجلاس کے شرکاء کو میمو سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں انہیں اجلاس کے دوران کئی تلخ سوالات کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کل تک میمو کے معاملے کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی ذمہ دار ہو ئے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی
22-11-2011- کرکٹر محمد آصف نے قانونی ماہرین کی ٹیم تبدیل کرلی •
لندن…مرتضیٰ علی شاہ …کرکٹ کرپشن کیس میں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی ماہرین پر مشتمل اپنی ٹیم تبدیل کرلی ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد آصف نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بناء پر اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ محمد آصف کو اس کیس میں 12ماہ قید اور 65ہزار پاوٴنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنے اوپر عائد الزامات یکسر مسترد کردیے ہیں۔ محمد عامر اور سلمان بٹ کی سزاوٴں کے خلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی جبکہ محمد آصف کی اپیل کی سماعت قانونی ٹیم تبدیل کرنے کی وجہ سے مختصر مدت کیلئے موٴخر کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد آصف نے اپنی نئی قانونی ٹیم سے کینٹ بری جیل میں پہلے ہی ملاقات کرلی ہے جہاں ان کے ساتھ سلمان بٹ بھی قید ہیں۔محمد آصف کی نظر ثانی سے متعلق درخواست کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور تیکنیکی طور پر قید کی مدت پوری ہونے پر ان کو پاکستان ڈی پورٹ ہونے کا سامنا کرناپڑے گا۔
22-11-2011- طالبان کے پیغامات کا متعلقہ فریقین بیٹھ کر جائزہ لیں گے، رحمن ملک •
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات نہیں ہورہے تاہم طالبان نے کچھ پیغامات بھیجے جن کا تمام متعلقہ فریقین مل بیٹھ کر جائزہ لیں گے۔ اسلام آبادمیں نادرا کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ حکومت طالبان کو آفر کر چکی ہے لیکن انہیں پہلے دہشت گردی ختم کرنا ہوگا۔ افغان رہنماء پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل پر پاکستان اور افغانستان مل کر تحقیقات کریں گے۔ ایک افغان تحقیقاتی ٹیم آج پاکستان آرہی ہے، انہیں جو معاونت درکار ہوئی وہ دیں گے۔ انٹیلی جنس ادارے بھی مددکریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ منصور اعجاز کے میموکے معاملے میں جوکچھ ہوااورجوملوث پایا گیا اسے ضرورسامنے لایاجائیگا
22-11-2011- افغانستان: برطانیہ 2015ء تک ڈرونز پر 506 ملین پونڈ خرچ کرے گا •
کراچی…رفیق مانگٹ…برطانیہ افغان جنگ میں 2015ء تک ڈرونز آپریشن پر 506 ملین پونڈ خرچ کرے گا، برطانوی ڈرونز ہر ماہ 12سو گھنٹے فضائی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان ڈرونز نے 23400گھنٹے کی فضائی نگرانی کے دوران 2سو میزائل فائر کیے۔ برطانوی ڈرونز سے 124عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع افغانستان میں آپریشن کیلئے ڈرونز کی خریداری پر نصف ارب پونڈ سے زیادہ خرچ کرے گی۔ یہ رقم2007ء سے 2015ء کے درمیان خرچ کی جائے گی۔ دس برس قبل نومبر 2001ء میں امریکی سی آئی اے کی طرف سے کابل میں طالبان کے اعلیٰ سطحی کمانڈروں کے اجلاس پر پری ڈیٹر سے حملہ کیا گیا، اس حملے کو تاریخ کا پہلا ٹارگٹڈ ڈرونز حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈرونز کی مارکیٹ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور برطانیہ نے 2006ء میں پہلا ڈرون خریدا۔ برطانوی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2015ء تک مسلح ڈرونز پروگرام کیلئے مزید 506ملین پونڈ خرچ کرے گا۔ برطانیہ نے 2007ء میں افغانستان میں ریپرز (ڈرونز کی ایک قسم) کو آپریشن کا حصہ بنایا تھا۔ اس وقت برطانوی افغان آپریشن میں یہ ڈرونز ہر ماہ 12سو گھنٹے فضائی مدد فراہم کرتے ہیں۔ 2010ء میں برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس ڈرونز کی تعداد دس گنا ہونے والی ہے۔ اب تک برطانوی ڈرونز نے 23ہزار 4سو گھنٹوں کی فضائی پرواز کے دوران 2سو میزائل فائر کیے۔ برطانوی ڈرونز حملوں میں 124عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
22-11-2011- پوتی کی تصویر شیئر نہیں کروں گا،معاملہ پرسنل ہے،امیتابھ بچن •
ممبئی…جنگ نیوز…بچن پریوار میں دادا کا اعزاز حاصل کرنے والے سینئر بچن کہتے ہیں کہ وہ اپنی پوتی کی تصویر کسی سے شیئر نہیں کرینگے کیونکہ یہ ان کا ”پرسنل “ معاملہ ہے۔ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی درخواست کو یہ ان کا پرسنل معاملہ ہے کہہ کر بڑی خوبصورتی سے ٹال دیا ۔ بچن پریوار کا کونسا معاملہ پرسنل ہے اور کونسا نہیں ،سمجھ سے باہر ہے۔
22-11-2011- رینٹل پاور کیس: رشما نے مارک اپ نہ دیا تو مشینری ضبط کرلی جائیگی •
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کے مختلف پراجیکٹس کے نیپرا کی طرف سے مقرر نزخوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاہے کہ کسی کو رعایت نہ دی جائے، یہ ملک کی دولت ہے اس کی حفاظت کی جانی چاہیئے ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی، عدالت کے پوچھنے پر ایم ڈی پیپکو نے بتایاکہ رشمارینٹل کو ایڈوانس کی کل رقم ساڑھے چار ارب روپے سے زائد وصول کرلئے ہیں تاہم اس پر مارک اپ ایک ارب پینتیس کروڑ روپے بنتاہے جس کی وصولی کا نوٹس دیا ہے، ایم ڈی نے بتایاکہ مارک اپ نہ ملا تو رشما کی مشینری ضبط کرلی جائے گی اور اس کی مالیت بھی تقریبا مارک اپ جتنی بنتی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ سائلین کا جائزہ لیں تو پتہ چلتاہے کہ رینٹل کی بجلی کا نزخ مقرر کرتے وقت سوچ بچار نہیں ہوئی، یہ دیکھیں گے کہ کارکے رینٹل سے کے ای ایس سی کو کتنے میں بجلی مل رہی ہے اور عوام کو کس نزخ پر بجلی دی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ جب پتہ تھاکہ رینٹل پلانٹس 100 فیصد پیدوار نہیں دے سکتے تو نرخ کیسے مقرر کئے، یہ کیسی شفافیت تھی چیف جسٹس نے کہاہے کہ غریب اپنے بچے کو ابلے پانی میں روٹی کھلانے پر مجبور ہے جبکہ فائدہ صرف ایک مخصوص طبقہ کو ہورہا ہے۔ عدالتی معاون انورکمال نے کہاکہ بجلی سازی کی پالیسی کا کوئی مرکز نہیں رہا،یہ ایسا میزائل ہے جو صرف عوام کو لگتا ہے، رینٹل کو ادائیگی کے لئے این ٹی ڈی سی کے اثاثوں پر 21 ارب کا قرض لیا گیا مگر عوام کو بجلی نہ ملی، کسٹمز دستاویز کے مطابق چین سے اسکریپ منگوا کر رینٹل پلانٹ کیلئے استعمال کیاگیا، چیف جسٹس نے کہاکہ اب لوگ ہم سے کیوں نہ کہیں کہ آپ چیف جسٹس تھے، عوام کے لئے کیا کیا،عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری پانی و بجلی کو کسٹمز رپورٹس دیتے ہوئے کہاکہ کل مکمل دیانت داری سے بتائیں کہ کیا درآمد کیا گیا ،عدالتی معاون نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہاکہ کارکے رینٹل کو ڈیوٹی و ٹیکس میں 3 سال کی چھوٹ دی گئی جبکہ معاہدہ 5 برس کا کیا گیا، حالانکہ 3 برس میں تو آئی پی پی لگ جاتا ہے،مقدمہ کی مزید سماعت کل ہوگی۔
21-11-2011- فیض صدی تقریبات کے زیر اہتمام فیض میلہ اختتام پذیر •
کراچی…فیض صدی تقریبات کے زیر اہتمام کراچی میں سجنے والا 3 روزہ فیض میلہ اتوار کی شب اختتام پذیر ہوگیا۔ سجائے گئے فیض میلے کے آخری روز بھی فیض احمدفیض سے متعلق مختلف افراد نے اس عظیم شاعر سے اپنے تعلق اور ملاقاتوں کی یاداشتوں کو حاضرین سے شیئر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہ نما تاج حیدر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نما فاروق ستار نے فیض احمد فیض کے فلسفے کو صحیح معنوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ضیامحی الدین نے فیض صاحب کے خطوط کے ذریعے ان کی نثر کے اعلٰیٰ معیار کو بھی حاضرین تک پہنچایا،معروف کلاسیکی رقاصہ ناہید صدیقی نے اپنے فن کے ذریعے فیض صاحب کے کلام کو سننے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کے قابل بھی بنادیا۔بھارت سے آئی مشہور غزل گائیکہ سیما سہگل نے کلام فیض کو اپنی کمپوزیشن کے ساتھ گایا اور داد وصول کی،بھارت ہی سے آئی گلوکارہ اور موسیقار ودیا شاہ نے امیر خسرو کی نذر کردہ فیض احمد فیض کے کلام کو خوبصورتی سے پیش کیا،اس سال فیض میلے کو سجانے والوں اور رونق بخشنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فیض صدی تقریبات کمیٹی نے ان افرادکو فیض ایوارڈ بھی دیے اور یوں یہ 3 روزہمیلہ فیض صاحب کی حسین یادوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
21-11-2011- لاہورہائیکورٹ نے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روکدی •
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روک دی۔عدالت کے روبرو صنعتی یونٹس اور درجنوں شہریوں نے درخواستیں دائر کیں۔ جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی سے بلوں میں مزیداضافہ ہو جائے گا۔ درخواستوں میں کہا گیا کہ نیپرا کو بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کا اختیار نہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکتے ہوئے وزارت پانی و بجلی اور نیپرا سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
21-11-2011- کمشنری نظام ایکٹ بن چکا تاہم ترمیم ہوسکتی ہے، وزیرقانون سندھ •
کراچی…صوبائی وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی کا کہناہے کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی نظام کا مسئلہ ایک سے دو ماہ میں حل کرلیں گے ،جبکہ وزیر قانون ایاز سومروکہتے ہیں کہ کمشنری نظام ایکٹ بن چکا ہے تبدیل نہیں ہوگا اس میں ترمیم ہوسکتی ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ آغاسراج درانی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی نظام کا مسئلہ ایک سے دو ماہ میں حل کرلیں گے۔ بلدیاتی نظام کا بل آخری مراحل میں ہے اس کا مزید جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، آغا سراج درانی نے ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف بیچارے کے بس میں کچھ بھی نہیں ،وہ ساڑھے تین سال سے پیپلز پارٹی کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں ،صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام ایکٹ بن چکا ہے اور اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہوچکا ہے یہ تبدیل نہیں ہوگا اس میں صرف ترمیم ہوسکتی ہے، ایاز سومرونے مزید کہا کہ نواز شریف نے بتادیا ہے کہ وہ جمہوریت کی نہیں ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں ،ایک سوال پر ایاز سومرو نے کہا کہ جلسہ جلوسوں کی باتیں نہ کی جائیں ، ڈگڈگی بجاکر بہت سے لوگوں کو بلایا جاسکتا ہے ، یہ جہازوں میں بھاگنے والے ہیں جبکہ ہم بھاگنے والے نہیں۔
21-11-2011- کراچی میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ •
کراچی…کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں اضافہ ہوگیا ہے شہری صورت حال سے پریشان ہیں جبکہ کے ای ایس سی انتظامیہ گیس کی عدم دستیابی کو لوڈ شیڈنگ کاذمہ دار قرار دیتی ہے۔ شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں اضافے کے بعد شہری پریشان ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جسکے باعث عوام کے روز مرہ معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی لیکن عوام کی پریشانی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کے ای ایس سی سردیوں اور گرمیو ں میں یکساں حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے ، شہر کے تجارتی اور صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متا ثر ہورہی ہیں۔ مارکیٹس میں دکاندار بھی اس صورت حال سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صور ت حال گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہے۔کے ای ایس سے کو 276 ملین مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 140ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے جسکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہے۔
21-11-2011- مصر، تین روز کی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی،17سو زخمی •
قاہرہ…مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین روز سے جاری جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔پر تشدد واقعات میں 22افراد ہلاک جبکہ17 سو زائد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے مرکزی التحریرا سکوائر پر مظاہرین نے رات کھلے آسمان تلے بسر کی۔صبح ہوتے ہی سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان التحریر اسکوئر کے اطراف دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا آنسو گیس کا ایک شیل نزدیکی عمارت میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ قاہرہ کے علاوہ مصر کے دیگر شہروں سے بھی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں اسکندریہ، سوئز اور اسوان شامل ہیں۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ مصر کے فوجی حکمران اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
21-11-2011- امریکا:طالب عملوں پر پولیس کے مرچ اسپرے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا •
لاس اینجلس…امریکا میں احتجاج کرنے والے طالب علموں پر پولیس کی جانب سے مرچ کا اسپرے کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہل کار کیلے فورنیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا پرمرچوں کا اسپرے کر رہے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے پولیس اور یونی ورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعد ان پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور انھیں رخصت پر بھیج دیا گیا۔
21-11-2011- دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان،وہاب ریاض بدستور باہر •
لاہور…دورہ بنگلا دیش کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلا دیش کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم 26 نومبر کو ابوظبی سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔ مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، عبدالرزاق، سہیل تنویر، عمر گل، سعید اجمل ، عبدالرحمان، جنید خان اور اعزاز چیمہ شامل ہیں، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر وہاب ریاض کی جگہ محمد طلحہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی، دو ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
21-11-2011- میموکا معاملہ: حسین حقانی ملوث ہوئے تو بات وزیر اعظم تک جائیگی،احمد مختار •
لاہور…وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ میمو معاملے میں حسین حقانی ملوث ہیں تو بات وزیر اعظم تک جائے گی،آنے والے کچھ دن سیاست کے لئے مشکل ہیں تاہم مارشل لاء کا امکان نہیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حسین حقانی کے معاملے پر تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی،میمو سازش کس نے تیار کی ،جاننے میں کچھ وقت لگے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومت کا امکان نہیں، نواز شریف حکومت گرانا چاہتے ہیں تو کوشش کر کے دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز سازشی ہیں ،ایسی کوششیں پہلے بھی کرتے رہے ہیں، حسین حقانی وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں،وزیر اعظم کسی بیوروکریٹ کو کھڑے کھڑے نہیں نکال سکتے ، حسین حقانی کے جواب سے ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے، تحقیقات میں جو سامنے آئے گا اس پر ایکشن لیا جائے گا، میمو معاملے میں حسین حقانی ملوث ہوئے تو وزیراعظم ہی فیصلہ کریں گے۔
20-11-2011- میموکا معاملہ:زرداری بچے نہیں کہ خط لکھیں اور دستخط کرکے بجھوادیں، شجاعت •
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میمو کا مسئلہ بلیک بیری سے حل ہو جائے گا،صدر زرداری بچے نہیں کہ خط لکھیں اور دستخط کر کے بھجوا دیں،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے،عمران خان کے جلسے کے بعد مایوسی دور کرنے کے لئے جلسے کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہی،مشاہد حسین سید بھی ان کے ہمراہ ہیں ،چودھری شجاعت نے کہا کہ میمو کی انکوائری میں سب کچھ واضح ہو جائے گا،وہ نہیں مانتے صدرزرداری نے ایسا کوئی خط لکھا ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی سیاسی کبڈی چل رہی ہے،وہی جیتے گا جو اصولوں پر قائم رہے گا ، ہر روز پینترے نہیں بدلے گا،ان کاکہنا تھا کہ جلسے جلوس اپوزیشن کا کام ہے،نوازشریف ہر وقت ادھر ادھر دیکھتے رہتے ہیں، لیکن ان کے مطالبے پر کچھ نہیں ہوگا
20-11-2011- سپریم کورٹ امریکہ کو خط لکھنے کے معاملے کا ازخودنوٹس لے،سنیٹرابراہیم •
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسرسنیٹرمحمد ابراہیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ امریکہ کو خط لکھنے کے معاملے کا ازخودنوٹس لے۔ انہوں نے 18 دسمبرکو پشاورمیں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیاہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر سنیٹرمحمدابراہیم کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی خودکومتبادل قیادت کے طورپرپیش کرے گی اوراپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے جناح پارک پشاورمیں18 دسمبر کو جلسہ کیا جائیگا۔ان کا کہناتھا کہ اقتدارکیلئے حکمران خود ملک کے خلاف سلطانی گواہ بن کراپنے اداروں کی تحقیرکرتے ہیں اور مائیک مولن کو لکھے گئے خط کے حوالے سے انگلیاں ایوان صدر کی جانب اٹھ رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کو اس حساس معاملے کاازخودنوٹس لیناچاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ بعض مشترکات کی وجہ سے جماعت اسلامی مذہبی جماعتوں،تحریک انصاف اورنوازلیگ کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے تاہم پچاس فیصد نشستوں پرجماعت اسلامی اپنے امیدوارکھڑے کرے گی۔ انہوں نے اے این پی پرامریکہ سے ڈالرلینے اوردہشت گردی کو پروان چڑھانے کا الزام لگایا۔
20-11-2011- فیصل آباد کا فیصلہ، پنجاب کا فیصلہ ہوگا، راناثنا اللہ •
فیصل آباد… پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا اورفیصل آباد کا فیصلہ ہی پنجاب کا فیصلہ ہوگا۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے منعقدہ جلسہ گاہ دھوبی گھاٹ میں صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی احتجاجی تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوگی اور محرم کے بعد اس میں مزید تیزی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو بہت جلد نجات ملے گی۔اور یہ نجات آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق ہوگی اورمیاں نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کے ذریعے آئیگی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی کو اپنی محنت ضائع نہیں کرنے دے گی
20-11-2011- راولپنڈی ، حساس عمارتوں کی وڈیوں بنانے والے امریکی رہا •
راولپنڈی … راولپنڈی میں حساس عمارتوں کی ویڈیو بنانے پر امریکی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو تین ڈرائیورز اور گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ اور فوٹیج ضائع کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی ۔ امریکی سفارت خانے کے اہلکار ایک مقامی یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران انہوں نے حساس عمارتوں کی ویڈیو بنائی جس پر ایئر پورٹ کے قریب سیکیورٹی حکام نے انہیں روک کر تحویل میں لے لیا۔ امریکی سفارت خانے کے 9 مرد اہلکار ، 3 خواتین اور 3 ڈرائیور تین بلٹ پروف گاڑیوں پر سوار تھے۔ سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کرنے اور ویڈیو ضائع کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جس کے بعد وہ امریکی سفارت خانے کے لیے روانہ ہو گئے
16-11-2011- حکومت کسی معاملے کو ٹھیک نہیں چلا رہی، نواز شریف •
بہاول پور… میاں محمد نواز شریف کہنا ہے کہ وہ بہاول پور صوبہ بنانے کے حامی ہیں اور اگرایسا ہوا تو وزیر اعلیٰ مسلم لیگ سے سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی معاملے کو ٹھیک نہیں چلا رہی، اس کی غلط پالسیوں کی وجہ سے جمہوریت بد نام ہورہی ہے۔ بہاول پور میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عقیل الرحمان کے انتقال پر انکے بیٹے اورایم این اے بلیغ الرحمان سے تعزیت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی معاملے کو ٹھیک نہیں چلارہی، ادارے تباہ ہورہے ہیں جبکہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کا خلوص سے ساتھ دیا لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا ، اگر کچھ کرتی تو یہ حکومت اور عوام کے لئے بہترین موقع تھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہمسائے ملک میں جمہوریت کرسکتی ہے تو ہمارے ہاں کیوں نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جے ایف تھنڈر طیارے اور موٹر وے جمہوری دور میں ہی بنائے گئے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بہاول پور صوبے کی بحالی کے حامی ہیں لیکن چاہتا ہوں بہاول پورصوبہ کے طور پرنہیں ریاست کے طور پر بحال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہانئے صوبے بنانے میں پیش پیش ہوں گا۔ اگر صوبہ بنتا ہے تو وزیر اعلٰی ن لیگ سے ہوگا۔شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بارے میں انکا کہنا تھاکہا قریشی میرے دوست ہیں اور ان سے قومی ایشو پر بات چیت ہوتی رہتی ہیاور بہت جلد ملاقات کروں گا۔میاں نواز شریف نے کارکنوں سے سے اپیل کی حلقہ 275 میں 26نومبر کوہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد جھجا کی کامیابی کے لئے کارکنان تن من دھن لگا کر کام کریں۔اس موقع پرنواز شریف کی آمد پرسیکیورٹی اہلکاروں اور پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
16-11-2011- خیبرپختونخوا حکومت کا 4ہزار برطرف ملازمین بحال کرنے کا اعلان •
پشاور… صوبائی حکومت نے خیبر پختون خوا کے ان ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں نواز شریف دور میں ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی میں کیا گیا جس کی صدارت سینئر سوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کی۔ جیو نیوز سے گفت گو میں بشیر احمد بلور نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت مختلف صوبائی محکموں کے چار ہزار سے زیادہ ملازمین اپنی ملازمتوں پر بحال ہو جائیں گے۔ تمام برطرف ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ30 نومبر تک صوبائی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے پاس اپنی درخواستیں جمع کروا دیں جس کے ایک ماہ بعد انہیں بحال کر دیا جائے گا۔ بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
16-11-2011- امریکا طاقتور ہے لیکن افغانی بھی شیر ہیں،کرزئی کا لویا جرگہ سے خطاب •
کابل… افغان صدر حامد کرزئی کا کہناہے کہ افغانستان امریکا سے ایک آزاد اور خودمختارملک کی حیثیت سے تعلقات چاہتا ہے ،،کابل میں چار روزہ لویا جرگے کے افتتاح کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان آج قومی خودمختاری اورامریکا سیایک آزاد ملک کی حیثیت سے تعلقات چاہتا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسٹریٹیجک پارٹنر شپ معاہدے کی شرط کے مطابق رات کی کارروائیاں اوراداروں کے متوازی اداروں کی تعمیر ترک کرنا ہوگی ،،گر امریکا ان شرائط پر عمل کرتا ہے توافغانستان امریکی فوجیوں کی طویل عرصے تک میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ افغان صدر نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈے چاہتے ہیں تو افغان حکومت اس کی اجازت دے گی ،کیونکہ یہ افغانستان کے مفاد میں ہوگا ،اس سے غیر ملکی پیسہ بھی آئیگا اور افغان فوج کی تربیت بھی ہوگی ،،افغان صدر نے کہا کہ امریکا بہت زیادہ طاقتوراور امیرہوسکتا ہے لیکن افغانی بھی شیر ہیں
16-11-2011- ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف سنجیدہ ثبوت حاصل ہوئے ہیں،ذوالفقار مرزا •
لندن… سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف انتہائی سنجیدہ ثبوت لے کرلندن آئے ہیں۔ لندن پہنچنے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرز نے کہا کہ وہ الطاف حسین کے خلاف انتہائی حساس ثبوت حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوملک کے اندر ظالمانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کروں گا۔ذوالفقار مرزااس دورے میں تنظیم فرینڈزآف لیاری انٹر نیشنل اور لارڈ نذیر کے مہمان ہیں
16-11-2011- ڈرون حملے میں ہلاکتیں16ہوگئیں،طالبان کمانڈرز کے ٹھکانے تباہ •
وانا… جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔حملوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دوکمانڈروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ایف آر ٹانک اورجنوبی وزیرستان کی سرحد پرعلاقہ بوبڑ غر میں مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔اس علاقے میں جاسوس طیارے سے یہ پہلا حملہ کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ٹھکانے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرعبدالسلام عرف مخلص یاراورابوناصر کے زیراستعمال تھے۔حملے میں 14 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں یہ مشتبہ ٹھکانے مکمل تباہ ہوگئے۔گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے صدرمقام میرانشاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5افرادہلاک ہوگئے تھے۔
16-11-2011- دوسرے پاک بھارت دنگل مقابلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا •
فیصل آباد… دوسرے پاک بھارت دنگل کا آغاز آج سے فیصل آباد میں شروع ہونا تھا ،بھارتی پہلوانوں کو ویزے نہیں مل سکے جس کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ اب پہلا مقابلہ 18 نومبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگا اور 24 نومبر کو فیصل آباد میں اختتامی پاک بھارت دنگل منعقد کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرمیاں محمدزبیر کے مطابق پاک بھارت دنگل کا پہلا مقابلہ آج 16 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہونا تھا تاہم بھارتی پہلوانوں کو ویزے نہیں مل سکے ، جس کی وجہ سے دوسرے پاک بھارت دنگل کے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب اس مرحلے کا پہلا مقابلہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں 18 نومبر سے شروع ہوگا۔ دنگل ایونٹ کا دوسرا مقابلہ لاہور میں 21 نومبر کو منعقد ہوگا۔ جبکہ دوسرے پاک بھارت دنگل کا آخری مقابلہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 24 نومبر کو منعقد کیا جائے گا ، اس مقابلے میں رستم فیصل آباد اچھا پہلوان اور بھارتی پہلوان جھگروپ سنگھ مد مقابل ہوں گے۔ جہاں مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کا داخلہ مفت ہوگا ، پاکستانی پہلوان میدان میں اترنے کیلئے پوری طرح تیار اور مطمئن دکھائی دیتے ہیں
16-11-2011- ایشوریہ رائے بچن بیٹی کی ماں بن گئیں، امیتابھ •
ممبئی … سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انکے سسر اور بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اب دادا بن گئے ہیں۔ایشوریا رائے بچن پیر کی شب سیون ہلز اسپتال میں داخل ہوئی تھیں، اسپتال کے باہر سیکورٹی انتظامات تھے جبکہ ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی ۔ واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بچن کے ہاں بچے کی پیدائش پر سٹہ مافیابھی سر گرم تھی اور کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے کی خبریں بھی سامنے آرہی تھیں۔
16-11-2011- ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں، شاہ محمود قریشی •
ملتان… سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں تھا، صدر نے ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینے کیلئے دباؤ ڈالا اور میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ملتان ائرپورٹ پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھ سے وزارت لی نہیں گئی بلکہ میں نے خود چھوڑی تھی اور میں نے 30 جنوری کی رات استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ 27 نومبر کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک زیر سیاستدان تھیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں اور رہیں گے، دبئی سے واپسی پر اگر انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو ملاقات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے اور تنگ آمد بجنگ آمد سے پہلے حکومت ملک میں نئے انتخابات کرائے
16-11-2011- قومی اسمبلی: خواتین کے استحصال کے خلاف قانون کا بل منظور •
اسلام آباد… قومی اسمبلی نے خواتین سے امتیاز برتنے اور ان استحصال کے خلاف قانون کا بل منظور کرلیا ہے ، اس میں ونی ، سوارا جیسی رسوم اور قرآن سے شادی جیسے اقدامات پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ق کی دونیا عزیز کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا یہ بل ، اسمبلی سے منظوری کے بعد اب سینیٹ کو بھیجا جائے گا، بل کے مطابق ونی، سوارا جیسی رسوم میں خواتین کی مجبورا شادی پر3 سے 7 سال تک قید ہوگی، بدلہ رسوم میں میں شادی کرانے والوں کو 5 لاکھ تک جرمانہ بھی کیاجاسکے گا،عورت کی قرآن سے شادی پر 3 سے 7 سال تک قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ ہوگا،بل میں کہاگیا ہے کہ عورت کو جائیداد سے محروم رکھنے پر 5 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے، اسی طرح عورت کی زبردستی شادی کرانیوالوں کو 3 سے 10 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ عائد ہونا چاہیئے
16-11-2011- این آئی سی ایل کیس، مونس الٰہی کے اثاثے غیرمنجمد کرنے پر سپریم کورٹ برہم •
اسلام آباد… سپریم کورٹ کے ججز نے این آئی سی ایل کیس میں مونس الٰہی کے اکاوٴنٹس غیر منجمند کئے جانے کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی کہا ہے، چیف جسٹس نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو غیرمنجمد رقم کل تک جمع کرانے کی وارننگ دی ہے۔چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ مونس الٰہی کے اثاثے غیرمنجمد کرکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔ جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ مونس کا کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کے متعلق نیب اور ایف آئی اے نے طے کرنا تھا، اس معاملے میں بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جن خطوط کی بنیاد پر اکاوٴنٹس غیرمنجمد ہوئے وہ ایف آئی اے ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار حیدر پر عدالت نے برہم ہوتے ہوئے کہاکہ مونس الٰہی کے 2کروڑ کے اکاوٴنٹس کیوں غیرمنجمد کرائے۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو عدالتی حکم عدولیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت تک ڈی جی ایف آئی اے کو ظفرقریشی کے سفری اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
16-11-2011- نواز شریف کیخلاف پلاٹوں سے متعلق مقدمات بحال کرنیکی اپیل مسترد •
لاہور… سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بے نظیر دور میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات کے تحت درج مقدمات بحال کرنے کیلئے دائر اپیل مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نوازشریف کے خلاف مقدمات بحال کرنے کی یہ درخواست ایل ڈی اے کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ ایم ایچ انصاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی، جس کے تحت ان مقدمات کوختم کیا گیا تھا،1997 میں نوازشریف کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے تھے،جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست مستردکر دی۔
16-11-2011- پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو 8وکٹ سے شکست دے دی •
ڈھاکا… ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالی فائنگ راونڈ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ بنگلا دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے آگے آئرش ٹیم بے بس نظر آئی اور 45ویں اوور میں 140 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جل ویلن 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بسمہ معروف، ندا ڈار اور سعدیہ یوسف نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جویریہ خان نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے، کپتان ثنا میز 34 رنز کے ساتھ دوسری کامیاب کھلاڑی رہیں۔ پاکستان ٹیم اگلا میچ 17 نومبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی
16-11-2011- پاک بھارت مذاکرات، کسی معجزے کی توقع نہ کی جائے، بھارتی وزیر دفاع •
کراچی …رفیق مانگٹ… بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کسی معجزے کی توقع نہ کی جائے،تجارتی تعلقات مثبت پیش رفت ہے،اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں اس سیسیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی راہ ہموار ہوئی ہے،دونوں طرف کے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،2008سے چین کے ساتھ منقطع اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ برس شرو ع ہو سکتے ہیں۔ بھارتی اخبا ر’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات سے بڑھتی ہوئی توقعات پربھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ کسی معجزے کی امید نہ کی جائے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات مثبت پیش رفت ہے لیکن اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ، انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینلسز کی طرف سے منعقد ہ جنوبی ایشیائی سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی معجزے کی توقع نہ رکھی جائے انہوں نے مالدیپ میں گزشتہ ہفتے کے سارک کے سربراہی اجلاس میں وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ” اس وقت ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون میں ایک مثبت اشارہ تلاش کر رہے ہیں اور یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ لیکن ہم معجزے کی امید نہیں کر سکتے یہ ایک اچھی علامت ہے،اس کے علاوہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تجارتی تعلقات نے سیکورٹی امور پر بات چیت کا وسیع ماحول پیدا کر دیا ہے ، اگر ہم واقعی باہمی تعاون سے فوائد حاصل کرنا ہے تو ہمیں سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔آل انڈیا ریڈیو کے مطابق اے کے انتھونی نے کہا ہے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ آئندہ برس شروع ہو سکتے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان 2008 سے اس وقت سے ڈائیلاگ بند ہیں جب بیجنگ کا دورہ کرنے کے لئے شمالی کمان کے بھارتی سربراہ کو چین نے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا
16-11-2011- ڈیڑھ دو ماہ میں اسمبلیوں سے استعفے دے سکتے ہیں، خواجہ آصف •
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیڑھ دو ماہ میں اسمبلیوں سے استعفے دے سکتے ہیں۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے کہہ رہاں ہوں کہ پارلیمنٹ غیرفعال ہوچکی اور اب تو شاہ محمود قریشی نے بھی تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ غیر فعال ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا موسم سرما غیر آرام دہ ہوگا، اور استعفوں پر فیصلہ پارٹی پالیسی کے مطابق کیا جائیگا
16-11-2011- کچھ لوگ مفاہمت کی سیاست کوکمزور سمجھ بیٹھے ہیں، گیلانی •
منڈی بہاالدین…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہہماری مفاہمت کی سیاست کو کچھ لوگ کمزور سیاست سمجھ بیٹھے ہیں، وزیر اعظم ہونا یانہ ہونا اہم نہیں، ملک میں جمہوریت رہنی چاہیے،جونہیں چاہتے کہ میں وزیر اعظم رہوں وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔وزیر اعظم یوسف گیلانی منڈی بہاء الدین میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کا کہ ملک میں پارلیمانی نظام چلتے رہنا چاہیے،کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پی پی آنے والے سینٹ کے انتخابات میں کامیاب ہو،ان کا کہنا تھاکہ کسی غیر پارلیمانی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جونہیں چاہتے کہ میں وزیر اعظم رہوں وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔اُن کا کہنا تھا کہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ہماری مفاہمت کی سیاست کو کچھ لوگ کمزور سیاست سمجھ بیٹھے ہیں۔ہم قربانیاں دے کراورانتخابات جیت کر اقتدار میں آئے ،چور دروازے سے نہیں
13-11-2011- پی پی لیڈرز نے مخالفین سے میرے خلاف ریلی نکلوائی، ذوالفقار مرزا •
بدین …بدین میں صدر آصف زرداری اورصوبائی وزیرمنظور وسان کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کے شرکا اورڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ذوالفقار مرزاکہتے ہیں کہ پی پی لیڈرز کے حکم پر مخالفین نے ان کے خلاف ریلی نکالی۔بدین کی تحصیل گولاڑچی میں صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کے شرکا اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ صورت حال اس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب ریلی کے شرکاپریس کلب کے قریب پہنچے جہاں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی کر کے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ درجنوں ڈنڈا بردار سڑکوں پر آگئے اورانہوں نے ایک دوسرے کے خلاف اسلحہ تان لیا،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔واقعے کے بعدذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایاکہ پی پی کے لیڈروں نے ٹیلی فون کرکے مخالفین کوان کے خلاف ریلی نکالنے کے احکامات دیئے۔مخالفین ان کے حلقہ انتخاب میں ایسی ریلیوں کے ذریعے بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں، لیکن کسی نے بدمعاشی کی کوشش کی توانھوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ذوالفقار مرزاکا کہنا تھا کہ پی پی سندھ میں کسی فارورڈ بلاک کا تصور نہیں
13-11-2011- سابق بھارتی صدر عبدالکلام کی امریکی ایئرپورٹ پر 2مرتبہ تلاشی •
نئی دہلی…جنگ نیوز…امریکی حکام نے استثنیٰ کے باوجود بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی دو مرتبہ تلاشی لی، جوتے اور جیکٹ اتروالئے گئے ۔اتوارکوبھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق رواں سال29 ستمبر کو بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام جب امریکا کے ہوائی اڈے جے ایف کینیڈی پر پہنچے تو طیارے میں امریکی سیکورٹی حکام نے ان کی تلاشی لی اور ان کا جیکٹ اور جوتے ساتھ لے گئے۔امریکی حکام کو شک تھا کہ کلام دہشت گرد ہے اور اس نے جیکٹ اور جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپایا ہے تاہم تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ کلام وہ شخص نہیں جس کے متعلق امریکی سیکورٹی حکام کو انٹیلی جنس معلومات دی گئی تھی
13-11-2011- محمد عامر کا پاکستان میں سزا کاٹنے کا کوئی ارادہ نہیں •
لندن…کرکٹ کرپشن کیس میں چھ ماہ کی سزا پانے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر سزا پاکستان میں کاٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اچھے اور بہتر اطوار اپناتے ہوئے ہر سطح پر سزا میں کمی کی اپیل کرتے رہیں گے۔فاسٹ بولر کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق محمد عامر سزا پاکستان میں کاٹنے کا ارادہ نہیں رکھتے جس کی وجہ لندن کے فیلتھم ینگ ایفینڈرز انسٹی ٹیوٹ میں بہتر انسان بننے کی ترغیب دینے والا وہ ایجوکیشنل پروگرام ہے جس میں روزانہ وہ چار سے پانچ گھنٹے ضرور حصہ لیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 نومبر تک سزا میں کمی کی اپیل کی جا سکتی ہے جس کا فاسٹ بولر نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔کیونکہ ابھی اس میں کافی وقت ہے، آنے والے وقت میں وہ اپیلہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کم عمری کی وجہ سے ان کے ساتھ برتی جانے والی نرمی کا انہیں احساس ہے، اور وہ آئندہ زندگی میں خود کو بہتر سے بہتر شخصیت میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔ کم عمری کی وجہ سے جیل حکام کا رویہ محمد عامر کے ساتھ انتہائی شفیق بتایا جاتا ہے
13-11-2011- مرمت کیلئے پرزے نہیں، پی آئی اے کے دس طیارے گراوٴنڈ •
کراچی…قومی ایئر لائن کے دس طیارے فنی خرابی کے باعث گراوٴنڈ ہوگئے جس کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے ایئر لائن ذرائع کے مطابق گراوٴنڈ ہونے والے طیاروں میں دو بوئنگ 747، دو ایئر بس اے 310، پانچ بوئنگ 737 اور ایک اے ٹی آر طیارہ شامل ہے ، پی آئی اے کے ٹرانس ورلڈ سے انجینئرنگ کے معاہدہ اورسات سو ملین یوایس ڈالر کی کریڈٹ سپلائی معاہدہ کے باوجود طیاروں کے لئے پرزہ جات کی فراہمی نہیں کی جاسکی ، جس کے باعث طیاروں کی مرمت میں تاخیر ہورہی ہے۔دس طیارے گراوٴنڈ ہونے کے باعث پی آئی اے کا اپریشن شدید متاثر ہورہا ہے۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 385 منسوخ کردی گئی ۔جبکہ لندن کی پرواز پی کے 787 ڈھائی گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔جبکہ اسلام آسکرو کی پرواز پی کے 451 اور اسکردو السام آباد پرواز پی کے 452 بھی منسوخ کردی گئیں۔ آج شام سات بجے جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 2008 کی آمد اٹھ گھنٹے تاخیر سے رات تین بجے متوقع پرواز کی تاخیر کی وجہ پرواز کے لئے مختص طیارہ اسلام آباد سے سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونا ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے دعوی کیاہے کہ دس طیارے گراوٴنڈ ہونے کی خبر درست نہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے پی آئی اے کے مختلف وجوہات کی بناء پر دس طیاروں کی تفصیل کچھ یوں ہے بوئنگ 747 رجسٹریشن نمبر بی جی جی چیک ڈی اوردو انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے ،دوسرا بوئنگ 747 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایف وی چیک ڈی اور چار انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے ،ایئر بس اے 310 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ای سی چیک ڈی اور ایک انجن کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈہے ، دوسرا ایئر بس اے 310طیارہ رجسٹریشن نمبر بی جی اوچیک اے اور فیول لیکیج کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے۔بوئنگ 737 پانچ طیارے گراوٴنڈ ہیں پہلا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی سی ایف چیک سی اور دو انجنوں کی کمی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے ،دوسرا بوئنگ 737 طیارہ بی سی بی طیارہ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اسلام ایئر پورٹ پر گراوٴنڈ ہے تیسرا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایف ٹی دونوں انجنوں کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے۔چوتھا بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریشن نمبر بی سی ڈی پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر گراوٴنڈ ہے۔پانچواں بوئنگ 737 طیارہ رجسٹریسن نمبر بی سی اے ایک انجن کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے طیارے کا انجن تبدیل ہونا ہے ، اے ٹی ار طیارہ رجسٹریشن نمبر بی ایچ جے دونوں انجنوں کی خرابی کی وجہ سے گراوٴنڈ ہے
13-11-2011- فی الحال شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی، کرینہ کپور •
ممبئی …جنگ نیوز… بالی وڈ اداکارہ کرنیہ کپورنے کہا ہے کہ سیف کے ساتھ نہ تو میری شادی کی تاریخ طے ہوئی ہے اور نہ ہی میرا عروسی لباس تیار ہوا، میڈیا اس حوالے سے بے پرکی نہ اڑائے۔ ایک بیان میں کرینہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہی ہیں لیکن میڈیا نے آئندہ سال فروری میں میری سیف کے ساتھ شادی کے حوالے سے جو خبر دی ہے وہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ان کی شادی کے ڈریس اور ہنی مون کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں ،وہ سب غلط ہیں۔ فی الحال شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے کی جانے والی تمام باتیں قیاس آرئیاں ہیں۔
13-11-2011- افواج کا غیر آئینی اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے،چیف جسٹس •
اسلام آباد… چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں تو ملک میں استحکام پیدا ہو گا، افواج کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام بغاوت کے زمرے میںآ تا ہے، آئین پامال کرنے اور اس میں معاونت کرنے والے پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد کے شرکاء سے سپریم کورٹ بلڈنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے برخلاف اگر کوئی ادارہ اختیارات حاصل کرے گا تو عدالت اس اقدام کی توثیق نہیں کرے گی، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلے میں قرار دے چکے ہیں کہ مسلح افواج کا جو بھی قدم وفاقی حکومت کی ہدایات کے بغیر ہو گا وہ غیر آئینی ہو گا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی جج آئندہ پی سی او کا حلف نہیں اٹھائے گا۔ ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کی جا چکی ہے
12-11-2011- عمران فاروق قتل کیس،گرفتارافراد کے نام عوام سے چھپائے جارہے ہیں •
کراچی…لندن پولیس کمشنرکی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کی تصدیق کے بعد پاکستانی حکام نے خاموشی اختیارکررکھی ہے، جس نے نئے سوالات کوجنم دیاہے، کہ آیاانہیں لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل کردیاگیاہے؟گزشتہ روز لندن پولیس کمشنر برناڈہوگان ہووے ( Hogan- Bernard Howe)نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان میں متعلقہ حکام اس انکشاف کی تصدیق یا تردید نہیں کررہے اورابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آسکی کہ گرفتارافرادکوکہاں رکھاگیاہے۔سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اِن افرادکی گرفتاری کودوماہ سے زائدکاعرصہ گزرچکاہے اورانہیں کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیاگیا۔ حالانکہ پاکستانی قوانین کے مطابق گرفتاری کے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کی گرفتاری کی خبر اس سال چھبیس اگست کو سامنے آئی تھی، جس کی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تردید کی تھی۔ جبکہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے بھی کہاتھاکہ خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔
12-11-2011- کبڈی ورلڈ کپ :مزید10کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے •
بھٹنڈہ… کبڈی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید دس کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈوپرز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ بھارتی پنجاب میں جاری ایونٹ میں اب تک 10 ممالک کے 27 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے 5، کینیڈا، امریکہ اور انگلینڈ کے 4، اسپین کے 3، اٹلی اور ناروے کے دو، دو جبکہ میزبان بھارت، ارجنٹینا اور جرمنی کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ ایونٹ کے قوانین کے مطابق دو یا دو سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو معطل کیا جاسکتا ہے، لیکن پاکستانی آفیشلز کے اعتراض کے باوجود منتظمین نے ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، دوسری جانب پاکستان کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کو تاحال بھارتی سفارت خانے نے ویزا جاری نہیں کیا، قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے
12-11-2011- راولپنڈی :ضلع کچہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4افراد ہلاک •
راولپنڈی…راولپنڈی کچہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع کچہری میں تین سے چار افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ریسکیو ذرائع نے مزیدبتایا کہ فائرنگ کرکے فرار ہونیوالوں میں سے ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔
12-11-2011- اعصام الحق اور روہن بوپننا پیرس ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں •
پیرس…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن پوبنا پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پیرس میں جاری پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی نے فرانس کے مائیکل لوڈرا اور سربیا کے زیناد زیمونچ کو شکست دی 12-11-2011- ترقی کیلئے سارک ممالک اختلافات بھلا دیں، وزیراعظم گیلانی •
مالے…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی کیلئے سارک ممالک کو تمام اختلافات بھلانے ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ خطے میں پانی کے مسائل سمیت دیگر امو رپر بات کی جائے۔ مالدیپ کے شہر ادو میں سارک سربراہ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے گذشتہ سربراہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کے موثر نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سارک کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے خطے میں مالیاتی اور بینکاری شعبے میں قریبی تعاون کے لئے ریجنل ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔ دہشت گردی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خطے اور دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان دہشت گردی خاتمے کی غرض سے تعاون بڑھانے کے لئے سارک کے تحت کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
10-11-2011- صدرزرداری کوکسی فرنٹ مین کی ضرورت نہیں،ترجمان بلاول ہاؤس •
کراچی…بلاول ہاوٴس کے ترجمان نے کہا ہے ذوالفقار مرزا کا بیان درست نہیں۔ نثارمورائی پارٹی کارکن کی طرح صدرآصف زرداری کوجانتا ہے۔ صدر زرداری پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن اور عوامی رہ نما ہیں انہیں کسی فرنٹ مین کی ضرورت نہیں ہے ۔ترجمان بلاول ہاوٴس جمیل سومرو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے نثارمورائی کو صدر آصف زرداری کا دوست قرار دیا وہ درست نہیں۔ ترجمان بلاول ہاوٴس کا کہنا ہے کہ نثارمورائی ایک سپورٹر اور پارٹی کارکن کی طرح آصف زرداری کوجانتاہے۔پیپلز پارٹی جمہوریت کا سمندر اور ذوالفقار بھٹو اور بینظیرشہید کے پیروکاروں کی جماعت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں جو بھی ذاتی مفادات کو ترجیح دیتا ہے اس کا ٹھکانہ سیاسی قبرستان ہوتا ہے۔اعلامیہ میں ترجمان نے ڈاکٹرذوالفقار مرزاکانام لئے بغیر ان سے ایک شعر منسوب کیاہے کہ
ہوئے تم دوست جس کے
دشمن اس کا آسماں کیوں ہ
10-11-2011- نئی دہلی : سکھ مذہب کے بانی گرونانک کاجنم دن منایاگیا •
نئی دہلی…سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو کے جنم دن پر بھارت کے گولڈن ٹیمپلکو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا۔بھارت کے شمالی پنجاب میں واقع سکھوں کے مندر گولڈن ٹیمپل میں سکھ کمیونٹی کے بانی کی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر پورے مندر کو رنگ برنگے قمقموں سے سجا یا گیا۔ان کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعدادنے خصوصی دعاوٴں میں شرکت کی۔گرونانک 1469 میں پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں پیداہوئے تھے۔
10-11-2011- لاہور:عطائی ڈاکٹروں اورحکیموں کیخلاف ایکشن پلان کیلئے کمیٹی کی تشکیل •
لاہور…وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے خلاف ایکشن پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔لاہور میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے بیس وینٹی لیٹرز درآمد کئے گئے ہیں۔ یہ مشینیں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کے اسپتالوں میں نصب کی گئی ہیں۔ بیرون ملک تربیتکیلئے 110ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین حشرات پر مشتمل پہلا گروپ تھائی لینڈ بھیجا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید قرباں کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا
10-11-2011- جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات سمندد برد کرنے کا انکشاف •
واشنگٹن…ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ بیرون ملک جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کوجلا نے کے بعد راکھ سمندر برد کردی جاتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ امریکی ریاست delawareمیں doverایئرفورس بیس میں تعینات فوجی حکام کے مطابقسال 2003سے 2008کے دران جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اعضا جنہیں شناخت نہیں کیا جاسکتا یا میدان جنگ سے بعد میں ملنے والی لاشوں کوجلادیا گیا ،اور ان کی راکھ کو ورجینیا میں زمین میں دبا دیا گیا ،ایئر فورس ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل darrell g jonesکے مطابق میدان جنگ سے ملنے والے اعضا کو جلاکرملٹری کانٹریکٹر کی مدد سے زمین میں دبایاگیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں کہ اب تک کتنی لاشوں کیساتھ یہ طریقہ اختیار کیا گیا ،تاہم سال 2008سے اس طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی اور اب لاشوں کی باقیات کو جلانے کے بعد راکھ سمندربرد کردی جاتی ہے۔ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ایئر فورس نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ اس قسم کے واقعے میں کسی کے لئے معافی کی گنجائش نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے کئی فوجیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بتایا ہی نہیں گیا کہ فوجیوں کی باقیات کیساتھ کیا کیا گیا
10-11-2011- ممبئی حملوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن بھیجنے کو تیار ہیں،پاکستان •
نئی دہلی...بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے بھارتی وزیر داخلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ شاہد ملک نے بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن بھیجنے کو تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔ پاکستانی جوڈیشل کمیشن ممبئی حملوں کے تحقیقاتی افسر اور اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کا بیان ریکارڈ کرے گا۔
4-11-2011- شارجہ ٹیسٹ:سری لنکا 413رنز پر آؤٹ،پاکستان کے دو وکٹوں پر 35رنز •
شارجہ...شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرکے میچ پر اپنی گرفت بہتر کرلی۔کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 35رنز بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔محمد حفیظ اور توفیق عمر19رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اظہر علی 10اور یونس خان بغیر کوئی رنز وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں413رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سنگاکارا نے شاندار 144رنز کی اننگز کھیلی۔سعید اجمل نے چار عمر گل نے تین اور جنید خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
4-11-2011- گیس چوری پر6ماہ قید،ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، سینیٹ میں بل منظور •
اسلام آباد… سینیٹ نے گیس ڈھانچہ کے ترقیاتی ٹیکس پر قائمہ کمیٹی کی تجاویزاور نادرا کے ترمیمی بل کو منظور کرلیا ہے، وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کاکہناہیکہ توانائی کے شعبے کاسرکولر ڈیٹ ایک کھرب 68 کروڑ سے بڑھ چکاہے، رواں ماہ اس سے نجات پانے کامنصوبہ بنالیا۔ سینیٹ کااجلاس شروع ہواتوصرف ایک وزیرکی موجودگی پرارکان نے تنقیدکی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے برہمی کااظہارکیا۔ وزیرپٹرولیم نے بتایاکہ طے کیاگیاہے کہ سرکولر ڈیٹ کی ادائیگیوں کیلئے بانڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ متبادل توانائی شعبہ میں گٹھ جوڑ موجود ہے، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جس کیلئے قانون سازی زیر غور ہے، ایل پی جی اور ایل این جی پر لیوی ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ایران کا تیل پاکستان کی ریفائنریز سے مطابقت نہیں رکھتا۔وہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کئے جانے کی یقین دہانی نہیں کراسکتے۔ اسحاق ڈار نے بتایاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس کا ترقیاتی ٹیکس گھریلو صارفین پر عائد نہیں ہوگا، سینیٹ نے نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگوجز کا ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
4-11-2011- وزیر خارجہ کی سویلین،عسکری نمائندوں سے مشاورتی ملاقات •
اسلام آباد… وزیرخارجہ حناربانی کھر نے خارجہ پالیسی کے متعلقہ عسکری اور سویلین نمائندوں سے مشاورتی ملاقات کی۔اجلاس میں پاک بھارت مسائل خصوصا بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ وزیرخارجہ حناربانی کھر کی زیر صدارت ، دفترخارجہ اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اس میں عسکری حکام اور دیگر وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں خارجہ پالیسی کے دیگر امور کے علاوہ بحال ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے امور پر بھی غورکیا گیا، اس عمل میں بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کیمعاملہ پر بھی بات چیت ہوئی، ترجمان دفترخارجہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ ملک کی خارجہ پالیسی امور پر تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کررہی ہیں، اس عمل میں پاک بھارت امور بھی زیر غور آتے ہیں
4-11-2011- شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری •
کراچی… ٹی سی پی نے شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا ۔ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد گزشتہ دو روز میں چینی کی ایکس مل قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 62 روپے فی کلو کے قریب آگئی۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مقامی ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 12 نومبر کو کھولے جانے والے ٹینڈر میں ٹی سی پی شوگر ملوں سے کم سے کم مقدار 5 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ٹن کے سودے کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ٹی سی پی کے پاس چینی کاموجودہ اسٹاک تقریبا 1 لاکھ 45 ہزار ٹن ہے۔ شوگر ملز ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کااسٹاک موجود ہے اور شوگر ملوں کو کسانوں کو گزشتہ سیزن کی جانے والی گنے کی خریداری کے اب بھی 40 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے
4-11-2011- بگٹی قتل کیس، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے وارنٹ گرفتاری جاری •
کوئٹہ… نواب اکبربگٹی قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلی جام محمدیوسف کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام محمدیوسف کے وارنٹ گرفتاری کرائمزبرانچ کے عملے نے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ 6 کے جج فیصل حمیدکی عدالت سے حاصل کئے ہیں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں کرائمز برانچ اب تک سابق صدرپرویزمشرف،سابق وزیراعظم شوکت عزیزاورسابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کیوارنٹ حاصل کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
4-11-2011- سپریم کورٹ : شادی میں فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کی سماعت •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں شادی تقریب کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے مقدمہ میں متعلقہ سی پی او کو نااہل قراردے دیا ہے ، اس کیس میں ملزم کی ضمانت لینے والے ایڈیشنل سیشن جج کا معاملہ بھی صوبائی چیف جسٹس کو بھیج دیاگیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں بچے کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ قتل کی دیت 30 ہزار 630 قیراط چاندی ہے،اسکی تقریبا مالیت 32 لاکھ روپے بنتی ہے، بدلہ یا سمجھوتہ ہوتو دیت کی رقم کا تعین فریقین پر چھوڑ دینا چاہیئے، چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا کرنا تو مناسب نہیں لگتا، اس طرح تو طاقتور فریق ، غریب پر دباوٴ ڈالے گا، اسلامی نظام کی یہی تو خوبصورتی ہے کہ اس میں ڈیٹرنس پیدا کیا گیا ہے، چیف جسٹس نے عدالت میں موجود سی پی او فیصل آباد کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آفسیرز نوکریاں کررہے ہیں اور تماشے میں غریب کا بچہ مارا گیا، ، پولیس نے اس ایم پی اے سے بیان کیوں نہیں لیا جس نے مقتول بچے کے والد پر دباوٴ ڈالا، سی پی او نے معافی مانگنی چاہی تو چیف جسٹس نے کہاکہ کسی غریب کا سب کچھ تباہ ہوگیا، معافی کیسے دے دیں،بعد میں عدالت نے رائے طاہر کو اہم کیسز کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے، نیا سی پی اوفیصل آباد مقرر کرنیاور حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی کو رائے طاہر کے معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
4-11-2011- ڈرون حملوں سے پہلے پاکستان کو بتایا جائے گا، سی آئی اے کا فیصلہ •
واشنگٹن… امریکی سی آئی اے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ڈرون حملوں کے قواعد سخت کردیے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سینئر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے باعث پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث سی آئی اے،امریکی فوج اور سفارتی حکام کو تشویش ہے اس لیے ڈرون حملوں کے قواعد میں تبدیلی کی جا رہی ہے،اخبار کے مطابق آئندہ ڈرون حملوں کے فیصلوں میں محکمہ خارجہ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی قیادت کو پہلے سے بتایا جائے گا اس کے علاوہ جب پاکستانی حکام امریکا کا دورہ کریں گے تو اس دوران حملے روک دیے جائیں گے۔ امریکی کام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ڈرون حملوں کا اختیار سی آئی اے سے واپس لینا نہیں بلکہ فیصلوں میں دیگر اداروں کی شمولیت ہے کیونکہ حملوں کے بارے میں سی آئی اے ،فوج اور سفارتی حکام میں پس پردہ شدید اختلافات ہیں۔ اخبار کے مطابق دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے اگلے ہی دن تباہ کن ڈرون حملے کے بعد اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔
4-11-2011- خسارے میں چلنے والی ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا منصوبہ •
لاہور… ریلوے نے مال گاڑیاں اور خسارے میں چلنے والی مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،بزنس ٹرین نجی شعبے کے سپرد کردی گئی جو دسمبر میں چلنا شروع ہوجائے گا۔ جی ایم ریلوے سعید اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ نجی شعبہ ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ کرے گا تاہم آپریشن کی ذمہ داری ریلوے کی رہے گی،انہوں نے بتایا کہ بزنس ٹرین ایئرکنڈیشنڈ نان اسٹاپ مسافر ٹرین ہوگی جو لاہور اور کراچی کے درمیان چلائی جائے گی،ذرائع کے مطابق بزنس ٹرین کیلیے فرینڈز نامی تاجر گروپ کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس کی تزئین و آرائش جاری ہے۔جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے معاملات زیرغورہیں
4-11-2011- وزیر خارجہ کی سویلین،عسکری نمائندوں سے مشاورتی ملاقات •
اسلام آباد… وزیرخارجہ حناربانی کھر نے خارجہ پالیسی کے متعلقہ عسکری اور سویلین نمائندوں سے مشاورتی ملاقات کی۔اجلاس میں پاک بھارت مسائل خصوصا بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ وزیرخارجہ حناربانی کھر کی زیر صدارت ، دفترخارجہ اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اس میں عسکری حکام اور دیگر وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں خارجہ پالیسی کے دیگر امور کے علاوہ بحال ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے امور پر بھی غورکیا گیا، اس عمل میں بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کیمعاملہ پر بھی بات چیت ہوئی، ترجمان دفترخارجہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ ملک کی خارجہ پالیسی امور پر تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کررہی ہیں، اس عمل میں پاک بھارت امور بھی زیر غور آتے ہیں۔
5-11-2011- شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری •
کراچی… ٹی سی پی نے شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا ۔ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد گزشتہ دو روز میں چینی کی ایکس مل قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 62 روپے فی کلو کے قریب آگئی۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مقامی ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 12 نومبر کو کھولے جانے والے ٹینڈر میں ٹی سی پی شوگر ملوں سے کم سے کم مقدار 5 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ٹن کے سودے کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ٹی سی پی کے پاس چینی کاموجودہ اسٹاک تقریبا 1 لاکھ 45 ہزار ٹن ہے۔ شوگر ملز ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کااسٹاک موجود ہے اور شوگر ملوں کو کسانوں کو گزشتہ سیزن کی جانے والی گنے کی خریداری کے اب بھی 40 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے
5-11-2011- بگٹی قتل کیس، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے وارنٹ گرفتاری جاری •
کوئٹہ… نواب اکبربگٹی قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلی جام محمدیوسف کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام محمدیوسف کے وارنٹ گرفتاری کرائمزبرانچ کے عملے نے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ 6 کے جج فیصل حمیدکی عدالت سے حاصل کئے ہیں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں کرائمز برانچ اب تک سابق صدرپرویزمشرف،سابق وزیراعظم شوکت عزیزاورسابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کیوارنٹ حاصل کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
5-11-2011- سپریم کورٹ : شادی میں فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کی سماعت •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں شادی تقریب کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے مقدمہ میں متعلقہ سی پی او کو نااہل قراردے دیا ہے ، اس کیس میں ملزم کی ضمانت لینے والے ایڈیشنل سیشن جج کا معاملہ بھی صوبائی چیف جسٹس کو بھیج دیاگیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں بچے کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ قتل کی دیت 30 ہزار 630 قیراط چاندی ہے،اسکی تقریبا مالیت 32 لاکھ روپے بنتی ہے، بدلہ یا سمجھوتہ ہوتو دیت کی رقم کا تعین فریقین پر چھوڑ دینا چاہیئے، چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا کرنا تو مناسب نہیں لگتا، اس طرح تو طاقتور فریق ، غریب پر دباوٴ ڈالے گا، اسلامی نظام کی یہی تو خوبصورتی ہے کہ اس میں ڈیٹرنس پیدا کیا گیا ہے، چیف جسٹس نے عدالت میں موجود سی پی او فیصل آباد کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آفسیرز نوکریاں کررہے ہیں اور تماشے میں غریب کا بچہ مارا گیا، ، پولیس نے اس ایم پی اے سے بیان کیوں نہیں لیا جس نے مقتول بچے کے والد پر دباوٴ ڈالا، سی پی او نے معافی مانگنی چاہی تو چیف جسٹس نے کہاکہ کسی غریب کا سب کچھ تباہ ہوگیا، معافی کیسے دے دیں،بعد میں عدالت نے رائے طاہر کو اہم کیسز کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے، نیا سی پی اوفیصل آباد مقرر کرنیاور حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی کو رائے طاہر کے معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
5-11-2011- ڈرون حملوں سے پہلے پاکستان کو بتایا جائے گا، سی آئی اے کا فیصلہ •
واشنگٹن… امریکی سی آئی اے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ڈرون حملوں کے قواعد سخت کردیے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سینئر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے باعث پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث سی آئی اے،امریکی فوج اور سفارتی حکام کو تشویش ہے اس لیے ڈرون حملوں کے قواعد میں تبدیلی کی جا رہی ہے،اخبار کے مطابق آئندہ ڈرون حملوں کے فیصلوں میں محکمہ خارجہ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی قیادت کو پہلے سے بتایا جائے گا اس کے علاوہ جب پاکستانی حکام امریکا کا دورہ کریں گے تو اس دوران حملے روک دیے جائیں گے۔ امریکی کام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ڈرون حملوں کا اختیار سی آئی اے سے واپس لینا نہیں بلکہ فیصلوں میں دیگر اداروں کی شمولیت ہے کیونکہ حملوں کے بارے میں سی آئی اے ،فوج اور سفارتی حکام میں پس پردہ شدید اختلافات ہیں۔ اخبار کے مطابق دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے اگلے ہی دن تباہ کن ڈرون حملے کے بعد اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔
5-11-2011- کرکٹ کرپشن کیس:سلمان ، آصف اور عامر کو قید اور جرمانے کی سزا •
لندن…کرکٹ کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے جج جرمی کک نے تینوں کھلاڑیوں کی رحم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جسٹس کک نے اپنے فیصلے میں مظہر مجید کو 2سال 8ماہ، سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال جبکہ محمد عامر کو 6ماہ قید کی سزا سنائی اس کے علاوہ سلمان بٹ 30ہزار 937پاوٴنڈ ، محمد آصف 8ہزار 120پاوٴنڈ اور محمد عامر 9ہزار 389پاوٴنڈ جرمانہ کے ساتھ کیس پر آنے والے اخراجات بھی ادا کرینگے۔ برطانوی قانون کے مطابق چار سال سے کم سزا کی صور ت میں نصف سزا جیل میں گذارنی پڑتی ہے۔ آج فیصلہ سنانے سے قبل اپنے اختتامی ریمارکس میں جسٹس کک نے کہا کہ آپ چاروں نے کرپشن کی اورمظہر مجید کی مدد سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، آپ کے اعمال کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا، آپ کو نوجوانوں نے اپنا ہیرو تصور کیا تھا لیکن آپ نے پاکستانی قوم کودھوکا دیا، لوگ کھیل کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھیں گے، کچھ پاوٴنڈز کیلئے نوبالز کیں اور پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا، سزا صرف اور صرف قید ہے ۔ جسٹس کک نے کہا کہ آپ اکثر سٹے بازی میں ملوث رہے، پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،آپ نے انہیں دھوکا دیا۔ جسٹس کک نے محمد عامر کی معافی کی اپیل مستر کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے عدالت کو ٹھوس شواہد نہیں دیئے، ان کا مقصد لالچ اور پیسہ تھا، عامر اس سازش میں شامل ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ پ لوگوں نے برطانوی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔ اختتامی ریمارکس میں جسٹس کک کا کہنا تھا کہ مظہر آپ نے اسپاٹ فکسنگ کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈلیئے، یہ واضح ہے کہ آپ ہرسطح پر کرپشن میں ملوث رہے، مظہر نے سلمان بٹ کے ساتھ مل کر اوول اور لارڈز میں سازش کی، تین نو بالز تو صرف ایک شو ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظہر مجید بھارت اور دبئی میں بک میکرز کے ساتھ رابطے میں تھے، وہ یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ یہ کام بہت عرصے سے جاری ہے، مظہر مجید نے پیسے کا زیادہ حصہ حاصل کیا، مظہر نے صحافی کو خود بتایا کہ وہ ڈھائی سال سے یہ کام کررہے ہیں جسٹس کک نے مظہر مجید کی سزا میں نرمی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کہا کہ مظہر مجید نے کھیل کو بزنس بنا لیا تھا، مظہر مجید کو 2سال 8ماہ کی سزا سنادی گئی۔ جسٹس کک نے سلمان بٹ کی اپیل بھی مسترد کر دی، جج نے سلمان بٹ سے کہا کہ آپ کا کیریئر ختم ہوچکا ہے، سلما ن بٹ کو 30مہینے قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس موقع پر جسٹس کک کا کہنا تھا کہ عامر کو خراب کرنے کے ذمہ دار سلمان بٹ ہیں۔ جسٹس کک نے محمد آصف کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔ انہوں نے محمد عامر کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بہت بڑی نوبالز کرائی، عامر نے بہادری سے اعتراف جرم کیا۔ جسٹس کک نے عامر سے کہا کہ آپ کم پڑھے لکھے ہیں اور گاوٴں سے تعلق ہے اور یہ بات ہمارے ذہن میں ہے۔ جسٹس کک نے محمد عامر کو 6ماہ قید کی سزاسنائی۔جسٹس کک نے کہا کہ اچھے رویے پر آدھی سزا معاف کی جاسکتی ہے۔محمد عامر اپنی سزا ’یوتھ اوفینڈرز انسٹی ٹیوٹ‘ میں گذاریں گے
3-11-2011- شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن،چائے کے وقفے پرسری لنکا ایک وکٹ پر170رنز •
شارجہ…پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں چائے کے وقفے تک سری لنکانے ایک وکٹ کے نقصان پر170رنز بنا لیئے تھے کپتان سنگا کارا72اور تلکا رتنے دلشان 90رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے جلد ہی وکٹ حاصل کر لی تھی تاہم کپتان دلشان اور سنگاکارا نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا اچھا مظاہرہ کیا اور مزید کسی وکٹ کے نقصان پر اسکور170رنز تک پہنچادیا۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے
3-11-2011- پاکستان کرکٹ کیلئے افسوسناک دن ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ •
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوجوسزائیں دی گئی ہیں وہ پاکستان کرکٹ کیلئے افسوسناک دن ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کھلاڑیوں نے پاکستانی سپورٹرز کومایوس کیا اورملک کے امیج کونقصان پہنچانے کے ساتھ ان کرکٹرز نے کرکٹ جیسی نوبل گیم کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا۔کھلاڑیوں کوکرپشن کے روئیے سے پاک کرنے کاتہیہ کررکھاہے ،کرکٹ کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ،آئی سی سی اوردیگربورڈزکے ساتھ مل کرکام کرے گا،جبکہ حکومت پاکستان کوبھی تجویز دی جائے گی کہ کھیلوں کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے،حکومت کی طرف سے قانون سازی کے بعد سزاوٴں کاتعین بھی کیاجاسکے گا۔کھلاڑیوں کوغیرمنظورشدہ ایجنٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کھلاڑیوں کے ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے اورایجوکیش پروگرام کواپ گریڈ کیاجائیگا۔
3-11-2011- اسپاٹ فکسنگ کیس:سلمان بٹ کو سزا ملنے پر بہن کی شادی ملتوی کر دی گئی •
لاہور…کرکٹر سلمان بٹ کو برطانوی عدالت سے سزا ملنے کے بعد ان کی بہن خدیجہ کی شادی ملتوی کر دی گئی۔ سلمان کی بہنوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سلمان بٹ کے خاندانی ذرائع کے مطابق خدیجہ ڈاکٹر ہیں اور ان کی شادی بقر عید کے بعد ہونا تھی۔ لاہور میں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سلمان بٹ کی بہنوں خدیجہ اور رباب کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہیں پتہ ہے کہ سلمان بے قصور ہے اور آنے والا وقت اس بات کو ثابت کرے گا۔ سلمان بٹ کی بہنوں کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان کے بھائی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا مظہرمجید نے اور بھی لوگوں کے نام لئے ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا۔
3-11-2011- بھارت کو تجارت میں پسندیدہ ملک قرار دینے پر چین کا خیر مقدم •
بیجنگ…چین نے پاکستان کی طرف سے بھارت کوتجارت میں پسندیدہ ملک (MFN) کی حیثیت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، بھارتی نشریاتی ادارے نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چین دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری دیکھنا چاہتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کے مطابق"بھارت اور پاکستان جنوبی ایشیا کے دواہم ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے اہم ہے،“ بھارت نے 1996 ء میں پاکستان کو MFN کا درجہ دیا تھا
3-11-2011- کسی بھی اداکارسے میراکوئی مقابلہ نہیں،سلمان خان •
ممبئی…بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی اداکار سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ان کا کام صرف ان کے مداحوں کیلئے ہے۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ عموما لوگ ان کا موازنہ کسی نہ کسی اداکار سے کرتے رہتے ہیں لیکن وہ اپنا موازنہ کسی سے نہیں کرنا چاہتے انہیں پسندیدگی کی سند دینے والے عوام ہیں جو موسٹ وانٹڈ ،دبنگ اورباڈی گارڈ کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں۔
3-11-2011- شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک •
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب جاسوس طیارے کے حملے میں 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے قریب درپہ خیل سرائے پر ایک گھر میں جاسوس طیارے سے 3میزائل داغے گئے۔جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔گھر میں موجود 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازوں کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
3-11-2011- افغانستان: ہرات ایئرپورٹ پر خود کش حملہ اور فائرنگ •
کابل… افغانستان کے مغربی علاقے ہرات کے ائیر پورٹ کے نزدیک خود کش حملے کے بعد مسلح افراد نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو ہے۔ جنہوں نے ایک غیر ملکی لاجسٹک کمپنی کے دفتر میں پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے ہرات ایئرپورٹ کے نزدیک دو دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں اور افغان پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور انہوں نے کئی افراد کو زخمی پڑے دیکھا ہے۔ حملہ آور بندوقوں کے ساتھ راکٹوں سے بھی لیس ہیں۔
3-11-2011- وفاقی کابینہ کی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی منظوری •
اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے اور آغازِ حقوق بلوچستان پیکیج پر رواں برس مکمل عمل درآمد کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔۔ اجلاس کے آغاز پر بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد آغاز حقوق بلوچستان پیکیج پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پیکیج کے 61 پالیسی اقدامات پر 80 فیصد عمل کیا جاچکا ہے۔ وزیر تجارت امین فہیم نے کابینہ کو بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر بریفنگ دیتے ہوئے اپنے حالیہ دورہء بھارت کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ نئے تجویز کردہ اقدامات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر کیا جائے گا۔
2-11-2011- وزیراعظم کی بلوچستان حکومت کو سیاسی مخالفین سے مذاکرات کی ہدایت •
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو سیاسی مخالفین سے مذاکرات کی ہدایت کردی، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ اکبربگٹی کے ورثاء سے پوچھاجائے کہ وہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ کمیشن سے مطمئن ہیں یا سپریم کورٹ کا کمیشن بنایاجائے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو وفاق سے وسائل کی فراہمی 108 ارب روپے ہوگئی ہے جو پہلے 43 ارب روپے تھے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو سیاسی مخالفین سے مذاکرات کی ہدایت کردی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے سیاسی مخالفین کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے ان سے بات کرنے کو تیار ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ اکبربگٹی کے ورثاء سے پوچھاجائے کہ وہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والیہائی کورٹ کمیشن سے مطمئن ہیں یا سپریم کورٹ کا کمیشن بنایاجائے۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کوہلو اور سوئی میں کنٹونمنٹس کا قیام روک دیاگیا ہے، ان دونوں علاقوں میں فوج کی جگہ ایف سی کو تعینات کردیا گیا ہے اور بلوچستان میں کوسٹ گارڈز سے کسٹمز کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو وزیراعلیٰ کے ماتحت کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ گوادر لینڈ الاٹمنٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور بندرگاہ پرگریڈ 1 سے 16 تک بھرتیاں مقامی افراد سے کی جارہی ہیں۔کابینہ کو بتایا گیا کہ گوادر میں ماہی گیری کی 2 جیٹیز کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، بندرگاہ پر40ٹھیکوں میں سے 25 مقامی ٹھیکداروں کو دیے گئے ہیں جب کہ بلوچستان میں رائلٹی اور گیس ڈویلپمنٹ چارج کو منصفانہ بنادیا گیا ہے۔
2-11-2011- جولین اسانج کو سوئیڈن کے حوالے کردینا چاہیئے،لندن ہائیکورٹ •
لندن… لندن ہائیکورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی سوئیڈن منتقلی کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سوئیڈن کے حوالے کردینا چاہیے ۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی اپیل کی سماعت لندن ہائیکورٹ میں ہوئی ، عدالت نے اسانچ کی اپیل پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سوئیڈن کے حوالے کردینا چاہیے ،تاکہ وہ اپنے خلاف جنسی جرائم سے متعلق الزامات کاسامنا کرسکیں ،جولین اسانج پروکی لیکس آرگنائزیشن کی دو خواتین کارکنوں کے ساتھ زیادتی اورانہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کیالزامات ہیں،، اس سلسلے میں سوئیڈن کے حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں
2-11-2011- کبڈی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیپال کو شکست دے دی •
بھٹنڈا… کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیپال کو شکست دے دی ۔ اس وقت افغانستان اور کینیڈا کا میچ جاری ہے۔ بھارتی پنجاب کے شہر بٹھنڈا میں کبڈی ورلڈکپ کا افتتاحی میچ آسٹریلیا اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپالی کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈالے رکھا اور اس طرح آسٹریلیا نے نیپال کو 66 اور 23 سے شکست دے دی۔ کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اس وقت افغانستان کی ٹیم کینیڈا کا مقابلہ کررہی ہے ،کل پاکستان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا ۔ کبڈی میچز جیوسوپر سے براہ راست دکھایا جارہاہے۔
2-11-2011- سارک ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بھارت کو150رنز سے ہرا دیا •
مالے… اویس ضیا کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کو سارک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں شکست دے دی ۔ مالدیپ میں جاری ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا، پاکستانی کپتان عمر امین نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بیٹسمینوں نے درست ثابت کرتے ہوئے 275 رنز اسکور کئے، اویس ضیا 32 گیندوں پر 85 رنز بناکر نمایاں رہے، 276 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 125 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ میں سارک ممالک کی اے کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
2-11-2011- چیئرمین پی سی بی سے ملاقات مفید رہی، شاہد آفریدی •
لاہور… پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے اچھی ملاقات رہی، کافی باتوں پر مشاورت ہوئی، ان سے کہا ہے کہ میں پاکستان کیلئے حاضرہوں۔ پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر شعبے کیلئے علیحدہ کوچ ہونے سے متعلق چیئرمین کا فیصلہ اچھاق ہے، کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے دستیاب ہونے کے بارے میں بتادیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بات کپتانی کی نہیں پاکستان کرکٹ کی ہے، کسی بھی کپتان کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں، مصباح الحق سے بہت اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے، ہر طرح سے مدد کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان قربانی کا بکرا ہوتا ہے اور میں ایک بار قربانی کا بکرابن چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر کرکٹ باقی ہے، انشاء اللہ کھیلوں گا، کوشش کروں گاکہ میرے300 چھکے مکمل ہوجائیں۔ کرکٹ کرپشن کے حوالے سے سوالات کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کرپشن کیس سے ملک کی بدنامی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی سزا پر افسوس ہوا اور محمد آصف اور سلمان بٹ کے گھر والوں سے ہمدردی ہے۔
2-11-2011- پشاور کے کارخانو بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی •
پشاور… پشاور کے قریب کارخانو مارکیٹ میں دھماکے سے خیبرایجنسی کی معروف شخصیت سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ 10 گاڑیوں اور متعدد کیبنز کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا کارخانومارکیٹ کے قریب واقع چیک پوسٹ پر ہوا جس میں قبائلی رہنما ملک تاج سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔ جائے وقوع پر موجود 10 گاڑیوں اور کئی کیبنز کو بھی نقصان پہنچا۔ ایس پی کینٹ ڈاکٹر سعید کے مطابق دھماکے کا ہدف خیبرایجنسی کا قبائلی رہنما ملک تاج تھاجن کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ قبائلی رہنما سمیت دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں پہنچایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کو لایا گیا
2-11-2011- کرکٹ کرپشن کیس:سلمان اور آصف قصوروار قرار •
لندن...اسپاٹ فکسنگ کیس میں جیوری نے سلمان بٹ اور آصف کو قصور وار قرار دیدیا ہے۔لندن کے کراؤن کورٹ سدک میں چھ خواتین اور چھ مرد پر مشتمل بارہ رکنی جیوری کے دس ارکان نے متفقہ طور پر سلمان بٹ اور آصف کو قصور وار ٹھہرایاہے۔ سلمان بٹ پر دو جبکہ آصف پر ایک الزام ثابت ہوا،سلمان بٹ پر دھوکہ دہی اورپیسے لینے جبکہ آصف پر پیسیلینے پر قصور وار ٹھہرایا گیاہے،الزام ثاپت ہونے پر سلمان بٹ کو سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس اسکینڈل کے تیسرے کردار محمد عامر پہلے ہی جرم قبول کرچکے ہیں ۔کرکٹ کرپشن کیس کی سماعت تقریبا تین ہفتے جاری رہی
1-11-2011- بگٹی قتل کیس،نامزد ملزمان کو وطن واپس لایا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ •
کوئٹہ...بلوچستان ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ نواب اکبربگٹی قتل کیس میں نامزد بیرون ملک مقیم ملزمان کی تحویل کے لئے جلد از جلد اقدامات کریں اور اس کیس میں سول اور ملٹری حکام سمیت جن اداروں کے پاس بھی معلومات ہے انھیں شامل تفتیش کیا جائے، کوئٹہ میں نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف بلوچستان جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس عبدالقادرمینگل پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیاکہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام نامزد ملزمان کو تحویل میں لیاجائے جو ملزمان ملک سے باہر ہیں انکی حوالگی کیلئے جن ممالک سے معاہدے ہیں اسے بروئے کار لایا جائے اور جن سے نہیں ہیں اس کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے قبل ازیں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات کے مندرجات معزز عدالت کو بتائے گئے جن میں انھوں نے اعتراف کیاکہ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انھیں کچھ معلوم نہیں تھا سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف اس کے ذمہ دار ہیں، ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس دوران وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس اور کارروائی کے منٹس بھی قبضے میں لئے جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں۔نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت کرنے والی کرائم برانچ کی تحقیقاتی ٹیم نے کیس میں نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ کی کاپیاں عدالت میں پیش کیں، بعد ازاں عدالت نے نے نواب بگٹی قتل کیس کے حوالے سے آئینی درخواست نمٹا دی۔
1-11-2011- پاکستان تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا •
پرتھ...پاکستان تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔پرتھ میں ہونے والے میچ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا۔پاکستان کی جانب سے سہیل عباس نے گول کیا۔دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی،میچ برابر ہونے کے بعدپاکستان نے بہترگول اوسط کی بنیاد پرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،فائنل جمعرات کوپاکستان اوربھارت کے درمیان ہوگا
1-11-2011- کرکٹ ٹیم کو ایک نہیں3کوچز کی ضرورت ہے، ذکاء اشرف •
کراچی...پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 3 کوچز کی ضرورت ہے، ملکی ہو یا غیر ملکی، کوچ بہترین ہونا چاہئے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی جس میں کپتان عبدالرزاق سمیت تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین ذکا اشرف نے ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دو، دو لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعام کے علاوہ عمر اکمل کو ایونٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے پر اضافی ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ پی سی بی کے نئے چئیرمین ذکاء اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے لئے 3 کوچز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی یا غیر ملکی کوچ سے فرق نہیں پڑتا، کوچ جو بھی ہو، بہترین ہونا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ پر جمی برف بھی پگھلنی چاہیے اور بڑی یا چھوٹی ہر ٹیم کو یہاں آکر کھیلنا چاہئے
1-11-2011- پیپکو کی نجکاری کے خلاف ملک بھر کی بجلی بند کرنے کی دھمکی •
لاہور… پیپکو کی تقسیم اور نجکاری کے منصوبے کے خلاف مختلف شہروں میں واپڈا کے ملازمین نے احتجاج کیا اور اس مظاہرے میں انھوں نے ملک بھر میں بجلی بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے بھی مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ اسلام آباد میں آئیسکو کے صدر دفتر میں آفسیرز اور انجینئرز یونین کے ساتھ لیبر یونین نے بھی ہڑتال کی اور دفتر کے باہرمظاہرہ کیا، راول پنڈی کے مریڑ چوک کے قریب بھی آئیسکوکے سیکڑوں ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی ، انہوں نے مہنگائی کے خلاف بھی نعرے بازی کررہے تھے ، احتجاجی ملازمین کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہیئے جبکہ بجلی کے بڑھتے نرخ کم کیئے جائیں ، واپڈا یونین کے مطابق ہڑتال اور احتجاج کاسلسلہ آئیسکو کے تمام ریجن میں کیا جارہا ہے اور ایمرجنسی اسٹاف ڈیوٹی کے سوا دیگر تمام ملازمین ، ہڑتال پر ہیں۔ لاہور میں واپڈا ملازمین واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر آگئے اورانہوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ واپڈاہائیڈرولیبریونین اورلیسکوانجینئرزایسوسی ایشن کے مشترکہ طورپرواپڈا ہاوٴس کے سامنے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کی طرف سے نجکاری اورڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے نئے چیف ایگزیکٹوزلگانے کے اقدام کومسترد کردیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیبر لیڈرکورشیداحمد خان کاکہناتھاکہ پہلے ہی بجلی مہنگی اورقلت ہے نجکاری سے مسائل حل نہیں ہون گے بلکہ بڑھیں گے۔مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی،اس موقع پر یونین رہنماوٴں کاکہناتھاکہ اگر نجکاری کافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوملک بھر کی بجلی بند کردیں گے۔واپڈاملازمین نے حکومت اورواپڈا کی نجکاری کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مال روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کے باعث مال روڈ پر آنیوالی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ پشاور میں واپڈا کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کی مجوزہ نجکاری ، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کیا۔ . واپڈا کے سینکڑوں ملازمین شامی روڈ پیسکو کے دفتر کے باہر اکھٹے ہوئے۔ ملازمین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے دباوٴ پر واپڈا کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مداخلت پر محکمے میں بھاری تنخواہوں پر ناتجربہ کار چیف ایگزیٹو تعینات کیے جارہے ہیں جس سے ادارہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ادارے میں سیاسی مداخلت، کرپشن لوٹ ماراور بجلی بحران کا کوئی فوری حل تلاش نہ کیا گیا تو واپڈا ملازمین ملک بھر کی بجلی بند کردیں گے۔ واپڈا کے پاور ہاوسز کی نجکاری اور رینٹل پاور ہاوسز سے بجلی کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کیسکوکیملازمین نیکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔
1-11-2011- پاکستان اسٹیل ملز چلانا حکومت کے بس کی بات نہیں،وزیر پیداوار •
اسلام آباد… وفاقی وزیر پیداوار انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز چلانا حکومت کے بس کی بات نہیں ،اسے نجی شعبے کو منتقل کر دینا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ ٹول اور سرامکس صنعت میں کرائے گئے آڈٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن نکلی ہے ، کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا گیاہے۔۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور علی چیمہ نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی کا اسپیشل آڈٹ کرایاجارہا ہے، اس کے دو ذیلی ادارے ٹول اور سرامکس صنعت گوجرانولہ کا آڈٹ کرایا جا چکا ہے جس میں ابتدائی طور پر 53 کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور اس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تک ملوث ہیں مزید دو اداروں کا آڈٹ ہو چکا ہے اور باقی کا بھی کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز چلانا حکومت کے بس کی بات نہیں ، یہ نجی شعبے کو دے دی جائے،اور اس وقت بھی پاکستان اسٹیل ملز میں 21 ہزار ملازمین ہیں جن میں سے نصف فالتو ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے اسٹیل ملز کیسی ای او، بورڈ اور انتظامیہ کو تبدیل کیا جانے سے متعلق اپنی سفارشات تنظیم نو کمیٹی کو بھیج دی ہیں۔ اسٹیل ملز کا سی ای او، بورڈ اور انتظامیہ کو تبدیل کیا جانا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انھوں نے اپنی سفارت تحریری طور پر وزیراعظم گیلانی کو بھجوا دی ہیں
1-11-2011- واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کے مختلف شہروں میں مظاہرے •
اسلام آباد…بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف آج اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے بھی مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے اسلام آباد میں آئیسکو کے صدر دفتر میں آفسیرز اور انجینئرز یونین کے ساتھ لیبر یونین نے بھی ہڑتال کی اور دفتر کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا، راول پنڈی کے مریڑ چوک کے قریب بھی آئیسکوکے سینکڑوں ملازمین نے اکھٹے ہوکر احتجاجی ریلی نکالی ، وہ ملک میں مہنگائی کے خلاف بھی نعرے بازی کررہے تھے ، احتجاجی ملازمین کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہیئے جبکہ بجلی کے بڑھتے نزخ بھی کم کیئے جائیں ، واپڈا یونین کے مطابق ہڑتال اور احتجاج کا یہ عمل آئیسکو کے تمام ریجن میں کیا جارہا ہے اور ایمرجنسی اسٹاف ڈیوٹی کے سوا دیگر تمام ملازمین ، ہڑتال پر ہیں۔ لاہور میں واپڈا ملازمین واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر آگئے اورانہوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین اورلیسکوانجینئرزایسوسی ایشن کے مشترکہ طورپرواپڈا ہاوٴس کے سامنے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت کی طرف سے نجکاری اورڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے نئے چیف ایگزیکٹوزلگانے کے اقدام کومسترد کردیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیبر لیڈرکورشیداحمد خان کاکہناتھاکہ پہلے ہی بجلی مہنگی اورقلت ہے نجکاری سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ بڑھیں گے۔مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی،اس موقع پر یونین رہنماوٴں کاکہناتھاکہ اگر نجکاری کافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوملک بھر کی بجلی بند کردیں گے۔واپڈاملازمین نے حکومت اورواپڈا کی نجکاری کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مال روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کے باعث مال روڈ پر آنیوالی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔
1-11-2011- بڑا جلسہ کرکے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا،چوہدری نثار •
راولپنڈی....مسلم لیگ ن کے راہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہملک بھرسے عوام اکھٹاکرکے جلسہ کرنے سے کوئی بڑالیڈرنہیں بن جاتا، آستین چڑھاکر تو ہر کوئی بڑی جذباتیتقریریں کرسکتاہے لیکن بڑا سیاست دان نہیں بن سکتا، وہ شخص کیسے انقلاب لاسکتاہے جس نے سیاست کاآغازیہودیوں کے گھرسے کیاہو۔راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کے دفترسے سیاست شروع کرنیوالاکیسے انقلاب لاسکتاہے۔ عمران خان کو نہ بال ٹمپرنگ کرنے دیں گے نہ جوا کھیلنے دیں گے،عمران خان سن لیں کہ یہ کوئی ٹی 20 میچ نہیں ہے کہ وہ صدر زرداری اور نوازشریف کی وکٹیں اڑادیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف کے جلسے سے لندن والوں کوبہت تکلیف ہوئی ہے، لوگوں کویادہے کہ یہی الطاف حسین پیپلزپارٹی کیخلاف تھااوراب حمایتی ریلیاں نکال رہا ہے وہ رینٹ پارٹی بن کر ریلیاں کر رہے ہیں میں تمام مگر مچھوں کو گھر تک پہنچا کر آؤں گا ۔ پیپلزپارٹی ذوالفقاراوربینظیربھٹوکی نہیں زرداری مافیاکی پارٹی ہے اور زرداری پارٹی غریبوں کی پارٹی نہیں ،آصف علی زرداری نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے،زرداری نے پاکستان کو ٹوٹی ہوئی کشتی بنا دیا ہے،ناخدا کو کشتی والوں نے کوئی ہمدردی نہیں
31-10-2011- لاہور میں ڈینگی نے مزید تین افراد کی جان لے لی •
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 107 نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج لاہور کے سروسز اسپتال میں تیس سالہ رمضان جبکہ جناح اسپتال میں مانگا منڈی کا اکیس سالہ وقاص اور جیا بگا کی چالیس سالہ شمیم بی بی ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 1410 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 1242 مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
31-10-2011- کرپٹ ریلوے افسران کے کیسز نیب بھیجے جائیں،سپریم کورٹ کا حکم •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ریلوے کے کرپٹ آفیسرز کے خلاف کیسز نیب کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے خراب انجنز کی قومی اداروں سے بحالی کرانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین ریلوے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کل سے نئی پنشن کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی جب کہ دسمبر سے پنشنرزکی رقم ان کے بنک اکاوٴنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ریلوے پنشنرز کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں فریق بننے والے سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ریلوے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ریلوے کا آوے کا آوا ہی بگڑ گیا ہے، ایک کے بعد ایک انجن خراب ہوتا گیا، بحالی کے لیے کچھ نہ کیا گیا جو مجرمانہ غفلت ہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ موجودہ وفاقی وزیرریلوے کی آنکھ کا تارا اٹھارہویں گریڈ کا افسر گریڈ 20 میں پرچیز آفسیر بنادیاگیاہے، نئے انجنز صرف کمیشن کھانے کے لیے منگوائے جارہے ہیں۔ریلوے بورڈ کے سیکریٹری نے جواب میں کہاکہ ریلوے کے آج کے حالات سابق وزیرشیخ رشید کی وجہ سے ہیں،وہ اپنا نام بنانے کے لیے 24 نئی ٹرینیں چلانا چاہتے تھے۔ چیئرمین ریلوے نے عدالت کو بتایاکہ پنشنرز کو نئی پنشن کی ادائیگی کل سے شروع ہوجائے گی، ریل کے خراب 360 انجنز میں سے 46 کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بنادی ہے۔ بعد میں چیف جسٹس نے حکم دیاکہ اسکریپ سستا بیچنے اور 7 روپے والا بلب 400 میں خریدنے والے ریلوے افسران کے کیس نیب کو بھیجیں۔ کیس کی مزید سماعت 10 نومبر کو کی جائے گی۔
31-10-2011- قومی دولت کی واپسی، پٹیشن کو15دن میں بہتر بنا کر دائر کرنیکی ہدایت •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے خلاف ایک پٹیشن کے فریقین سے یواین سیکریٹری جنرل کوہٹانے کی ہدایت کردی ہے، عدالت نے پٹیشنر کو کہاہے کہ وہ یہ بھی واضح کریں کہ کون کتنی دولت لوٹ کرکہاں لے گیا۔ چیف جسٹس افتخارچودھری اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی، چیف جسٹس نے درخواست گزار محمدعلی درانی کو کہاکہآپ نے قومی دولت لوٹنے والے کسی ایک فرد کا نام نہیں بتایا،الیکشن لڑنے والوں کیلئے اثاثے ظاہرکرنے کاقانون تو موجود ہے ، عدالت کو یہ واضح بتائیں کون قومی دولت باہر لے کر گیا، چیف جسٹس نے کہاکہ پٹیشن میں سیاسی جماعتوں کو ان کے سربراہوں کے ذریعے فریق بنایاگیا ہے، اگر چودھری شجاعت یا نوازشریف کو یہاں بلالیں تو بھی وہ ہماری کیا مدد کرسکتے ہیں، رقم غیرقانونی طور منتقل ہوئی ہے تو اس کے خلاف منی لانڈرنگ کا قانون موجود ہے، عدالت نے محمد علی درانی کو 15 روز میں پٹیشن کو بہتر بناکر دوبارہ لانے کی ہدایت کردی۔
31-10-2011- ملک میں بہت بڑی تبدیلی آچکی، عمران خان •
لاہور ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آچکی ہے ،اگر نوازشریف اپنے اصل اثاثے ظاہر کردیں تو ان سے اتحاد پر بات ہوسکتی ہے۔عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانگی سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے اپنی باریاں لگائی ہوئی تھیں وہ اب ختم ہوگئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انقلاب آنے والا ہے لوگ 1970 کو بھول جائیں گے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکمرانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کیلیے سیل قائم کردیا ہے۔جب ہم تیار ہوجائیں تب ہم سپریم کورٹ کے پاس بھی جائیں گے الیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیں گے اور اسکے بعد ہم انہیں الٹی میٹم دیں گے پھر سارے پاکستان کے شہر جام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے دیانت دار سیاستدانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خوف کے بت کو توڑ کر پاکستان کو بچانے کے لیے ساتھ آئیں۔
31-10-2011- امریکا اور برطانیہ میں بے روز گاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف احتجاج •
لندن ... امریکی ریاست اوریگون اور لندن میں بے روز گاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرہ کیا گیا ،جبکہ پولیس نے امریکا میں درجنوں مظاہرین گرفتار کرلیے۔امریکی ریاست اوریگون کے علاقے پورٹ لینڈ میں آکوپائے پورٹ لینڈ مہم کے اراکین نے بے روز گاری کے خلاف جیمسنJamison اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔پولیس نے بدامنی کے الزامات عائد کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔پورٹ لینڈ میں بے روز گاری اور عدم مساوات کیخلاف 6 اکتوبرکوکیمپ قائم کردیا گیاتھا۔ ادھر لندن کے سینٹ پال چرچ کے باہر سینکڑوں مظاہرین کا سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری ہے۔لندن کے سینٹ پال کے باہر کئی دونوں سے مظاہرین نے سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے جس کے باعث چرچ آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،چرچ انتظامیہ اور مقامی حکام نے کیمپ کو ہٹاوانے کے لیے عدالت سے رابطہ کیا ہے۔تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ وہ یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔
31-10-2011- عوام جمہوریت کیلئے متحدہ اور صدر پاکستان کیساتھ ہے، الطاف حسین •
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت کیلئے متحدہ اور صدر پاکستان کیساتھ ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر صدر زرداری سے یکجہتی کا اظہارہے۔ کراچی میں تبت سینٹر پر استحکام جمہوریت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں صدرزرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے گئے، ہم بھی اسی زبان میں جواب دے سکتے تھے لیکن سندھ کی مہذب دھرتی ایسی زبان استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیتی ۔انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی ن لیگ کے رہنماوٴں کے نازیبا الفاظ کیخلاف احتجاج ہے اورعوا م کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر" نو نواز نو" کہہ رہا ہے۔اس سے قبل متحدہ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی شریف برادرن کے خلاف ریفرنڈم ہے اور جلد پنجاب کی عوام بھی شریف برادران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔پی پی کے آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ الطاف حسین کے شکر گزار ہیں،جنہوں جمہوریت کے استحکام کیلئے مختصر نوٹس پر اتنی شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی اور ایم کیوایم کوایک دوسرے سے کوئی جدانہیں کرسکتا،الطاف حسین نے دکھا دیا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان ریلی شریف برادران کے منہ پرطمانچہ ہے ۔پی پی کے رہنما پیر مظہرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے بھائی ہونے کا ثبوت دے دیا،مختصر کال پر ریلی میں شریک ہونیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،ق لیگ کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی تنہائی کا شکار مسلم لیگ (ن)والومہم جوئی چھوڑدو،بھاٹی گیٹ کے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے۔ریلی میں پیر مظہرالحق ، تاج حیدر ،آغاسرج درانی ، این ڈی خان ،شرمیلا فاروقی اورپیپلز پارٹی کے دیگررہنمابھی شریک ہیں۔
30-10-2011- پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سپر سکسز ہانگ کانگ ٹورنامنٹ جیت لیا •
ہانگ کانگ …ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو35 رنز شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ عبدالرزاق اور سہیل تنویر کی نصف سنچریاں، عمر اکمل نے تین وکٹیں لیں۔ہانگ کانگ کے کولون اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے فائنل میں عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سیمی فائنل کے ہیرو شرجیل خان ابتدا میں آؤٹ ہوئے عمر اکمل بھی 16 رنز بنا سکے، تاہم کپتان عبدالرزاق نے 17 گیندوں پر 65 اور سہیل تنویر نے 14 گیندوں پر 58 رنز بنا کر اسکور کو 154 رنز تک پہنچا دیا۔ جواب میں عمر اکمل نے دوسرے اوور میں تین وکٹیں حاصل کرکے انگلش ٹیم کی کمر توڑ کر رکھ دی۔انگلینڈ کی ٹیم 119 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے فائنل 35 رنز سے جیت لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 32 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے پانچ اوورز میں تین وکٹ پر116رنز بنائے۔ عمر اکمل نے چھ گیندوں پر 34 اور شرجیل خان نے 9 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم 4 وکٹ پر 84 رنز بنا سکے، پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔
30-10-2011- پیسہ لوٹ کرسوئٹزر لینڈ بھجوایا گیاتو عوام ناکہ بندی کرینگے،شہبازشریف •
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن، غربت اور بیروزگاری بڑھی تو یہ ملک التحریر اسکوائر بن جائے گا،پیسہ لوٹ کرسوئٹزر لینڈ بھجوایا گیاتو عوام ناکہ بندی کرینگے۔لاہور میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام نہیں ہو گا تو کرپشن ختم نہیں ہو سکتی ملک میں کرپشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ ہماری بات کوئی نہیں مان رہا،ایک بار نہیں ہزار بار کرپشن پر بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پیسہ لوٹ کرسوئٹزرلینڈ بھجوایاگیا توعوام ان کی ناکہ بندی کریں گے اور چوروں اورلٹیروں کو گلیوں میں گھسیٹا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کے طعنے کو وہ تمغہ سمجھتے ہیں، ایک مریض کی جان بچانے کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے، ڈینگی پلان بنا لیا ہے اسے جلد کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا
30-10-2011- شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا حملہ، 4افراد ہلاک •
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے ڈوگا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے 4میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ افراد کون تھے
30-10-2011- عمران خان،پی پی اورایم کیوایم ایک زبان بول رہے ہیں، پرویز رشید •
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی مخالفت میں ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ صدر زرداری، عمران خان اور الطاف حسین مسلم لیگ ن کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ پرویز رشید کاکہنا تھا کہ جب عمران خان امریکہ اور برطانیہ جاتے ہیں تو وہاں ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے کیوں نہیں کرتے۔ عمران خان جب بھارت کے دورے پر ہوتے ہیں تو کیا کبھی انہوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائی۔ پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے کسی فرد کے گھر گئے یا انہوں نے ٹارگٹ کلنگ پر آواز اٹھائی یا کیا انہوں نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا۔
30-10-2011- چھانگا مانگا :ن لیگ کے رہنما رانا شوکت کونامعلوم افراد نے زندہ جلادیا •
قصور…چھانگا مانگا میں ن لیگ کے رہنما رانا شوکت کونامعلوم افراد نے زندہ جلادیا،وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے، رانا شوکت مسلم لیگ(ن)چھانگا مانگا کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے رشتہ دار تھے۔ اطلاعات کے مطابق رانا شوکت اپنے ڈیرے میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں زندہ جلادیا ۔ رانا شوکت کے بیٹے نے بتایا کہ انہیں واقعے کا علم آج صبح ہوا۔فوری طور پر واقعے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کرد ی ہیں
30-10-2011- کراچی میں جلسے جلوس پرپابندی دو دن کے لئے اٹھا لی گئی •
کراچی… حکومت سندھ نے کراچی میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی دو دن کیلئے اٹھا لی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اب اس پابندی کا اطلاق 31اکتوبر سے ہوگا۔ اس سے قبل کراچی میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی میں تیس روز کیلئے توسیع کردی گئی تھی جبکہ گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اتوار کو صدرزرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ن لیگ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیاگیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کے اطلاق کے بعد مذہبی فرائض ، جنازے سے متعلق اجتماعات اور محکمہ داخلہ سے اجازت لئے جانے والے اس پابندی سے مستثنی ٰہوں گے۔ شہرمیں گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی
29-10-2011- شہباز شریف کا ’گو زرداری گو‘ تحریک ملک بھر میں پھیلانے کااعلان •
بہاولپور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گو زرداری گو تحریک کو ضلع کی سطح پر منظم کیا جائیگا اور اس کو پورے ملک میں پھیلا دیا جائیگا۔اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔بہاول پورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم این اے بلیغ الرحمٰن کے والد اور سابق ایم این اے عقیل الرحمن کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گو زرداری گو تحریک کو ہر ضلع کی سطح پر منظم کیا جائیگا اور اس کو پورے ملک میں پھیلا دیا جائیگا۔اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
29-10-2011- کابل میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ ، 14افرد ہلاک •
کابل… افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی فوجیوں کے قافلے پر خود کش حملے میں 14 فوجی ہلاک ہوگئےْ متعدد زخمی ہیں۔نیٹو قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے کاررواں پر خود کش حملہ کیا گیا،پولیس چیف حشمت کے مطابق ،دارالامان روڈ پرحملہ کیا گیا ہے تاہم14 فوجیوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کی جاسکی۔ ادھر صوبہ کنٹر میں خاتون خود کش حملہ آور نے مشرقی شہر اسدآباد میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ گورنر ترجمان واصف اللہ واصفی کے مطابق دھماکے میں دو گارڈ زخمی ہوئے۔
29-10-2011- جمشید دستی کے بھائی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار •
مظفر گڑھ … مظفر گڑھ کے قریب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی عباس دستی اوران کے 2ساتھیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمدہوا ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔گزشتہ رات عباس دستی اور ان کے دو ساتھی اسلم اور ظفر پیر جہانیاں چوک پر شراب کے نشے میں دھت ہوکر فائرنگ کر رہے تھے اور ممنوعہ اسلحہ بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان سے کلاشن کوف،ریپیٹر اور پستول برآمد کرلیا۔اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانا صدر میں3مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
29-10-2011- لاہور: قاتل ڈینگی نے آج بھی تین جانیں لے لیں •
لاہور… لاہورمیں آج ڈینگی نے دو خواتین سمیت 3افراد کی جان لے لی ،شہرمیں اموات کی تعداد 257،،صوبے میں مجموعی تعداد 297ہوگئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نیعیدالاضحیٰ پر مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں خصوصی اسپرے کی ہدایت کی ہے۔ آج سروسز اسپتال میں انتقال کر جانے والوں میں گورومانگٹ کا18سالہ وقاص اورپاک نگرکی45مجیداں شامل ہیں،ڈینگی بخار کے ہاتھوں دم توڑنے والی مریضہ اللہ رکھی، لال پل مغل پورہ کی رہائشی تھی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 201 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد انیس ہزار 506 ہو گئی۔ لاہور میں 161 نئے مریض سامنے آنے سے یہ تعداد سولہ ہزار 492 تک پہنچ گئی ہے،ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں ،نرسوں کے لیے ڈینگی کے علاج کی خصوصی ٹریننگ جاری ہے ۔ جمعہ کے روز تین سو فزیشنز سمیت 416 ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی گئی،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ عیدالضحی کے موقع پر مارکیٹوں،شاپنگ پلازوں میں اسپرے کاخصوصی منصوبہ بنایا جائے،انہوں نے اسکول ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے اور معائنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
29-10-2011- ترکی:زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد575ہو گئی •
انقرہ…ترکی میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 575 ہوگئی ،25 سو افراد زخمی ہوگئے ہیں ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ ترک صوبے وین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 575 ہوگئی ہے جبکہ 25 سو افراد زخمی ہوگئے ہیں، حکام کے مطابق گزشتہ 6 دونوں میں ملبے سے 187 افراد کو نکالا جاچکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 50 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین کیلئے کیمپوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔جبکہ جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
29-10-2011- شام میں حکومت کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت،عرب لیگ کی مذمت •
قاہرہ ... عرب لیگ نے شام میں حکومت کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کا قتل عام بند کیا جائے،ادھر حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔شام کے متعلق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں شام کے صدر بشارالاسد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری حکومت مخالفین کا قتل عام بند کیا جائے۔عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے بشار الاسد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ،وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شامی حکومت امن کیلیے عرب لیگ کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ ادھر گزشتہ روز شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
29-10-2011- سیاسی میدان سج گیا، ن لیگ کی ناصر باغ سے بھاٹی گیٹ تک ریلی •
لاہور… لاہورمیں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف سیاسی میدان سج گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کے لئے کارکن ناصر باغ پہنچنا شروع ہوگئے،ریلی اب سے کچھ دیر بعد بھاٹی گیٹ کی طرف روانہ ہو گی۔ حکومت کے خلاف مسلم لیگ ن ناصر باغ سے بھاٹی چوک تک ریلی نکال رہی ہے۔ جسے گو زرداری گو ریلی کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پورے لاہور کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں، بینرز اور سائن بورڈز سے سجا دیا گیا ہے۔ شہر میں الیکشن جیسی گہما گہمی ہے۔ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لیگی کارکن ریلی میں شرکت کے لئے ناصر باغ پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے، بینرز اور اپنے قائدین کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔کچھ ہی دیر میں ریلی ناصر باغ سے بھاٹی چوک کی طرف روانہ ہو گی۔ جہاں جلسہ ہو گا۔ جلسے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ن لیگ کے دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں کئی بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کی ریلی اور جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے اہل کار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے 200 سے زائد وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے۔
28-10-2011- رینٹل پاورکیس میں راجہ پرویز اشرف بھی ممکنہ فریق قرار •
اسلام آباد… سپریم کورٹ،رینٹل پاورمقدمے کی سماعت، پرویز اشرف ممکنہ فریق قرارسپریم کورٹ نے رینٹل پاور پالیسی کے خلاف مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر راجا پرویز اشرف کو بھی ممکنہ فریق قرار دے دیا ہے، چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہاہے کہ اس کیس میں ایک وفاقی وزیر نے حکومت کو چارج شیٹ کیا جو بہت کم ہوتا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نیرینٹل پاور کیس کی سماعت کی تو ایک درخواست گزار وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے دلائل جاری رکھے، وزارت پانی و بجلی نے رینٹل پلانٹس کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ایسے چار پلانٹس بجلی پیدا کررہے ہیں،عدالت نے وزارت کے وکیل خواجہ طارق رحیم کو کہاکہ وہ سابق وزیر پانی و بجلی سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ عدالت آنا چاہتے ہیں تو آجائیں کیونکہ کرپشن ثابت ہوگئی تو ایکشن ان کے خلاف بھی ہوگا، فیصل صالح حیات نے دلائل میں کہاکہ آٹھ رینٹل پراجیکٹس کو موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں 25 ارب روپے دئے گئے، تین رینٹل سے عدالت نے 5 ارب واپس دلوا دیئے ہیں، 5 کے 20 ارب بقایا ہیں، انہوں نے کہاکہ رینٹل پر ایشیائی بنک کی آڈٹ رپورٹ کو وفاقی کابینہ نے منظور بھی کیا تھا، فیصل صالح حیات کے بعد خواجہ آصف نے دلائل دینا شروع کردیئے۔
28-10-2011- ترکی میں ریسکیو آپریشن جاری، ہلاکتوں کی تعداد550ہوگئی •
انقرہ… ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،آج بھی 5دن بعد 13 سالہ لڑکے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ترکی میں اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے قریب 100 گھنٹے بعد ایک 13 سالہ بچے اور ایک 18 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جمعرات کو بھی ایک 19سالہ نوجوان ملبے سے زندہ برآمد ہوا تھا۔ دوسری طرف اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 550 ہو گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 2300 ہے جبکہ اب تک 187 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔
28-10-2011- پاکستان کا ریڈار پر نظر نہ آنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ •
راولپنڈی… پاکستان نے راڈار پر نظر نہ آنے والے حتف سیون سیریز کے کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں اس میزائل کی ملٹی ٹیوب لانچ کا نیا مظاہرہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر 700 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے اور ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بابرمیزائل مکمل طور پر ملکی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے ، چیئر مین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے میزائل کا تجربہ کا معائنہ کیا۔میزائل کے کامیاب تجرنے پر صدر اور وزیر اعظم نے بھی مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں
28-10-2011- لاہور میں ڈینگی سے مزید 4افراد دم توڑ گئے •
لاہور… ڈینگی سے دو خواتین سمیت چار افراد دم توڑ گئے۔ لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 254 جبکہ صوبے میں 293 ہو گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے عید کے دنوں میں قبرستانوں میں اسپرے کا حکم دے دیا۔ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج سلطان پورہ کا 72 سالہ نثار، شاہدرہ کی 55 سالہ فضیلت، شیخوپورہ کا 80 سالہ رمضان اور ننکانہ صاحب کی 15 سالہ عظمیٰ ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 201 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار 506 ہو گئی۔ لاہور میں 161 مریض سامنے آنے سے یہ تعداد سولہ ہزار 492 تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔
28-10-2011- شاہ عبد اللہ نے شہزادہ نائف کو ولی عہد سعودی عرب متعین کردیا •
ریاض ... خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے مملکت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم شہزادہ نائف بن عبد العزیز کو ولی عہد سعودی عرب متعین کر دیا ہے ،اس بات کا اعلان دیوان شاہی سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔شہزادہ نائف بن عبد العزیز حال ہی میں انتقال کرنے والے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیزکے بعد ولی عہد بنائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے نئے ولی عہد نائف بن عبد العزیز آل سعود 1933میں پیدا ہوئے ،وہ سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بھائی اورشاہی خاندان کے بااثر شہزادوں میں سے ایک ہیں۔شہزادہ نائف 1953میں ریاض کے گورنربنے ،شاہ فیصل نے 1970میں شہزادہ نایف کونائب وزیر داخلہ مقرر کیا، 1974 میں انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا، جبکہ مارچ 2009میں شہزادہ نائف نے نائب وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی تھیں ،شہزادہ نائف شاہ عبداللہ اور شہزادہ سلطان کی غیر موجودگی میں کئی بار کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، اس کے علاوہ شہزادہ نائف سعودی کمیٹی برائے القدس انتفادہ کے سپروائزر جنرل بھی ہیں۔ وہ سپریم کونسل برائے اطلاعات اور حج کے سربراہ بھی ہیں۔ پاکستان میں آفات ناگہانی ہو یا دنیا میں کسی بھی جگہ کوئی امدادی مہم، شہزادہ نائف امداد و خیرخواہی کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں
28-10-2011- کرکٹ کرپشن کیس، فیصلہ سنانے کے لئے جیوری برخواست •
لندن…کرکٹ کرپشن کیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدبارہ رکنی جیوری کو فیصلہ سنانے کیلئے برخواست کردیاگیاہے۔لندن کی سدک کراوٴن کورٹ میں تقریباًتین ہفتے جاری رہنیوالی سماعت جسٹس کک نے کی،عدالت میں پاکستان ٹیم کیسابق کپتان سلمان بٹ اورفاسٹ بولرمحمدآصف نے اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کادفاع کیا،استغاثہ کی طرف سے کرکٹرزاوران کے ایجنٹ مظہرمجید کیخلاف شواہد پیش کیے گئے،،کرکٹرز سے جرح بھی کی گئی ، اس دوران کئی سنسنی خیزانکشافات ہوئے۔کارروائی مکمل ہونے کیبعدبارہ رکنی جیوری کو فیصلے کیلیے برخواست کردیاگیاہے،جیوری کیاراکین اب شواہدکاجائزہ لینے کے بعدکیس کافیصلہ کریں گے۔
27-10-2011- چین نے فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی،دفتر خارجہ •
اسلام آباد…پاکستان نے کہاہے کہ چین نے ملک میں فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، پاکستان استنبول کانفرنس میں آئندہ ماہ ہونے والی کانفرنس میں افغانستان سے ہونے والے دہشت گردی حملوں کا معاملہ بھی اٹھاسکتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کہاکہ پاک افغان ترک سربراہ اجلاس یکم نومبر کو استنبول میں ہوگا، اس میں صدر آصف زرداری شریک ہوں گے، وزیرخارجہ حناربانی کھر 2 نومبر کو استنبول میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں گی ،ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم گیلانی 7 نومبر کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ سارک کانفرنس کے لئے وزیراعظم گیلانی 10 نومبر کو مالدیپ کا 2 روزہ دورہ کریں گے ، امریکی وزیر خارجہ کے گزشتہ دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ ہلیری کلنٹن کا یہ دورہ مفید رہا ، ترجمان نے کہاکہ چین نے پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی
27-10-2011- گوجرانوالہ،پولیس اہلکار انعام کے اعلان پر جھوم اٹھے •
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں معائنے کے دوران بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیاہوا پولیس اہلکار جھوم اٹھے۔ سالانہ انسپکشن ڈے کے موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز سینٹرل جیل پہنچے۔تو ان کے استبقال کی خاص تیاریاں کی گئی تھیں۔ کہیں ریڈ کارپٹ سجاتھا۔توکہیں زمین کو جی آیاں نوں کے رنگ سے رنگا تھا۔ سلوٹ مارتے چاق وچوبند دستوں سے ڈی آئی جی پولیس خاصے متاثر ہوئے اور دس دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ اعلان کیاہوا پولیس اہلکارخوشی سے جھوم اٹھے۔دائرہ بنایااور رقص شروع کردیاگیا۔ہر طرف خوشی تھی اورمسکراہٹ۔ایسا لگ رہا تھاکہ آج ساری محنت رنگ لے آئی اورافسران کے خوش ہوجانے پر سبھی خوش ہوگئے۔
27-10-2011- لاہور: اپنے مطالبات کے حق میں طلباء کے بعد اساتذہ بھی سڑکوں پر •
لاہور…پنجاب بھر کے کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اورسیکرٹریٹ کے باہر دھرنادیا اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔پنجاب بھرکے کالجز میں اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کیا اور لاہور میں ایم اے کالج سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی۔شرکا نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھاررکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔اساتذہ کامطالبہ تھاکہ ٹائم اسکیل پروموشن اوراپ گریڈیشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگران کے مطالبات منظورنہ ہوئے تووہ اپنے احتجاج کادائرہ بڑھادیں گے۔انتطامیہ کاکہناہے کہ ان کے مطالبات زیر غور ہیں اورجلدہی ان کے مطالبات منظور کرلئے جائیں گے
27-10-2011- فیصل آباد میں پنشن کے انتظار میں بزرگ کی حالت خراب •
فیصل آباد … فیصل آباد میں ریلوے پنشنرز کا انتظار ختم نہ ہو سکا۔جس پر پنشنرز سراپا احتجاج بن گئے اس دوران ایک بزرگ کی حالت بگڑ گئی۔۔ فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کے ریلوے پنشنرز 3 سے 4 ماہ کی پنشن کی رقم ملنے سے محروم ہیں اور حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے اعلان کے باوجود فیصل آباد کے ریلوے پنشنرز کو پنشن کی فراہمی شروع نہیں ہو سکی اور بزرگ پنشنرزاس امید کے ساتھ روزانہ بنکوں کے چکر لگا رہے ہیں کہ شاید انہیں پنشن کی رقم مل جائے۔ دوسری طرف بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہیڈ کوارٹر سے فنڈز منتقل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی شروع نہیں ہو سکی ہے۔رقم نہ ملنے پر پینشنرز نینیشنل بینک مین برانچ جیل روڈ کیسامنے احتجاج کیا اورروڈ بلاک کردیااس دوران ایک بزرگ کی حالت بگڑ گئی جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
27-10-2011- ترکی میں ملبے سے91گھنٹے بعد نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا •
انقرہ…ترکی میں زلزلے کے بعد چوتھے روز بھی امدادی کاررائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں کی کامیابی زلزلے کے 91 گھنٹے بعد نوجوان کوبچانے کی صورت میں نظر آئی۔ ترکی کے غیرملکی امداد قبول کرنے کے اقدام کے بعد امدادی اشیا پہنچ رہی ہیں۔ اسرائیلی جہاز خیموں کی کھیپ لیے استنبول پہنچ گیا۔ ادھر زلزلہ زدہ علاقہ ایرکس میں 91 گھنٹے بعد ایک19 سالہ نوجوان کوزندہ بچا لیاگیا ،ریسکیو کیے جانے والے افراد کی تعداد186 ہوگئی ہے ، تاہم زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 523 ہوگئی ہے ،آزر بائیجان کی ریسکیو ٹیم نے گزشتہ روز 10 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا تو خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔۔210 ارکان کی ٹیم سوموار سے اپنے کام میں مصروف ہے۔
27-10-2011- لاہور میں پنشن کے لئے منتظر ریٹائرڈ ریلوے ملازم جاں بحق •
لاہور… لاہور مغل پورہ ورکشاپ پر رات بھر سے پنشن کے انتظار میں کھڑا ریلوے کا ریٹائرڈ برزگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ خواتین سمیت پینشنروں کی بڑی تعداد اپنے پینشن کے حصول کے لیے بنکوں کے باہر جمع تھی جب رات بھر سے کھڑے ایک بزرگ شہری کی حالت بگڑ گئی اور موقع پر موجود دیگر افراد نے انہیں سنبھالنے کی کوششیں کیں تاہم وہ بے ہوش ہوگئے اور بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ مغل پورہ ورکشاپ پر رات ہی سے بزرگ پینشنرز اکھٹا ہونا شروع ہو گئے تھے اور انھوں نے اپنے حق کے حصول کے لیے رات سردی میں کانپتے ہوئے گزاری۔بزرگ پینشنز کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں پیسے نا ملنے کی وجہ سے فاقوں کی نوبت آ گئی ہے،گھر کے بڑے تو کسی طرح بھوکے رہ کر صبر کر سکتے ہیں مگر بچوں کو کیسے سمجھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک انھیں پنشن نہیں مل جاتی اور آج پھر اسی امید پر یہاں کھڑے ہیں شائد حکمرانوں کو کو ہم پر ترس آ جائے۔
26-10-2011- کرکٹرسہیل تنویرکیخلاف پہلی بیوی نے تھانے میں درخواست دیدی •
اسلام آباد…کرکٹرسہیل تنویر کی اسلام آباد میں موجود پہلی بیوی نے ان کیخلاف تھانے میں درخواست دے دی ہے ۔سہیل تنویر کی پہلی اہلیہ نوشین اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں مقیم ہیں اس نے تھانہ شالے مار کی پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ سہیل تنویر اپنی بچی کا خرچ ادا نہیں کررہے اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں پولیس نے درخواست وصول کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔سہیل تنویر نوشین سے شادی کا اعتراف کرچکے ہیں ۔
26-10-2011- فیصل آباد ،3سالہ بیٹی کو زنجیر سے باندھنے والا باپ گرفتار •
فیصل آباد میں سفاک باپ ، چچاوٴں اور دادی نے تین سالہ بچی کی شرارتوں سے تنگ آکر گھر کی چھت پر زنجیروں میں جکڑ کر باندھ دیا، محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کو بازیاب کرکے اس کے باپ اور چار چچاوٴں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق کارخانہ بازار کے ایک مکان میں تین سالہ بچی آمنہ کو اْسکے گھر والوں نے زنجیروں سے جکڑ کر چھت پر باندھ رکھا تھا، محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو زنجیروں سے آزاد کرایا۔ تین سالہ آمنہ کی ماں کو اسکے باپ نے ایک سال قبل طلاق دے کر آمنہ اور اسکے دو بھائیوں پانچ سالہ عبداللہ اورڈیڑھ سالہ احمد کی پرورش سنبھالی تھی لیکن جلد ہی کم سن آمنہ کی شرارتوں سے تنگ آکر اسے زنجیر سے باندھ کر رکھنا شروع کر دیا ، جبکہ ڈیڑھ سالہ احمد کو کسی رشتہ دار کے سپرد کر دیاگیا۔ آمنہ کے باپ فیصل کا کہنا ہے کہ بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد وہ کام پر جاتے ہوئے اْسے زنجیروں سے باندھ جاتا اورکام سے واپس لوٹ کر اسے کھول دیتا تھا۔ پولیس نے آمنہ کے باپ فیصل اور اسکے چار چچاوٴں کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے
26-10-2011- پاکستان میں معاشی سرگرمیاں ہنگاموں سے بھی متاثر ہوئیں،آئی ایم ایف •
کراچی… آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ صرف سیلاب بلکہ شہروں میں ہونے والی حالیہ ہنگا مہ آرائی کے باعث بھی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جاری ریجنل اکنامک آوٹ لک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان سے سرمائے کی منتقلی سے پیدا ہونے والے خلا کو کسی حد تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم اور اور برآمدات میں اضافے نے پورا کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال2011-12 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مجموعی پیداوار کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی خسارہ مجموعی پیداوار کا 5.3 فیصد اور رواں کھاتوں کا خسارہ مجموعی پیداوار کا 1.7 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح برآمدات 30 ارب ڈالر سے زائد اور درآمدات تقریباً 46 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔
26-10-2011- شہبازتاثیر اغوا:اہم سی سی ٹی وی فوٹیج جیو کو موصول، اغواکار3گاڑیوں پر آئے •
لاہور…لاہور میں 26 اگست کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغوا کرنے والی گاڑیوں کی اہم ترین ویڈیو جیو نیوز کو مل گئی۔ شہباز تاثیر کو 26اگست کو گلبرگ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔سابق گورنر کے بیٹے شہباز تاثیر صبح گھر سے نکلے،جب وہ 10 بج کر 20 منٹ پر گلبرگ میں اپنے دفتر کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔جیو نیوز کو موصول ہونے والی اس اہم فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ اغوا کاروں نے اس واردات میں تین گاڑیاں استعمال کیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 بج کر 23 منٹ اور 34 سیکنڈ پر جائے واردات کے قریب سے اغوا کاروں کی ایک موٹر سائیکل گزرتی ہے، 4 سیکنڈ بعد ایک کار اور پھر ایک ڈبل کیبن، انہی گاڑیوں کی مدد سے ملزموں نے شہباز تاثیر کو اغوا کیا۔یہ ساری کارروائی اس گلی میں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ عبدالخلیل نے بھی دیکھی،تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک ان گاڑیوں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام رہی ہے
26-10-2011- ترکی:زلزلے کے66گھنٹے بعد لڑکے اور خاتون کو زندہ نکا ل لیا گیا •
استنبول… ترکی میں زلزلے کے 66گھنٹوں کے بعدزندگی کی امید ایک بار پھر جاگ اٹھی اور ملبے سے 18سالہ لڑکے اور 27سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا ،زلزلے سے اب تک ہلاک ہونیوالوں کی تعداد460ہو چکی ہے ،ترکی میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،اب تک ملبے سے25سے زائد افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے،زلزلے سے کم ازکم دوسو عمارتیں تباہ ہوئیں ،متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد شدید سردی میں رات گزارنے پر مجبور ہیں،خیمے اور امدادی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے امدادی اشیا کی تقسیم میں مشکات کاسامنا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی حکومت نے اسرائیل سمیت غیر ملکی امداد لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ،گذشتہ روز وان میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے قیدیوں میں خوف وہراس پھیل گیا،اورانہوں نے انتظامیہ سے باہرنکلنے کے اپیل کی،مطالبہ نہ مانے جانے پر قیدیوں نے احتجاجا جیل میں آگ لگادی ،تاہم قیدیوں پر قابو پا لیا گیا
26-10-2011- واشنگٹن عالمی تجارت کی قیادت میں ناکام ہو رہا ہے،امریکی اخبار •
کراچی…رفیق مانگٹ…واشنگٹن عالمی تجارت کی قیادت میں ناکام ہو رہا ہے۔ اس ناکامی نے نہ صرف امریکا کی اقتصادی صورت حال کو متاثر کیا ہے بلکہ ایشیاء میں اس کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے عزائم بھی خطرات سے دوچار ہیں۔تجارتی تعلقات میں واشنگٹن کی طرف سے قیادت کے فقدان نے خطے کے کئی ممالک کولڑکھراہٹ کا شکار کردیا ہے ،اسی وجہ سے ایشیا ء کے کئی ممالک مالی مسائل کا شکار ،دفاعی اخراجات میں کمی اور غیر ملکی امداد سے بجٹ تشکیل دینے پر مجبورہیں۔ اگر تجارتی معاملات میں لاتعلقی کا امریکا کا یہی طرز عمل جاری رہتا ہے تو آئندہ علاقائی تجارت کے معاہدوں سے پیچیدہ صورت حال پیدا ہو گی۔امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق آسیان ممالک نے بھارت ، کوریا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ایف ٹی ایز ( FTAs) کو محفوظ کیاہے۔ جاپان نے انڈونیشیا ، سنگاپور ، اور ویت نام کے ساتھ کئی معاہدے کیے ہیں۔ بھارت تھائی لینڈ، ملائیشیا کے علاوہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر گفت و شنید کر رہا ہے۔کونسل آف فارن ریلیشن کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک نے تین سو سے زائد تجارتی معاہدے کیے ہیں جن میں سے ایک بھی امریکا کے ساتھ نہیں کیا گیا۔امریکہ کے اتحادیوں کے درمیان اس طرح کے تجارتی سودے امریکا کو اقتصادی دھارے کے ایک طرف کرنے کے مترادف ہے۔ تجارت پر امریکا زیادہ تر لاتعلق جب کہ چین اس کے برعکس ہے ۔ چین نے آسیان ، سنگاپور ، پاکستان ، نیوزی لینڈ ، چلی ، پیرو اور کوسٹا ریکا کے ساتھ پہلے ہی مضبوط تجارتی معاہدے کر لیے ہیں۔ اوباما انتظامیہ کو ایشیا میں اپنی تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کا آغاز کرنا چاہیے۔اخبار کے مطابق کئی برسوں کی تاخیر سے امریکا نے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے سمیت تین آزاد تجارتی معاہدوں کی منظوری دی،تاہم ان معاہدوں کے پیچھے ایک بنیادی حقیقت یہ ہے کہ واشنگٹن عالمی تجارت کی قیادت میں ناکام ہو رہا ہے ۔امریکا نے 2007 کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ صرف ایک آزاد تجارتی معاہدہ نہیں کیا بلکہ گزشتہ چار یا پانچ برسوں کے دوران بش انتظامیہ کے دور میں پاناما اور کولمبیا کے ساتھ بھی دو دیگر معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ان تمام معاہدوں کو ایک سال قبل منظور کرلیا گیا تھا ،جن کی گزشتہ ہفتے توثیق کردی گئی۔ اب واشنگٹن اپنے اہم اتحادیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید استوار کر رہا ہے،تاہم امریکی تجارتی پالیسی کا کردار ابھی واضح نہیں، چین بہت سے ایشیائی ممالک کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا ہے جس سے واشنگٹن میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ اخبار کے مطابق چین کی دیگر ممالک کے ساتھ پرکشش فری ٹریڈ معاہدے کے قیام کی روک تھام کے لئے اب بھی امریکاکے پاس وقت ہے۔اس سلسلے میں امریکی اقدامات چینی مارکیٹ پر خطے کے دیگر ممالک کے انحصار کم کرسکتے ہیں۔
26-10-2011- امریکا:’وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو‘تحریک کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں •
اوکلینڈ… امریکی ریاست کیلفورنیا میں اوکلینڈ کی گلیوں میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، سیکڑوں افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کااستعمال کیا۔ تقریبا ایک ہزار کے قریب سٹی ہال کی جانب پیش قدمی کی، پولیس نے مظاہرین کو ڈاوٴن ٹاوٴن پلازہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ85 افراد کوگرفتارکرلیاگیا، تاہم پولیس ترجمان نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ معاشی ناہمواریوں کے خلاف سان فرانسسکو میں 2 ہفتے سے احتجاج جاری ہے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بندکردیا ہے۔
26-10-2011- خودسوزی کرنے والے پی پی کارکن راجارند کے ہاں بیٹے کی پیدائش •
نوشہروفیروز … اسلام آباد میں غربت سے تنگ اورنوکری کی خاطر خودسوزی کرنے والے نوشہروفیروز کے راجا کی نمازجنازہ کے وقت اس کے گھر بیٹے کی پیدائش سے غم اور خوشی ایک ہوگئے۔غربت سے تنگ اور نوکری کی تلاش میں مایوس ہوکر پیر کے روزکواسلام آبادمیں خودسوزی کرنے والے نوشہروفیروز کے راجا رند کی میت گاوٴں پہنچی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔آج جب تدفین کی تیاری کی جارہی تھی اور آبائی گاوٴں حاجی سائیں داد میں نمازجنازہ اداکی گئی تو عین اسی وقت اس کی اہلیہ نجمہ نے مقامی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔قدرت کی جانب سے ایک زندگی لئے جانے اور ایک نئی زندگی کے تحفے پر نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو میں غم اور خوشی ایک ہوگئے۔گھر والوں کے مطابق راجا رند اپنے دوبیٹوں ،بیوی اور بوڑھے ماں باپ کے لئے دووقت کی روٹی کی تلاش میں نوکری حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچا تھا لیکن ناامیدی اور مایوسی میں آکر اسے خود پر تیل چھڑک کر پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے خودسوزی کرلی تھی۔
26-10-2011- لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 2مریض جاں بحق •
لاہور… لاہور میں آج ڈینگی بخارمیں مبتلا 2مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شہر میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 249،پنجاب میں 283 ہو گئی ۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، آج میواسپتال میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا 17 سالہ حفیظ الرحمن شادباغ جبکہ 13 سالہ وسیم چاہ میراں کا رہائشی تھا ، پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 250 نئے مریض سامنے آنے سے مریضوں کی کل تعداد انیس ہزار 200 ہوگئی اہورمیں 137 نئیکیسزکے بعد سولہ ہزار 231 ہوگئی،اس وقت مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار 36 افراد زیر علاج ہیں
26-10-2011- شمالی افغانستان میں ٹینکرپر بم حملہ، 50افراد ہلاک و زخمی •
کابل… شمالی افغانستان میں آئل ٹینکر پر بم حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔۔ صوبہ پروان کے ترجمان خالد روشنا کے مطابق پہلے آئل ٹینکر میں چھوٹا دھماکا ہو ، جس سے ٹینکر میں سوراخ ہوگیا اور رستا ہوا آئل جمع کرنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آگے بڑھی تو بڑا دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 50 افراد ہلاک و زخمی ہیں، تاہم اب تک دوسرے دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں
26-10-2011- وہاڑی:ایمبولینس اوربس میں تصادم،4 افراد جاں بحق،8زخمی •
وہاڑی ... وہاڑی میں میلسی روڈ پر ایمبولینس اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب رات گئے میلسی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بہاولپور سے میت کرم پور لے جانیوالی ایمبولینس سے ٹکراگئی۔حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو میلسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
26-10-2011- لاہور میں ریلوے کے پنشنروں کا پنشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج •
لاہور… دو ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور میں بزرگ پنشنرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بڑی تعداد میں سڑک کے کنارے سوچوں میں گم بیٹھے بزرگ کسی سے امداد لینے نہیں بلکہ پنشن لینے کیلئے بیٹھے ہیں ،کئی بزرگ تو رات سے اور کئی صبح فجر کے بعد سے بینک کے باہر صرف اس انتظار میں ہیں کہ شاید آج انہیں پنشن مل جائے ، کوئی کسی سے ادھارلیکر پبلک ٹرانسپورٹ تو کوئی اپنی سائیکل پر پنشن لینے پہنچا ہے۔ بزرگ پنشنرز کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی کو دو ماہ اور کچھ کو ایک ماہ کی پنشن نہیں ملی ہے،، اب تو دکاندار بھی انہیں ادھار دے دیکرتھک چکے ہیں ،،،مزید ادھار مانگنے پر پہلے کے پیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے،بزرگ پنشنروں نے حکومت سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے اخراجات اور شاہ خرچیوں کو کم کرکے غریب عوام کے مسائل حل کریں
25-10-2011- کراچی میں پھر بدامنی،چند گھنٹوں میں4افراد اغواء اور قتل •
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بدامنی ازخود نوٹس کے فیصلے کے بعد چند ہفتوں کی خاموشی کے بعد شہر میں ایک بار پھر بدامنی کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں۔ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران بدامنی کی خوف ناک لہر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ جس پر سرکاری مشنری حرکت میں آگئی تھی اور رینجرز کو مزید اضافی اختیارات دئیے جانے، ایف سی کی نفری کی شہری علاقوں میں تعیناتی کے امن و امان بحال ہونا شروع ہوگیا تھا۔ رینجرز اور پولیس کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کی گرفتاریاں ہوئیں اور اسلحہ کی برآمدگی بھی ظاہر کی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بدامنی نوٹس کے ازخود کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں پراسرار سرگرمیوں کی اطلاعات ملنا شروع ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں بھتے کی وصولی، اغواء اور قتل کی واردتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ یہ واقعات مصروف ترین کاروباری علاقوں، اولڈ سٹی ایریاز، لیاری، کورنگی ،ملیر، سرجانی ٹاون اور سہراب گوٹھ سمیت اکثر علاقوں میں یہ وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ مسلح ملزمان کی جانب سے نوجوانوں کے اغواء اور قتل کے علاوہ بھتے کی وصولی اور لوٹ مار کی منظم وارداتیں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ تازہ واقعات میں آج دوپہر تک ناظم آباد پاپوش نگر، صدر اور سرجانی ٹاوٴن سے چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جنہیں اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔ جس پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے قتل کی بیشتر وارداتوں کو ذاتی، خاندانی تنازعات کارنگ دیا جا رہا ہے
25-10-2011- زلزلے سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں،نواز شریف •
انقرہ…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام زلزلے سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔متاثرین کی مدد کے لئے جو کچھ ممکن ہوسکا وہ کیا جائے گا۔میاں نواز شریف نے انقرہ میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوآن سے ملاقات کی، دونوں رہنماو?ں نے خطے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لیے پاکستان میں پاور، انرجی، کمیونیکیشن اور ایگری کلچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوآن نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور زلزلے سے متاثرہ ترک عوام کے لیے پاکستانی عوام اور ان کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ اس سے پہلے ا نہوں نے انقرہ کے گورنر سے بھی ملاقات کی۔
25-10-2011- پاکستان،افغانستان کے مفاہمتی عمل میں شریک ہو، امریکا •
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت میں مفاہمتی عمل کو تیز کیا جائے اور پاکستان بھی اس میں کردار ادا کرے امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان کی قیادت میں افغانستان کی سرحد پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کی سرحد پر موجود محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی ضرورت ہے ۔ امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان کی قیادت میں مفاہمت کے اس عمل کو تیز کیا جائے اور پاکستان بھی اس میں کردار ادا کرے۔
25-10-2011- ہیلی کاپٹر کی واپسی کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی •
نئی دہلی. . . .. . . . اتوار کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ بھارتی اخبار کے مطابق حکومتی ذرائع نے حیرت ظاہر کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے سے سرحد پار کرنے پر سوالات کیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ جب ہیلی کاپٹر میں گلوبل پوزیشن سسٹم نصب تھا تووہ کیسے بھٹک گیا۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے بھارتی فوج سے متعلق حساس معلومات اور کوڈ نیم حاصل کر لیے گئے۔ بھارتی حکومت نے انتہائی درجے کی لاعلمی کا ثبوت دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ سرحد سے متصل اس ہیلی پیڈ پر جہاں بھارتی ہیلی کاپٹر کو اتارا گیا۔ بھارتی فوج اپنے تمام تر جدید وسائل کے باوجود اس سے ناواقف تھی
25-10-2011- انٹرنیٹ پر غلط نتائج، پنجاب میں طلباء کا احتجاج •
گوجرانوالہ… انٹر نیٹ میں غلط نتائج جاری ہونے پر پنجاب بھر میں طلبہ کا شدید احتجاج جاری ہے۔گوجرانوالہ میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ سے 13طلبہ زخمی ہوگئے۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ انٹر نیٹ پر غلط نتائج جاری ہونے کے ذمے دار سابق ڈی سی او احد چیمہ ہیں جنہوں نے نے یہ نظام متعارف کروایا ہے ۔ گوجرانوالہ بورڈ کے تحت انٹر نیٹ پر غلط نتائج دینے پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔مشتعل طلبہ نے بورڈ آفس کے باہر دفتر کا سارا ریکارڈ جلا ڈالا۔بورڈ آفس کے باہر طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس میں 13طلبا زخمی ہوگئے،طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ گزشتہ روز تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت فرسٹ ایئر کے نتائج میں خامیوں کیخلاف طلبہ اور طالبات نے شدید احتجاج کیا جس سے کئی سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا اور ،لوگوں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان میں انٹر کے امتحانی نتائج میں غلطیوں کے خلاف طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ ملتان کے دفتر کا گھیراو کرلیا اور شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔انتظامیہ نے بورڈ? آفس کا مین گیٹ بند کردیا۔ بہاول پور میں گورنمنٹ صادق گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے غلط نتائج جاری کرنے پر بورڈ کے خلاف احتجاج اورکلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔منڈی بہاوالدین میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلبا نیاحتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی طلبا نے بلدیہ ہال کا گھیراوٴ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی۔ رحیم یار خان کے خواجہ فرید کالج کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی اور متعدد تعلیمی ادارے بند کردیئے۔
22-10-2011- پنجاب میں انٹر کے غلط نتائج ،وزیر اعلیٰ کی جوڈیشل انکوائری کی ہدایت •
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹر پارٹ ون کے ناقص نتائج کے خلاف طلباء کے مظاہرے جاری ہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی بھی ہدایت کی،،طلباء کے احتجاج پر پیپرری چیکنگ کی فیس معاف کردی گئی۔ پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح لاہور میں بھی طلبہ نے بورڈ آفس کے سامنے مظاہرہ کیا ،انہوں نے لارنس روڈ پر ٹریفک جام کر دی اور دھرنا دیا۔ فیروزپور روڈ پربھی طلباء اکٹھے ہوئے اور ناقص امتحانی نتائج کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔طلبا نے لاہور بورڈ کے آئی ٹی ہیڈ کوبرطرف کرنے کامطالبہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ رزلٹ میں خامیوں کے باعث ان کامستقبل داوٴ پر لگ گیاہے ،،طلبہ کے احتجاج کے باعث پنجاب حکومت نے پیپرری چیکنگ کی فیس معاف کردی ۔ اب ایک پیپر کی ری چیکنگ کیلئے سات سوروپے جمع نہیں کراناپڑیں گ
22-10-2011- چوہدری نثار نے چیئرمین نیب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی •
اسلام آباد… اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی نے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کے بطورچیئرمیں نیب تقرر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔چودھری نثار نے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ میں دائر اس پٹیشن میں حکومت، سیکریٹری قانون اور ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کو فریق بنایاہے ، سترہ نکاتی اس پٹیشن میں کہاگیاہے کہ چیئرمین نیب کے تقرر میں مشاورت کے آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، درخواست میں چیئرمین نیب کا تقرر کرنے والے صدر زرداری کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس تقرر میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مشاورت کا تقاضا پورا نہیں کیا گیا ، پٹیشن میں چیئرمین نیب کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی جاری کرنے اور فصیح بخاری کیاس تقرر کو سرے سے کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے
22-10-2011- سری لنکن بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان کیخلاف اسکور برابر •
ابوظہبی… پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سری لنکن بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔ آج جب کھیل شروع ہوا تو 298رنز پانچ کھلاڑی آوٴٹ تھے اور پاکستان کے خلاف اسکور برابر کرنے کے لئے صرف 16رنز درکار تھے۔ سری لنکا نے یہ نسبتاً آسان ہدف مزید کوئی نقصان اٹھانے پورا کر لیا۔
22-10-2011- سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز انتقال کرگئے •
ریاض … سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کا انتقال ہو گیا ہے۔ان کے بھائی شہزادہ نائف جانشین بنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرنس سلطان بن عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں ، جن کی عمر چھیاسی برس کے لگ بھگ تھی، طبی معائنوں کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے۔شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کے جانشین ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیر دفاع بھی تھ
22-10-2011- لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں مزید4شہری انتقال کرگئے •
لاہور… لاہور میں آج مزید چار افراد ڈینگی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے،شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 239 ،پنجاب میں 269 ہوگئی ۔ لاہور میں آج صبح گنگا رام اسپتال میں علامہ اقبال ٹاوٴن کا رہائشی 50 سالہ اسلم ڈینگی بخار سے چل بسا۔ میو اسپتال میں دم توڑنے والا 33 سالہ شکیل جڑانوالہ کا رہائشی تھا، سروسز اسپتال میں عمران اور عبدالرشید اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،پنجاب میں 242 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 300جبکہ لاہور میں 199 نئے کیسز سے یہ تداد پندرہ ہزار 609 ہوگئی ، اسپتالوں میں ایک ہزار 385 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار 34 صحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلیے تمام طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں ،، گھروں اور گھروں سے باہر پچانوے فی صد مقامات پرمچھروں کا خاتمہ کر دیا گیا ، اب تمام توجہ لاروے پر دی جا رہی ہے
22-10-2011- سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزامات بے بنیاد ہیں،احمدی نژاد •
تہران…ایرانی صدرمحمود احمد ینژاد نے کہا ہے کہ امریکا میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں ایرانی صدرنے کہا کہ تہران کو برادر اسلامی ملک کے سفیر کو قتل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔انھوں نے الزام لگایاکہ سیاسی تناوٴ پید ا کرنا واشنگٹن کی پالیسی ہے۔۔ امریکی فوج ایشیائی خطے میں میں کیا کر رہی ہے۔ امریکا فوجی اڈاوں پر اخراجات کرنے کے بجائے اپنے ملک میں بے روز گاری میں کمی پر توجہ دے، احمدی نژاد نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کیلیے ہے،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی نیوکلئیر پلانٹس کی مانٹیرنگ کر رہی ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کرنے والے بے وقوف ہیں۔
22-10-2011- قذافی کی ہلاکت کی تحقیقات ہونی چاہیے ،انسانی حقو ق کمیشن اقوام متحدہ •
نیویارک ... کرنل معمر قذافی کی ہلاکت نے عرب دنیا میں سب سے طویل حکمرانی کا خاتمہ کردیا۔ اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ گرفتاری کے بعد معمر قذافی کی ہلاکت کیسے ہوئی۔اگست میں اقتدار چھوڑنے سے چند ماہ پہلے تک کون یہ پیش گوئی کرسکتا تھا کہ محض چند ماہ میں قذافی کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائے گا۔ گو کہ اب بھی یہ واضح نہیں ہے کہ معمر قذافی کے بعد کا لیبیا کیسا ہوگا۔ایک عرب ٹیلی ویڑن پر دکھائی جانے والی وڈیو میں کرنل قذافی کی لاش کی سرت کی گلیوں میں بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ قذافی کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ قذافی کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ انکے شوہر کی ہلاکت کی تحقیقات کرے،قاہرہ سے جاری بیان میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے کہا ہے کہ لیبیا کی تمام سیاسی قوتیں اور قیادت عوامی امنگوں کے مطابق نئے لیبیا کیلیے مل کر کام کریں،عبوری حکومت کیایک وزیر نے کہا ہے کہ سابق حکمراں کی لاش کو چند روز فریزر میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی موت کا سب کو یقین ہو جائے۔نیٹو افواج جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے قذافی کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے وہ نہیں جانتے تھے کہ نشانہ بنائے گئے قافلے میں قذافی بھی شامل تھے۔ اب نیٹو چند گھنٹوں میں لیبیا کے خلاف اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے۔
22-10-2011- پاکستان پرزمینی حملے کا ارادہ نہیں، ہیلری کلنٹن •
اسلام آباد...امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر کسی صورت میں زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو کوئی وارننگ دینے آئی ہیں تو انہوں نے اس سے انکار کیا۔ لیکن جب انہیں واشنگٹن پوسٹ اور بعض دیگر امریکی اخبارت کی خبریں دکھائی گئیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ کہنے آئی ہیں اسے وارننگ نہیں کہا جاسکتا۔ ایک سوال پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہتا،پاکستان اور امریکا کے درمیان پارٹنر اور اتحادی کا جو تعلق ہے اسے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ آئی ایس آئی پر مائیک مولن کے الزام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کا مختلف گروپوں سے رابطہ رہتا ہے۔ اسی لئے مائیک مولن نے یہ بات کہی ہوگی۔ ہیلری کلنٹن نے حقانی نیٹ ورک کے رہنما سے امریکی حکام کی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ملاقات آئی ایس آئی نے کرائی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا افغانستان سے متعلق استنبول کانفرنس میں طالبان کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک مشکل اور خطرناک ہمسایہ ہے اور اس کی داخلی صورت حال بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔
21-10-2011- اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 231 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل •
اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 231 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں13ارکان سینیٹ،103 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔رکنیت معطل کئے جانیوالے وفاقی وزرا میں ڈاکٹر عاصم حسین، رحمان ملک، عبدالحفیظ شیخ، چودھری احمد مختار، نوید قمر، امین فہیم اور ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں، جن وزرا مملکت کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں شیخ وقاص اکرم اور سردار بہادر سیہڑ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے58،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے23،23ارکان جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے6ارکان شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان، پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ، ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے تمام ارکان پارلیمنٹ کو بطور رکن اسمبلی کام کرنے سے روک دیا ہے
21-10-2011- پاکستان دنوں میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے، ہلیری •
فوجی آپریشن کا فیصلہ منتخب پارلیمنٹ کرے گی، حنا ربانی کھر
اسلام آباد… امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی ، مہینوں یا برسوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہونی چاہیے، پاکستان نے کہاہے کہ وہ مزید نتائج کے حصول کی خاطر تعاون کرسکتا ہے اسلام آباد کے دورے پر آئی ہوئی امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے دفترخارجہ میں پاکستانی ہم منصب حناربانی کھر سے وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات کئے، بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں حناربانی کھر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی حمایت نہیں کرتا تاہم ایسی پناہ گاہیں سرحد کے دونوں اطراف میں ہیں، انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کو فروغ دینے کیلئے پاکستان امریکا کے ساتھ تعاون کررہا ہے ، انہوں نے کہاکہ کسی بھی فوجی آپریشن کا فیصلہ پارلے منٹ کی مرضی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ دوسری قوموں کی طرح پاکستان میں بھی متعلقہ ادارے مستقبل کی حکمت عملی طے کرتے ہیں، پاکستان میں کسی بھی فوجی کارروائی کے لئے پارلیمنٹ انتظامیہ کو اختیار دیتا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہاکہ ہم نے کھل کر بات کی ہے کہ پاکستان ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کرے، امریکا افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی کرے گا، ہلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کا امن واستحکام خطے کے لئے بھی اہم ہے، افغان مصالحتی عمل میں بھی اس کا اہم کردار بنتا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، امریکا آنے والے دنوں میں پیش رفت کا خواہش مند ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان پہلے جیسے براہ راست رابطے شروع کریں جو شفاف ہونے چاہئیں ، انہوں نے کہاکہ خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز کے خلاف پاکستان کی موثر قومی حکمت عملی ہونی چاہیے ، دہشت گردی کے خلاف ملٹری آپریشن کے ساتھ انٹیلی جنس اور دیگر سطح پر بھی تعاون بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی اور افغان فورسز طالبان پر دباوٴ بڑھا رہی ہیں، اور سرحد پار سے ہم پاکستان سے افغان باغیوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے اور افغان امن عمل میں شرکت کے لئے طالبان کی حوصلہ افزائی کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ تاہم ہم پاکستان سے یہ باالکل نہیں چاہتے کہ وہ اپنی سیکورٹی کی قربانی دے، ہم پاکستان کی خود مختاری اور اور سیکورٹی خدشات کا احترام کرتے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اہم پیش رفت ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی نے پاکستان کے جوہری طاقت ہونے اور اس کے عراق یا افغانستان نہ ہونے کا جو بیان دیا وہ اس سے متفق ہیں۔
21-10-2011- ڈینگی سے خاتون جاں بحق،لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد234ہوگئی •
لاہور… آج بھی ڈینگی سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی شہر میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 234 جبکہ پنجاب میں 262 ہو گئی۔ صوبے میں مریضوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے بلڈ بنک قائم کیا جائے۔ ڈینگی سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاجبکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج میواسپتال میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی 60 سالہ نسیم کا تعلق سمندری فیصل آباد سے تھا پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی ایمرجنسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 311 ڈاکٹروں اور نرسوں کو ڈینگی علاج کی تربیت دی گئی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ سنیئر ڈاکٹروں نے 41 چھوٹے اسپتالوں میں 500 ڈینگی مریضوں کا علاج کیا۔
21-10-2011- معمر قذافی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ •
طرابلس . . . . . ایک عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کو قومی عبوری کونسل کی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ کچھ دیر پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں قومی عبوری کونسل نے معمر قذافی کی زخمی حالت میں گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ عرب ٹی وی نے مزید یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سابق لیبیائی صدر کو ان کے آبائی علاقے سر ت میں ایک جھڑ پ کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے
20-10-2011- گوجرانوالہ : انٹرنیٹ پر غلط نتیجہ،طلباء کا احتجاج،آفس ریکارڈ نذر آتش •
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں انٹر رزلٹ انٹر نیٹ پر درست نہ آنے پر مشتعل طلبا نے بورڈ آفس کا مین گیٹ توڑ دیا اورپتھراوٴ کر کے سارے شیشے توڑ دیئے۔مشتعل طلبا کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت فرسٹ ائر کے سالانہ امتحانات میں آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث رزلٹ درست نہ آنے پر طلبا نے احتجاجا سیالکوٹ روڈ کو بلاک کردیا اور بورڈ آفس کا گھیراوٴ کرتے ہوئے توڑپھوڑ شروع کردی۔پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا تو مشتعل طلبا نے بورڈ آفس کا مین گیٹ توڑ دیا،پتھراوٴ کیے اور سارے شیشے توڑ دیئے۔مشتعل طلبا نے بورڈ ملازمین کو بند کردیا اور سارا ریکارڈ باہر لا کر جلانا شروع کردیا۔احتجاج کرنے والے طلبا کا تاحال احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ادھر گجرات میں بھی گوجرانولہ بورڈ کی طرف سے 11ویں جماعت کے نتائج میں غلطیوں کے خلاف مختلف کالجز کی طالبات کا جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
20-10-2011- لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید 7افراد ہلاک •
لاہور… لاہور میں ڈینگی بخار نے آج چار خواتین سمیت سات افراد کی جان لے لی جس سے شہر میں مرنے والوں کی تعداد234 اورپنجاب میں 261 ہو گئی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صفائی نہ رکھنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ آج ڈینگی نے لاہور میں کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ مرنے والوں میں گرین ٹاوٴن کی 45 سالہ روبینہ، تاج پورہ کی 58 سالہ راحت بانو، ٹاوٴن شپ کی 76 سالہ رفیقہ بی بی، چونگی امرسدھو کی 19 سالہ کرن ، چاہ میراں کا 27 سالہ زید بشر، سودیوال کا 47 سالہ محمد جاوید اور تاج پورہ کا 56 سالہ بشیر احمد ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 250 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد سترہ ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے بخار سے متاثرہ افراد کی آمد میں واضح کمی آئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موسم میں تبدیلی آئے گی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی چلی جائیگی۔ پنجاب حکومت اگلے سال ڈینگی کے سدباب کے لئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں میں ڈینگی سی ڈیز کی تقسیم یقینی بنائی جائے
20-10-2011- ممبئی حملے: ملزم ڈیوڈ ہیڈلے کی تفتیشی وڈیو جاری •
واشنگٹن… امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نڑاد ڈیوڈ ہیڈلے سے تفتیش کی وڈیو ٹیپ جاری کردی ہے ،جس میں اس نے کہا ہے کہ اُس نے تمام ثبوت حکام کو فراہم کردیئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ہیڈلے کی وڈیو امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے شکاگو کی عدالت کے حکم سے جاری کی ہے ،وڈیو میں ڈیوڈ ہیڈلے کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ میں کچھ چاہتا ہوں ،لیکن ساتھ ہی وہ بھی کہتا ہے کہ اسے معلوم ہے کہ اس کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ ڈیوڈ ،وڈیو میں یہ کہہ رہا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اس کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں ،وہ اپنے خلاف مزید ثبوت فراہم کررہا ہے لیکن اس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں نہیں کی جارہی ہیں ۔ دوران تفتیش ڈیوڈ ہیڈ لے کو بتایا گیاتھا کہ اسے حکام کو سب کچھ بتانا پڑے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ کوئی بھی سودے بازی معلومات کی اہمیت کی بنیاد پر ہوگی ،جس پر اس نے شکاگو کے ٹریول ایجنٹ اپنے بچپن کے دوست طہور رانا کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی تھیں ۔طہور رانا کو اس سال جون میں عدالت نے مجرم قرار دیا تھا ، پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے پر ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ،سال 2008میں ہونے والے ممبئی حملوں میں 160افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
20-10-2011- بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں5دن سے ڈاکٹروں کی ہڑتال •
کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر مزارخان کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی ہڑتال 5روز سے جاری ہے جس نے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت شہر کے دیگر چھوٹے بڑے سرکاری اسپتالوں میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مزار خان کے قتل کے خلاف احتجاجا ڈاکٹروں نے گزشتہ پانچ روز سے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب مریض اسپتال کے احاطے میں ڈیرہ ڈالے ڈاکٹروں کا انتظار کرتے ہیں مگر اگلے روز بھی مایوسی ان کا مقدر ہوتی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں پورا سال مریضوں کو دوائیں نہ ملنا ، ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے اس پر ڈاکٹروں کی ہڑتال نے انھیں مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مزار خان کے قتل کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے تین روزہ سوگ اور سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا،حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہڑتال کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
20-10-2011- پاکستان میں دہشت گردی کی بنیاد ایم کیو ایم نے ڈالی،نواز شریف •
سکرنڈ… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اس وقت آئی جب ایم کیو ایم نے سیاست میں قدم رکھا۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوواضح کرنا ہوگا کہ وہ صاف ستھری سیاست چاہتی ہے یا مسلح ونگ کے ذریعے دہشت گردی۔ جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔انھوں نے کہا اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ کسی بھی اے پی سی میں شرکت کے لیے جانے سے پہلے سوچنا پڑے گا۔ ایم کیو ایم سے ممکنہ اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی بنیاد ایم کیو ایم نے ڈالی، ایم کیو ایم کوپہلے اپنے آپ کوکلیئرکراناچاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں اورجو ہر معاملے میں خود ملوث ہوں ایسے لوگ پاکستان کیسے چلاسکتے ہیں۔
19-10-2011- کالعدم تنظیمیں مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ ہیں، ایم کیو ایم •
کراچی… میاں نوازشریف کے ایم کیو ایم کو دہشت گرد جماعت قراردینے پر متحدہ کے رہنماحیدرعباس رضوی نے شدیدردعمل کااظہارکیاہے ۔ جیونیوزسے بات کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہاکہ نوازشریف الزام درالزام کی سیاست کرتے ہیں،ایم کیوایم کو نوازشریف سے کلیئرنس لینے کی ضرورت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی جنرل ضیا کے دور میں شروع ہوئی اور مسلم لیگ ن کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو دراصل پنجاب کے عوام سے کلیئرنس لینے کی ضرورت پیش آئے گی۔
19-10-2011- اوتھل کی پہاڑیوں میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ، پائلٹ جاں بحق •
حب…حب کے قریب اوتھل کی پہاڑیوں میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوگیا۔جیونیوز کے نمائندے مشتاق کمبوہ کے مطابق تربیتی طیارہ ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے بعد حب کے قریب اوتھل کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہوگیاہے، حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایدھی ذرائع اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ متحرک ہوگیا ہے۔
19-10-2011- ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگززکا کھیل جاری •
ابو ظہبی… ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کاآج دوبارہ آغاز کردیا اور بغیر کسی نقصان کے 87رنز بنالیے ہیں۔آج محمد حفیظ نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی اور 55رنز پر کھیل رہے ہیں ،جبکہ ان کے ساتھی توفیق عمر26رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔ کل ہونے والے کھیل میں نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کی تباہ کن بولنگ کے سبب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن صرف 197رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی تھی اور جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 27ر نز بنالیے تھے ۔ کل سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ شروع کی تاہم تھرمانے کے آوٴٹ ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم سنبھل نہیں سکی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، اس تباہی کے ذمے دار جنید خان تھے جنہوں نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو شکار کیا، دوسرے اینڈ سے عمر گل اور سعید اجمل نے دو، دو شکار کیے، اعزاز چیمہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی، سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے 52رنز کی اننگزز کھیلی، پرانا ویتانا نے 37ر نز بنائے، جواب میں کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 27رنز اسکور کرلیے تھے، محمد حفیظ 17 اور توفیق عمر 8 رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔
19-10-2011- ریلوے ہیڈکوارٹرز کے ملازمین اور افسران کو تنخواہیں مل گئیں •
لاہور… ریلوے ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے افسروں اور ملازمین کوتنخواہیں مل گئیں۔ تاہم لاہور ڈویڑن اور ورکشاپس کے ملازمین کوتنخواہیں 20اکتوبرکودینے کاوعدہ کیا گیا۔ 18دن کی احتجاجی مہم کے بعد آج محکمہ ریلوے کے آدھے ملازمین کوتنخواہیں مل گئیں۔ باقی ملازمین کو 20 تاریخ کا انتظار ہے۔جن ملازمین کو تنخواہیں ملیں ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بعض ملازمین نے خوشی کا اظہار دفاتر میں ساتھیوں کو سموسے اور پکوڑے کھلا کر کیا۔محکمہ ریلوے لاہور ڈویڑن اور ورکشاپ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کل تنخواہ نہ ملی تووہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں
19-10-2011- امریکا کے لئے افغانستان مسئلہ ہے، شمالی وزیرستان نہیں،جنرل کیانی •
راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی سے پہلے امریکا کو د س مرتبہ سوچنا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان پر شدت پسندوں کیخلاف کارروائی پر زور دینے کے بجائے افغانستان میں استحکام پر توجہ دے ،،گذشتہ روز فوجی حکام نے دفاع سے متعلق پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بریفنگ میں شریک ارکان پارلیمنٹ نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کب کیا جائے یہ فیصلہ پاکستان اکیلے ہی کرے گا،پاکستان نے امریکا کو بتادیا ہے کہ پاکستان کسی دباوٴ میں آکر شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں کریگا ،جنرل کیا نی یہ بھی کہا کہ اگر کوئی انہیں اس بات پر قائل کرلے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے تو وہ کل ہی اس کیلئے تیار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس کا موازنہ عراق یا افغانستان کے ساتھ نہیں کیا جائے،بریفنگ میں آرمی چیف نے ان امریکی الزامات کو مسترد کردیا کہ پاکستان افغانستان میں پراکسی وار کیلئے حقانی نیٹ ورک کو استعمال کررہا ہے ،ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسئلے کے حل کا حصہ ہے خود مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان اپنی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر کسی چیلنج کا سامنانہیں کرنا چاہتا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو بتادیا ہے کہ اسے فوجی امداد کی ضرورت نہیں ہے ،اس کے جواب میں انہیں واشنگٹن سے ٹیلی فون بھی موصول ہوا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اس بات کا کیا مطلب ہے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ان کا مطلب وہی ہے جو انہوں نے کہا ہے،،آرمی چیف نے بتایا کہ ا ب تک کیری لوگر بل کے تحت 1.5بلین ڈالرز امداد کا صرف بیس فیصد ہی پاکستان کو ملا ہے ،آئی ایس آئی پر مختلف گروپوں سے رابطوں کے الزامات کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ سی آئی اے ،ایم آئی فائیوسمیت تمام انٹرنیشنل انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایسے رابطے ہوتے ہیں لیکن ان رابطوں کو مثبت اندازمیں استعمال کیا جاتا ہے ،جنرل کیانی نے کہا کہ ا نسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کا ترمیمی بل سینیٹ کمیٹی میں ایک سال سے زیر التوا ہے،، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے قانون پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔
19-10-2011- سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں سے ہلاکتیں •
بدین… سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال نہ رک سکیں اور اب بھی کئی شہرپانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ضلع بدین میں مختلف بیماریوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔بدین میں سیلاب زدہ علاقوں میں پھوٹنے والی بیماریوں اور دیگر واقعات کے باعث ہلاکتوں سے گذشتہ چار روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ ضلع میں زمینی رابطہ منقطع ہے اورلوگ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔میر پور خاص میں نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پولیس لائن اور کمپلیکس،ریلوے سب وے پل سمیت محکمہ خوراک اور صحت کے دفاتر اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سانگھڑ میں بھی المنصورہ کالونی ،سیشن کورٹ،سول اسپتال ،سمیت کئی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ جبکہ سانگھڑ نواب شاہ روڈ ابھی تک 4فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ خیرپور میں فیض گنج ،نارا سمیت کئی علاقوں میں کئی سڑکیں اب بھی زیر آب ہیں۔اور تعلیمی سرگرمیاں اب بھی بحال نہیں کی جاسکیں ہیں۔دادواور نواب شاہ کی کئی تحصیلوں سے بھی پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔
19-10-2011- لاہور میں ڈینگی سے مزید2افراد کا انتقال •
لاہور… لاہورمیو اسپتال میں ڈینگی وائرس سے آج ایک عورت سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،شہر میں مرنے والوں کی تعداد 225 ،پنجاب میں 251 ہو گئی۔ لاہور میں آج صبح میو اسپتال میں ڈ ینگی بخار سے جاوید اصغر نامی شخص جاں بحق جبکہ سروسز اسپتال میں 50 سالہ اچھرہ کی رہائشی نبیلہ جاں بحق ہو گئی لاہورمیں مرنے والوں کی تعداد225 اورپنجاب میں 251 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 215 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد سترہ ہزار 587 ہوگئی ،،لاہور میں 125 مریض سامنے آنے سے تعداد پندرہ ہزار 80 ہوگئی،، جبکہ ایک ہزار 397 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج اور 17 ہزار 335 صحت یاب ہوگئے
19-10-2011- امریکا کی بھارت میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت •
واشنگٹن… امریکانے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بھارت میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارت میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں امریکی باشندوں کو ممکنہ دہشت گردی کے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کے بعد سے امریکی اپنی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اکتوبر سے جنوری کے دوران ہالیڈے سیزن میں مزید دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں۔
19-10-2011- ایک ارب روپے ملنے کے بعد ریلوے ملازمین کا ہڑتال ختم کرنیکا اعلان •
لاہور… لاہور میں ریلوے ملازمین نے ایک ارب روپے ملنے کے بعد ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا۔ ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ملازمین کوتنخواہیں ملنا شروع ہوجائیں گی ۔دوسری طرف ملازمین نے کہا ہے کہ آئندہ بھی تنخواہیں روکی گئیں تو ریل کا پہیہ نہیں چلنے دیں گے۔ آج صبح لاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل اور راولپنڈی جانے والی ریل کارمعمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ تاہم بعد میں ملازمین نے انجن شیڈکاکنٹرول سنبھال کرکوئی بھی انجن شیڈ سے باہر نہ جانے دیا، اور کوئی ٹرین نہ چل سکی ،اورایک بجے تک ٹرین کا پہیہ نہ چلنے دیا ۔دوپہر کے وقت حکومت کی طرف سے ایک ارب کی رقم ملنے کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔ ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ نئے انجنوں کی خریداری اور امدادی پیکیج تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
18-10-2011- لاہور میں ڈینگی سے مزید9افراد جان سے گئے •
لاہور… لاہور میں آج ڈینگی مچھر نے 4 خواتین سمیت مزید9 افراد کی جان لے لی ،جن میں سے تین کا تعلق دیگر شہروں سے ہے۔لاہور میں مرنیوالوں کی تعداد 223 ،پنجاب میں یہ تعداد 248 تک چلی گئی ،حکومت نے ڈینگی پر تحقیق کیلئے پنجاب میڈیکل ریسرچ فنڈ قائم کردیا۔ لاہور کے جناح اسپتال میں آج ڈینگی کے چار مریض دم توڑ گئے جن میں قصور کی 35 سالہ شاہین، منڈی بہاوٴالدین کا55 سالہ شبیر حسین فیروز پور روڈ لاہور کا65سالہ عبدالستار اورجوہرٹاوٴن کا70 سالہ اعجاز شامل ہیں،سنت نگر لاہور کی 60 سالہ مسرت ،گوجرانوالہ کے 45سالہ یوسف نے سروسز اسپتال میں،ساٹھ سالہ انور بی بی نے گھرکی اسپتال میں دم توڑا۔کوٹ لکھپت کی ساٹھ سالہ راج بی بی شیخ زید اسپتال جبکہ بادامی باغ کا پچاس سالہ منور گنگارام اسپتال میں چل بسا۔ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ڈینگی کے علاج کیلیے موثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈینگی اور دیگر امراض کی تحقیق کے لیے پنجاب میڈیکل ریسرچ فنڈ بھی قائم کردیا
18-10-2011- ملک سے کرپشن اورکرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ،نواز شریف •
شہدادپور… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ملک سے کرپشن اورکرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ،شہداد پور میں کارکنوں اور سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے ، لوگ ترقی کریں، ملک سے کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو ،نواز شریف نے کہا کہ وہ صدر یا وزیراعظم نہیں ہیں وہ لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں اس لیے ان کے درمیان ہیں،ان کا کہناتھا کہ ملک میں نا بجلی ہے ، نا گیس اور نا ہی روزگار،،سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے، نواز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث تمام ملزموں کو سزا ملنی چاہیے
18-10-2011- پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہیئے، وزیرا عظم گیلانی •
چلاس… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلے منٹ کو مدت پوری کرنا چاہیے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیامربھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل ایک شخص یا پارٹی حل نہیں کرسکتی،چاہتے ہیں سب مل کرملک کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ مارچ بہت قریب آچکا ہے، جس میں سینیٹ کے انتخابات ہوں گے اور اس میں اتحادی حکومت کی اکثریت ہوجائے گی اور انتخابات 2013 میں ہی ہوں گے۔
18-10-2011- پنجاب پائلٹ کالجز کے اساتذہ کو دوپہر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم •
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پنجاب میں پائلٹ کالجز کے ملازمین کو چھ ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہیں آج ہی ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہاہے کہ ریلوے ملازمین اور ایل ایچ ویز کو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملے پر بھی ان کی نظر ہے پنجاب کے پائلٹ کالجز کے اساتذہ اور عملہ کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف مقدمہ کی سماعت ، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ ملک میں تنخواہوں کے لئے ہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں ، تنخواہیں نہیں ملیں گی تو گھر کا چولہا کیسے جلے گا ، گھر میں تنخواہ نہ جائے تو قیامت آجاتی ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ حضرت عمر نے کہاتھاکہ دریائے فرات کے کنارے اگر کوئی کتا بھی بھوک سے مرگیا تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے
18-10-2011- شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا •
کراچی… سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی کے لئے حالات اب بہتر ہیں ،اس لئے وہ پاکستان کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کبھی نہیں کیا تھا، وہ کسی بھی کپتان کے زیر قیادت کھیلنے کو تیار ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب شاہد آفریدی نے اپنے کیریر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہو، انہوں نے بارہ اپریل ، 2006 کو وہ اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا ،لیکن کچھ ہی دنوں بعد 27 اپریل، 2006 کو انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا، پھر 2010 میں دورہ انگلینڈ پر انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہا۔ 2011 ورلڈ کپ کے لیے ان کو پاکستانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا اور انہوں نے بہترین کپتانی کا بھی مظاہرہ کیا، لیکن دورہ ویسٹ انڈیز پر میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد انہیں اچانک کپتانی سے ہٹا دیا گیا جسکی وجہ بنی ٹیم مینجمنٹ سے اختلافات ۔ وطن واپسی پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے بورڈ سے ناخوش ہوکر انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا
18-10-2011- سندھ:سی این جی اسٹیشنز دن12بجے سے24گھنٹے کیلئے بند •
کراچی…سندھ بھر میں دوپہر 12 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ سی این جی اسٹیشنز منگل دوپہر 12 بجے سے بدھ کی دوپہر 12 تک بند رہینگے۔ ترجمان نے بتایا کہ زمزمہ گیس فیلڈ سے یومیہ 13کروڑ مکعب فٹ کے بجائے 7 کروڑ 70 لاکھ مکعب فٹ کم گیس مل رہی ہے جس کے باعث صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش فی الحال اسی ہفتے کے لیئے ہے اور اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کوپہلے ہی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
18-10-2011- عسکریت پسندوں نے رحمان ملک کو سیز فائز کی پیشکش کی، امریکی اخبار •
کراچی…رفیق مانگٹ… امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ انہیں عسکریت پسندوں کی طرف سے سیز فائر کی پیش کش ہوئی ہے اوروہ( عسکریت پسند ) بات کرنا چاہتے ہیں۔ اخبار کے مطابق عسکریت پسندی سے نمٹنے کے پاکستانی طریقہ کارسے امریکی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتی ہوئی امریکی مایوسی کی وجہ پاکستانی حکومت کاعسکریت پسندوں سے مقابلے کی بجائے ، اُن سے بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے امن قائم کرنے کی طرف زیادہ مائل ہونا ہے۔حالیہ بیانات کے تسلسل سے واضح ہے کہ پاکستانی حکام نے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کسی بھرپور فوجی کارروائی کے تصور کو مسترد کرکے ،ان کے ساتھبات چیت کے راستے کومنتخب کیا ہے۔اخبارنے مزیدکہاہے کہ حال ہی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں بھی سیاسی رہنماوٴں کی جانب سیجاری ہونے والی قرارداد میں دہشت گردی کی مذمت نہیں کی گئی بلکہ مذاکرات کی پالیسی اپنانے پر زور دیا۔اس قراداد کو وسیع پیمانے پر ایک ربڑ اسٹیمپ کے طور پر لیا گیا جسے طاقتور فوج نے جاری کرایا ،اس کانفرنس کو فوج کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی تھی۔ اخبار کے مطابق اس طریقہ کارسے امریکی حکام پریشان ہو گئے ہیں اور پاکستان میں ان عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جنہوں نے ملک بھر میں د ہشت کارروائیاں کر کے ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قیام امن کے اس مفاہمتی یا بات چیت کے عمل کے بارے کچھ واضح نہیں ،ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اس عمل میں کن عسکریت پسند گروہوں کو شامل کیا جائے گا یا اس عمل کا حصہ بننے میں کون رضا مند ہے،لیکن بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ملک کے باغیوں ،جنہیں وہ ناراض بھائی خیال کرتے ہیں ،ان سے جنگ کرکے مصالحت یا حل کا موقع کھو دیا ہے ۔ پاکستانی صحافی اور عسکریت پسندی پر ماہر رحیم اللہ یوسف زئی نے حالیہ اجلاس کے متعلق کہا کہ ہر کوئی فوج کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہے جس سے یہ واضح ہو گیا کہ فوج کوکسی ملٹری آپریشن کی کوئی جلدی نہیں۔اخبار کے مطابق بہت سے لوگ اس بات چیت کے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ماضی میں ایسی کوششیں ناکام ہوگئی تھی لیکن عسکریت پسندوں سے بات چیت کے خیال کو اسلامی جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماوٴں کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔ امریکی اخبار کہتا ہے کہ سیاست دانوں اور سیکورٹی حکام سے انٹرویو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی طالبان کی کمر اس حد تک توڑ دی گئی ہے کہ اب وہ قبائلی عمائدین یا علماء کے ذریعے امن معاہد ہ کا راستہ کھولنا چاہتے ہیں اور اسی نقطہ نظر کی حمایت امریکا افغانستان میں کر رہا ہے۔رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امن کو ایک بار موقع دے کر کسی بھی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور یہ بہترین رستہ ہے ۔ اخبار کے مطابق پاکستان کی کمزر سویلین حکومت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور فوج شمال مغربی حصوں میں کئی آپریشن کامیابی سے مکمل کیے.
17-10-2011- تنخواہیں نہ ملنے پرریلوے ملازمین کا احتجاج،ٹرینیں روک دیں •
لاہور… تنخواہیں نہ ملنے پر ریلوے ایمپلائیز یونین نے ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انجن شیڈ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ۔کئی ٹرینیں روک دی گئیں۔ ریلوے کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انجن شیڈ سے کوئی انجن نکلنے نہیں دیا ،مزدور انجنوں کے آگے لیٹ گئے جس کے باعث علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور تیز گام سمیت کئی ٹرینیں ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی ہیں ۔ریل مزدور اتحاد کے صدرسرفراز خان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنروں کو پنشن نہیں مل رہی۔یلوے انتظامیہ کے پاس مزدوروں کے لئے صرف طفل تسلیاں رہ گئی ہیں اس لئے وہ ہڑتال ختم نہیں کرا سکتے۔
17-10-2011- طالبان رہنما فضل اللہ کے خلاف کارروائی کی جائے ،آئی ایس پی آر •
کراچی… پاکستان نے افغان اور اتحادی افواج پر زوردیا ہے کہ سرحد پار سے حملوں میں ملوث طالبان رہنما فضل اللہ کیخلاف کارروائی کرے،،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ فضل اللہ کے جنگجووٴں نے حالیہ چند ماہ میں کئی مرتبہ سرحد پار سے حملے کیے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے کیے گئے حملوں میں تقریبا سو پاکستانی سیکیورٹی اہلکارشہید ہو چکے ہیں
17-10-2011- بجلی کا بحران شدید ترہوگیا،پیداوار10100 میگاواٹ رہ گئی •
لاہور… ملک میں بجلی کا بحران دوبارہ شدت اختیار کر گیا،، تیل اور گیس نہ ملنے سے کئی پاور ہاوٴسز بند ہوچکے،بجلی کی پیداوار صرف دس ہزار ایک سو میگا واٹ رہ گئی۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق پیپکو کی طرف سے تیل، گیس اور رقم کا انتظام نہیں ہو سکا جس کے نتیجے میں پیداوار مزید کم ہو کر 10100 میگاواٹ پر آ گئی ، حکام کا کہنا ہے کہ تیل گیس نہ ملنے سے صبا ،پاک جن ،اورینٹ ، دونوں نشاط پاور ،ہال مور جاپان نوڈیرو پاور ہاوسز مکمل بند ہو گئے ،،حب کو اور کیپکو کی جنریشن بھی آدھی رہ گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ، منگلا اور غازی بروتھا سے پانی کا اخراج بھی کم ہواہے اور ہائیڈل پیداوار بھی کم ہوئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے ،بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 5 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے ہو گیا۔ صارفین نے صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
17-10-2011- ساہیوال: نہر میں کشتی الٹنے سے 3افراد ہلاک،ریسکیو آپریشن جاری •
ساہیوال… ساہیوال کی نہر لوئر باری دو آب میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پندرہ افراد نے تیر کر جان بچائی۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب طلباء نے امدادی سرگرمیوں میں تاخیرکے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر لوئر باری دواب میں کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جن میں بڑی تعدادگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبہ کی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر سے دولاشیں نکال لی گئی جبکہ ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں تیس سے بتیس افراد سوار تھے۔ بارہ سے پندرہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔دوسری جانب امدای سرگرمیوں کے تاخیر سے شروع کئے جانے کے خلاف گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ساہیوال بائی پاس پر جی ٹی روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائرجلاکر ٹریفک بلاک کئے رکھی۔
17-10-2011- وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک نے زورپکڑلیا •
نیویارک ... سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف امریکا سے شروع ہونیوالا احتجاج اب دنیا بھر کے محروم اور مایوس عوام کی آواز بن چکا ہے۔یورپ اورایشیاکے مختلف ملکوں میں عوامی مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔نیویارک کی وال اسٹریٹ سرمایہ دارانہ نظام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ایک مہینے قبل جب امریکا میں بے روزگاری، عدم مساوات اور غربت کے شکار افراد نے ”وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو“کے نام سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تو کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ احتجاج بارش کی پہلی بوند بن کردنیا بھر کے عوام کو سرمایہ دارانہ نظام کی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑاہونے کا حوصلہ دے گی۔ امریکا ،کینیڈا ، برطانیہ،اٹلی،جرمنی،اسپین،بیلجیم،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،جاپان،ہانگ کانگ،جنوبی کوریا اور تائیوان سمیت مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر احتجاج کرنے والے 80 سے زائدافراد کو گرفتار کر لیا گیا۔شکاگو اور منی پولس سے بھی متعدد افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔برطانیہ میں مظاہرین نے لندن اسٹاک ایکسچینج کے قریب سینٹ پال کیتھڈرل کے باہر پڑاوٴ ڈال لیا ہے۔مظاہرین نے اس علاقے کو مصر کی تحریک سے متاثر ہو کر تحریر اسکوائر کا نام دیا ہے۔ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مظاہرین نے معاشی مراکز کے سامنے خیمے ڈال لیے ہیں۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والے مظاہرے ہنگاموں کی صورت اختیار کرگئے۔متعدد گاڑیاں جلادی گئیں،دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ہنگاموں میں 100سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔کینیڈا میں مونٹریال، ٹورنٹو،اوٹاوا سمیت مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔سرمایہ دارانہ نظام،غربت،بے روزگاری اور دولت کی غیرمنصافانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کرنے والے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں عوام کو اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔
17-10-2011- لاہور میں پی پی کا دھرنا، نواز لیگ سے حساب برابر •
لاہور…پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیراعلیٰ تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بھائی شہباز شریف سے استعفیٰ طلب کریں۔احتجاجی مارچ اور دھرنے کی کال پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے دی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی، پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن ارکان نے آدھا گھنٹہ تک ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ایک ناکام وزیراعلیٰ ہیں۔ صوبے میں دن کو ڈینگی راج کرتا ہے اور رات کو ڈاکو۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بھی عنقریب شہباز شریف کو نااہل قرار دے دے گی۔ دھرنے کے شرکاء نے ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجا گیا پانی نہ پیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو دو سو ڈینگی کٹس بھیجی گئیں جو اپوزیشن خواتین نے ہوا میں اچھال دیں۔
15-10-2011- موہنجودڑو کانفرنس میں خاتون کی ہنگامہ آرائی، نفیسہ شاہ کو تقریرنہیں کرنے دی •
کراچی...کراچی میں موہنجودڑو کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کوایک خاتون نے خطاب کرنے سے روک دیا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی موہنجودڑونیشنل کانفرنس میں شریک ایک خاتون نے وزیراعلی سندھ کی بیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے خطاب کے دوران اُن سے کئی سوال کئے جس پرڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خاتون کواحمق کہا،یہ کہنا تھا کہ خاتون مشتعل ہوگئی اوراسٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے کہا کہ آثار قدیمہ کے نام پر ڈالر کھائے جارہے ہیں مبینہ طور پر خاتون نے گالیاں بھی دیں۔اس بات کے بعدمنتظمین مرد اور خواتین خاتون پر ٹوٹ پڑے اوراسے کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا،خاتون احتجاج کرتے ہوئے زمین پرگر گئی۔اس دوران خاتون کو تقریب سے نکالنے کے لیے آنے والی سیکیورٹی نے صحافیوں کوبھی تشدد کا نشانہ بنایااورایک نجی ٹی وی چینل کاکیمراتوڑ دیا۔ کانفرنس میں واقعہ سے تھوڑی دیر قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بھی خطاب کیا تھااور موہن جو دڑو کے آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔مشتعل خاتون کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ناصرف وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی ہیں بلکہ سابق ناظم خیرپور اور رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔
15-10-2011- ڈینگی سے مرنے والوں کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان •
لاہور…وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں ڈینگی بخار سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ ، 5لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی اٹھارہ ڈسپنسریاں شہریوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدات میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ماحولیات نے بریفنگ میں بتایا کہ پرائیویٹ اور ٹرسٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور جنرل پریکٹیشنرز کے لئے تربیتی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اور کنسلٹنٹ شام کو ڈینگی وارڈز میں روزانہ وزٹ کر رہے ہیں۔ لاہور کے تمام قبرستانوں میں ا سپرے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملتان ،رحیم یار خان،بہاولپور،راولپنڈی اور لاہور میں 6 نئے سیل سپریٹرز نے کام شروع کر دیا ہے۔
15-10-2011- پنجاب کے مختلف شہروں میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج،6بیہوش •
لاہور…چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج بن گئیں، انہوں نے باغ جناح میں مظاہرہ کیا اور گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا، احتجاج کے دوران چھ لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ہوش ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا۔لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد جناح باغ میں جمع ہوئی اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ تنخواہیں نہ ملنے پر انہوں نے ڈینگی اور پولیو مہم کے لئے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ مظاہرے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کو مال روڈ پر آنے سے روکنے کے لئے جناح باغ کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز رکاوٹیں توڑتی ہوئی مال روڈ پر آ گئیں، اس موقع پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی، احتجاج کے دوران چند خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔لیڈی ہیلتھ ورکرزنے اپنے مطالبات منوانے کے لئے مال روڈ پر گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پندرہ ماہ سے کنٹریکٹ پر کام کر رہی ہیں، انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجا ریاض لیڈی ہیلتھ ورکرز سے اظہار یکجہتی کے لئے مال روڈ پر پہنچ گئے، اُن کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کے مطالبات جلد حل کرالئے جائیں گے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج پر فوری طور پر دو ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہوم سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ خواتین مظاہرین پر پولیس تشدد کی تحقیقات کریں۔ وزیراعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔لاہور کے علاوہ فیصل آباد ، ملتانم خانی وال سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کیا۔
15-10-2011- پاکستان کی امدادحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط کی جائے،تھنک ٹینک •
واشنگٹن…امریکا کے ایک بااثر تھنک ٹینک نے صدر اوباما پر زور دیا ہے کہ جب تک پاکستان کابل حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور حقانی نیٹ ورک کے خاتمے میں امریکا کی مدد نہیں کرتا اس وقت تک پاکستان کی امدادمنجمد کردی جائے ۔امریکی تھنک ٹینک دا ہیریٹج فاوٴنڈیشن کی رپورٹ میں امریکی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ کانگریس پاکستان کو دی جانے والی تمام امداد انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے مشروط کرے ،امریکی تھنک ٹینک نے مطالبہ کیاہے کہ اوباما انتطامیہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے ، کابل حملوں کے بعد بھی اگر کچھ نہیں کیا گیا تو اس سے یہ اشارہ ملے گا کہ امریکا کمزور ہے اور یہ افغانستان میں امریکی مفادات پر مزید حملوں کی دعوت ہو گی ۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے جائزے کے لیے کانگریس کا کمیشن بنایاجائے،اس کے ساتھ کانگریس کوافغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے لیے پاکستان کے کردارکی تحقیقات کرنی چاہئیں اور یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کے اقدامات امریکا اور نیٹو کے لیے افغانستان میں سیکیورٹی مقاصد کے حصول میں کس حد تک رکاوٹ بن رہے ہیں۔رپورٹ میں اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جائے ،یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ڈرون حملے کیے جائیں،تھنک ٹینک نے ایک فیکٹ شیٹ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ پاکستان کے حمایت یافتہ امریکی مفادات پر حملوں میں ملوث ہیں ۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں ہے جو افغانستان میں امریکی مفادات پر حملوں میں ملوث ہے ،رپورٹ میں امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ افغان اسٹریٹیجی کو تبدیل کیا جائے۔
15-10-2011- روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید کمزور ہوگیا •
کراچی...انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 86.50 سے بھی نیچے آگیا ، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 87 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ہنڈی حوالے کے کاروبار کی روک تھام کے اقدامات کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد میں بہتری کے باعث روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کے باعث انٹر بینک مارکیٹ روپیہ مستحکم ہوتے دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 86 روپے 45 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔
14-10-2011- برطانوی وزیر کی لاپرواہی، اہم دستاویزات ردی کی ٹوکری میں پھینکتے رہے •
لندن…برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی وزیر اہم دستاویزات ردی کی ٹوکری میں ڈالتے رہے ہیں ،جن میں پاکستان کے القاعدہ سے روابط کی بھی اہم دستاویز شامل ہے ۔برطانوی اخبار ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے وزیر oliver letwin کو پانچ مختلف مواقعوں پر ڈاوٴننگ اسٹریٹ کے قریب واقع پارک میں بعض دستاویزات پھینکتے دیکھا گیا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھینکی گئی دستاویزات میں دہشت گردی ،وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، لبرل ڈیموکریٹ رہنما نک کلیگ ،چانسلر جارج،وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے متعلق دستاویزات شامل ہیں ، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان میں ایک دستاویز پاکستان اورالقاعدہ کے روابط سے متعلق بھی ہے ،اخبار نے اولیورلیٹ ون کے اس طرز عمل کو سیکیورٹی کی بڑی خامی قرار دیا ہے ،لیکن برطانوی وزیرکا کہنا ہے کہ پھینکی گئی دستاویزات میں کوئی حساس مواد موجود نہیں۔
14-10-2011- ’گو زرداری گو‘ ریلی کی قیادت شہبازشریف کریں گے،حمزہ شہباز •
لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گو زرداری گو تحریک پاکستان بچانے کے لئے ہے۔ہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں مسلم لیگ ن کا فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز میں شامل ہو۔ 23اکتوبر کو ناصر باغ سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت وزیراعلی شہباز شریف کریں گے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر کوئی ان کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معاشی حالات مضبوط کرنے کے لئے پڑوسی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہوں گے
14-10-2011- پاکستانی کھلاڑیوں پرانڈین پریمئرلیگ کے دروازے بدستوربند •
ممبئی …پاکستانی کھلاڑیوں پر انڈین پریمئرلیگ کے دروازے بدستور بند رہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے پاکستانی کھلاڑیوں کو پانچویں ایڈیشن سے بھی باہر رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔حیدرآباد دکن میں انڈین پریمئر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ ہونا تھا۔اجلاس سے قبل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر لیگ کے دروازے بند نہیں لیکن اجلاس میں پاکستانی کرکٹرز کے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پاکستانی کھلاڑی مصباح الحق، سہیل تنویر، محمد حفیظ، شعیب اختر، کامران اکمل، سلمان بٹ، محمد آصف، شعیب ملک اور شاہد آفریدی آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے، ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔
14-10-2011- امریکی صدر کی ایران پر مزید سخت پابندیوں کی دھمکی •
واشنگٹن… امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزام میں ایران کو مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے واضح کیا کہ ایران سے نمٹنے کیلئے میز پر کسی آپشن کو چھوڑا نہیں جائے گا۔صدر اوباما کا کہنا تھا یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ایرانی حکومت میں شامل بعض لوگ سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے بارے میں جانتے تھے۔ امریکی صدر نے اس منصوبے کو خطرناک قرار دیا۔ دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ کے حکام ایران کے مرکزی بینک کے خلاف بھی ایکشن لینے پر غور کررہے ہیں۔
14-10-2011- چند مخصوص برانچز کے علاوہ بینک کل بند رہیں گے •
کراچی… 15 اکتوبر سے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک ہفتے میں دو روز بند رہیں گے، اس طرح اتوار کے علاوہ اب ہفتے کو بھی عوام بینکاری خدمات سے محروم ہوجائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی بچت مہم کے تحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ہفتے وار دو تعطیلات کے اعلان کے بعد مرکزی بینک اور کمرشل بینک بھی ہفتے میں صرف 5 روز کھلیں گے۔ اعلامیئے کے مطابق پیر سے جمعرات بینکاری اوقات 9 سے ساڑھے 5 بجے تک جبکہ جمعے کو بینکوں میں کاروباری لین دین 6 بجے تک رہے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق تجارتی اور کمرشل علاقوں میں کچھ بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز کھلی رہیں گی لیکن اس سلسلے میں پہلے مرکزی بینک سے اجازت لینا پڑے گی۔ عوام کا کہنا ہے بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم کے حصول میں ویسے ہی دشواریوں کا سامنا ر رہتا ہے اور اب ہفتے میں دو دن بینک بند ہونے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ صنعتکاروں کے مطابق بینکوں کے دو روز بند رہنے سے درآمد ات و برآمدات کا عمل متاثر ہوگا۔
14-10-2011- نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، فی یونٹ3.40روپے کا اضافہ •
اسلام آباد…نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں بجلی تقسیم کار کی کمپنیوں کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ نرخ 3 روپے چار پیسے اضافے کی اجازت دے دی ہے ۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے فرنس آئل سے بجلی پیدوار کی وجہ سے پڑنے والے بوجھ کی پیش نظر نزخوں میں 3 روپے 6 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے اس کی سماعت کے بعد آج اُنہیں ماہ اگست کیلئے 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ نرخ بڑھانے کی اجازت دے دی ، صارفین سے اِس کی وصولی آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں کی جائے گی
14-10-2011- سردیوں میں گیس صارفین کو سخت صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے، ڈاکٹر عاصم •
راولپنڈی… وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ آنے والے موسم سرما میں قدرتی گیس کے صارفین کو لوڈشیڈنگ کی سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ راول پنڈی میں اٹک ریفائنری میں ملازمین کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ جنوری میں گیس کی کافی قلت ہوگی، اس ممکنہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سی این جی شعبہ کی لوڈ شیڈنگ کم کرکے 2 دن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایران سے گیس پائپ لائن لانے کا منصوبہ بھی بروقت مکمل کیا جائے گا، اس سے پہلے وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریفائنری اور اس کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔
14-10-2011- لاہور میں قاتل ڈینگی کے وار جاری، مزید 6افراد جان سے گئے •
لاہور…آج لاہور میں تین خواتین سمیت 6 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوگئے لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 204 جبکہ پنجاب میں 224 ہوگئی لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ پنجاب میں ڈینگی کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج لاہور میں مرنے والوں میں 30 سالہ صبا ظفر کا تعلق گلشن راوی، 55 سالہ کنیز فاطمہ ساندہ، 65 سالہ زینب کا تعلق مصری شاہ، 50 سالہ ناصر بخش اچھرہ کا رہائشی، 25 سالہ شفیق طالب ساندہ، 60 سالہ عبدالغفور کا تعلق راجگڑھ سے تھا پنجاب میں 350 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد سولہ ہزار 371 ہو گئی۔ لاہور میں دو سو اڑتالیس کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد چودہ ہزار اکتیس ہو گئی۔ مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار 353 مریض زیر علاج جبکہ سولہ ہزارچھیاسٹھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
14-10-2011- قومی اسمبلی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اراکین لڑ پڑے •
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں آج مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم آمنے سامنے آگئیں۔ ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطل ہوکر رہ گئی۔ صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب قومی اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف ، چوہدری نثار نے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عابد شیرعلی اور ساجد احمد ایک دوسرے کی طرف بڑھے تو دیگر ارکان نے ان میں بیچ بچاوٴ کرایا۔ اس دوران ارکان بلند آواز میں بولتے رہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی کی گئی۔ ،وزیراعظم نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں پہلی بار تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈز دئے۔ پارلیمانی سیکریٹریز نے ایوان کو بتایا کہ گوادر کو 2014 تک سڑک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کردیا جائے گا.
13-10-2011- بدین میں مبینہ طور پر سیلاب متاثرین کو خوراک کی فراہمی بند •
بدین…بدین میں سیلاب متاثرین کو مبینہ طور پر خوارک کی فراہمی بند کردی گئی ہے،،سیلاب کے باعث سانگھڑ میں ڈیڑھ ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ،بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے، سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی فراہمی بند ہونے سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،،جبکہ انتظامیہ کے مطابق متاثرین کو خوراک کی فراہمی جاری ہے،خیر پور گمبوہ،نہر موری،ملکانی شریف ،سمن سرکار سمیت طویل ساحلی پٹی سیپانی کی نکاسی کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ،،میر پور خاص میں سیلابی پانی نکالنے کا کام جاری ہے،لیکن میر کالونی اوررفسر ٹاوٴن سمیت کئی رہائشی علاقوں میں پانی موجود ہے،ریلوے سب وے برج12 فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے آمدورفت کیلئے بند ہے، سانگھڑکیسرکاری اسکولوں کوریلیف کیمپوں میں تبدیل کرنے کی وجہ سے ڈیڑھ ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔
13-10-2011- بالی ووڈ گلوکار واداکار کشور کمار کی 24ویں برسی •
ممبئی…فنکار کبھی مرتے نہیں وہ اپنے فن میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ گلوکار اور اداکار کشور کمار بھی اپنے مدھر گیتوں کی وجہ سے لوگوں کہ ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ آج اس فنکار کی چوبیس ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ کشور کمار لیجنڈ اور فن کی معراج تھے۔بنگلا زبان میں چھوٹے بچے کوکشور کہتے ہیں جبکہ ” دا“کے معنی بھائی کے ہیں چونکہ کشور چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور چہیتے تھے لہٰذا سب انہیں کشور دایعنی چھوٹا بھائی کہہ کر پکارتے تھے۔ یوں ان کا نام "کشور کمارپڑگیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کشور کمار نے کبھی بھی گائیکی کی باقاعدہ تربیت نہیں لی تھی۔زمانہ بدلا، کئی سنگر آئے اور گئے لیکن کشور کمار کی جگہ آج تک کوئی نہ لے سکا،کشور کی آواز آج بھی لوگوں کو مدہوش کردیتی ہے۔ رومانس ہو یا ”چھیڑخانی“یا پھر درد، ہر رنگ سے سجی ان کی آوازاپنی مثال آپ تھی۔انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا،’پڑوسن‘ میں ان کی مزاحیہ اور لاجواب اداکاری کون بھول سکتا ہے،ان کے گائے ہوئے 27 گانوں کو فلم فیئر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیاجاچکا ہے۔ 13 اکتوبر 1987ء کو دل کے ہاتھوں شکست کھاکر اس دنیا سے چلے گئے لیکن اپنی آواز کا بیش بہا خزانہ چھوڑ گئے۔
13-10-2011- لاہور:شاہ کوٹ زیادتی کیس کی طالبہ اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنیکی ہدایت •
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شاہ کوٹ میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ شاہ کوٹ میں زیادتی کی شکار فرسٹ ایئر کی طالبہ صبا رائے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ متاثرہ طالبہ کی فریاد سننے کے بعد چیف جسٹس نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ اس سے پہلے متاثرہ طالبہ انصاف کے لئے وزیراعلیٰ ہاوٴس لاہور پہنچیں۔ تاہم شکایت سیل کے حکام نے انہیں ٹرخا دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صبا رائے کا کہنا تھا کہ اس نے صلح نہیں کی وہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی۔ متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ کیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تاہم وہ انصاف ملنے تک چین نہیں بیٹھیں گی۔
13-10-2011- لاہور میں ڈینگی سے مزید6مریض چل بسے •
لاہور…ڈینگی وائرس سے آج 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 196 ،پنجاب میں 217 ہوگئی۔ صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔آج ڈینگی وائرس کے ہاتھوں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میواسپتال میں ہلاک ہونے والی20 سالہ نومیرہ کا تعلق شاہدرہ جبکہ 28 سالہ آصف کا تعلق سوڈیوال بند روڈ سے تھا۔ سروسز اسپتال میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی 55 سالہ کنیز بی بی کا تعلق گجر پورہ سے ہے۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے349 نئے کیسز سامنے آگئے مریضوں کی تعداد سولہ ہزار71ہوگئی لاہور میں 272 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد تیرہ ہزار 783 ہوگئی ایک ہزار 454 مریض زیر علاج ہیں۔ پندرہ ہزار 805 صحت یاب ہوچکیہیں۔ اسپتالوں میں ہزاروں مریض تیز بخار میں بلڈ ٹیسٹ کرانے آرہے ہیں ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے حکومت ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تربیت بھی جاری ہے محکمہ کا کہنا ہے کہ عوام کا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومت سے ملکر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹاوٴن کمیٹیوں کے افسران کو پبلک اور ٹرسٹ اسپتالوں کے دورے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ اور ہوائی جہازوں میں ڈینگی کے خلاف اقدامات کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے
13-10-2011- وفاق کے زیرانتظام اداروں میں 15اکتوبر سے دو دن چھٹیوں کا فیصلہ •
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیرانتظام اداروں میں دو دن چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم گیلانی کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کے زیرانتظام اداروں میں 15اکتوبر سے دو دن چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ تمام وزارتیں اور سرکاری ادارے فوراًبجلی کیبل اداکریں، بل ادا نہ کرنیوالوں کے بلاتفریق کنکشن کاٹ دیے جائیں،وزیراعظم نے پیشکش کی فیصلے پرعملدرآمدوزیراعظم ہاوس سے کیاجائے۔ذرائع کے مطابق صوبوں میں دو چھٹیوں کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی
12-10-2011- وفاقی کابینہ نے ہفتہ وار دو تعطیلات کی حمایت کردی •
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے توانائی بچت منصوبہ کے تحت ہفتہ وار دو تعطیلات کی حمایت کی ہے تاہم اس کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ز یر صدارت ہوا ، کابینہ نے توانائی بچت منصوبہ کے تحت ہفتہ وار دو تعطیلات سے بینکوں کی اہم شاخوں کو مستثنیٰ رکھنے کی تجویز دی، کابینہ نے بڑی مارکیٹس غروب آفتاب کے بعد بند کردینے کی حمایت کی ، یہ بھی طے کیا گیا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو رات 10 سے صبح 8 تک بجلی فراہم ہوگی ، فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ لائٹس اور بڑے سائن بورڈز کو ایل ای ڈیز لائٹس پر منتقل کیا جائے گا ، میرج ہالز کو رات 10 بجے کے بعد بند کردیا جائے گا ، وفاقی کابینہ نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے پیش کردہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2011 کی منظوری بھی دے دی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے طے کیا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز بھی مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے گئی۔
12-10-2011- انوشکا شرما یش راج کی نئی فلم میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی •
ممبئی … این جی ٹی …بالی وڈفلم "بینڈ باجا بارات" سے کا میابی حاصل کر نے والی اداکارہ انوشکا شرما یش راج بینر کی نئی فلم میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی۔ انوشکا اور شاہد کپور کی یہ فلم ایک رومنٹک کامیڈی ہوگی جس کے ٹائٹل کے با رے میں فی الحال کسی قسم کا اعلان نہیں کیا گیاہے۔ یہ جوڑی اس سے قبل یش راج بینر ہی کی فلم "بد معاش کمپنی" میں بھی ایک ساتھ جلو ہ گر ہو چکی ہے جس میں ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری شائقین نے بے حد پسند کی تھی یہی وجہ ہے کہ ان اداکاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہو ئے یش راج کمپنی نے ان کو ایک ساتھ ایک اور فلم میں کاسٹ کر لیا ہے اور اس فلم کی پروڈیکشن کا آغاز اگلے سال سے کر دیا جائے گا۔
12-10-2011- جان ابراہم بپاشابا سو کے ساتھ کام کر نے کوتیار •
ممبئی …بالی ووڈمیں اسٹارزذاتی نا راضگیوں اور تلخیوں کو اپنے کام پر حاوی نہیں ہو نے دیتے یہی وجہ ہے کہ اداکارجان ابراہام نے بپاشاباسو سے قطع تعلق کے باوجود ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جان ابراہام کا کہنا ہے کہ ایسی فلم جس میں بپاشا کے ساتھ ان کو کاسٹ کر نا لازمی شرط ہو تو وہ اس فلم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں اور انھیں بپاشا کے ساتھ ایک بار پھر کام کر کے بے حد خوشی محسوس ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری میں دس سال کی طویل دوستی کے بعدجان ابراہام اور بپاشابا سومیں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود انھوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا بر ملا اظہار کیا ہے۔
12-10-2011- ’جانی انگلش ری بورن‘ با کس آفس پر نمبر ون •
لاس اینجلس …مسٹر بین کے کر دار سے شہرت حا صل کر نے والے بر طا نوی اداکار روون ایٹکنسن کی نئی فلم باکس آفس پر پہلے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔ مزاحیہ فلم جانی انگلش ری بورن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ستّتر (77) لاکھ ڈالر کما کر اینی مییٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے ۔ ’جانی انگلش ری بورن‘ نے آ ج تک روون ایٹکنسن کی تما م فلمو ں میں سب سے زیادہ بزنس کر لیاہے جو سا ت سال قبل بنا ئی جانے والی فلم ’جانی انگلش‘ کا سیکوئل ہے ۔ایٹکنسن نے اس فلم میں ایک ایسے سیکرٹ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو ما رشل آرٹ سیکھ کر طویل عرصے بعد دوبا رہ سیکرٹ سر وس میں واپس آ یا ہے ۔
12-10-2011- جھنگ میں میکینک کانہر میں بہتے پانی سے بجلی پیدا کر نے کا دعویٰ •
جھنگ…جھنگ کے ایک میکینک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نہر میں بہتے پا نی سے سستی ترین بجلی پیدا کر کے بجلی کے شارٹ فال کو ایک سال میں پورا کر سکتا ہے۔ سیٹلا ئیٹ ٹا وٴن کے رہا ئشی الیکٹرونک مکینک انجم رفیع نے ٹیوب ویل چلا کر پا نی میں شافٹ ، گیئر بکس اور جنریٹر کے ذریعے بجلی پیدا کر نے کا کا میا ب تجربہ کیا اور ایک چھوٹے سے پروجیکٹ سے اس نے بارہ وولٹ بجلی پیدا کر کے بتیاں جلا ئیں۔ انجم رفیع کا کہنا ہے کہ نہروں میں آہستہ سے بہتے پا نی پر اسی طریقے سے انتہا ئی سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تقریبا پچیس لا کھ رو پے کی لاگت سے ایک پروجیکٹ تیار کر کے بیس سے تیس میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور توانائی کے بحران پر قا بو پا یا جا سکتا ہے۔انجم رفیع نے بتا یا کہ سیکریٹری انرجی کی مو جو دگی میں حکو متی انجینئرز نے پروجیکٹ کا معا ئنہ کیا اور اسے کا میاب قرار دیا ہے ۔
12-10-2011- امریکا نے حقانی نیٹ ورک سے مذاکرت کا اشارہ دے دیا •
واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے،تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر گروپ ا من مذاکرات میں سنجیدہ ہیں یانہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند افغانستان میں امریکیوں ،افغانیوں اور اتحادی افواج کے ارکان کے لئے خطرہ ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر گروپوں سے امن معاہدے کے لئے تیار ہے ، لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر گروپ ا من مذاکرات میں سنجیدہ ہیں یانہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہماری کوشش ہے کہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نکال لیا جائے ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی جاری رہے گی ، امریکا حقانی نیٹ ورک کے خاتمے ، اس کی ارکان کی گرفتاری یا اسے بے اثر کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔گذشتہ ماہ سابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام عائد کیا تھاکہ 13ستمبرکو کابل میں امریکی سفارتحانے پر حملے میں حقانی نیٹ ورک اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ملوث ہے ۔
12-10-2011- ودیابالن کو زیادہ محنت راس نہ آسکی، بیمار پڑ گئیں •
ممبئی… بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن ان دنوں اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں۔بے تحاشہ کام کرنے کے باعث انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔ ودیابالن کئی فلموں کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اوراپنے اس امیج کو قائم رکھنے کے لیے وہ بے تحاشہ محنت بھی کر رہی ہیں۔ زیادہ کام کرنے کی وجہ سے وہ بیمارپڑگئیں اور انہیں اسپتال جانا پڑا۔ڈاکٹروں نے اس بیماری کی وجہ انہیں بے تحاشہ کام اور آرام نہ کرنا بتایاہے
11-10-2011- فیصل آباد:15ہزار چکانے کیلئے بچی 28سالہ شخص سے بیاہ دی •
فیصل آباد…فیصل آباد میں نشے کے عادی باپ نے10سالہ بچی کو 15 ہزار ادھار کی نذر کر تے ہوئے 28 سالہ شخص سے زبردستی بیاہ دیا۔ پولیس نے دولہا اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نشاط آباد کی رہائشی نرگس بی بی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اسکی 10 سالہ بیٹی نازیہ کی شادی28 سالہ شخص عابد علی سے کرائی جا رہی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر10 سالہ نازیہ سے زبردستی شادی کرنے کے الزام میں دولہا عابد اور نکاح خواں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں دولہا نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی اس کی رشتے دار ہے۔لڑکی کے باپ نے اس سے 15 ہزار روپے ادھار لے رکھے تھے جس کے عوض وہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کرنے پر رضامند تھا۔ نکاح خواں کا کہنا تھا کہ ابھی نکاح صرف زبانی کروایا گیا ہے ۔پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
11-10-2011- لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید2مریضوں کا انتقال •
لاہور… لاہور میں آج 27سالہ خاتون سمیت ڈینگی کے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 183 ، پنجاب میں مجموعی تعداد 204 ہوگئی۔وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈینگی مرض کے خاتمے کیلیے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی ٹریننگ کی بھی ہدایت کر دی۔ آج ڈینگی کے ہاتھوں موت کا شکار بننے والوں میں فیروزوالا کا 24 سالہ مزمل میو اسپتال میں جبکہ غازی روڈ کی 27سالہ رضیہ سی ایم ایچ میں زیرعلاج تھی ،پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 250 افراد میں وائرس کی تصدیق سے صوبے میں مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار 535 ہوگئی، لاہور میں200 نئے کیسز کے بعد یہ تعداد تیرہ ہزار 347 تک جا پہنچی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں 1500 مریض زیر علاج ہیں جبکہ پندرہ ہزر 226 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ موسم میں ڈینگی سے بچاوٴ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی جائیں ،انہوں نے بتایا کہ 6 سیل سپریٹر مشینیں بیرون ملک سے منگوا لی گئیں،انہیں ملتان، رحیم یارخان، بہاولپور اور راولپنڈی میں نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے تمام ٹیوب ویل چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کل تک رپورٹ طلب کر لی،، وزیر اعلیٰ نے انڈونیشین میڈیکل ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
11-10-2011- رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرطاہر کی تجویز کے خلاف تحریک استحقاق •
لاہور… پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز پر طاہر علی جاوید کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی ۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر طاہر علی جاوید کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ تحریک استحقاق پر پیپلزپارٹی کے 108 اور ق لیگ کے 29 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا اسمبلی توڑنے کا مطالبہ غیر اخلاقی ،غیر جمہوری، غیر آئینی ہے۔ ق لیگ کی رکن اسمبلی سیمل کامران کے مطابق طاہر علی جاوید آئین نے خلاف ورزی کی ، اسمبلی رکنیت حیثیت کھو چکے، اسمبلی توڑنے کے مطالبے سے میرا جمہوری، عوامی مینڈیٹ اور ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، اسمبلی توڑنے کی تجویز جمہوری اور آئینی اداروں کے خلاف سازش ہے، لہذا تحریک استحقاق ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر جاوید کا اسمبلی توڑنے کا بیان سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ، سینٹ کا الیکشن روکنے کے لئے اسمبلی توڑنا آئین سے انحراف اور غداری ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ڈاکٹر طاہر علی جاوید کے خلاف از خود نوٹس لیں اور اگر از خود نوٹس نہ لیا گیا تو قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طار علی جاوید کے اسمبلی توڑنے کے مطالبے کے تانے بانے رائے ونڈ سے ملتے ہیں، اگر طاہر جاوید کے مطالبے میں شریف برادران شریک نہیں تو ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔ شوکت بسرا نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائیں گے وہ جس طرح اقلیت کے وزیراعلیٰ ہیں اسی طرح رہیں گے، ہمیں ڈر ہے کہ شریف برادران سینیٹ کے الیکشن سے قبل پنجاب میں آگ نہ لگادیں۔
11-10-2011- بھارت کو افغانستان تک راہداری دے دی جائے گی،امین فہیم •
لاہور… وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان تک راہداری دینے کے لیے بات چیت جاری ہے،،پاک بھارت تجارتی تعلقات بہتر ہونے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں کارپٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام نمائش کی افتتاحی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو افغانستان کیلئے راہداری دینے سے متعلق جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اگلے ماہ پاک بھارت تجارت کیلیے سیکریٹریز سطح کے مذاکرات میں اہم پیش رفت متوقع ہے،،بھارت نے پاکستانی تاجروں کو ایک سال کے بجائے ملٹی پل ویزوں کااجرا شروع کر دیا ہے،امین فہیم کاکہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی حجم2 ارب سے بڑھ کر 6 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔
11-10-2011- ریلوے کیخستہ حالی،ایک دن کا ایندھنباقی،50فیصد ٹرینیں بند •
لاہور… ریلوے افسر پانچویں بار بھی ایوان صدر سے مایوس لوٹ آئے ہیں اوران کی صدر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔دوسری طرف ریلوے کے پاس صرف آج کاڈیزل باقی رہ گیاہے اور50مسافرٹرینیں بند کردی گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق پی ایس او، واپڈا اورسوئی گیس کے نام جاری ریلوے کے تمام چیک باوٴنس ہوگئے ہیں اورصورتحال یہ ہے کہ واپڈا نے 30ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کردی ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس نے25ریلوے کالونیوں کے گیس کنکشن کاٹ دئیے ہیں۔ڈیزل بحران کے باعث مال گاڑیاں بھی بند کردی گئی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ملازمین اورافسروں کوتاحال تنخواہیں نہیں مل سکیں اورتنخواہیں نہ ملنے پر ملک بھر میں ریلوے ملازمین سراپااحتجاج ہیں۔
11-10-2011- شاہ کوٹ میں زیادتی کی شکار طالبہ کا صلح سے انکار •
لاہور… ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب نے شاہ کوٹ طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شمروز کے والد فلک شیر کی درخواست ضمانت منسوخ کردی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ان پر صلح کے لیے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔ جس نے اس کی زندگی برباد کی اس سے صلح نہیں کیا جاسکتی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ چوہدری کی عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے طالبہ زیادتی کیس میں مقامی کالج کی آیا نصرت کی ضمانت منظورکرلی ہے۔متاثرہ طالبہ نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ وہ سول جج کی عدالت میں دئیے گئے دفعہ 164 کے اپنے بیانات سے مطمئن نہیں۔عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کاکہناتھا کہ جس شخص نے میری زندگی برباد کی اس سے صلح ممکن نہیں۔میرے والدین کوصلح کیلئے مجبورکیاجارہاہے اوربے غیرت کہہ کرجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔صلح کیلئے جس موبائل نمبرسے کال کی گئی وہ ملزم کے چچا کے نام پر ہے۔چارسال سے ہم جوموبائل استعمال کررہے تھے،پانچ روز قبل ملزموں نیوہ نمبربند کرادیا۔ملزم کی بہن کی آواز مجھ سے ملتی ہے اس نے صلح کاپروپیگنڈہ اس موبائل فون سے کیا۔
11-10-2011- اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممتاز قادری کی سز ائے موت پر عمل درآمد روک دیا •
اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآ مد روک دیا ہے۔ سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے کی جس نے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ ممتاز قادری کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف کا کہنا ہے کہ مجرم کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے اور وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممتاز قادری کو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
11-10-2011- اعتراف جرم کیلئے افغان قیدیوں پر منظم انداز میں تشدد کا انکشاف •
اقوام متحدہ… اقوام متحدہ نے افغانستان میں قیدیوں کیساتھ بہیمانہ تشدد کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعتراف جرم کیلئے ایک منظم انداز میں افغان قیدیوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔ تین سو اْناسی افغان قیدیوں کے انٹرویوز پر مشتمل اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چوبیس صوبوں میں قائم سینتالیس قید خانوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ چوہتر صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق افغان قیدیوں نے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو انکشاف کیا کہ دوران تشدد اْنھیں الیکٹرک شاکس لگائے جاتے ہیں ، کبھی دیوار سے تو کبھی الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے اور پیر کی انگلیوں کے ناخن تک نکال لیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان قیدیوں کو طبی سہولتیں بھی نہیں دی جاتی ہیں۔
11-10-2011- لاہور:ڈینگی سے خواتین سمیت6مزید افراد ہلاک •
لاہور… لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں آج تین خواتین سمیت مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 182، پنجاب میں مجموعی تعداد201 تک جا پہنچی ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی کی تربیت میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ آج ڈینگی وائرس کے ہاتھوں میو اسپتال میں زیرعلاج پانچ مریض چل بسے،،مرنے والوں میں 40 سالہ ناصر کاتعلق شکر گڑھ، 50 سالہ زرینہ کا فاروق گنج ، 30 سالہ آمنہ اور پچاس سالہ شہناز کا بند روڈ اور 70 سالہ حسن کا کوٹ خواجہ سعیدسے ہے، چھٹا بدنصیب وفاقی کالونی کا 80سالہ خوشی محمد ہے جس نے جناح اسپتال میں دم توڑا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد13ہزار250 ،، پنجاب میں15ہزار310 تک جا پہنچی۔ ایک ہزار 422 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چودہ ہزار 500 سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے،، محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سپرے اور فوگنگ بھی کی جارہی ہے ،جبکہ آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار اور لیف لٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں ،انڈونیشیا کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو علاج معالجے کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کر رہی ہے،،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تاریخی مقامات،باغات،پارکوں اور قبرستانوں میں اسپرے کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی۔
10-10-2011- پی آئی اے کی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار •
کراچی… پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی کراچی سے دبئی کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 207/8 منسوخ کر دی گئی ہے۔کراچی سے دھلی کی پرواز پی کے 272/3 کی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑے بارہ بجے، اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 385 پانچ گھنٹے تاخیر سے ساڑے گیارہ بجے، جبکہ لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 356 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے روانگی متوقع ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کابل اسلام آباد کی پرواز پی کے 251/2 دو گھنٹے تاخیر سے سہ پہر تین بجے، اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 367 ایک گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔
10-10-2011- کہروڑپکا،مٹی کے تودے گرنے سے5مزدور خواتین جاں بحق •
لودھراں… لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5مزدورخواتین ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کہروڑ پکا کے نواحی علاقے خانقا کھوہ میں مٹی کے ٹیلے کے نیچے زیر تعمیر دیوار کی بنیادیں کھودتے ہوئے مٹی کا تودہ گرگیاجس سے 8مزدود خواتین مٹی تلے دب گئیں جس کے نتیجے میں پانچ خواتین موقع پر ہی جاں بحق اورتین زخمی ہوگئیں ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔
10-10-2011- معروف بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ چل بسے •
ممبئی… معروف بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ چل بسے۔70 سالہ جگجیت سنگھ 23 ستمبر برین ہیمرج کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔گزشتہ چار دہائی سے غزل گائیکی میں اپنی آوازکا جادو جگانے والے جگجیت سنگھ 8 فروری 1941 ء کو سری گنگانگر، راجستھان میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن ہی سے موسیقی سے لگاؤ تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز 1974 ء میں کیا۔جگجیت سنگھ نے اپنی اہلیہ چترا سنگھ کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ البمز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اور ان جوڑی کو زبردست پذیرائی ملی۔جگجیت سنگھ کو 2003 ء میں بھارت کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا، غزل گائیکی میں نئی جہتیں روشناس کرانے والے جگجیت سنگھ نے نے 60 سے زائد فلمی اور غیر فلمی البمز میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔جگجیت سنگھ نے ’وہ کاغذ کی کشتی‘،’ چاک جگر کے‘،’ کل چودھویں کی رات تھی‘ اور’ شام سے آنکھ میں نمی سی ہے‘، جیسی لازوال غزلیں گائیں۔انہوں نے ہندی، اردو، پنجابی اور نیپالی سمیت کئی زبانوں میں غزل سرائی کی
10-10-2011- سندھ:بارش سے متاثرہ علاقوں میں بدحالی،خوراک کی قلت •
بدین ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں زندگی سسک رہی ہے۔زمینوں سے پانی اترنے کو تیار نہیں جبکہ حکومتی اہلکار متاثرین میں امداد کی تقسیم میں کنجوسی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، تھرپارکر میں کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین دانے دانے کو محتاج ہیں ، لیکن ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ سے لدے 64ٹرک یہ کہہ کر واپس کردیے کہ ان کے پاس امدادی سامان رکھنے کی مناسب جگہ نہیں۔میر پور خاص اور سانگھڑ کے بیشتر علاقوں میں اب بھی کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑاہے جس سے تعفن پھیل گیا ہے جبکہ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے،بچے ،خواتین اور بزرگ پانی کی تلاش میں میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلع بدین میں بھی بارش سے متاثرہ افراد کی زندگی درد کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔رہائشی علاقوں اور زرعی زمینوں پر پانی جمع ہے جبکہ متاثرین خیمہ بستیوں میں صاف پانی اور خوراک کو ترس رہے ہیں
10-10-2011- واشنگٹن: اینٹی وال اسٹریٹ تحریک کا فریڈم پلازہ پر مارچ •
واشنگٹن ... وال اسٹریت پر قبضہ کرو تحریک کے سیکڑوں شرکا نے واشنگٹن میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے،مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس کے قریب فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بے روز گاری اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف سیکڑوں افراد نے فریڈم پلازہ تک مارچ کیا،جبکہ دوسرا مظاہرہ شمال مغربی واشنگٹن میں میلکم ایکس پارک کے قریب کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بڑی کارپوریشنز کو رعایتیں دے رہی ہے جب کہ عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے جس میں شریک مظاہرین مختلف مسائل پراپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں جن میں معاشی مساوات اور بڑے کاروباروں کی لالچ پر مبنی پالیسیاں شامل ہیں
10-10-2011- برطانوی امیگریشن قوانین کو مزید سخت کر رہے ہیں،برطانوی وزیراعظم •
لندن ... برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن قوانین کو مزید سخت کر رہے ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی نے برطانوی وزیراعظم کے آج لندن میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے اقتباس کے حوالیسے بتایا کہ تارکین وطن کی برطانیہ میں جبری شادی سمیت دیگر دوسرے امیگریشن قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے کہ برطانوی شہری جو اپنیرشتہ داروں کو برطانیہ لے کر آتے ہیں انکی مدد کے لیے ان کے پاس پیسے ہوں،برطانوی وزیراعظم کا کہناتھاکہ امیگریشن قوانین میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کے لیے مشاورت کررہے ہیں،ان کا کہناتھاکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے کہ برطانیہ آنے والے برطانوی میں مقیم افرادکے حقیقی رشتہ دار ہوں۔ڈیوڈکیمرون نے ایک پاکستانی کی مثال دیتے ہوئے کہ پاکستانی شہری کو برطانوی خاتون سے شادی کی وجہ سے برطانیہ سکونت کی ویزا ملی جاتا ہے تاہم کچھ وقت بعد وہ اپنی برطانوی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور پاکستان جا کر دوسری شادی کر لیتا ہے۔ اسطرح وہ شخص دوبارہ دوسری بیوی کے حوالے سے مکمل کلئیرنس کے لیے درخواست دیتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ اسطرح ہم اسے دوبارہ ویزا دے کر امیگریشن قوانین کا غلط استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اس لیے تارکین وطن کو برطانیہ میں حقیقی رشتے کی بناء پر سکونت اختیار کرنے پہلے کافی وقت تک انتظار کرنے پڑے گا۔ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ برطانیہ میں جبری شادی کو سنگین جرم قرار دیاجائیگا۔
10-10-2011- پیپلز پارٹی کا وفد متحدہ سے ملاقات کریگا، حکومت میں شمولیت کا امکان •
کراچی...پیپلز پارٹی کا وفد آج متحدہ قومی مومنٹ کے راہنماؤں سے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کرے گا جس کے بعدمتحدہ قومی مومنٹ کی حکومت میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم دیکھنا ہے کہ سید خورشید شاہ اور بابر اعوان کے ساتھ باضابطہ مزاکرات کے بعد تناوٴ مفاہمت کے بعد حکومت میں شمولیت پر منتج ہوتا ہے یا نہیں۔گورنر سندھ نے اس ملاقات سے قبل کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے ایم کیو ایم کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنماحیدر عباس رضوی بھی حکومت میں واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں
5-10-2011- کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ ،2اہلکاروں سمیت3جاں بحق •
کوئٹہ...کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابقکوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افرادنے پولیس کی موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے جاں بحق اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔
5-10-2011- ایڈمرل آصف سندھیلہ پاک بحریہ کے سربراہ مقرر •
اسلام آباد…پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل آصف سندیلہ کو ترقی دے کر ایڈمرل اور پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بحری افواج کے موجودہ سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر ، جمعہ کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کی جگہ نئے تقرر کیلئے چار نام زیر غور تھے
5-10-2011- حکومت مسائل کا قابل عمل حل دے تو ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،نواز شریف •
لاہور…مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر حکومت موجودہ ملکی مسائل کا قابل عمل دے تو ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ کونسل آف نیشنل افئیرز کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا سوچ رہی ہے تاہم مطلوبہ تعداد میسر نہیں۔ ق لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ پیغام رسانی تو ہو رہی ہے تاہم چوہدری شجاعت کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے واقعات میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔ میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ریمنڈ ڈیوس ک ے معاملے پر پاکستان کی سبکی کرائی۔
5-10-2011- ننکانہ، طالبہ زیادتی کیس،ملزم شمروز کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ •
لاہور…ننکانہ کی مقامی عدالت نے شاہ کوٹ طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شمروز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاننکانہ صاحب کے قصبے شاہکوٹ کی طالبہ صبا رائے سیزیادتی کے مرکزی ملزم شمروز کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا ،،پولیس نے عدالت سے ملزم شمروز سے مزید تفتیش اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا ،عدالت نے ملزم کوتین روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
5-10-2011- لاہور میں ڈینگی سے مزید6افراد جاں بحق •
لاہور…قاتل ڈینگی نے آج بھی لاہور میں 6 افراد کی جان لے لی،، شہر میں مرنے والوں کی تعداد 152 پنجاب میں 166 ہوگئی ، انڈونیشین ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھروں کی افزائش کو روکنا ضروری ہو گیا،، ہر ضلع میں ڈینگی سے نجات کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو سو اٹھتر افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،صوبے میں مریضوں کی تعداد 13 ہزار 677ہوگئی،لاہور میں270 کیسز کے بعد یہ تعداد بارہ ہزار چالیس تک جا پہنچی، میواسپتال انتظامیہ کے مطابق آج ڈینگی کا شکار ہونے والے6 افراد میں تاج پورہ کا 36 سالہ خالد، مرید کے کا 20 سالہ عمر فاروق، گرین ٹاون کا 50 سالہ بلال , راجگڑھ کا 58 سالہ اعظم ،سوات کا 50 سالہ مجاہد خان اور اچھرہ کا32 سالہ عثمان اکرم شامل ہیں، اسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھما نہیں،ڈینگی مریضوں کے علاج میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد جاری ہے،انڈونیشین ماہرین نے ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے اور عوام میں آگاہی کو اہم قرار دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہر ضلعے میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
5-10-2011- نیشنل سیونگ میں نئی سرمایہ کاری پر منافع کم کر دیا گیا •
کراچی… بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر نئی سرمایہ کاری پر شرح منافع کمی کر دی گئی ہے۔ سینڑل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگ کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 1900 ارب روپے تک پہنچ چکاہے۔ یکم اکتوبر 2011 سے 3 سالہ مدت کی اسکیموں پر سالانہ شرح منافع 13.33 سے کم کرے 12.5 فیصد اور 5 سالہ مدت کی اسکیموں پر شرح منافع 13.44 کم کرکے 12.6 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 13.5 سے کم کر کے 12.68 فیصد اور پنیشنر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بہبود اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا شرح منافع بھی 15.36 سیکم کرکے 14.4 فیصد کردیا گیا ہے۔۔ ظفر شیخ نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے 25 ہزارروپے ما لیت کے پرائز بانڈ کا اجرا جلد متوقع ہے جس میں پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ہوگا
30-9-2011- یمن میں القاعدہ کا رہنما انور العولقی ساتھیوں سمیت ہلاک •
صنعاء…القاعدہ کا اہم کمانڈر انور العولقی اپنے ساتھیوں سمیت ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔۔ یمنی وزیر دفاع کے مطابق صوبہMarib میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں، امریکا میں پیدا ہونے والا امام انوار العولقی یمن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔۔انورالعولقی وہ امریکی شہری ہے جس کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات امریکی صدر اوباما نے 2010 میں دئیے تھے اور القاعدہ کا یہ سینئر کمانڈر سی آئی اے کی انتہائی مطلوب کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ امریکی ڈرون ہے یا یمنی فورسز کی کارروائی۔ امریکی حکام کے مطابق نائن الیون کے حملوں کی خبر بھی اس کو پہلے سے تھی
30-9-2011- آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں کمی ، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ •
لاہور…چیرمین ارسا راو ارشاد علی نے کہا ہے کہ ربیع کے سیزن میں مجموعی طور پر پنجاب اور سندھ کو 15 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لئے پانی کی قلت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پانی کے اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی 15 سو میگاواٹ پیداوار کم ہوجائے گی۔ارسا کی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس چیرمین راوٴ ارشاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ربیع سیزن کے لئے صوبوں میں پانی کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔ چیرمین ارسا نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ربیع سیزن میں 34 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا، دریاوں کے بہاو سے 22 ملین جبکہ پانی کے ذخیرے سے 12 ملین پانی دستیاب ہو گا، ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے ارکان، سیکرٹیری آبپاشی، واپڈا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام نے شرکت کی۔ ایڈوائزری کمیٹی میں آبی ذخائر سے اضافی پانی کا اخراج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 51 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کم ہوگیا، پانی کم ہونے سے پن بجلی کی 15 سو میگاواٹ پیداوار کم ہوجائے گی۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 92 ہزار سے کم کرکے 50 ہزار کیوسک کردیا گیا، منگلا ڈیم سیاخراج 29ہزار کیوسک سے کم کرکے 30 ہزار کیوسک کردیا گیا۔
30-9-2011- جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ،3افراد ہلاک، 5زخمی •
وانا… جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ایک مکان پر جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے۔ حملے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا اور 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے کون ہیں
30-9-2011- چودھری نثار پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہ دیں،پیپلز پارٹی •
اسلام آباد… پیپلزپارٹی نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کے لئے چودھری نثار علی خان سے باضابطہ درخواست کردی ۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ایک طرف آرمی چیف نے این ایل سی اسیکنڈل مین تین جرنیلوں کے خلاف کارروائی کی ، دوسری طرف وزیراعظم نے اسکینڈل میں ملوث واحد سویلین افسرکی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کاپارلیمنٹ ہاوٴس میں چیرمین چودھری نثار علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران یپپلزپارٹی کے رکن ندیم افضل چن نے چودھری نثار سے کہا کہ وہ دست بستہ درخواست کرتے ہیں کہ چیرمین شپ نہ چھوڑیں۔پیپلزپارٹی کے نورعالم نے بھی کہا کہ چیرمین شپ چھوڑنا عوام سے زیادتی ہوگی۔مسلم لیگ ق اور جے یو آئی ف کے ارکان نے بھی پیپلزپارٹی کی درخواست کی حمایت کی۔اجلاس کے دوران چودھری نثار علی خان نے کہا کہ آج تک سیکرٹیری، سیاستدانوں، جرنیلوں کو کبھی کسی نے ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ پی اے سی نے 200 افراد کے خلاف کیسز تیار کئے، چودھری نثارنے کہا کہ وزارت دفاع سے بہت زیادہ ریکوری کی گئی، چودھری نثار نے کہا کہ وزارت دفاع نے نے این ایل سی سکنیڈل میں ملوث تین سابق جرنیلوں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی تین سابق جرنیلوں کیخلاف کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں تھا، چودھری نثار نے کہا کہ آرمی چیف کا کارروائی کرنے میں بڑا کردار ہے، جس سے فوج کا مورال بڑھے گا۔اجلاس کے دوران آڈیٹرجنرل اختربلند نے کہا کہ پی اے سی کے فعال ہونے سے پارلیمنٹ اور پی اے سی کے ساتھ آڈیٹر جنرل آفس کو بھی تسلیم کیا گیا۔انہوں نے پی اے سی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
30-9-2011- پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا، وزیر اعظم گیلانی •
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے حالیہ الزامات کو یکسرمستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا۔وہ امریکی بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد وزیر اعظم ہاوٴس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے شرکا کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم علاقائی صورتحال کے حوالے سے آج اہم موڑپرکھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پروفیسربرہان الدین ربانی کی شہادت سے امن کی کوششوں کونقصان پہنچا جس کی مذمت پاکستان نے بھرپور انداز میں کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے امریکی حکام کی طرف سے دیئے جانیوالے حالیہ بیانات ہمارلئے حیرت کاباعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی مفادات کاہرحال میں احترام کیاجائے ، ہم متحدہوکران تمام چیلنجوں کامقابلہ کریں گے، قومی سلامتی ہماری اولین تدرجیح ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کواس وقت متحدہونے کی ضرورت ہے
29-9-2011- ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ممتازججا ڈینگی بخارسے جاں بحق •
لاہور…بہاولپور سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم ممتاز احمد ججا ڈینگی بخارمیں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر 63 برس تھی۔ایم پی اے ممتازججا ڈینگی بخار کی وجہ سے کئی روز سے جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے اور انہیں تین روز قبل حالت خراب ہونے پر آئی سی یو یونٹ منتقل کیا گیا تھا۔جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ممتازججا کوبچانے کی بھرپورکوشش کی گئیانہیں وینٹی لیٹر میں رکھا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔ممتاز احمد ججا 15جوان 1948کو یزمان منڈی میں پیدا ہوئے ،وہ 1985سے 1988تک قومی اسمبلی کے بھی رکن رہے ۔مرحوم نے 2003ء میں بہاوٴالدین ذکریا یونی ورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔گذشتہ عام انتخابات میں وہ پی پی 275 بہاولپور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔وہ محکمہ تعلیم کے پارلیمانی سیکریٹری بھی تھے۔ممتاز ججا کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح ساڑھے 9 بجے گلزار صادق بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
29-9-2011- نیٹو کے کمرشل کنٹینرز بھی غائب ہوئے، ایف بی آر •
اسلام آباد…ایف بی آر حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والے نیٹو کنٹینرز کے بعد کمرشل کنٹینرز بھی غائب ہوئے۔حکام کے مطابق کمرشل کنٹینرز غائب ہونے سے ریوینیو کو 55 ارب روپے کا نقصان ہوا۔اسلام آباد میں خرم دستگیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2007 سے دسمبر 2010 تک 28 ہزار 900 کمرشل کنٹینرز غائب ہوئے، جس سے ریوینیو کو 55 ارب روپے کا نقصان پہنچا جبکہ اس دوران نیٹو کے 52 ہزار میں سے 19 ہزار کنٹینر غائب ہوئے۔ کمیٹی نے ایف بی آر حکام سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کمرشل کنٹینرز سے تو ریوینیو کا نقصان ہوا لیکن نیٹو کنٹینرز کا اسلحہ اور بارود کہاں گیا، کمیٹی کا کہنا تھا کہ کنٹینرز کا معاملہ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے، بتایا جائے کہ امریکہ اسلحہ غائب کرانے میں براہ راست ملوث ہے یا اس کے ایجنٹ پاکستان میں ہیں،امریکہ دھمکیاں دے رہا ہے تو نیٹو کی سپلائی لائن کاٹ دینی چاہئے ۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ کنٹینرز غائب ہونے کی ایف آئی آر،، این ایل سی، کلیرنگ ایجنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف پہلے ہی درج ہو چکی ہے۔
29-9-2011- وزیراعظم نے بائیڈن کوبتایا’ساتھ تیریں گے ساتھ ڈوبیں گے‘ •
کراچی…وکی لیکس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ہزار نو میں نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور سینیٹر لنزے گراہم سے کہاتھاکہ پاکستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے خوف زدہ نہیں لیکن وسائل کی کمی ہے ،پاکستان اورامریکا اس جنگ میں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں، دونوں ساتھ تیریں گیاور ساتھ ہی ڈوبیں گے۔ خفیہ مراسلہ چھ فروری دو ہزار نو کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کی جانب سے بھیجاگیاتھا،اس کے مطابق نو جنوری کو نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور سینیٹر لنزے گراہم پر مشتمل وفد نیوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ مراسلے کے مطابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان یہ جنگ لڑنا چاہتا ہے لیکن پاکستان کو اس کیلیے مدد کی ضرورت ہے ،فوج، فرنٹئیرکانسٹیبلری، اور پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے ،وزیر اعظم نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ فرینڈز آف پاکستان کو، پاکستان کی ضروریات پر جلد از جلد غور کا کہے ،مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے تسلیم کیاتھا کہ ماضی میں آئی ایس آئی کے دہشت گردوں سے تعلقات رہے ہیں لیکن اب وہ بدل رہی ہے کیونکہ قومی سالمیت کا انحصاراس ادارے پر ہے، سینیٹر جو بائیڈن نے خبردارکیا تھاکہ امریکی امداد میں اضافے کا انحصار افغانستان میں امریکی افواج کی کامیابیوں پر ہے ،مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد خیبر ایجنسی میں صورتحال بہترہوئی ہے لیکن بیت اللہ محسود، حقانی نیٹ ورک اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اب تک فعال ہیں
29-9-2011- پیپلز پارٹی بلوچستان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیشنل پارٹی •
کوئٹہ…نیشنل پارٹی کے رہنما ء ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی اگر پیپلز پارٹی کی حکومت کارویہ بلوچستان کے ساتھ نہ بدلہ تو ہم اپوزیشن میں بھی نہیں رہیں گے ۔ سینیٹر ڈاکٹر عبدالمالک نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر جمہوریت کی بحالی اور مشرف کو نکالنے کی تحریک چلائی لیکن وہ بلوچستان کے مسلے پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہے۔انھوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم سے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ، فرقہ وارانہ فسادات ، اغواء برائے تاوان اور مسخ شدہ لاشوں پر اے پی سی بلانے کی بات کی تھی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اس کانفرنس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اگر بلوچستان اور وزیر ستان پر حملہ کرتا ہے تو اس کی مذمت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے کہ کبھی امریکہ کی حمایت تو کبھی مخالفت کرتا ہے
29-9-2011- پاکستان کو جہاں ضرورت ہوئی ساتھ کھڑے ہونگے، چینی نائب وزیراعظم •
اسلام آباد… چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہ نماوٴں کے درمیان مکالمہ بھی ہواچین کے نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی ۔وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کے درمیان مکالمہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا آپ کا دوست ہمار دوست ، آپ کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی چین کے لئے جتنی اہم ہے پاکستان کے لئے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعظم سے کہا پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں مین چین کے انتہائی قریبی تعاون ہے۔ چینی نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ،آزادی اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان کو جہاں ضرورت پیش آئی چین اس کیساتھ کھڑا ہوگا۔
27-9-2011- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ •
کراچی… اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمنپیوں کو ڈالر کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 89 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون اور چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور یہ 89 روپے میں خریدا اور 89 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے صدر حاجی ہارون کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں گراوٹ سے بھی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی توقع ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 22 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 87 روپے 48 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔
27-9-2011- فیصلے ایوان صدر کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں،نواز شریف •
لاہور… مسلم لیگ ن کاغیررسمی مشاورتی اجلاس رائے ونڈ میں جاری ہے،،میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اغیار کی بھیک کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں، قومی غیرت اور حمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ رائے ونڈ میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی، راجہ ظفر الحق،احسن اقبال، اورسینیٹر مشاہداللہ خان شریک ہیں، اجلاس میں امریکی بیانات، اے پی سی، سیاسی صورت حال اور مسلم لیگ کے تنظیمی امور پرغور جاری ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی پاکستان آزاد ملک ہے اور یہ آزاد رہے گا،تاہم اپنی غلطیوں کی بھی نشاندہی کرنا ہوگی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملکی فیصلے ایوان صدر کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیئں، پاکستان تمام تر قربانیوں کے باوجود بھی آج تنہائی کا شکار ہے
27-9-2011- لاہور میں ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں106ہو گئیں •
لاہور… لاہور کے میواسپتال میں زیرعلاج ڈینگی ایک اور مریض دم توڑ گیا ،لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 106ہو گئی۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے صوبے میں پرانے ٹائروں کے گوداموں میں بھرپورفیومی گیشن مہم کے احکامات جاری کر دیے۔ لاہور کے میواسپتال میں داخل ڈینگی مریض، شاہدرہ کا پچاس سال فاروق دم توڑگیا ،اسے چندروز قبل اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ لاہور میں ڈینگی سے مرنیوالوں کی تعداد 106 ہوگئی ،اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے علاج کیلیے آنیوالوں کارش جاری ہے جن میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد شامل ہے،طبی ماہرین کاکہناہے کہ اسپتال آنیوالے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے لیکن رش کے باعث سب مریضوں کومطمئن نہیں کیاجاسکتا۔طبی ماہرین کایہ بھی کہناہے کہ لاہور میں دوبارہ شروع ہونے والی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔حکومت کوچاہئے کہ ڈینگی کی موجودہ صورتحال میں لوڈشیڈنگ پر فوری قابو پائے،وزیراعلی پنجاب شہباززشریف کی صدارت میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کاکہناتھاکہ اسکولوں میں آدھی آستین کی شرٹس اورنیکرز دیکھنے میں آئیں تو ایسے اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
27-9-2011- امریکا، افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، طالبان •
کابل… تحریک طالبان افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان نہیں تحریک طالبان کنٹرول کررہی ہے۔ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر ذمے داری ڈال رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو تحریک طالبان کے پاکستان میں ٹھکانے ہیں اور نہ ہی اْسے افغانستان سے باہر ٹھکانے بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکی خوب جانتے ہیں کہ طالبان کی قیادت اور مراکز افغانستان میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مولوی جلال الدین حقانی اسلامی امارات کی قابل احترام اور باعزت شخصیات میں سے ایک ہیں جو آپریشنز کے لئے تمام رہنمائی اسلامی امارات کے رہنما سے لیتے ہیں۔افغان طالبان نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی و قومی مفادات کوترجیح دے اورامریکا کی منافقانہ سیاست کے سامنے ٹھوس موقف اپنائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا طالبان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن طالبان میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔
27-9-2011- پاکستان امریکا تناوٴ دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز •
اسلام آباد… پاکستان اور امریکا کے درمیان حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر تناوٴ دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جس سے تنازع کے حل کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ افغان جنگ شروع ہونے کے بعدامریکا اور اْس کے صف اول کے اتحادی پاکستان کے درمیان مختلف معاملات پر چھوٹے موٹے تنازعات پیدا ہوتے رہے ، جو فریقین کی باہمی کوششوں سے دور کرلئے گئے۔ لیکن جمعرات کو امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان پر جو الزامات لگائے انہوں نے ایسا بحران کھڑا کردیا جو افغان جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں سب سے بڑا تنازع ہے۔ اس تنازع نے پوری دنیا کو پریشان کردیا۔ فریقین کی طرف سے ابتداء میں میڈیا پر بیان بازی کے بعد مسئلہ حل کرنے کے لئے سفارت کاری کا ڈول ڈالا گیا اور گذرتے وقت کے ساتھ یہ کوششیں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی سے فون پر گفت گو کی۔ مارک گراس مین کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو حاوی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دونوں ملک اگر حقانی نیٹ ورک کے مسئلے پر اختلاف رکھتے ہیں تو دیگر امور پر اْن میں اتفاق بھی پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ امریکا نے پاکستان کے سچے دوست چین سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے۔ نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب یانگ جائی چی سے ملاقات کی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں ہیلری کلنٹن نے یہ بھی کہاکہ اوباما انتظامیہ پاکستان کے معاملے پرچین سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس درخواست پر چینی وزیر خارجہ نے کیا جواب دیا۔ اس دوران چینی نائب وزیر اعظم مینگ جیان ژو Meng Jianzhu بھی پاکستان پہنچے اور دونوں ملکوں کے درمیان اٹوٹ دوستی کا عزم دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دوسری جانب سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ اور دیگرحکام نے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے امریکی الزامات اورمطالبات پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور سفارت کاروں سے درخواست کی کہ انہیں امریکا کو یہ سمجھانا چاہئے کہ پاکستان بہت زیادہ قربانیاں دے چکا ہے۔ ابتداء میں حقانی نیٹ ورک کے مسئلے پر امریکا اور پاکستان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف تند و تیز بیانات آئے لیکن اب ایسا نظرآرہا ہے کہ جیت پھر سفارت کاری کی ہوگی
27-9-2011- چین نے شدت پسند تنظیموں کی معلومات پاکستان کو فراہم کر دیں •
اسلام آباد… چین نے سنکیانگ میں شدت پسند تنظیموں کے بارے میں معلومات پاکستان کو فراہم کردیں۔چینی نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے خطے کی سیکیورٹی پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا ہے ،جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں چلنے والی اسلامی موومنٹ کے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو نے وزیرداخلہ رحمان مک سے وزارت داخلہ میں مذاکرات کئے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران چین کے نائب وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو سنکیانگ میں شدت پسند تنظیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو نے کہا کہ چین ، پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کے لئے ایک ملین یوآن دے گا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے خطے کی سیکیورٹی پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا ہے۔چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج کے مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔چین اور پاکستان سچے اور گہری دوست ہیں۔اس موقع گفت گو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ ازبک اور سنکیانگ میں چلنے والی اسلامی موومنٹ کے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آپس کے تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے پہلے بھی مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اب بھی مدد کرنے پراس کے شکرگزار ہیں
27-9-2011- وسیم اکرم نے میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی،شعیب اخترکا الزام •
ممبئی… پاکستان کے سابق مایہ ناز اور تاریخ کے تیز ترین فاسٹ بالر شعیب اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم اکرم نے انکا کیریئر تباہ کیا۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو اتنی تیز گیند کی کہ وہ اسے چھو بھی نہ سکے، ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ وہ (ٹنڈولکر) مجھ سے فیصل آباد جیسی بے جان وکٹ پر بچنے کی کوشش کرتے رہے۔ ’دی وال‘ راہول ڈریوڈ اور ’ماسٹر بلاسٹر‘ ٹنڈولکر سے متعلق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ میچ جتوانے والے کھلاڑی نہیں۔ اس پر بس نہیں، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی تو کھیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے فن سے بھی ناواقف ہیں۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر نے بالی وڈ کنگ شا ہ رخان اور للت مودی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں نے دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دیئے جانے والے معاوضے پر ناخوش ہونے کہ وجہ سے شاہ رخ سے بات بھی ہوئی تھی جس پر شاہ رخ اور موددی نے مجھے راضی کر لیا تھا تاہم مجھے انکی بات نہیں سننی چاہیئے تھی۔ 2011کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب اختر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ’بال ٹمپرنگ‘ کی ہے، اور دوسرے بالرز بھی کرتے ہیں۔ انکا موٴقف ہے کہ ’بال ٹمپرنگ‘ کو قانونی شکل دے دینا چاہیئے۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر نے معاشی محرومیوں سے پرلیکن خوشیوں سے بھرے ہوئے بچپن سے لے کر پاکستان کرکٹ میں داخلے تک کی جدوجہد اور وہاں جاری طبقاتی کشمکش، پی سی بی کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ، اپنی اہانت اور ناکامیاں، ’بال ٹمپرنگ‘ اور اپنے ساتھی کھلاڑی پر بلے سے حملہ جیسے واقعات کا احاطہ کیا ہے۔ آل راوٴنڈر شعیب ملک کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ کپتان بننے کا اہل نہیں تھا لیکن پی سی بی کے چیرمین نسیم اشرف کا ’چمچہ‘ ہونے کی وجہ سے کپتان بنایا گیا۔لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے متعلق شعیب اختر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی اور ایک دفعہ میری ٹیم میں شمولیت پر آدھی ٹیم علیحدہ کرنے کی دھمکی دی تاہم جنرل توقیر ضیاء نے اس موقع پر میری حمایت کی
23-9-2011- کوئٹہ میں وین پر فائرنگ ،3مسافر جاں بحق پانچ زخمی •
کوئٹہ…کوئٹہ میں سبی روڈ پرمسافر ویگن پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ویگن کوئٹہ سے ضلع بولان کے علاقے مچھ جارہی تھی کہ کوئٹہ کے نواح میں سبی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ویگن پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعدپولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے، دوسری جانب تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے سبی روڈ پر مسافر ویگن پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے خلاف سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
23-9-2011- لاہور: ڈینگی نے آج مزید 4 افراد کی جان لے لی •
لاہور …لاہور میں ڈینگی وائرس نے آج دو خواتین سمیت مزید چار افراد کی جان لے لی، جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد69 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے خاتمے کی تربیت کے لئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج میو اسپتال میں 35سالہ ملکانی،35سالہ عزیز ،65سالہ شریفاں بی بی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بیس سالہ ظفر ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گئے۔اسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں آنے والوں کا رش جوں کا توں برقرار ہے۔ جس کے باعث نا صرف ڈاکٹروں کو علاج معالجے میں مشکل پیش آ رہی ہے بلکہ مریض خود بھی توجہ نہ ملنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف تعاون کرنے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے طبی ماہرین کی فنی معاونت اور مشاورت سے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے
23-9-2011- مائیک مولن کا بیان پاکستان کی آزادی کیلئے تشویشناک ہے،چوہدری نثار •
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مائیک مولن کا بیان پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے لیے تشویشناک ہے،امریکا کی ممکنہ کارروائیوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کا اجلاس فوری بلایا جائے اور قوم کو متحد کیا جائے۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان کو جو دھمکیاں اور ڈانٹ ڈپٹ جاری ہے وہ خطرناک ہے،حکمرانوں کو خواب غفلت سے جاگنا چاہیے اور پاکستان کا واضح موٴقف سامنے لایا جائے۔ مولن نے جو کہا وہ حقائق کے منافی اور حیران کن ہے، چودھری نثارنے کہا امریکا سے پوچھا جائے کہ کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟ امریکا الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرے اور حکومت امریکی سفیر کو طلب کرکے مولن کے بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔چودھری نثارنے کہا کہ اب ڈی جی ،آئی ایس آئی کے دورہ واشنگٹن اور ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحتوں سے معاملہ حل نہیں ہو گا، پینتیس ہزار جانوں کی قربانی اور آدھے ملک کو میدان جنگ بنوا کر کیا نام نہاد اتحادی یہی ثمر دینا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر چوہدری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کسی تحریک کے متحمل نہیں ہو سکتے،مسلم لیگ ن کے پاس واضح قومی ایجنڈا تیار ہے لیکن وہ اسے اکیلے آگے نہیں لے جاسکتی،حکومت کو پیشرفت کرنی چاہیے۔ایک سوال پر چودھری نثار نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سال میں اتنی نا اہل،کرپٹ اور عوامی مسائل سے لاتعلق حکومت کبھی نہیں دیکھی،موجودہ حالات میں فوج نے جو کردار ادا کیا وہ غنیمت ہے تاہم اسے مذید بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔
23-9-2011- پاکستان کی سا لمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم گیلانی •
کراچی… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تعلقات متاثر ہوں پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ بات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پورٹ ٹرسٹ میں تین برتھوں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان برتھوں کی تعمیر کا کام 2008 میں کوریا کے تعاون سے شروع کیا گیاتھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بین الاقوامی طرز پر بنانا ناگزیر ہے۔ نئی برتھوں کی تعمیر سے بحری راستوں سے آنے والے سامان کی ترسیل آسان ہوگی ملک کی تمام بندرگاہوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کارگو ولیج کا قیام بڑا منصوبہ ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تعلقات متاثر ہوں ، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے بغیر نہیں رہ سکتے ، بہتر ہے غلط فہمیوں کو جنم نہ دیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں امریکا سے متعلق تحفظات کو ختم کیا جاسکے۔ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں امن اولین ترجیح ہے فوج مستقل حل نہیں ، سیاسی اور جمہوری حکومت ہی ملک میں استحکام لاسکتی ہے کراچی میں بلاتفریق اقدامات کیئے ہیں رینجرز کو اختیارات دینے سے بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار افغانستان کا حامی ہے ، خطے میں قیام امن کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے لئے بابر غوری کی خدمات قابل قدر ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے خصوصا سندھ میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے قوم آگے بڑھے ، اس وقت ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن کے پی ٹی نسرین حق نے کے پی ٹی کے افسران اور ملازمین کی طرف سے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
23-9-2011- حقانی گروپ سے رابطے ہوتے تو ہمارے جنرل پر حملہ نہ ہوتا، احمد مختار •
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ احمد کا کہنا ہے کہ گرٹارگٹ ایک ہواور ہمیں اعتماد میں لیا جائے تو امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے لیے تیار ہیں،وزیر دفاع احمد مختار نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے ہیڈآفس کا دورہ کیااس موقع پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے وزیر دفاع کو سلامی دی۔۔ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا بھی مظاہرہ کیا۔۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کابل حملے میں مائیک مولن کاپاکستان کے ملوث ہونیکا بیان حقائق کے منافی ہے۔۔احمد مختار نے کہا کہ سرحدی علاقے میں کچھ روز قبل ہمارے جنرل پر فائرنگ ہوئی اگر حقانی نیٹ ورک کیساتھ رابطے ہوتے توہمارے جنرل پر حملہ نہ ہوتا،لگتا ہے امریکی فوج اور امریکی حکومت کی سوچ الگ ہے وزیرخارجہ حناربانی کھر ان دنوں میں امریکا میں ہیں ان کو اس قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی، جس طرح کی بات امریکی جنرل کررہے ہیں،امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے، احمد مختار نے سوال کیا کہ امریکا پاکستان میں براہ راست کارروائی کے ذریعے کیا چاہتا ہے۔۔اگرٹارگٹ ایک ہواور ہمیں اعتماد میں لیا جائے تو امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔
23-9-2011- میجر جنرل جاوید اقبال کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، ٹانگ میں زخم آگیا •
راولپنڈی…میجر جنرل جاوید اقبال کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں میجر جنرل جاوید اقبال کی ٹانگ پر زخم آیا،ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ سوات کے علاقے نصرت درہ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ، ہیلی کاپٹر پرفائرنگ کے نتیجے میں میجر جنرل جاوید اقبال دائیں ٹانگ پر زخم آیا، میجر جنرل جاوید اقبال کو اسی ہیلی کاپٹر پر راولپنڈی منتقل کردیا گیاہے۔
21-9-2011- ڈیفنس دھماکا خود کش تھا یا نہیں، حکام کے بیانات میں تضادات •
کراچی… کراچی میں ڈیفنس دھماکاخودکش تھایانصب شدہ بم کا۔وفاقی وزیر داخلہ، وزیرداخلہ سندھ اور پولیس حکام کے بیانات میں تضاد ہے۔دھماکے کی وجوہات کے ٹھوس ثبوت تو سامنے نہیں آئے لیکن اختلاف رائے ایک بار پھرسامنے آگیا ہے۔ رحمان ملک جنکی بیان بازیوں کے چرچے عام ہیں ،اور جس پرانکی اپنی ہی سیاسی جماعت کے بہت سے رہنماوٴں نے انگلیاں بھی اٹھائیں ۔ اب بھی انکے اس بیان کو درست نہیں سمجھا جارہا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں ہونے والا دھماکا خود کش نہیں تھا ، اس بارے میں جب وزیرداخلہ سندھ منظور وسان سے جب پوچھا گیا توانہوں نے کھل کر نہیں لیکن کہاکہ یہی کہ دھماکا خودکش تھا۔ پھر رحمان ملک کوآخرکیا کہا جائے کہ وہ لفظوں کی جگالی سے باز نہیں آرہے یا تفتیش پراثراندازہوناچاہتے ہیں۔
21-9-2011- آئی ایس آئی کو ’پراکسی وار‘ختم کرنے کی ضرورت ہے، ایڈمرل مولن •
واشنگٹن… امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام لگایا ہے کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے یہ الزام واشنگٹن میں کارنیگی انڈاوٴمنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کے دوران لگایا۔ ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے ساتھ رابطے ختم کرے ، خاص طور پر آئی ایس آئی کو رابطے اور پراکسی وار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل مولن نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی طویل عرصے سے پراکسی وارز کی حمایت کررہی ہے۔ یہ پاکستان میں ایک حکمت عملی ہے اور پاکستان کو اس اسٹریٹجک طرز عمل کو مستقبل میں تبدیل کرنا ہوگا۔ ایڈمرل مولن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔ ماضی میں امریکا نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا تھا اور اسی وجہ سے آج حالات یہاں تک پہنچے ہیں
21-9-2011- لاہور میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، مزید5افراد ہلاک •
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے تین خواتین سمیت مزید پانچ لوگوں کی جان لے لی۔ محکمہ صحت کی اپیل کے باوجود اسپتالوں میں لوگوں کی آمد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ رش کے باعث نا صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹروں کو بھی علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ڈینگی وائرس سے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن غیاث الدین ، انیس سالہ دانیال، ساٹھ سالہ فاطمہ ، پینتیس سالہ رخسانہ، اور چالیس سالہ ثمینہ بی بی دم توڑ گئے۔ لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ شہریوں کو شکایت ہے کہ اسپتال والے مریضوں کو داخل نہیں کررہے، دوا دے کر فارغ کر دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی اسپرے اور حفاظتی انتظامات مکمل کرنے والے تعلیمی اداروں کو ہی مقررہ تاریخ پر کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ ادھر سری لنکن ٹیم آج بھی لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہے
21-9-2011- حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے،نواز شریف •
میرپور خاص… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی امداد آتی ہے وہ مستحقین تک پہنچنے کے بجائے اِدھر اْدھر خرچ ہوجاتی ہے، میرپورخاص ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان سب سے پہلے متاثرین کی اپنے وسائل سے مدد کرے، بارش متاثرین کے گھر تباہ ہوئے ہیں جن کو بسانے کے لئے حکومت ایک ایک لاکھ روپے امداد دے۔ مسلم لیگ ن بھی متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا حصہ ڈالے گی۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ وہ اس وقت صرف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آئے ہیں، یہاں انتخابات کرنے کی بات کرنا مناسب نہیں، یہ بات کراچی، لاہور یا اسلام آباد میں کریں گے
21-9-2011- دادو میں پیٹ کے امراض میں مبتلا 8بچے جاں بحق •
دادو… ضلع دادو کے علاقے کاچھو میں پیٹ کے مرض میں مبتلا ہو کر 8بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پانی کے نکاس نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں میں شدید تعفن پھیل رہا ہے۔دادو میں کاچھو کے علاقے گاوٴں واہی پاندی میں پیٹ کے مرض میں مبتلا 9ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کاچھو میں 5روز کے دوران 8بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے علاقے کے کچھ دیہات میں امدادی اشیا پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کاچھو کے کئی علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے۔ جھڈو میں 15 روز سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔علاقے کی مرکزی شاہراہیں زیر آب آجانے سے انفرا انسٹرکچر بری طرح متاثرہوا ہے، دیہی علاقوں میں غذائی اور طبی سہولتیں نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع سانگھڑ میں ابھی تک کئی کئی فٹ آلودہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سیم نالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کے باعث پانی نہیں نکل پارہا ہے۔ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بدین میں اب بھی سیم نالوں سے نکلنے والا پانی تباہی پھیلا رہاہے۔ڈیہی اور مینا میں سیلابی ریلوں سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئیہیں۔تحصیل ٹنڈو باگو کے سیکڑوں دیہات کا کئی روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔خوراک نہ ملنے اور گندے پانی کے باعث متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں خاص طور پر خواتین اور بچے بڑی تعداد میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوہے ہیں۔بدین شہر میں متاثرین نے امدادی اشیا کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دبی شاہ کے مقام پر کراچی بدین ہائی وے بلاک کردیا۔ نوشہروفیروز میں بھی بارش سے متاثرہ افراد نیامدادی سامان نہ ملنے پر نوشہروفیروز پڈ عیدن لنک روڈ پر دھرنا دیا او ٹائرجلا کر مین روڈ بلاک کردیا۔ ضلع بے نظیر آباد کے علاقوں سکرنڈ،دوڑ،قاضی احمد اور دولت پور میں اب بھی دو سے تین فٹ پانی جمع ہے۔ خیر پور کی تحصیلوں نارا ،فیض گنج ،ٹھری میر واہ اور رسول آباد میں سیلابی ریلوں سے بے گھر ہونے والے افراد اب بھی در در کی ٹھوکریں کھاتے اور محفوظ مقامات ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ان علاقوں میں پیٹ کی بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔
21-9-2011- سندھ میں بارشوں کو ہفتہ گذرگیا، پانی نہ نکلا، بیماریاں پھیلنے لگیں •
کراچی… سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پانی کم نہ ہوسکا۔گندے پانی کی وجہ سے متاثرین مچھروں اور بیماریوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ضلع سانگھڑ میں بارش اور سیلابی ریلوں کی تباہی کے مناظر ہر جگہ نظر آتے ہیں۔شہروں میں موجود کئی فٹ پانی اور اس سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بدین میں اب بھی سیم نالوں سے نکلنے والا پانی تباہی پھیلا رہاہے۔ڈیہی اور مینا میں سیلابی ریلوں سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے۔تحصیل ٹنڈو باگو کے سیکڑوں دیہات کا کئی روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔خوراک نہ ملنے اور گندے پانی کے باعث متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں خاص طور پر خواتین اور بچے بڑی تعداد میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوہے ہیں۔ ضلع بے نظیر آباد کے علاقوں سکرنڈ،دوڑ،قاضی احمد اور دولت پور میں اب بھی دو سے تین فٹ پانی جمع ہے۔ خیر پور کی تحصیلوں نارا ،فیض گنج ،ٹھرری میر واہ اور رسول آباد میں سیلابی ریلوں سے بے گھر ہونے والے افراد اب بھی در در کی ٹھوکریں کھاتے اور محفوظ مقامات ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ان علاقوں میں پیٹ کی بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔
21-9-2011- مستونگ میں زائرین کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں سوگ اور ہڑتال •
کوئٹہ…گذشتہ روز مستونگ میں 26زائرین کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے خلاف کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے،واقعہ کے بعد پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 200سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے ۔ مستونگ میں تفتان جانے والے زائرین کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ پر کوئٹہ شہر میں فضاء سوگوار ہے اور شہر کے علمدار روڈ، طوغی روڈ، ہزارہ ٹاون، علی آباد اور مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے اور کاروباری مراکز بند ہیں، مستونگ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے چھبیس افراد اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تین افراد کی تدفین آ ج ہزارہ ٹاون میں کی جائے گی، دوسری جانب سانحہ مستونگ کا مقدمہ لیویز تھانہ مستونگ میں درج کرلیاگیا ہے،جبکہ اس واقعہ میں پولیس اور لیویز نے کوئٹہ اور مستونگ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف چھاپوں کے دوران 200سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں تقریبا ایک سو افغان مہاجریں بھی شامل ہیں، جن سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
21-9-2011- کراچی،ایس ایس پی سی آئی ڈی کے گھر پر خود کش حملہ،8افراد جاں بحق •
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں درخشاں تھانے کے قریب ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے گھر پر خود کش حملے میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی ساوٴتھ کے مطابق مرنے والوں میں 6پولیس اہلکار، ایک خاتون اور انکا بچہ شامل ہیں۔ دھماکا 32 اسٹریٹ پر ایس ایس پی سی آئی ڈی کے گھر پر ہوا، چوہدری اسلم کا کہناہے کہ وہ سو رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی ان کے گھر سے ٹکرائی گئی۔دھماکے سے چودھری اسلم کا گھر تباہ ہوگیااور قریب کے10 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،عمارتوں کے شیشے ٹو گئے اوردھماکے کی جگہ پر 6فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔دھماکے سے 4 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ چوہدری اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بزدلانہ کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں،چودھری اسلم نے کہا انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ میرے بچوں پر حملہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی سی آئی ڈی نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
19-9-2011- بھارت،نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد53ہو گئی •
نئی دہلی… بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے اتوار کوبھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے بھارت کے مختلف شہروں میں31 افراد ہلاک ہو گئے۔نئی دلی،پٹنا، کولکتہ،لکھنو اورگوہاٹی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست سکم کے دارالحکومت گنگھ ٹوک سے 64 کلو میٹر دور10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد ریاست سکم میں 4.8 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ ادھر زلزلے کے نتیجے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں برطانوی سفارت خانے کی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک اور مشرقی نیپال میں3 افراد ہلاک ہوئے۔ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے باعث ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے دو منٹ تک محسوس کئے گئے۔چین کے خودمختار علاقے تبت میں گذشتہ روز آنے والے شدید زلزلے میں 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔
19-9-2011- گیس کی فراہمی میں کمی،کے ای ایس سی نے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا •
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کردیا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر کے تجارتی اور ررہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کردیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 180 ملین مکعب فٹ گیس مل رہی ہے اور اس کا پریشر بھی بہت کم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو لوڈ شیڈنگ پر قابو رکھنے کے لئے 260 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی ضروری ہے۔ کے ای ایس سی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا کورنگی پاور پلانٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا کورنگی پاور پلانٹ بند کردیا گیا ہے
19-9-2011- بدین میں ملیریا سے 2خواتین ہلاک،تاحال سیلاب کا پانی نہ نکالا جاسکا •
کراچی…سندھ میں بارش تھمے کئی دن گزر گئے لیکن بیشتر مقامات سے اب بھی پانی کا اخراج نہیں کیا جاسکا۔ ضلع بدین میں ملیریا کے مرض میں مبتلا دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ضلع بدین میں امدادی اشیاء کی عدم فراہمی اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سیکڑوں متاثرین نے کراچی بدین شاہراہ پر دھرنا دیا اور سڑک بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ تحصیل گولاڑچی میں 2ایل اور4ایل سے گزرنے والے سیلابی ریلوں سے مزید 3دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پنگریو سے ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے مرض میں مبتلا دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ٹھٹھہ میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث محکمہ آب پاشی کے دفاتر، کالونی اور گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹھہ زیر آب آگئے۔ میرپورخاص، سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈوآدم، کھپرو، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، عمرکوٹ، سامارو اور کنری سمیت بیشتر شہروں سے بارش کا پانی نکالا نہیں جاسکا، ان علاقوں میں تیزی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے خیرپور کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دے دیا گیا ہے۔ اور پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں مفت طبی کیمپ قائم کردیئے ہیں۔ دادو، میہڑ، کے این شاہ اور جوہی کے اطراف بھی سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، دادو مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے صوفی بزرگ مخدوم بلاول کا مزار پانی میں گھر گیا ہے،، جبکہ کاچھو کے کئی دیہات کا تحصیل ہیڈکوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہے
19-9-2011- سعودی عرب: شدت پسند القحطانی نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی •
جدہ ... سعودی وزارت داخلہ کو مطلوب شدت پسند مجیب بن محمد القحطانی نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی۔جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنر ل منصورالترکی نے عرب اخبار کو بتایا کہ مطلوب شدت مجیب بن محمد القحطانی نے بیرون ملک سے اپنی فیملی سے رابطہ کیا اوراس خواہش کااظہارکیاکہ وہ واپس آکرخودکوحکام کے حوالے کرناچاہتاہے۔ان کا کہناتھاکہ القحطانی کانام سعودی حکومت کو انتہائی مطلوب سینتالیس شدت پسندوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اوراس کی وطن واپسی کے سلسلے میں سیکیورٹی ایجنسیاں ضروری انتظامات کررہی ہیں ،منصورالترکی کے مطابق القحطانی کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو دوسرے ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کے ساتھ کیا گیا ہے
19-9-2011- سندھ : بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہے ،لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر •
بدین.. .. ... .بارشوں اورسیلاب کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہے جسے نکالنے کے اب تک اقدامات نہیں کیے گئے،لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں جبکہ وبائی امراض پھیلنے سے ان کی زندگیاں داوٴ پر لگی ہوئی ہیں۔ضلع بدین کے بیشترعلاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑاہے،پنگریو اور ملکانی کے علاوہ کئی قریبی دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک ماہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے،ایل بی او ڈی سیم نالے کے پشتے کمزور ہونے کے باعث کئی دیہات زیرآ ب آگئے، متاثرہ علاقوں سے صحرائے تھر کے ٹیلوں پر پناہ لینے والے ہزاروں خاندان بھوک اور پیاس کا شکار ہیں اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں،ضلع خیر پور میں کپاس اور مرچ کی فصل مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔جی او سی پنوں عاقل میجر جنرل اصغر نواز نے گوٹھ عثمان وند اور سیلاب سے متاثرہ دیگرعلاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرانھوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاک فوج متاثرین کے ساتھ ہے۔میرپورخاص، سانگھڑ، شھدادپور، ٹنڈوآدم، کھپرو، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، عمرکوٹ، سامارو اور کنری سمیت بیشتر شہروں سے بارش کا پانی نکالا نہیں جاسکا، ان علاقوں میں تیزی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 60 فیصد لوگ پیٹ کے امراض جبکہ 20 فیصد جلدی امراض میں مبتلا ہیں،دادو، میھڑ، کے این شاہ اور جوہی کے اطراف بھی سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،دادو مورو پل پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، صوفی بزرگ مخدوم بلاول کا مزار پانی میں گھرا ہوا ہے اور لوگوں نے درگاہ کے اطراف مٹی کا بند باندھ دیا ہے،واہی پاندھی اور قصبو سمیت کاچھو کے دیہات کا کئی روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
19-9-2011- حناربانی کھر کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال •
واشنگٹن ... وزیر خارجہ حناربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات ہوئی ،جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیر خارجہ حناربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے نیویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی ،ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،مسئلہ افغانستان سمیت دیگر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستانی وزیرخارجہ کے ہمراہ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اورحسین حقانی بھی موجود تھے۔امریکا کی جانب سے افغانستان و پاکستان کے لیے خصوصی نمایندہ مارک گراسمین اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر میں بھی ملاقات میں شریک تھے
19-9-2011- ملتان :پاکستان ایکسپریس کو7گھنٹے بعد متبادل انجن لگا دیا گیا،ٹریک بحال •
ملتان ... ملتان میں انجن فیل ہونے پر مشتعل مسافروں نے اپ اور ڈاوٴن ٹریک کو احتجاجاً بند کردیا۔7 گھنٹوں بعد متبادل انجن آنے پر ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔ملتان سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن ملتان کے قصبہ شیرشاہ میں ریلوے اسٹیشن پر فیل ہوگیا۔پانچ گھنٹوں بعد بھی ٹرین کا انجن تبدیل نہ ہونے پر مسافر مشتعل ہوگئے اور ریلوے ٹریک پر احتجاج شروع کردیا۔اس دوران کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس کو بھی مشتعل مسافروں نے شیر شاہ اسٹیشن پر روک لیا۔جس کے بعد اپ اور ڈاوٴن ٹریک ٹرینوں کی آمدو رفت کے لئے بند ہوگئے۔دونوں ٹریک چار گھنٹوں تک بند رہے جس کے بعد پاکستان ایکسپریس کو متبادل انجن لگا کر منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔اس دوران پاکستان ایکسپریس سات گھنٹے اور زکریا ایکسپریس چار گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑی رہیں۔
19-9-2011- اپر دیر:زمین کے تنازع پر تصادم ،خاتون سمیت 11افراد ہلاک •
اپر دیر …اپر دیر میں زمین کے تنازع پر دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 11افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اپر دیر کے علاقے بری کوٹ میں زمین کے تنازع پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ میں خاتون سمیت11افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے،علاقے میں فائرنگ اب بھی جاری ہے اور سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
18-9-2011- لاہور: ڈینگی سے مزید 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے •
لاہور…لاہور میں ڈینگی نے مزید تین افراد کی جان لے لی۔شہر میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکتالیس ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لئے ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں آج ڈینگی کے باعث ہونے والی اموات میں35 سالہ خالدہ بی بی ،مون عثمان اوربشیر مسیح شامل ہیں جبکہ ایک مریض میو اسپتال میں دم توڑ گیا۔اسپتالوں میں ڈینگی کے اضافی کاوٴنٹرقائم کرنے پر بھی رش کم نہیں ہو رہا۔اتوار کی چھٹی کے باوجود آج بھی اسپتالوں میں لوگوں کی بھیڑ ہے اوربلڈ ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔معمولی بخار میں مبتلا لوگ بھی ڈینگی کے خوف سے اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ادھر پنجاب حکومت نے گذشتہ روز بلڈ ٹیسٹ کی نجی لیبارٹریوں کیلئے90روپے فیس مقررکی تھی جبکہ زائد فیس وصول کرنے کے الزام میں 47 لیبارٹریاں سیل کردی گئیں۔ڈینگی بخار کے تدارک کیلئے آج سروس اسٹیشن بھی بند کرنے کاحکم دیاگیاہے۔حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مرض پر قابوپانے کیلئے مل جل کر کام کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی کے خلاف تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔
18-9-2011- سیلاب زدہ علاقوں میں فوج سے مدد لے سکتے ہیں ، وزیر اعظم •
میرپورخاص…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے حکومت کو اندازہ نہیں تھا کہ بارشوں سے اتنی تباہی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔وہ میر پور خاص میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات اور امدادی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضلع میر پور خاص میں سب سے بڑا مسئلہ پانی میں پھنسے لوگوں کی محفوظ جگہ پر منتقلی کا تھا جو مکمل کر لیا گیا ہے، اب لوگوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کی تمام ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہو گی وہاں فوج سے مدد لی جائے گی،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میر پور خاص کے شہرنوکوٹ میں متاثرین کے لیے قائم میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے عذاب ہے۔متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں گے۔عالمی برادری اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ہماری مدد کرے۔اس موقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بارش اور سیلابی پانی نکالنے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔ جن علاقوں میں بجلی معطل ہے،فوری بجلی بحال کی جائے
18-9-2011- جنوبی وزیرستان :مکین میں امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ •
وانا…جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں امریکا کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جاسوس طیارہ تحصیل مکین کے علاقے سانگڑ میں آج صبح گرکر تباہ ہوا، طیارے کا ملبہ فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا،تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ جاسوس طیارہ طالبان نے مار گرایا ہے۔
18-9-2011- گزری اور کورنگی میں رینجرز کا آپریشن جاری،15افراد زیرحراست •
کراچی…کراچی میں گزری اور ضیاء کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے گذری پی اینڈ ٹی کالونی میں آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں بھی رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران اٹھ سے زائد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن کے موقعے پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے
18-9-2011- سیلاب سے متاثرہ سندھ کے بیشتر دیہات کا زمینی رابطہ منقطع •
کراچی…سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی روز سے سیلابی پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔جبکہ کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے ،ادھر بدین میں مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں نے ایل بی او ڈی کے پشتے مکمل طور پر ختم کردیے ہیں۔دادو کے علاقے کا چھو کے سیکڑوں دیہات کا بارشوں اور سیم نالوں کا پانی کھڑا ہونے کے باعث ساتویں روز بھی دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوبی ہونے کی وجہ سے متاثرین کھانے پینے کی اشیا کے لئے جوہی تک پیدل سفر کرنے پرمجبورہیں۔بدین کے ایل بی او ڈی میں بہنے والے سیلابی ریلوں نے درجنوں ملحقہ دیہات کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں نے ایل بی او ڈی کے پشتوں کو مکمل ختم کردیا ہے۔کئی مقامات پر رابطہ پل بھی بہہ گئے اور زمینی رابطے بھی منقطع ہیں پنگریو ،ملکانی شریف شہروں سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں 30روز سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔جھڈو کے بازاروں اور گلی محلوں میں پانی موجود ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔نیوی چک،بلوچک ،سنگلر چک سمیت دیہات میں ہزاروں افراد پھنسے ہیں۔سانگھڑ میں سیلابی پانی اب بھی کھڑا ہے جس کی وجہ سے مچھر کی بہتات ہوگئی اورملیریا کی بیماری پھیل رہی ہے،ضلع بھر کے بیشتر شہروں میں دکانیں اور بازار بند ہیں جس سے مقامی لوگوں کو معاشی پریشانی کاسامنا ہے۔خیرپور کے دیہی علاقوں میں بارشوں اور سیم نالوں کا پانی سے کپاس اور گنے کی فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی نہیں کی گئی تو گندم کی فصل کاشت نہیں ہو پائی گی۔ادھر فصل تباہ ہونے کے باعث سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور مارکیٹ میں سبزیا ں کم آرہی ہیں۔فیض گنج اور نارا تحصیلوں میں بھی پانی کھڑا ہے جس سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
18-9-2011- کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے،نواز شریف •
پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوزشریف نے کہا ہے کہ کراچی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا جاتا تو سپریم کو رٹ کو ازخود نوٹس لینے کی ضرورت نہ ہوتی۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلاب کی طرف جانے پر ہچکچائیں گے نہیں۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ، ڈینگی فیور اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پارٹیوں سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہے۔ انہو ں نے کہ اکہ اسلام آباد میں اگر کرپشن ہو، لوڈشیدنگ ہو اور عدالتی فیصلوں کا احترام نہ ہوتو اس پر بات ضرور کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہناتھا کہ کراچی کا امن جان بوجھ کر خراب کیاگیا ہے، ایسی کونسی پارٹی ہے جو کراچی کا امن خراب کرنے میں ملوث نہیں۔ کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ اگر حکومت کراچی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتی تو سپریم کو ازخود نوٹس کی ضرورت نہ ہوتی سوائے چند ایک کے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا اور ارباب اختیار کو اس بات کا احساس نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ قوم کا پیسہ شاہ خرچیوں پر اڑایا جارہا ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اقوام امتحدہ سے مدد مانگی جارہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہ اہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلاب کی طرف جانا پڑے تو ہچکچائیں گے نہیں
16-9-2011- مواچھ گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن،درجنوں افراد زیر حراست،اسلحہ برآمد •
کراچی…کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہر میں کئی روز سے رینجرز نے مختلف علاقوں میں دہشت گردو اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کئے۔آج صبح سے رینجرز نے مواچھ گوٹھ کے علاقے میں بروہی محلہ ، شیخ محلہ ، بچھانی محلہ اور سپارکو روڈ پر رینجرز نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران ناردرن بائی پاس سے متصل تمام گلیوں کی ناکا بندی کردی گئی ۔ رینجرز ذرائع کہ مطابق مواچھ گوٹھ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش گروہوں،جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کے ٹھکانے ہیں جن کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ رینجرز نے آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،اپریشن کے دوران 40 سے زاہد رینجرز کی گاڑیوں میں سوار 200 اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،جبکہ لیڈیز سرچر اور جرائم پیشہ افراد اور اسلحہ کی بازیابی کے لئے رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مخبر بھی موجود ہیں جن کی نشاندہی پر ٹارگیٹڈ اپریشن کیا گیا ہے۔ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور مناشئت بھی برآمد کی گئی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار افراد اور ان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے بارے میں میڈیا کوبریفنگ دی جائے گی
16-9-2011- چیئرمین جسقم بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا •
کراچی…جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ انکے گرفتار ہونے والے ساتھی شیراز سبحانی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا۔اس سے قبل وہ اور انکے دو ساتھیوں کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پولیس کی بھاری نفری موقعے پر موجود تھی۔ جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی اور انکے دو ساتھی بدرالدین اور شیراز احمد کو پولیس نے ملیر کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عبدالقیوم صدیقی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان بڑی تعدادموجود تھے جنہوں نے بشیر قریشی پر پھول نچھاورکئے ۔ اس موقع پر جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بے گناہ ہیں، جس اسلحے کی برآمدگی کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا اس کا لائسنس عدالت میں پیش کر دیا ہے پھر بھی ہمیں جیل بھیجا جا رہاہے۔ رحمن ملک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے رحمن ملک کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں دہشت گرد موجود ہیں وہاں کوئی نہیں جاتا، حکومت صرف بے گناہوں کو پکڑنے میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا بھی کہتے ہیں کہ رحمن ملک پیدائشی جھوٹے ہیں، میرے اوپر دو بار قاتلانہ حملہ ہوا تاہم آج تک ملزمان نہیں پکڑے گئے
16-9-2011- انٹر بینک میں بھی ایک ڈالر88روپے کا ہو گیا •
کراچی…عوام کے لیے سونے کے بعد اب ڈالر بھی مہنگا ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 88 روپے60 پیسے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 88 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 88 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 88 روپے 60 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون نے جیو نیوز کو بتایا کہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ پر اس کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں کی رسد بھی کم اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی توقعات کیباعث لوگ ڈالر فروخت بھی نہیں کر رہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک ما رکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور روپے کے مقابلے ڈالر تارٰیخ کی بلند ترین سطح 88 روپے پر بند ہوا۔
16-9-2011- ایم کیو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال، وزیر اعظم گیلانی •
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ،جب ایم کیو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کو چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جاسکتا تھا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں اور وبائی امراض پھوٹنے کے خدشے کے باعث دورہ امریکا منسوخ کیا، ملک میں آنے والی قدرتی آفات کا مقابلہ مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کا آغاز کیا ہے، اس کو جاری رکھیں گے۔۔اس موقع پر ایک صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ رحمان ملک کیخلاف الزامات پر ان کے خلاف کارروائی کریں گے، جس پر وزیراعظم نے یہ مصرع پڑھا
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
وزیراعظم نے جسقم کے رہ نما کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ میرے دور میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی یہ غلطی کیسے ہوگئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ قیادت کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلوچستان میں مزید چھ ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے
16-9-2011- پنجاب میں ڈینگی تا حال بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد29ہوگئی •
لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی، لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25جبکہ پنجاب میں 29تک جا پہنچی۔ لاہور میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ،سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں ناکافی ہونیکی وجہ سے لوگوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے اور انہیں مجبوراً نجی اسپتالوں کارخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں ان سے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں۔حکومتی احکامات کے باوجود اسپتالوں میں وارڈز اوربیڈزکی تعداد بدستور ناکافی اور محدود ہے اور کئی مریضوں کو علاج کے بغیر مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔دوسری طرف حکومت کے مطابق ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے سپرے کاتیسرا راوٴنڈ جاری ہے،تاہم لوگوں کاکہناہے کہ متعدد علاقوں میں ابھی اسپرے ٹیمیں نہیں پہنچیں اور وہ علاقے بدستور اسپرے سے محروم ہیں،پنجاب حکومت کی دعوت پر لاہورآئی ہوئی سری لنکن طبی ماہرین کی ٹیم نے سروسز اسپتال کادورہ کیا اور ادویات ایم ایس کے حوالے کیں،سری لنکن ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے سری لنکا میں باقاعدہ ایکٹ منظور کیا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے انوائرنمنٹ پولیس بھی قائم کی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم ساراسال جاری رہتی ہے
16-9-2011- لوئر دیر :نمازجنازہ میں خودکش دھماکا،20افراد جاں بحق ہوگئے •
لوئر دیر...لوئر دیر میں نمازجنازہ کے دوران خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویڑن اختر حیات نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکالوئر دیر کے علاقے سدبر کلے کے نواحی گاوٴں میں اس وقت ہوا جب گاوٴں کے لوگ نمازجنازہ اداکررہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی قبائلی رہنما سفیر خان کی نمازجنازہ اداکی جارہی تھی کہ حملہ آورنے خودکو دھماکے سے اڑادیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں بیس افرادجاں بحق ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا او ر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔
15-9-2011- پاکستان ہاکی ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر مانگ میں اضافہ •
لاہور…پہلی ایشین چیمپئینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملائیشیا اور یورپی ٹیموں نے دوروں کی دعوت دے دی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل عہدیدار نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملائیشیا نے پاکستان ٹیم کو نومبرمیں دورہ اسٹریلیا کے بعدسیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ اگلے سال اولمپکس سے پہلے یورپی ٹیموں نے متعدد میچز کھیلنے کی آفر کی ہے جن میں بیلجئیم، جرمنی اور ہالینڈ شامل ہیں۔ ملائیشیا تمام اخراجات برداشت کرنے کے لیئے تیار ہے جبکہ یورپی ممالک نے سفرکے علاوہ دوسرے تمام اخراجات برادشت کرنے کی حامی بھری ہے۔
15-9-2011- لوئر دیر میں نمازجنازہ کے دوران دھماکا،6افراد جاں بحق •
لوئردیر…لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے کم ازکم چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں جندول کے گاوٴں سدبرکلے میں مقامی قبائلی سردار کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ دھماکا ہوگیا،دھماکے سے سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کی نوعیت کاابھی تک پتہ نہیں چلا ہے
15-9-2011- لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد21ہوگئی •
لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس نے میو اسپتال کے ملازم سمیت تین افراد کی جان لے لی۔ شہر میں مرنے والوں کی تعداد اکیس ہو گئی۔ مختلف سرکاری اسپتالوں کا عملہ، ڈاکٹرز اور عام شہریوں کی بڑی تعداد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہے۔ اسپتالوں میں رش کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس کے سینکڑوں مریض روزانہ اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ آج مزید 3 افراد زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے ڈینگی سے شکست کھا گئے۔ میو اسپتال کے اے ایم ایس ایڈمن کا نائب قاصد ایوب، نصیر آباد کا مامری خان اور فیروز پور روڈ کی جمیلہ بی بی ڈینگی وائرس کا شکار بنے۔ لاہور میں یہ جان لیوا مرض اب تک اکیس لوگوں کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ چار ہزار ایک سو اٹھارہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر اور عملہ بھی ڈینگی سے محفوظ نہیں۔ سو کے قریب ڈاکٹر اور عملے کے ارکان کو بھی مچھر نے کاٹ کر بیمار کر دیا۔ ادھر بخار میں مبتلا ہر شہری کی کوشش ہے کہ اسے اسپتال داخل کر لیا جائے۔ اس لئے نا صرف سرکاری بلکہ نجی اسپتال بھی بھرے پڑے ہیں۔ خون ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف ان مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کے پلیٹ لیٹس پچاس ہزار سے کم اور انہیں شدید بخار، جسم پر نشانات اور قے کی شکایت ہو۔ ادھر سری لنکن ماہرین نے صاف کہہ دیا ہے کہ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں، طویل المدت منصوبے بنانا ہوں گے۔ مناسب احتیاطی تدابیرسے ڈینگی کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
15-9-2011- کراچی امن و امان از خود نوٹس کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ •
کراچی…سپریم کورٹ نے کراچی میں امن و امان سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے عبوری حکم میں کہا ہے کہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتیں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ان مقدمات کو جلدی نمٹائیں۔ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو مناسب سہولت فراہم کریں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ڈی آئی جیز سرٹیفکیٹ پیش کریں کہ وہ جرائم پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بالخصوص بھتہ خوری کا جرم دوبارہ نہیں ہونا چاہئے ، سپریم کورٹ نے عدالت کی معاونت کرنے پرتمام فریقوں کا شکریہ ادا کیا۔۔ اس سے پہلے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس والوں کو مارا جاتا ہے اورحکومت کچھ نہیں کرتی ، چیف جسٹس نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ آپ سیاسی باتوں کو چھوڑیں آئینی حل بتائیں۔ بابراعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم ڈائیلاگ کررہے ہیں ، آئین بھی ڈائیلاگ کا کہتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ مجرموں کا معاملہ ہے یہاں ڈائیلاگ کیا ہوگا۔ بابر اعوان نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر متعلقہ اتھارٹی نے بہت حد تک قابو پالیا ہے اور آگے بھی یہ پالیسی جاری رکھیں گے۔ اس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا جرائم پر قابو پانا پالیسی ہے۔ یہ تو آئینی ضرورت ہے ۔
15-9-2011- انٹر بینک :روپے کے مقابلے میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر •
کراچی…انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 87 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث روپے کو کمزور ہوتے دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 87 روپے 60 پیسے کی سطح سے تجاوز کرتے دیکھا گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 88 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن و امں کی صورتحال بہتر کرکے برآمدات میں اضافہ کیا جائے جو روپے کی قدر میں استحکام پیدا کرے۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کو نہ روکا گیا تو درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
15-9-2011- کراچی میں بارش کا رکنے سے انکار،اسکول بند،ٹرانسپورٹ غائب •
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔شہر میں ساری رات بارش ہو تی رہی نارتھ ناظم آباد واحد کالونی میں دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے اعلان پر آج سندھ بھر کے تمام اضلاع میں سارے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں ،بارش سے شہر کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے شہر میں پیرکی شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا ہے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی فالٹس کے باعث اہم اداروں اور اسپتالوں سمیت بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جا بجا پانی کھڑا ہے ایم اے جناح روڈ ، ائی ائی چندریگر روڈ ، شارع فیصل اور دیگر سڑکوں پر پانی جمع ہے اور شہریوں کو سڑکوں سے گزرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے دوسری جانب جناح اسپتال، سول اسپتال میں بجلی کی بندش سے مختلف وارڈ اورایمرجنسی میں داخل مریضوں اور ڈاکٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔نارتھ ناظم آباد واحد کالونی میں دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رشید آباد میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ شہرمیں نکاس آب کے ناقص نظام کے باعث صدر ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر کھڑے پانی میں گٹر کا پانی شامل ہوگیا جسکے سبب سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور اس مرکزی اور اہم علاقے میں نظام زندگی بالکل مفلوج ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
13-9-2011- حکومت تحریری بیان دے کہ مسلح گروہوں کا ساتھ نہیں دیگی، سپریم کورٹ •
کراچی…سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا جائے اس لیئے حکومت تحریری بیان دے کہ وہ مسلح گروہوں کا ساتھ نہیں دے گی اور صرف مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔کراچی میں بدامنی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو جو نوکری اور عزت ملی ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے لیکن سمجھ نہیں آتی کہ ہم پاکستان سے محبت کیوں نہیں کرتے۔ آج اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق، بیرسٹر ظفر اللہ اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک نے اپنی معروضات مکمل کرلیں جبکہ بابر اعوان کے دلائل جاری تھے کہ سماعت بدھ کی صبح تک ملتوی کردی۔اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کو اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہے کہ کراچی میں آئین کی خلاف ورزی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہوئی یا ریاست کی طرف سے اور یہ کہ ایسی صورتحال سے کس طرح نمٹا جاسکتا ہے۔اس موقع پر بنچ کے رکن جسٹس سرمد جلال عثمانی کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب فوج بلانے کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت بروقت اور مناسب اقدامات کرے تو امن وامان بگڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ کٹی پہاڑی پر چار روزتک خون ریزی ہوتی رہی لیکن حکومت تماشائی بنی رہی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ فتح ملک نے کہا کہ کراچی کی تاریخ ایسی بن گئی ہے کہ سویلین حکومت کے دور میں بدامنی ہوتی ہے اور فوجی حکومت میں امن وامان ہوجاتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا نواز شریف اور بے نظیرکے دور میں ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے گئے لیکن جیسے ہی پرویز مشرف کی حکومت آئی سب ٹھیک ہوگیا۔ عوامی تحریک کے رہنما، رسول بخش پلیجو نے فاضل بنچ کو بتایا کہ گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے میں کسی جرم کرنے والے کو سزا نہیں ملی اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کوئی بہتری نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو کہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ صدر کچھ لوگوں کویقین دہانی کرائیں کہ ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کیونکہ وہ حکومت کا حصہ بننے والے ہیں۔ وفا ق کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ایگزیکٹیو اتھارٹی صوبے کے 23 اضلاع پرمحیط ہے اور ان میں سے صرف ایک ضلع کے حالات کو از خود نوٹس کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکیٹو اتھارٹی مرکزکی سطح پر ناکام ہوئی ہے اور نہ صوبے کی سطح پر ، کراچی کے حالات داخلی بدامنی کے زمرے میں آتے ہیں۔بابر اعوان کے دلائل جاری تھے کہ فاضل بنچ نے سماعت بدھ کی صبح تک کے لئے ملتوی ہوگئی
13-9-2011- متاثرین سیلاب کے لئے ایمرجنسی ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا •
اسلام آباد…سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سیلاب نے ایمرجنسی ریلیف فنڈ قائم کردیا ، ہر سینیٹر اپنی تنخواہ میں سے 25 ہزار روپے جمع کرائے گا۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سیلاب کا اجلاس مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر سیمی صدیقی کی سربراہی میں پروکیورکمیٹی بھی بنائی گئی جو سیلاب زدگان کے لیے امدادی اشیا خریدے گی۔ اس سے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹر ساجد حسین زیدی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی امدادی اشیا غریبوں کے بجائے امیروں میں بانٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے لیے مختص فنڈز کے استعمال کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ سینیٹر گل محمد لاٹ نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے
13-9-2011- افغان طالبان کا نیٹو ہیڈکوارٹرز اور امریکی سفارتخانے کے قریب حملہ •
کابل…افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے اتحادی افواج کے ہیڈکوارٹر اور امریکی سفارت خانے کے قریب حملہ کردیا۔ ایک سینیئر افغان پولیس افسر نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ پانچ مسلح خود کش حملہ آوروں نے کابل کے وسط میں حملہ کیا ہے۔ اب تک چار زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے نام ایک پیغام میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا کہ ان کے خود کش حملہ آوروں نے انٹیلی جنس دفاتر اور وزارت کو نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن کے ایک بجے پہلے دھماکے سنے گئے۔ جس کے بعد زبردست فائرنگ سے فضا گونج اٹھی۔ اس وقت بھی مسلح افراد نے قریب واقع زیر تعمیر اونچی عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں اور مقابلہ جاری ہے۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
13-9-2011- پشاور،اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور اور5طلباء جاں بحق •
پشاور…متنی بائی پاس کے قریب اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیوراور5بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسکول وین بچوں کو چھٹی کے بعد گھر واپس لی جا رہی تھیجب اس پر فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 17 زخمیوں کو لایا گیاجن میں بچے اور اساتذہ شامل ہیں۔
13-9-2011- پنجاب میں ڈینگی بے قابو،لاہور میں تعلیمی ادارے10دن کیلئے بند •
لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس کی مریضوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔وزیراعلی پنجاب نے بھارت سے اینٹی ڈینگی ادویات کے حصول کے لئے خصوصی ٹیم بھیجنے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈینگی وائر س کے خوف سے لاہور میں اسکول اورکالج آئندہ دس روز کیلئے بند کردئیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کے باعث لاہور میں سکولوں اورکالجوں کودس روز تک بند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اورتعلیمی ادارے کل سے بند رہیں گے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق چھٹیوں کے دوران سکولوں اورکالجوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے کیاجائیگا۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد اٹھائیس سو آٹھ جبکہ پنجاب میں چار ہزار چوالیس ہو گئی ہے۔ بخار میں مبتلا ہزاروں افراد روزانہ سرکاری اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے رش کی وجہ سے مزید ڈینگی وارڈز بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اسپتالوں کے تمام انتظامی کمروں کو ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے وارڈز میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، وزیراعلی نے محکمہ صحت کو ڈینگی وائرس سے بچاو کی ادویات ایک ہفتے میں منگوانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈینگی علاج میں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی والے ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا جائے گا۔
13-9-2011- ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں،منظور وسان •
کراچی…وفاقی اورصوبائی وزرائے داخلہ نیبیانات کا نیا پینڈورا بکس کھول دیاہے،منظور وسان کہتیہیں کہ ذوالفقار مرزاپڑھیلکھیجاہل ہیں،بس یہی کہوں گا ”نہ چھیڑملنگانوں“ جبکہ رحمان ملک کا کہناہے کہ اگرایک بھی ٹارگٹ کلرچھوڑا ہو تومرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن وامان کے اجلاس کے بعدوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے شرکت کی۔میڈیا سیگفتگومیں سندھ کے وزیرداخلہ نے بتایاکہ ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں،پولیس کو سب پتہ ہے یہی کہوں گا نہ چھیڑ ملنگا نوں،منظور وسان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزاپڑھا لکھا جاہل ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایاکہ بلاتفریق ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا، چوالیس سے زائد ٹارگٹ کلرز گرفتار ہیں، بھتہ خوروں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف ایکشن لیاگیا ہے جبکہ بلوچستان بھاگنے والوں کا پیچھا کیاجارہا ہے۔ایک سوال پر رحمان ملک کا کہناتھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں ایک بھی کلزر چھوڑا ہوتو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو،میرے اوپر غلط الزامات لگائے جارہے ہیں
12-9-2011- متاثرین کیلئے فی الحال امداد کی اپیل کی ضرورت نہیں، نوازشریف •
حیدرآباد…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں،لیکن مانگنے کی عادت پڑگئی ہے۔ کراچی میں جو تما شا لگا ہے اس میں الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں سابق صوبائی ڈاکٹر عرفان گل مگسی کے گھر پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ نوازشریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے جن علاقوں میں تباہی ہوئی انہیں فوری طورپرآفت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ سیلاب زدہ افراد کو امداد ضرورملنی چاہیے لیکن فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو متحد ہونا چاہیے ، ان کا کوئی ذاتی ایجنڈانہیں، قومی ایجنڈے کے لئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام متعلقہ حلقوں کو مل کربیٹھناچاہیے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے مگرقائد کے خوابوں کی تعبیر نہیں،آج پاکستان کا جو حال ہے اس سے قائدکی روح کوبھی تکلیف ہوتی ہوگی۔ ایک سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی ویڈیو کانفرنس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔کراچی میں جو تماشہ لگا ہے اس میں الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے،کراچی میں لاکھوں لوگوں کوروزگارمل رہا تھاایک دن میں سب ختم ہوگیا
11-9-2011- افغانستان : نیٹو فوجی اڈے پر حملہ، 3 افراد ہلاک،امریکی فوجیوں سمیت 89 زخمی •
کابل…افغانستان میں نیٹو کے اڈے پر خودکش حملے میں3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پچاس امریکی فوجیوں سمیت نواسی افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں نے نائن الیون کی دسویں برسی سے ایک دن پہلے صوبہ وردک میں نیٹو کے فوجی اڈے پر دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک ٹکرادیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے اڈے کی دیوار پر بیس فٹ گہراسوراخ ہوگیا ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2افغان شہری اور 3سال کا بچہ شامل ہیں۔امریکی فوجی ترجمان میجر ڈیوڈ ایسٹ برن کے مطابق پچاس امریکی فوجیوں سمیت نواسی افراد اس دھماکے میں زخمی ہوئے۔ طالبان نے اپنی انٹر نیٹ ویب سائٹ پر دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے
11-9-2011- چودھری نثار علی کے بیوی بچے امریکی شہری ہیں، وکی لیکس •
کراچی…وکی لیکس کے جاری کردہ امریکی مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی کے بیوی بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے۔ انہوں نے عوام کی نظر میں اپنی ساکھ بچانے کے لئے اسلام آباد کے بجائے لندن میں امریکی سفارت خانے سے اپنی بیٹی کے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تھی۔ 19ستمبر 2008 کو امریکی سفیر این پیٹر سن نے سفارتی مراسلہ واشنگٹن بھیجا جو چودھری نثار کے ساتھ ان کی ملاقات کی تفصیل پر مشتمل ہے۔ مراسلے کے مطابق چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے استعفے کے بعد سویلین حکومت کے تحت امریکا اور پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کی مزید گنجائش پیدا ہونی چاہئے۔ انہوں نے پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران ہونے والے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ امریکا اور پاکستان کو تعلقات میں بہتری کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔ مراسلے کے مطابق ہمیشہ کی طرح چودھری نثار نے اس بات پر اصرار کیا کہ مسلم لیگ ن اور وہ خود امریکا کے حامی ہیں، ان کی بیوی اور بچے امریکی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے پاسپورٹ کی تجدید کرانے لندن میں امریکی سفارت خانے گئے تھے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں دیکھا جائے۔ مراسلے کے مطابق چودھری نثار نے کہا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے بعد پاکستان میں امریکی مخالفت کو کم کرنے کے لئے بعض تجاویز پیش کریں گے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جتنی طاقت ور ہے انہوں نے پچیس سال میں اتنی طاقت ور پاکستانی حکومت نہیں دیکھی۔ صدر ، وزیر اعظم ، تین صوبائی اسمبلیاں اور چاروں گورنر اس کے ہیں،آرمی چیف کا رویہ بھی دوستانہ ہے اور عدلیہ بھی نرم گوشہ رکھتی ہے۔ مراسلے کے آخر میں امریکی سفیر این پیٹر سن نے تبصرہ کیا کہ اگر شریف برادران کو نااہل قرار دیا گیا تو چودھری نثار وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار بنتے نظر آرہے ہیں۔ این پیٹر سن نے لکھا کہ چودھری نثار دل سے قوم پرست ہیں اور ایک اچھے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ امریکی سفیر نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا کہ مناسب موقع پر چودھری نثار کو واشنگٹن مدعو کیا جائے
11-9-2011- کراچی میں موسلادھار بارش، سڑکوں پرپانی جمع •
کراچی…کراچی میں آج موسلادھاربارش کے بعد ایک بار پھرسڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے، نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ایک بار پھرگھٹنوں، گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد اور شارع فیصل ،ایم اے جناح روڈ ،آئی آئی چندریگرروڈ،ایف بی ایریا اور کشمیرروڈ ،پی ای سی ایچ ایس،طارق روڈ، خالد بن ولید روڈ پربھی شدید بارش ہوئی ہے۔بارش نے موسم کو مزید خوشگواربنادیا اور آج اتوارکی چھٹی کی وجہ سے گھروں پرموجود شہریوں کی بڑی تعداد اس خوشگوارموسم سے بھرپورطورپرلطف اندوز ہورہی ہے،تاہم بارش سے کئی مقامات پر پانی کھڑاہوگیا جبکہ بعض علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش سے جمع پانی کی اب تک نکاسی ممکن نہیں ہوسکی،بارش کے دوران کرنٹ لگنے،ٹریفک حادثات اور دیگرواقعات میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے اس لیے موسم کا مزہ لینے والوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
11-9-2011- سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے چپ کا روزہ توڑ دیا •
کراچی…مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے کہا کہ قران وہ شخص اٹھاتا ہے جو یہ سمجھتا ہو کہ اس کی بات پر یقین نہیں کیا جائے گا۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ ذوالفقارمرزا کو جھوٹا نہیں کہتے مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرمظہرالحق نے کہا کہ سندھ کے حالات پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لندن میں ذوالفقار مرزا کے ساتھ خیرسگالی ملاقات کے لئے گئے تھے اس ملاقات کے مندرجات عوام میں لانا صحیح بات نہیں ،میں 1989 میں بھی الطاف حسین سے مل چکا ہوں ،ہمارے یہاں سندھ میں وہ لوگ قران اٹھاتے ہیں جوسمجھتے ہیں ان کی بات پر یقین نہیں کیا جائے گاایک صحافی کے سوال پر کہ آپ ذوالفقار مرزا کو جھوٹا کہہ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں انھیں جھوٹا نہیں کہونگا
11-9-2011- کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحق •
کراچی…کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیو الوں میں ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین شامل ہیں۔ آج سہ پہر شہر میں شروع ہونے والی شدید بارش سے اگر کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم حسب معمول تیز بارش کے بعد سڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، آئی آئی چند ریگر اورشاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ سڑکوں کے کنارے موٹرسائیکل سوار کھڑے اپنی موٹرسائیکلوں کو ٹھیک کرتے یا گھسیٹے نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔چھٹی کے وقت دفاتر سے گھر واپس جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔شہریوں نے سڑکوں پر مخالف سمتوں پر گاڑیاں چلانا شروع کردہیں۔مختلف علاقوں درخت اور بجلی کی تارگرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقسب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 52 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،شارع فیصل پر31 ملی میٹر،ناظم آباد میں 25صدرمیں 40 ،یونیورسٹی روڈ پر 15.6 اور ائیرپورٹ پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزیدبارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سے بارش کے باعث مختلف علاقوں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کرنٹ لگنے کے واقعات بوہرا پیر، کھارادر، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پیش آئے
10-9-2011- فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، نوازشریف •
نواب شاہ…سرکٹ ہاوٴس نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں ٹی وی پرزرداری صاحب کا حکم ملا اور وہ زرداری صاحب کے حکم کی تعمیل میں نواب شاہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بھی عوام کے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ لوگوں کا بھلا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں الزام تراشی کے لئے نہیں آئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ صدر زداری اور گیلانی صاحب سے گزارش ہے وہ عوام کیلئے کچھ کریں، سیاست کو بھول جائیں اور ملک کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارے دلوں میں بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن برباد کرنے والے تمام چہرے سامنے آنا چاہئیں، وہ پاکستان کو بچانے میں کردار ادا کریں گے
10-9-2011- پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے50ارب روپے درکار •
کراچی......پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو بین الاقوامی سپلائرز کے واجبات ادا کر نے کے لیے فوری طور پر 50 ارب روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اسٹیٹ آئل کو یہ رقم رواں ماہ کی 15 یا 16 تاریخ تک درکار ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو لیٹرآف کریڈٹ کی مد میں ادائیگی 90 ارب روپے درکار ہیں، جس میں سے 50ارب روپے کی فوری ضرورت ہے، بہ صورت دیگر کمپنی کے ڈیفالٹ کرجانے کا خدشہ ہے۔وزارت پیٹرولیم کے ایڈیشنل سیکریٹری کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کو لکھے جانے والے خط میں حالات کو تشویش ناک قراردیا ہے۔ دوسری پاور سیکٹر کمپنیوں اورحکومت پرپی ایس او کی واجب الادا رقم کا حجم 174 ارب روپے ہوگیاہے۔ ان حالات کے پیش نظر کمپنی نے حکومت سے 50 ارب روپے فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے
10-9-2011- الطاف حسین نے فوج اور عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش کی،زاہد خان •
پشاور....عوامی نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو بیرونی فنڈنگ کے الزامات کی جوڈیشل تحقیقات کی تجویز پیش کردی ہے ، ترجمان اے این پی زاہدخان نے کہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی میں 12 مئی 2007ء کو پیش آنے والے واقعات کو بھی نوٹس لے لینا چاہیئے۔ سینیٹر زاہد خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ الطاف حسین نے ثبوت نہ ہونے کا کہہ کر اے این پی پر ڈالر لینے کے الزام کا خود ہی تردید کردی تھی ، اے این پی کو حب الوطنی کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور وہاں رینجرز کو ملنے والے اختیارات جاری رکھے جائیں ، سینٹر زاہدخان نے کہا کہ کراچی حالات پر چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے حالات بہتر ہوئے، اسی طرح چیف جسٹس کراچی میں 12 مئی کے واقعات کا بھی نوٹس لیں، الطاف حسین کے خطاب سے متعلق سوال پر زاہدخان نے اپنے تجزئیہ میں کہا کہ ائد ایم کیوایم پر دباوٴ نظر آرہا ہے، الطاف حسین نے فوج اور عدلیہ کو مخاطب کیا اور ان پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔
10-9-2011- کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث3ملزمان گرفتار •
کراچی ....کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت سات ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس حکام کے مطابق مچھر کالونی، کورنگی، سرسید ٹاوٴن، گلستان جوہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،جن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، بھتے اور دیگر جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتارکوکر لیا گیا۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق 3ٹارگٹ کلرزسمیت7 گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 7 پستول و رپیٹرز، اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا
10-9-2011- اے این پی کی موجودہ قیادت پختونوں کو گمراہ کررہی ہے، الطاف حسین •
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہمیں پختونوں کا دشمن گردانا جارہا ہے حالانکہ گزشتہ دنوں بھتہ خوروں کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر ملک بھر میں ہونے والے ہمارے یوم سوگ کے موقع پر پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے لوگوں نے بھرپور یوم سوگ منایا ، اپنی لائیوویڈیو کانفرنس کے موقع پر انھوں نے انتہائی مدلل انداز میں باتیں کیں۔انھوں کہا کہ میں نے 1986 میں کہا تھا کہ غفار خان غدار نہیں ہیں انھوں نے صرف قیام پاکستان سے اختلاف کیا تھا، پاکستان بننے کے بعد انھوں نے اسے تسلیم کیا تھا انکی پوری زندگی جیلوں میں گزری، الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں اے این پی کو کامیاب کرانے کے لیے امریکا نے اسفندیار ولی خان کو کئی ملین ڈالرز دیئے تھے،لیکن میرے پاس کوئی ثبوت نہیں اداروں ایجنسیوں کے پاس ہوسکتا ہے کہ اسکے ثبوت ہوں،میں پختونوں کا دشمن نہیں،اے این پی کی موجودہ قیادت کراچی اور پشاور کے عوام کو گمراہ کررہی ہے کہ ایم کیو ایم انکی دشمن ہے انھوں نے کہا کہ یہ اے این پی وہ نہیں جو غفار خان کے زمانے میں انگریز کے خلاف جدوجہد کررہی تھی، اوریہ پروپگنڈہ کررہی ہے کہ ہم پختونوں کے خلاف ہیں،انھوں نے اس موقع پر ایک نقشہ اسکرین پر دکھاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ملک توڑنے کی سازش کررہے ہیں۔
9-9-2011- معمر قذافی اور ان کے بیٹے سیف الاسلام کے ریڈ وارنٹ جاری •
پیرس...انٹرپول نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی، ان کے بیٹے سیف الاسلام اور انٹیلی جنس سربراہ عبداللہ السینوسی کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے۔ یہ وارنٹ انٹرپول نے جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے مطالبے پر جاری کیے ہیں۔ انٹر پول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبل کا کہنا ہے کہ معمر قذافی اپنے ملک کے عوام اور جنگی جرائم کی عالمی عدالت کو مطلوب ہے،اسی بنا پر ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے انٹر پول نے معمر قذافی، سیف الاسلام اور عبداللہ السینوسی کے معمول کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
9-9-2011- مجھے قتل کیا جاسکتا ہے کیونکہ میں پاکستان توڑنے میں رکاوٹ ہوں،الطاف حسین •
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد الطاف حسین نے اپنی ویڈیو کانفرنس کے دوران صحافیوں کو پاکستان توڑنے کے حوالے سے بعض نقشے بھی دکھائے اوربتایا کہ کس طرح بلوچستان اور خیبر کو پختونخواکو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،انھوں نے بعض ایسے نقشے بھی پریس کانفرنس میں دکھائے۔انھوں نے کہا کہ مجھے قتل کیاجاسکتاہے کیونکہ میں خفیہ نقشے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہوں، ان نقشوں کے مطابق کراچی بھی افغانستان میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرالطاف حسین کی بڑی جائیدادیں ہیں توعدالت میں جائیں،انھوں نے کہا کہ پاک فوج امریکااوربرطانیہ سے نہ ڈرے،جوکرناہے کرے،ایم کیوایم کے لاکھوں کارکن پاکستان بچانے کیلئے فوج کے حوالے کرنے پرتیارہیں،الطاف حسین کواسٹبلشمنٹ کاایجنٹ کہنے وال خودرات کوپردے میں فوج سے ملتے ہیں۔کوئی ایساسیاستدان بتائیں جس سے امریکی،برطانوی سفیرنہیں ملتے۔انھوں نے کہا کہ گرفتارمہاجربیگناہ ہیں تورہاکرواورقصوروارہیں توعدالتوں میں لیکرجاو،رینجرزاردوبو لنے والوں کو پکڑ کر لیکرگئی لیکن ہم نے شورنہیں مچایا،ایم کیوایم واحدجماعت نے جس نے فوجی کارروائی کی حمایت کی،پاکستان میں امریکی مداخلت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،انھوں نے کہا کہ کسی بھی عالمی عدالت میں الزامات پیش کیے جائیں، سامنا کرنے کو تیار ہوں، اگرحکومت کویقین نہیں توعالمی عدالت میں مقدمہ چلوائے،سپریم کورٹ کوفریق بنائے،انھوں نے بارہ مئی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اس دن عرفان اللہ مروت ،صدراے این پی سندھ موجودتھے،اورعرفان مروت نے شاہی سیدسے کہاتم نے بیگناہ افرادپرگولیاں چلائیں
9-9-2011- پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی،فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے •
بیجنگ...پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا،لیگ میچ میں بھارتی ٹیم پاکستان کو شکست نہ دے سکی،چین کے شہر اورڈوس میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا اہم میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو دو گول اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور محمد عرفان نے گول کئے۔ میچ برابر کھیل کربھی پاکستان ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی،دوسری جانب چین اور کوریا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، ملائیشیاء نے جاپان کو آخری لیگ میچ میں دو کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ، ملائیشیاء کی یہ کامیابی بھارت کے کام آگئی اور بھارتی ٹیم بھی فائنل میں پہنچ گئی
9-9-2011- ٹیکس کے غلط اعداد و شمارپراستعفیٰ دینا چاہتا تھا،چیئرمین ایف بی آر •
اسلام آباد...چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کے غلط اعداد و شمار پر مستعفی ہونے کی پیش کش کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی برس میں افغانستان کے تقریبا 24 ہزار کنٹینرز لاپتا ہوئے جس سے ڈیوٹی کی مد میں 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔چیئرمین ایف بی آر نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ امور کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں انکم ٹیکس پر 15 فیصد فلڈ سرچارج سے ریونیو وصولی کا ہدف 36ارب روپے تھا لیکن وصول صرف 8 ارب روپے ہوئے۔پچھلے اڑھائی برس میں افغانستان جانے والے 23 ہزار 952 کنٹینرز لاپتا ہوئے تھے، سلمان صدیق نے کہا کہ وہ ٹیکس کے غلط اعدادوشمار پر مستعفی ہونے کی پیش کش کرچکے ہیں حکومت نے ابھی تک اس پیش کش کو منظور نہیں کیا۔
9-9-2011- تمام پارٹیاں امن چاہتی ہیں پھر بھی لاشیں مل رہی ہیں،چیف جسٹس •
کراچی…کراچی میں امن و امان سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ آئی ایس آئی کی بریفنگ کل ہوگئی اب انٹیلی جینس بیورو کی رپورٹ پیش کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سمری پیش کریں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ سچل سے پختون ایس ایف کے کارکن کی لاش ملی۔ اس مقدمے میں اے پی ایم ایس او کے احمد شاہ ، عمیر صدیقی ، لیاقت قریشی نامزد ہیں ۔ جے پی ایم سی سے ملنے والی لاش چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹکی تھی۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ بنارس میں بس پر فائرنگ اور لیاری میں فٹبالر کے اغوا کے واقعے کی تفصیلات فراہم کریں۔ چیف جسٹس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آرز کی سمری بھی طلب کرلی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان بازار تھانے کی حدود سے ملنے والی سر اور ہاتھ پاوٴں کٹی لاش کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ کورنگی چکرا گوٹھ سے پکڑے گئے ملزموں عبدل فہیم اور عاطف پر کیا مقدمہ بنایا تھا کہ وہ چھوٹ گئے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر کہ چکرا گوٹھ کیس میں دو ملزمان کو آپ کے ایس ایچ او نے غلط نامزد کردیا اور وہ چھوٹ گئے۔ چیف جسٹس کے آئی جی سندھ سے استفسارکیا کہابھی کیا ان مقدمات کے لیے تیزی آئی اور پولیس کیا کرہی ہے، ایس ایچ او نے کیا کہا ہے ، آپ نے کیا ایکشن لیا۔ اے ڈی آئی جی نے عدالت میں بیان پر کہا کہ تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کا استفسار کیا کہ آپ نے تفتیشی افسر کو معطل کیا اور ایس ایچ او کو کچھ نہیں کیا۔ اے ڈی آئی جی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ میرے پاس ڈی ایس پی کو بھی معطل کرنے کے اختیار نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ ہماری موجودگی میں اب تمام فورسز ایکٹیو ہوگئی ہیں، اس کے باوجود لاشیں مل رہی ہیں۔ جہاں تمام جماعتیں پی پی پی ، ایم کیو ایم اور دیگر سب یہی کہتے ہیں کہ ہم کراچی میں امن چاہتے ہیں۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ خود مختار نہیں ہیں۔ آئی جی سندھ نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ثریا بی بی کے بیٹے کا کیس مختلف ہے حلالے کا تنازعہ ہے۔ سپریم کورٹ نے آئی جی سے سوال کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ نے اسے کیسے اے کلاس کردیا ۔سپریم کورٹ کا آئی جی سے سوال جبکہ کل تک مقتول کا موبائل چل رہا ہے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکالے جارہے ہیں۔ اس پر آئی جی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ہم نے مزید پیش رفت کی ہے۔آئی جی نے اعتراف کیا کہ ہماری پولیس کی مشکلات بھی ہیں چالیس فیصد لوگ ایک سیاسی جماعت کے بھرتی ہوگئے ہیں۔ ہمیں یہ سیاسی لوگ دھوکہ دے رہے ہیں جیسے جیسے پتہ چل رہا ہے ایکشن لے رہے ہیں۔ چیف جسٹس کے استفسار پرکہ سپریم کورٹ نے شولڈر پروموشن ختم کا حکم دیا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ختم کردیے گئے یہاں ابتک کیوں نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس پر کہا کہ آئی جی صاحب ہم آپ کو مضبوط کرنے کے لیے یہاں بیٹھے اور پاکستان کو مضبوط کرنے کی بات ہے۔ اتنی خطرناک باتیں پتہ چلی ہیں جو ٹھوس بنیادوں پر ہے یہاں بیان نہیں کرسکتے۔ آئی جی سندھ نے بیان میں کہا کہ شولڈر پروموشن پر حکم امتناعی دیا گیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ جن کو اعتراض ہے وہ 13ستمبر کے لیے درخواست دیں ہم اے یہاں ٹیک اپ کریں گے
9-9-2011- کابینہ کا پاکستانی بچوں کی رہائی کیلئے افغان حکومت سے مطالبہ •
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے افغانستان میں اغواء کئے گئے باجوڑ ایجنسی کے بچوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کیلئے اپیل کی ہے جبکہ افغان حکومت سے ان بچوں کی رہائی کیلئے مطالبہ بھی کیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد مین وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اس میں کراچی کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ توانائی بحران سے نمٹنے کے منصوبہ اور اقدامات پر بھی بات کی گئی، سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے افغان طالبان کی جانب سے دیر، چترال چیک پوسٹ پر حملوں کے خلاف شدید اظہار مذمت کیا ، کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کو آئیندہ ایسے سرحدی مداخلت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا بھی کہا ، کابینہ نے قرار دیا کہ وجوہات ختم کئے بغیر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ قازقستان ، پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے گا
8-9-2011- بلاوایو ون ڈے ،پاکستان کا زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 248 رنز کا ہدف •
بلاوایو … ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے اور اس طرح زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے248رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ایک کے مجموعی اسکور پر اوپنر عمران فرحت بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہو گئے، جبکہ محمد حفیظ74کے مجموع اسکور پر 26رنز بنا کر اوتسیاکا شکار بنے۔ پاکستان کی طرف سے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان ثابت ہوئے جنہوں نے 9چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے اور رن آوٴٹ ہوئے۔ دوسرے نمایاں ترین بیٹسمین کپتان مصباح الحق رہے جو ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 54رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ زمبابوے کی طرف سے کامیاب ترین بولر پرائس اور مپوفو رہے جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں
8-9-2011- بالی ووڈ ہیرو رنویر سنگھ اپنے رومانوی تعلقات کی خبروں سے بیزار •
ممبئی…بالی ووڈ نیو کمر رنویر سنگھ کے سمجھ سے باہر ہے کہ میڈیاکو ان کے رومینٹک تعلقات میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ایکٹریسز سے اپنے رومانوی تعلقات کی خبریں سن سن کر بیزارآگئے ہیں اور یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں فی الحال رومینس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بینڈ باجا بارات ایکٹر رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ ابھی سے انہیں میڈیا نے یہ رتبہ دے دیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلانے لگے جبکہ ان کی صرف ایک ہی فلم ریلیز ہوئی ہے۔ رنویر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنے کیرئیر پہ توجہ دے رہے ہیں اسی لیے ان کے پاس رومانوی تعلقات کے لیے وقت نہیں ہے
8-9-2011- سندھ میں بارشیں،خواتین اور بچوں سمیت17افراد ہلاک •
کراچی…سندھ بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں آج بچوں اور خواتین سمیت جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔شدید بارشوں سے میرپورخاص میں مواصلاتی نظام درہم برہم۔ضلع سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قراردے دیا گیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ سانگھڑ کے علاقے چوٹیاری میں آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد جبکہ پیرومل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ میر پور خاص شہر میں گزشتہ روز دوپہر سے مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث تمام رابطہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ مواصلاتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ صورتحال کے باعث شہریوں میں سخت خوف و حراس پایا جارہا ہے۔ تیز بارش کے سبب نواحی علاقہ سمن آباد میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ جْھڈومیں میں منگل کی رات سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، جس نے نظام زندگی بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ ضلع ٹھٹھہ میں گھوڑاباری کے قریب خانانی سیم نالے میں3 مقامات پر شگاف پڑنے سے دیہات اور زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔ نارا کے پہاڑوں سے آنے والے برساتی ریلے سے مزید 50 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ ضلع نوشہروفیروز اور مورو کا حال بھی بْرا ہے۔ پْھل میں زمینداروں کی جانب سے لگائے گئے کٹ سے پانچ مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے دادو کے گاوٴں سلیم آرائیں میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔ چمبڑ میں مسلسل 12 گھنٹوں سے بارش جاری ہے، نشیبی بستیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ٹنڈوالہ یار اور قریبی علاقوں میں بھی بدھ کی شام سے مسلسل تیز بارش سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور تمام نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، عوام گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبورہیں۔ نوابشاہ میں حال یہ ہے کہ مسلسل بارش کے باعث اسکولوں اور سڑکوں پر پناہ لئے ہوئے بے گھر متاثرین رات بھر بھیگتے رہے لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔ گوٹھ امام بخش مری اور قائد عوام یونی ورسٹی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سکرنڈ میں بارش متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر سندھ پنجاب کے درمیان چلنے والی ٹریفک بلاک کردی۔
8-9-2011- ’لانگ مارچ کے بعد زرداری نواز ملاقات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ تھی‘ •
کراچی…امریکی سفیر این پیٹرسن نے دو ہزار نو میں واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ لانگ مارچ کے بعد صدر زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات سیاسی پوائنٹس بڑھانے سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ اکیس جولائی دو ہزار نو کو امریکی سفیر این پیٹرسن نے واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں سترہ جولائی کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کے درمیان لانگ مارچ کے بعد ہونیوالی پہلی ملاقات کی تفصیل بتائی گئی۔ مراسلے کے مطابق بابر اعوان نے امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات میں بتایا کہ صدر زرداری نے رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات اس لیے کی تاکہ عوامی سطح پر پیدا ہونے والے اس تاثر کو ختم کیا جائے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ ختم ہوگئی ہے۔ مراسلے کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہ نما خواجہ آصف نے بھی امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات میں یہ اشارہ دیا کہ نواز شریف نے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دورہ پاکستان کی وجہ سے صدر زرداری سے ملاقات پر حامی بھری۔ این پیٹرسن نے لکھا کہ نواز شریف ،، صدر زرداری سے مل کر اپنا یہ امیج بڑھانا چاہتے تھے کہ وہ قومی اتحاد کیلئے پرْعزم ہیں
8-9-2011- کراچی بدامنی :سیاسی ،لسانی جماعتوں کے عسکری گروپ ملوث ہیں،ڈی جی رینجرز •
کراچی… ڈی جی رینجرزمیجرجنرل اعجازچوہدری نے سپریم کورٹ میں بیان دیاہے کہ سیاسی اورلسانی جماعتوں کے عسکری گروپ شہر کی بدامنی میں ملوث ہیں،جرائم پیشہ افرادسیاسی جھنڈوں کی آڑ میں کارروائی کرتے ہیں۔کراچی کامسئلہ شمالی وزیرستان سے زیادہ پیچیدہ ہے، اس سلسلے میں فوجی طریقہ عارضی جبکہ سیاسی طریقہ کار مستقل حل ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈی جی رینجرزنے مطالبہ کیا کہ رینجرز کو دیئے گئے اختیارات امن و امان کے مستقل قیام تک جاری رہنا چاہئیں۔دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ اب بھی لوگ آرہے ہیں کہ ان کے لوگ اغوا ہیں، یہ سب کیسے روکیں گے آپ؟ڈی آئی جی ایسٹ نے عدالت کو بتایاکہ گلا کٹی اور تشدد زدہ لاشیں ملنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کواپنی ناکامی تسلیم کرنا چاہیے، دہشت گردی کی دفعات لگانا کارکردگی نہیں ملزمان تک پہنچنا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی پولیس کو کہا کہ آپ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں قانون کے دائر میں کوئی بات ہے تو کریں، جتنے کیسز دیکھے ہیں ان میں زیادہ تر اے کلاس ہورہے ہیں۔ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کے کہ مقدمات کے اے کلاس ہونے کی وجہ گواہوں کا نہیں آنا ہے۔بعد میں پنجابی پختون اتحاد کے سربراہ عرفان اللہ مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سب جھگڑوں میں ایم کیو ایم ملوث ہے۔ پولیس کو مفاہمت کے نام پر مجبور کردیا گیا ہے۔پولیس پر دباوٴ ڈالا جاتا ہے کہ اس کا نام ڈالو اور اس کا نکال دو۔ عرفان اللہ مروت نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ کی شہر میں موجودگی کے باوجود بوری بند لاشیں مل رہی ہیں اپ چلیں جائیں گے تو کیا ہوگا، بقرعید آنے والی ہے کھالوں پر بھی لوگ مارے جائیں گے۔ ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وکیل اقبال حیدر نے عدالت میں بیان دیا کہ بے نظیر بھٹو نے چیف جسٹس افضل ظلہ کی سربراہی میں کراچی کے واقعات پر ایک کمیشن بنایا تھا لیکن اس کی کارروائی سے پہلے ان کی حکومت ختم کردی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت لسانی اور فرقہ وارانہ پارٹیوں پر پابندی تھی لیکن ایم کیوایم نے حق پرست کے نام سے الیکشن میں حصہ لیا۔ اقبال حیدرنے سپریم کورٹ کو تجویز دی کہ جب صدر اپنی ذمہ داری پوری نہ کرتے ہوں ،صوبائی حکومت آرٹیکل 147 کے تحت فوج نہ بلانا چاہے ، وفاقی حکومت آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھیجنے پر آمادہ نہ تو سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 119 پر عملدرآمد کا راستہ بچ جاتا ہے
7-9-2011- دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا کتا •
 |
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والیJennifer Wertکے 8سالہ کتے ہاربر کو دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا کتا تسلیم کرلیا گیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین نے ہاربر کا نام 12اعشاریہ25اور13اعشاریہ5انچ لمبے کانوں کی بدولت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2012کے ایڈیشن میں درج کرلیا ہے۔ |
7-9-2011- نائیجیریا نے القاعدہ کے دہشتگردوں کو خفیہ طور پر رہا کیا، وکی لیکس •
کراچی…وکی لیکس سے انکشاف ہوا ہے کہ نائیجیریا نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گردوں کو خفیہ طور پر رہا کردیا۔ نائیجیریا کے مقامی اخبار میں شائع ہونیوالے سفارتی مراسلے کے مطابق شمالی خطے میں قبائلیوں کو خوش کرنے کیلئے ملک کی سیکیورٹی سروسز نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والی Boko Haramتنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کو خفیہ طور پر رہا کیا۔ مراسلے کے مطابق شمالی علاقے سے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا بھی معاہدہ کیا۔ نائیجیریا کی سیکیورٹی سروسز نے معاہدے کی تعریف اس طرح سے کی کہ اس معاہدے کا مقصد ملک میں دہشت گردوں کی اصلاح کرنا اور اس تاثر کو بھی فروغ دینا ہے کہ عالمی دہشت گردوں کا نائیجیریا کی داخلی سطح پر ہونے والی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مراسلے کے مطابق اکتوبر دو ہزار سات میں بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں خفیہ طور پر جنوری اور فروری دو ہزار آٹھ کے درمیان رہا کردیا گیا۔
7-9-2011- سندھ میں بارشیں:خیر پور، جھڈو میں5افراد ہلاک،سیم نالے کا پانی گھروں میں داخل •
کراچی…سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں۔خیرپور اور جھڈو میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں سے سیم نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہو رہا ہے۔خیر پور کے قریب نارا میں بارش کے باعث 2 گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون اور 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ریلوے لائن کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوگئے۔کوٹ ڈیجی اور رانی پور میں گھرکی چھت اور دیوار گرنے سے 2خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ڈی سی او میر پور خاص غلام حسین میمن کا کہنا ہے کہ تحصیل جھڈو میں رات سے اب تک 240 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث شہر کے اطراف قائم تین بند میر غلام حسین کالونی ،بھٹی محلے اور وارڈ نمبر 4 کے پشتے کمزور ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کے لئے پاک فوج کو طلب کرلیاگیا ۔کیھری والا محلے میں بارش کے باعث مکا ن کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 3خواتین زخمی ہوگئیں۔نوکوٹ ، ٹنڈوجام محمد اور میرواہ میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد نوکوٹ سیم نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔سیم نالے کے پل کو خطرناک قرار دے کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔عمرکوٹ کے علاقوں سامارو اور ڈھورو نارو کے پانچ گوٹھ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ضلع تھرپارکر کیعلاقے مٹھی، ڈیپلو اور گردونواح میں گزشتہ روز سے موسلادھار بارش جاری ہے۔بارشوں سے بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوگئے اورکھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔بدین کی پران ندی میں طغیانی سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے اور پنگریو روڈ بھی متاثر ہوا ہے۔ سمن سرکار کے قریب بہنے والے سیم نالے میں دو مختلف مقامات پر شگاف سے چھ دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی ریلے سے بدین مٹھی روڈ ، کھوسکی نندو روڈ مختلف مقامات پر زیر آب آگئی ہیں۔ضلع بدین میں رات سے بارش جاری ہے۔ایل بی او ڈی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ جس کے باعث سندھ اری گیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر کے ڈی سی اوز کو ریڈ الرٹ وارننگ کے لیٹر جاری کردیئے گئے۔نواب شاہ میں بارش سے کھلے آسمان تلے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں بھی لوگ دواوٴں اور خوراک کے منتظر ہیں۔ ضلع دادو کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ ضلع جام شورو کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث کئی دیہات زیر آب ہیں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے
7-9-2011- باجوڑ : طالبان نے 30 بچوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی •
خار…باجوڑ ایجنسی کے قریب گزشتہ روز غلطی سے افغان سرحد پار کرنے والے تیس بچوں کے اغوا کی ذمے داری کالعدم تحر یک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق عید پر پکنک کیلئے جانے والے 30 بچوں نے گزشتہ روزغلطی سے افغان سرحد پار کرلی تھی ۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کے نمائندوں کو نامعلوم مقام سے فون پر اطلاع دی ہے کہ بچے اْن کی تحویل میں ہیں اور انہیں اس لئے اغوا کیا گیاہے کہ ان کے والدین نے طالبان کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کا ساتھ دیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی مرکزی شوری کے اجلاس میں یرغمالی بچوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں ادھر باجوڑ میں بچوں کی بازیابی کے سلسلے میں ماموند قبائل کا گرینڈ جرگہ ہوا۔ افغان صوبے کنڑ کے عمائدین نے یرغمالی بچوں کی بحفاظت بازیابی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
3-9-2011- کراچی: حزب اللہ پارہ چنار کارکن عابد بنگش گرفتار، اسلحہ برآمد •
کراچی…کراچی کی سی آئی ڈی پولیس نے طارق روڈ پرمقابلے کے بعد حزب اللہ پارا چنار گروپ کا رکن گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم عابد بنگش شدت پسند گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم اور اس کا ساتھی کراچی میں بینک ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان لوٹی ہوئی رقم کو جہاد کے لئے دی جانے والی ٹریننگ پر رقم خرچ کرتے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے دو دستی بم اورکلاشنگوف اور لوٹی ہوئی دو لاکھ 30 ہزار روے برآمد کرلی
3-9-2011- اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا پر طاقت کا بے جا استعمال کیا، اقوام متحدہ •
نیویارک…ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل سفیر کو ملک سے نکال دیا ہے اور تل ابیب کے ساتھ تمام فوجی معاہدے معطل کردیئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے طاقت کا نامناسب استعمال کیا اور حملے میں ہونے والی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔گزشتہ سال 31 مئی کو اسرائیلی فوج نے امدادی سامان لے کر غزہ جانے والے ترک بحری جہازوں کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں آٹھ ترک باشندے اور ایک ترک نڑاد امریکی امدادی کارکن شامل تھا۔ نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیفری پامر کی سربراہی میں قائم اقوام متحدہ چار رکنی انکوائری پینل کی جائزہ رپورٹ کے اقتباسات امریکی اخبار نے شائع کئے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی حملے کو نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ترک امدادی قافلے کو روکنے کے لیے طاقت کا بہت زیادہ اورنامناسب استعمال کیا۔ اسرائیل نو ترک شہریوں کو ہلاک کرنے کی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کرسکا جن میں سے اکثر کو پشت پر یا انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ناکا بندی کے علاقے سے بہت دور کسی حتمی وارننگ کے بغیر اتنی طاقت کے ساتھ امدای قافلے پر دھاوا بولنا غیر ضروری اور نامعقول تھا۔انکوائری رپورٹ میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کارروائی کے بارے میں ندامت کا مناسب پیغام جاری کرے اور ہلاک و زخمی ہونے والے افراد یا ان کے اہل خانہ کو زرِ تلافی ادا کرے۔تاہم رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بحری ناکہ بندی کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں فلوٹیلا نے لاپرواہی سے کام لیا۔ رپورٹ میں اسرائیل اور ترکی سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطی میں استحکام کے لیے مکمل سفارتی تعلقات بحال کریں
3-9-2011- پاکستان، بھارت میں مسئلہ کشمیر پرسمجھوتے پر اتفاق ہوگیا تھا، وکی لیکس •
واشنگٹن…وکی لیکس کے جاری کردہ امریکی سفارتی مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2007 میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتے پر اتفاق ہوگیا تھا۔سفارتی مراسلے کے مطابق یہ بات بھارتی وزیر اعظم نے اپریل 2008 میں سینئر امریکی وفد کو بتائی جس کی سربراہی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ہاورڈ برمن کررہے تھے۔ من موہن سنگھ نے وفد کو بتایا کہ بیک چینلز کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر اہم پیش رفت فروری 2007 سے پہلے ہوچکی ہے۔ صدر پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان non territorial solution پر اتفاق کیا ہے جس میں نقل و حرکت کی آزادی اور تجارت بھی شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے امریکی وفد کو مزید بتایا کہ بھارت ایک مضبوط ، مستحکم ، پرامن اور جمہوری پاکستان چاہتا ہے اور پاکستان کی ایک انچ زمین پر بھی اس کا دعویٰ نہیں ہے
3-9-2011- سند ھ ، بلوچستان میں موسلا دھاربارشیں، تین دن میں38افرادجاں بحق •
کراچی…سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں اور تین دن میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 38ہوگئی ہے۔شدید بارشوں کے بعد ضلع خیر پور کی دو نہروں میں 50،50 فٹ چوڑے شگاف پڑ نے سے وسیع اراضی اور 8دیہات زیر آب آگئے ہیں۔تین روز کیدوران ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی ہے۔ ضلع خیرپور کے علاقے فیض گنج کی علی نواز واہ اور پندرہو واہ نہروں میں 50 ،50 فٹ شگاف پڑنے سے 8دیہات اور وسیع اراضی زیر آب آگئی ہے۔ادھربارش کے بعدگاڑھی پل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق اور 6خواتین زخمی ہوگئیں۔نارا اور پریالو میں سانپ ڈسنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں سے آنے والے پانی سے متعدد دیہات اور فصلیں زیر آب ہیں۔متاثرہ افراد کو انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل سکی ہے۔نواب شاہ کے سول اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث مریضوں ،ڈاکٹروں اور تیمار داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔4روز سے کھڑے پانی کی وجہ سے اسپتال میں تعفن ،گندگی اور بدبو کے باعث سانس لینا بھی دوبھر ہوگیا ہے۔ضلع میرپور خاص میں طوفانی بارشوں کے بعد ایل بی او ڈی سیم نالے میں پانچ مقامات پر شگاف پڑنے کے خطرے کے بعد پشتوں کی مضبوطی کا کام جاری ہے۔ سیم نالے سے ملحقہ علاقوں کے سیکڑوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ضلع دادوکے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے مزید200 مکانات گرگئے جبکہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ منچھر جھیل اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے،نوشہروفیروز کے نشیبی علاقے برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ضلع گھوٹکی اور اوباڑو میں متاثرہ خاندان موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں گرنے والے کچے مکانوں کے ملبے پر بے یار و مددگار امداد کے منتظر ہیں۔لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی نشیبی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں اس صورتحال سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہے جس کے نکاس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا
3-9-2011- کراچی اور بلوچستا ن کی صورتحال، 17 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل •
اسلام آباد… اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کے جائزے کیلئے 17رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ۔کمیٹی کے ارکان میں پی پی پی کے پانچ، مسلم لیگ(ن) کے چار،مسلم لیگ(ق) کے تین ایم کیو ایم کے دو،جے یوآئی (ف)،اے این پی اورمسلم لیگ فنکشنل کے ایک ارکان شامل کئے گئے ہیں۔ پی پی پی سے شامل کئے گئے رکن میں خورشید شاہ،قمر زمان کائرہ، نور عالم،آیت اللہ درانی ، قادر پٹیل ن لیگ کے ارکان میں سردار مہتاب ، خواجہ آصف، زاہد حامد اور رانا تنویر پی ایم ایل کیو کے ارکان میں غوث بخش مہر،ریاض پیرزادہ اور زبیدہ جلال شامل ہیں،ایم کیو ایم کے ارکان میں حیدر عباس رضوی اور سہیل منصور شامل ہیں ، مسلم لیگ فنگشنل کے خدا بخش راجڑ اے این پی کے غلام احمدبلور،جے یوآئی (ف)کے مولانا فضل الرحمان کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔کمیٹی کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر 2ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
28-8-2011- کراچی:لیاری میں رینجرز کا سرچ آپریشن،اسلحہ اور ٹارچر سیل برآمد •
کراچی…لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا، آپریشن میں ٹارچرسیل اور اسلحہ برآمد کرکے متعداد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین بھی زخمی ہوئیں،آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے سٹرکوں پر جلاوٴ گھیراوٴ بھی کیا گیا ہے۔آج علی الصباح رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ اینٹی ٹیررسٹ ونگ اور رینجرز کمانڈوز 5 سے زائد مقامات سے لیاری ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے،کچھ روز قبل لیاری کے علاقے میں آپریشن کے لئے داخل ہونے والے رینجرز اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے احتجاج کرکے لی مارکیٹ کے قریب روک دیا تھا،جس کے بعدآج حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی گئی۔ لیاری کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا،جس کے دوران لیاری کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا اور آپریشن والے علاقوں میں پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دی گئی جبکہ غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ افشانی گلی ، عیدو لین، سنگو لین ، گل محمد لین , عثمان آباد ، دھوبی گھاٹ ، بغدادی کے علاقوں کو بھی رینجرز نے گھیرے میں لے کر گھرگھرتلاش لی۔آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ رینجر۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے نوالین میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔رینجرز کے آپریشن کے لئے علاقے میں داخل ہونے کے بعد علاقے کی خواتین نے مظاہرہ کیا اور نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی جس سے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 45 سالہ زاہدہ زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن کو دوپہر میں مکمل کرلیا گیا۔بعد میں صحافیوں کو آپریشن کی جگہوں کا دورہ کرایا گیا۔سچل رینجرز کے بریگیڈئیروسیم یوب نے بتایا کہ رینجرز نے چھاپوں کے دوران ،نو سب مشین گن ، گولیاں اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو ٹارچر سیل بھی ملے ہیں جہاں لوگوں کو لاکر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا
28-8-2011- شہباز تاثیر کے اغوا کو دوسرا روز،اغوا کاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا •
لاہور… سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد حراست میں لئے گئے دو گھریلو ملازمین کو رہا کر دیا گیا۔ تاہم مغوی کی برآمدگی کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔پولیس نے شہباز تاثیر کے دونوں ملازمین خیام اورناصر کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تھا۔ شہباز تاثیر کے اغوا کے حوالے سے مشترکہ تفتیشی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس کو کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ شہباز تاثیر کو چھبیس اگست کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہے تھے۔ پولیس کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مغوی کو لاہورسے باہر نہیں لے جایا گیا۔
28-8-2011- کوہستان:مزید ایک لاش ،سیلابی ریلے میں ہلاک افراد کی تعداد 39ہوگئی •
پشاور…کوہستان میں چارروزقبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 63افرادمیں سے مزید ایک شخص کی لاش مل گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد39 ہوگئی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہستان کی دورافتادہ تحصیل کندیا میں چارروز پہلے بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں 63افرادبہہ گئے تھے ،متعدد مکانات تباہ اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔سیلابی ریلا 63افرادکو اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا جس میں سے کل تک 38 افرادکی لاشیں مل چکی تھیں۔انتظامیہ کے مطابق ایک اور لاش آج صبح متاثرہ تحصیل سے ملی ہے جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد39 ہوگئی ہے جبکہ اب بھی 24افرادلاپتہ ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحصیل کندیا میں موسم نہایت خراب ہے اور ہیلی کاپٹر سروس اور امدادی کارروائیاں آج صبح سے ہی متاثر ہیں۔متاثرہ تحصیل میں پاک فوج نے بھرپورریسکیوآپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور مصیبت زدہ لوگوں کو خوراک اور طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
28-8-2011- کراچی،لیاری میں رینجرز کا سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار •
کراچی…لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے،جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ جبکہ آٹھ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین بھی زخمی ہوئیں،آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے سٹرکوں پر جلاوٴ گھیراوٴ بھی کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندیشعیب برنیکے مطابق آج علی الصباح رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ اینٹی ٹیررسٹ ونگ اور رینجرز کمانڈوز 5 سے زائد مقامات سے لیاری ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے،کچھ روز قبل لیاری کے علاقے میںآ پریشن کے لئے داخل ہونے والے رینجرز اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے احتجاج کرکے لی مارکیٹ کے قریب روک دیا تھا،جس کے بعد آج حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی گئی۔ لیاری کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔جس کے دوران لیاری کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور آپریشن والے علاقوں میں پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ افشانی گلی ، عیدو لین، سنگو لین ، گل محمد لین , عثمان آباد ، دھوبی گھاٹ ، بغدادی کے علاقوں کو بھی رینجرز نے گھیرے میں لے کر گھرگھرتلاش لی۔رینجرز اہلکاروں کے پاس سیڑھیاں ، ہتھوڑ ے اور لاوٴڈ اسپیکر بھی موجود ہیں۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ رینجرز کی مد د کے لئے علاقوں کی اہم سڑکوں پر پولیس بھی تعینات ہے لیکن آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے نوالین میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔رینجرز کے آپریشن کے لئے علاقے میں داخل ہونے کے بعد علاقے کی خواتین نے مظاہرہ کیا اور نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی جس سے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 45 سالہ زاہدہ زخمی ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا
28-8-2011- کراچی کا مسئلہ سیاسی ہے،سیاستدان ہی حل کرسکتے ہیں،چوہد ری شجاعت •
کراچی...مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاست دان ہی حل کریں۔ فوج ،رینجرز یا پولیس فورس اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتی۔جدہ میں مسلم لیگی کارکن چوہدری ریاض گھمن کے افطار عشائیے سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا مسئلہ سیاستدانوں کا پیدا کردہ ہے اور اس کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مل کر نکالنا ہوگا۔ اس کے لیے گول میز کانفرنس کے بجائے لمبی میز کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے۔ان کا کہناتھا کہ پارٹی سربراہوں کو سر جوڑ کے اس وقت تک بیٹھنا ہوگا جب تک کسی حتمی نتیجے پرنہ پہنچ جائیں اورمسئلے کوحل کیے بغیرکانفرنس ختم نہ ہونے دیں۔جیونیوزسے خصوصی گفتگو میں ق لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ آئندہ الیکشنکیلئے پیپلز پارٹی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔ ایک سوال پرانھوں نے واضح کیاکہ پاکستان میں نئے صوبے انتظامی بنیاد پر بننے چاہیں سیاسی یا لسانی بنیاد پرنہیں،اس سے ملک مضبوط اورمستحکم ہوگا۔
28-8-2011- بھارت:انا ہزارے نے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال ختم کردی •
نئی دہلی...بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔انہوں نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اپنی جاری13روزہ ہڑتال بچوں کے ہاتھوں ناریل کا پانی اور شہد کھا کر ختم کی ۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد ان کو کہنا تھا کہ یہ ہر بھارتی کی جیت ہے ، لیکن ہماری یہ جنگ جاری رہے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ دن رات میڈیا ان کے ساتھ تھا یہ ان کی جیت ہے ان کا کہناتھاکہ کوئی چیز ناممکن نہیں یہ ثابت کیا پارلیمنٹ کو عوام کی آواز سننا پڑی تحریک کی آواز میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔اس سے پیشتر بھارتی حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کے تین نکات بل لوک پال بل میں شامل کرلئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے کو چیک اپکیلئے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔اناہزارے 16 اگست سے ملک میں بدعنوانی کیخلاف بھوک ہڑتال پر تھے۔وہ 13 روز بھوک ہڑتال میں اب تک 7 کلو وزن کم کرچکے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت دیکھ کراسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیاتھا لیکن انا ڈٹے رہے
28-8-2011- رینجرز کو کراچی میں غیرمعمولی اختیارات دیدیے گئے •
کراچی...حکومت سندھ نے کراچی میں رینجرزکوپولیس کی طرز کے اختیارت دینے کی وضاحت کے ساتھ اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹی فیکیشن کے مطابق رینجرزکراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طاقت استعمال کرسکے گی، ٹارگٹ کلرز بھتہ مافیا کے کارندوں کے خلاف کارروائی کرے گی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت اسے کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کا اختیار بھی ہوگا۔ پاکستان رینجرز کے آفیسرز پولیس افسران کے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔ رینجرز کو محاصرے اور دہشت گردوں کو بغیر وارنٹ جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کو گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوں گے،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کا اختیار ہوگا،رینجرز کو حاصل اختیارات کے تحت بغیر وارنٹ کسی جگہ کی تلاشی ، وہاں سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور وہاں سے ملنے والی اشیاء اور ہتھیاروں کو اپنی تحویل میں لے سکے گی
25-08-2011- حکومت سندھ کے بیانات میں تضاد کے بعداہم فیصلوں ہم آہنگی کے فقدان •
کراچی...حکومت سندھ کے بیانات میں تضاد کے بعداہم فیصلوں ہم آہنگی کے فقدان کے ساتھ بوکھلاہٹ بھی نظرآہی ہے،وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ترجمان وقار مہدی نے جمعہ کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کی چند منٹوں بعدصوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے تردید کردی۔گزشتہ دنوں شرپسندوں اور بھتا خوروں کو کراچی سے کہیں اور چلے جانے کی پیشکش کے بعد ایک اور اعلامیہ جاری کرکے بیان درست کرنے کے بعد آج حکومت سندھ کی ایک اور بوکھلاہٹ سامنے آگئی جب وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ترجمان وقار مہدی نے اعلامیہ جاری کیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کرنے کیلئے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاوٴس میں آل پاٹیز کانفرنس طلب کر لی گئی ہے۔اس ہینڈ آوٴٹ کو جاری ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ایک پریس کانفرنس میں تردیدکردی کہ کوئی آل پارٹی کانفرنس نہیں ہوگ
25-08-2011- خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش •
اسلام آباد…ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کے پیش گوئی کی ہے۔ جہلم میں دیرگئے تک مسلسل موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ، جبکہ ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں تیز بارش کے بعد گر می کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے پشاور میں تین گھنٹوں کے دوران65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور اور گردنواح میں موسلادھاربارش کا سلسلہ صبح شروع ہوا جو اب تک وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے بعد موسم توخوش گوار ہو گیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور نکاسئی آب کے نالے ابل پڑے۔ گل بہار، لاہوری گیٹ، زریاب کالونی، چارسدہ روڈ سمیت شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ بارش کیوجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تین گھنٹوں کے دوران پشاور میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گجرات ، بہاول پور اور منڈی بہاوٴالدین میں بھی تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور روزہ داروں نے موسم خوشگوارہونے سے سکھ کا سانس لیا۔ سندھ کے شہروں لاڑکانہ، نوبشاہ، جیکب آباد ، شکارپور، خیرپور اور نوشہروفیروز سمیت بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ دیر میں 18 ملی میٹر، سیدوشریف ، مالم جبہ 30، بالاکوٹ 50، پاڑہ چنار 15، کوہاٹ 54 اور چراٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ راولا کوٹ میں 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جہلم میں 73، منگلا 58، کوہاٹ 54، بالاکوٹ 51، منڈی بہاالدین 50، سیالکوٹ 32، بہاولنگر31، مالم جبہ 30، جوہر آباد29، سیدو شریف 28، خضدار 22، لوئر دیر 18، پاراچنار 15، لاہور 13 اور مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ
25-08-2011- کراچی کی صورتحال،وزیر اعلیٰ نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی •
کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر جمعتہ الوداع کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے جمعتہ الوداع چھبیس اگست کو طلب کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰسندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے مطابق کانفرنس میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی جماعتوں کے رہ نماوٴں سے رابطے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں تاج حیدر، ایاز سومرو، مظفرشجرہ، راشد ربانی اور وقار مہدی شامل ہیں
25-08-2011- عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں3.8 فیصد کمی •
کراچی…گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 8 فی صد کی کمی دیکھی گئی جو فروری 2010 سے اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ لندن صرافہ بازار میں گزشتہ روز سونے کی قیمت 17 سو 61 ڈالر 28 سینٹس فی اونس دیکھی گئی جو کے منگل کے روز 19 سو13 ڈالر 50 سینٹس فی اونس تھی۔ جب کہ امریکی مارکیٹس گزشتہ روزسونا 17 سو 59 ڈالر 32 سینٹس فی اونس کی سطح پر ٹرید ہوتے دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں جاری قرض بحران کے باجود ملکی معیشت کی بہتر اعداد وشمار کے باعث سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ عا لمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث حصص بازاروں میں تیزی بھی دیکھی گئی
25-08-2011- کراچی ازخودنوٹس،ایم کیو ایم کا فریق بننے کیلئے رجسٹرار سے رابطہ •
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے لیڈرز نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کرکے کراچی حالات کے ازخود نوٹس کیس میں فریق مقدمہ بننے سمیت مختلف آپشنز پربات چیت کی فاروق ستار اور حیدرعباس رضوی آج سپریم کورٹ آئے اور رجسٹرار آفس میں کچھ دیر موجود رہے ، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں فاروق ستار نے کہا کہ ان کی جماعت کراچی حالات کے ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کو معاونت دینا چاہتی ہے ، اس حوالے سیفریق مقدمہ بننے سمیت مختلف آپشن زیر غور ہیں ، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی ملک کی ترقی کا انجن اور معیشت کی شہہ رگ ہے، یہ شہر معاشی اور سیاسی تناظر میں بھی پورے ملک کے لئے اہم ہے
25-08-2011- کوہستان :سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے،16لاشیں نکال لی گئیں •
مانسہرہ…کوہستان میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کی تحصیل کندیا کی یونین کونسل گبریال کے ندی نالوں میں بارش کے باعث شدید طغیانی آنے سے کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ 25 سے زائد لاپتہ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد میں سے 16 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جس مقام پر لاشیں موجود ہیں وہاں پہنچنے کے لئے زمینی راستہ موجود نہیں ہے۔ صورتحال کے باعث انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے لئے حکومت سے ہیلے کاپٹر سروس طلب کی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یاد رہے گذشتہ سال بھی سیلاب سے اس علاقے میں شدید تباہی ہوئی تھی
25-08-2011- کراچی :ٹارگٹڈ آپریشن میں90افراد کو گرفتار کیا گیا، رحمن ملک •
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کراچی میں جاری آپریشن میں گرفتار افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر چھاپوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن جاری ہیں ، وہاں پولیس اور رینجرز والے انٹیلی جنس اطلاع پر فوری کارروائی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس و رینجرز نے اب تک 84 چھاپوں میں 90 افراد کو گرفتار کیا ، مجرموں کی مختلف کمین گاہوں اور خفیہ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران غیرقانونی اسلحہ بھی بڑی تعداد میں پکڑا گیا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں مستقل قیام امن اور عوام کے جان و مال کو مکمل محفوظ بنانے کے مقاصد پورے ہونے تک پولیس و رینجرز اپنی اعلی پیشہ ورانہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔
25-08-2011- قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں امن یقینی بنائیں،وزیراعظم •
کراچی…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور تاجروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیرداخلہ سندھ ، پولیس ، رینجرز اور دیگرمتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی میں گزشتہ چند ماہ کی امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے وفاق سے جو مدد درکار ہوئی وہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم گیلانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کو صنعتی علاقوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی
22-08-2011- کراچی میں مزید 9افراد ہلاک،چھ دن میں ہلاکتیں91ہوگئیں •
|
 |
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں تشدد اور دہشت گردی کی نئے طرز کی لہر ملکی اہم قیادت کی کراچی میں موجودگی کے باوجود آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ بدامنی کی تازہ وارداتوں میں واٹر بورڈ کے 4 اہلکاروں سمیت مزید 9 افراد ہلاک چار زخمی ہوگئے۔ 6 دنوں میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔ کراچی میں لیاری کے پانچ نوجوانوں کے اغواء اور قتل کے بعد گذشتہ بدھ کو دہشت گردی اور تشدد کی نئے طرز کی لہر شروع ہوئی تھی۔ جس میں ماہ صیام یا دیگر مذہبی اور معاشرتی اقدار کا لحاظ کئے بغیر عام اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ زیادہ تر افراد کو شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سے اغواء کرکے بیدردی سے موت کے گھاٹ اتارہ جارہا ہے۔ آج وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی کراچی آمد کے تھوڑی دیر بعد گارڈن میں دہشت گردی کی بڑی واردات میں سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسین انوار اللہ اور چوہدری الطاف حسین، دو کلرکوں عارف عثمان اور عبدالقادر کو دہشت گردوں نے دفتر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک رہائشی مکان کی چھت سے سیاسی کارکن 20 سالہ مہتاب کی گولیاں لگی لاش ملی، اسے ہفتہ کی رات اغواء کیا گیا تھا۔ کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 نوید ہلاک ہوا۔ پی ائی بی کالونی عبدالرحیم کی لاش ملی۔ لاندھی 89 اور نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برامد ہوئیں۔ دو افراد نورالسلام اور سعید امین ابراہم حیدری میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہوئے۔ گذشتہ روز اورنگی ٹاوٴن میں چھ افراد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ 20 اگست کو 10 افراد کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔ جمعہ 19 اگست کو وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی موجودگی اور امن کے لئے کوششوں کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک 45 زخمی ہوئے۔ 18 اگست کو دہشت گردی کی کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو اغواء کرکے تشدد کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ بدھ 17 اگست کو پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی واجہ احمد کرم داد سمیت 16 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ ساڑھے تین سال کی طرح ہر بدامنی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی کراچی آمد اور سیاسی کوششوں کے باوجود دہشت گردی رکنے میں نہیں آرہی۔ لگتا ہے کہ شہر قائد میں کوئی کسی کی سننے والا نہیں۔ کوئی قانون یا اس کا پاسدار نہیں |
22-08-2011- این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تفتیش جاری رہے گی •
اسلام آباد…ڈی جی ایف آئی اے نے این آئی سی ایل کیس کی تفتیش میں اپنے جونیئر کے ماتحت کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے مستعفی ہونے کااعلان کردیا، ایف آئی اے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ لاہورآفس میں بم کی افواہ صرف ظفرقریشی کوروکنے کیلئے اڑائی گئی تھی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے کیس کی اب تک کی تفتیش کا ریکارڈ پیش کیا اور یہ بھی کہاکہ وہ تفتیشی ٹیم میں کیسے اپنے نائب کے ماتحت کام کرسکتے ہیں، انہوں نے نے مستعفی ہوجانے کا کہاتو عدالت نے انہیں کہا کہ جاکر تفتیش کریں، ایسا نہیں کرسکتے تو مجازاتھارٹی کو جاکراستعفیٰ دیدیں، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی خواجہ حماد نے بتایا کہ انہیں ڈائریکٹر وقار حیدر نے کہا تھا کہ بہت دباوٴ ہے اور کسی بھی طرح ظفرقریشی کو دفتر نہیں آنے دینا، خواجہ حماد نے کہا کہ مونس الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ کے وقت بھی اسی طرح بم کی افواہ پھیلائی گی تھی،عدالت نے وقارحیدرسے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا، آج مونس الٰہی کی طرف سے بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے اور ظفرقریشی پر جانب دار ہونے کا الزام عائد کیا،چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی سمجھتاہے کہ ظفرقریشی ریٹائرہوجائے گا اور تفتیش نہیں ہوگی تو ایسا نہیں ہوگا، عدالت نے تفتیشی ٹیم کو کہا کہ کوئی دباوٴ ڈالے رجسٹرارسپریم کورٹ کو بتائیں، عدالت نے بم افواہ کے مقدمہ پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
17-8-2011- جاپان:مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب •
ٹوکیو…عرفان صدیقی …پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے جاپان کے دارالحکومت میں پاکستان کے پینسٹھویں جشن آزادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی بھی بڑی تعداد جشن آزادی کی تقریب میں موجود تھی ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، سمیت دیگر عہدیداران جن میں میاں جاوید، شمس بٹ،چوہدری ظفر اقبال، رانا عابدمحمود، ساجد حسین کھکڑ، قدیر مغل، ملک خالد منور، ملک سلیم، میاں امجد علی تبسم، چوہدری عنصر، چوہدری اعجاز، ناصر چیمہ ،امتیاز جنجوعہ ،عامر عالم عیش، طاہر بشیر، میاں ابرار، خواجہ عمران اور اختر بٹ نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن ٹوکیو کے نومنتخب صدر شیخ ذوالفقار نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب کاآغاز دس سالہ حاجت علی نے اپنی سحر انگیز آواز تلاوت قران پاک کے ساتھ کیا ،بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی ، جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ تمام حاضرین نے مشترکہ طور پر پڑھا ۔بعدازاں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنی تقریر میں پاکستان کے تاریخ اور موجودہ حالات میں پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی جبکہ دیگر عہدیداران نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے پر اثر تقاریر کیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کے جشن آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ، تقریب کا اختتام پاکستان کو ایک کامیاب فلاحی مملکت بنانے کے عزم کے ساتھ کیا گیا
17-8-2011- لیہ:پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کیخلاف احتجاج ، تھانے پر حملہ •
لیہ … لیہ میں چوری کے الزام میں زیرحراست ملزم کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ نے تھانہ میں توڑ پھوڑ کی اور کئی موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ڈی ایس پی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھانہ فتح پور میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں زیر حراست ملزم اللہ دتہ کی پراسرار ہلاکت کے بعد ورثا اور اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تھانہ کا گھیراوٴ کرلیا۔ مشتعل مظاہرین نے تھانہ میں توڑ پھوڑ کی اور ہاتھ آنے والے ایک کانسٹیبل صدیق کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔پیٹی بند بھائی کو چھڑانے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی میں ڈی ایس پی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے تھانہ میں داخل ہو کر تھانہ میں توڑپھوڑ کی اور تھانہ میں موجودفرنیچر اور کئی موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی۔ ڈی پی او نے مظاہرین کے مطالبہ پر ایس ایچ او سمیت 7 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے
17-8-2011- اسلام آباد:بابراعوان نے ظفرقریشی کے خلاف پٹیشن دائر کردی •
اسلام آباد…مونس الہی کے وکیل بابراعوان نے ظفرقریشی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ظفرقریشی سے انصاف کی توقع نہیں لہٰذا تفتیش تبدیل کی جائے۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے مونس الہی کو ظفرقریشی کے علاوہ دیگر تمام تفتیشی ٹیم پر اعتماد بھی ہے
17-8-2011- متحدہ کی حکومتی اتحاد میں واپسی،گورنر سندھ آج وزیر اعظم سے ملیں گے •
کراچی…ایم کیو ایم کی وفاقی و صوبائی کابینہ میں واپسی کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد آج وزیر اعظم گیلانی سے اہم ملاقات کر رہے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں وہ دوسری بار صدرزرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔جیو نیوز کو اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایاہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے اسلام آبادمیں اپناقیام ایک دن بڑھالیاہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ رات کو صدر زرداری سے حتمی ملاقات کریں گے ، جس کے بعد صدر زرداری ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کر کے ایم کیو ایم کے وزراء کے دوبارہ چارج سنبھالنے کاوقت طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاق وصوبائی کابینہ میں ایم کیوایم کی واپسی رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ گورنر سندھ نے گزشتہ رات صدر زرداری سے ملاقات کے بار ے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہدایات لیں
17-8-2011- وزیر اعظم کا دورہ بدین ،سیلاب متاثرین کو امداد کی یقین دہانی •
بدین…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بدین میں بارش کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے واپس روانہ ہوئے تو متاثرین امدادی سامان پر جھپٹ پڑے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔بدین اور ٹنڈو محمد خان کے دورے میں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزراء نوید قمرالزماں ،خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بحریہ اور آرمی کے علاوہ اب ائیر فورس کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لیں گے اور متاثرین نے جو بھی مطالبات کئے ہیں انہیں ہر صورت میں پورا کیا جائے گا جبکہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے فوری طور پر خیمے اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں گی،انہوں نے زرعی بنک حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ کاشتکاروں کو قرضوں کی مد میں عام معافی دی جائے۔ تاہم وزیر اعظم کی روانگی کے ساتھ ہی امدادی سامان پر متاثرین ٹوٹ پڑے اور بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی متاثرین زخمی ہوگئے
15-8-2011- وزیر اعظم آزاد کشمیرچودھری عبدالمجید کی صدر زرداری سے ملاقات •
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،اس لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سربراہی میں نئی کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خود کو تیار کرے۔ آزاد کشمیر کے نامزد صدر سردار یعقوب اور وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی سربراہی میں کابینہ نے صدر زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔صدر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیاسی صورت حال ،صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
15-8-2011- کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ،مکینوں کا احتجاج •
 |
| کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق اسپیشل ٹاسک ٹیمیں فنی خرابیاں دور کرنے میں مصروف ہیں۔فنی خرابیوں کے باعث بجلی کے طویل تعطل کاشکارہونیوالے علاقوں میں گلزارہجری،نارتھ ناظم آباد،میٹروول تھری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، بفرزون ،نارتھ کراچی،کورنگی نمبر5، کھارادر،لیاری گارڈن اور دیگر شامل ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایت درج کئے جانے کے باوجود کے ای ایس سی کاعملہ فالٹس دور نہیں کررہاہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر علاقوں میں تار گرنے، پی ایم ٹی خراب ہونے ،کیبل فالٹس اور فیڈر ٹرپنگ کے باعث بجلی 12گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بند ہے۔بعض علاقوں میں مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور کے ای ایس سی کے عملے پرپتھراوٴ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کاعملہ متاثرہ علاقو ں میں تحفظ نہ ملنے کے باعث کام نہیں کررہاہے۔ ترجمان کے مطابق سی بی اے یونین کی جانب سے آج کے ای ایس سی کے دفاتر کی جبری بندش کے باعث شہر بھر میں صارفین کو پریشانی کا سامناہے اورمرمتی کاموں میں شدید مشکلات درپیش ہیں |
15-8-2011- کراچی میں بھتہ خوروں کابم سے حملہ،تاجر خوف اور عدم تحفظ کا شکار •
کراچی…کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات نے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیاہے۔ایسے میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں ہی کیا کم تھیں کہ بھتہ مافیا کی جانب فائرنگ اوردستی بم حملوں نے صاحب حیثیت شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کونئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران مبینہ طور پر بھتہ نہ ملنے پر دستی بموں کے چار حملے کئے گئے۔جوں جوں عید قریب آرہی ہے کراچی میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں ایک گھر میں مزدوروں کے بھیس میں گھسنے والے ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ شور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جواں سال وقاص جاں بحق جبکہ اس کی والدہ اور بہن زخمی ہوگئیں۔ اورنگی ٹاوٴن میں کٹی پہاڑی کے قریب روٹ نمبر ڈبلیو 22کی منی بس میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووٴں نے فائرنگ کر کے دو مسافروں کو زخمی کردیا۔ گلشن اقبال میں حسن اسکوائر اور عیسیٰ نگری کے درمیان چار مسلح ملزمان نے بلال کوچ اور روٹ نمبر ڈی ون کی منی بس کے مسافروں کو لوٹ لیا ملزمان کی فائرنگ سے دو مسافر زخمی ہوگئے۔گارڈن ایسٹ میں بھتہ نہ دینے پرمبینہ طورپرایک گودام پر دستی بم سے حملہ کیاگیا، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
15-8-2011- قومی اعزازات کا اعلان قوم سے مذاق سے کم نہیں، چودھری نثار •
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے چودہ اگست کے حوالے سے قومی اعزازات کا اعلان قوم سے مذاق سے کم نہیں،لگتاہے زرداری صاحب نے ہر شعبہ زندگی کو ذاتی اور خاندانی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چودھری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب اپنے اختیارات کسی ضابطے اور قانون سے بالا تر ہو کر استعمال کرنے پر مصر ہیں۔قومی اعزازات کو ذاتی مداحوں،پارٹی کارکنوں اور اسٹاف ممبران میں ایسے مضحکہ خیز انداز میں بانٹا گیا ہے جیسے لوٹ سیل لگی ہو۔ریوڑیوں کی طرح قومی اعزازات کی بندر بانٹ سے راجا رنجیت سنگھ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائے گی تاکہ آئندہ یہ اعزازات ذاتی پسند یا نا پسند اور سیاسی رشوت یا انعام کی بجائے قومی کارکردگی اور قومی مفاد کے مطابق دئے جائیں۔
15-8-2011- ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار •
کراچی…ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔سبزہلالی پرچم کی بہاریں،ملی نغموں کی صدائیں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضائیں گونج رہی ہیں۔حیدرآباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ضلع سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او احمد بخش ناریجو نے پرچم کشائی کی۔جبکہ مختلف مقامات پر جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں۔لاڑکانہ میں یوم آزادی کی تقریبات پولیس ٹریننگ اسکول گراوٴنڈ میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو،صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو اور ڈی سی او عبد العلیم لاشاری سمیت دیگر افسران اور شہری شریک ہوئے۔نواب شاہ کیڈی سی او آفس میں یوم آزادی کی تقریبات میں اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔بدین میں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں ڈی سی او ڈاکٹر کاظم جتوئی نے قومی پرچم لہرایا اورپولیس کے دستوں نے فلیگ مارچ کیا۔سکھرکے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سنیٹر اسلام الدین شیخ نے قومی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔خیرپور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول میں منعقد کی گئی ۔جیکب آباد کے ٹاوٴن ہال میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی اورڈی سی او ساجد جمال ابڑو نے پرچم کشائی کی۔ملتان میں جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔کور ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب میں شہداء کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔بہاولپور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب صادق ڈین ہائی اسکول گراوٴنڈ میں ہوئی ۔سرگودھا کے جناح ہال میں پرچم کشائی کی گئی تقریب میں پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔بلوچستان کے ضلع چمن میں یوم آزادی کے موقع پرضلع کمپلکس میں صوبائی وزیر عبد خالق نے پرچم کشائی کی ۔حب میں اسسٹنٹ کمشنر فواد غفار سومرو نے قومی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔نصیرآبادمیں کمشنر نصیرآباد حیدرعلی نے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈپٹی کمشنر نصیرناصر نے ڈیرہ الہ یار میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی۔وادی سوات میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب تحصیل میونسپل ہال مینگورہ میں ہوئی، پرچم کشائی ،بچوں کی جانب سے ملی نغمے اورٹیبلوز پیش کئے گئے تو شرکاء نے خوب داددی۔کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوم آزادی کی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے قومی پرچم لہرا کر جشن آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا۔میرپورآزادکشمیر میں کمشنر ڈاکٹر محمودالحسن نے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی۔گلگت کے تاریخی چنار باغ میں یوم آزادی کی تقریب میں گورنر پیر کرم علی شاہ نے پرچم کشائی کی اور شہدائے یادگار پر پھول چڑھائے ،تقریب میں وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔کرم ایجنسی کے گورنر ہاوٴس پاراچنار میں یوم آزادی کی تقریبات میں قبائل ، علمائے دین ،امن جرگہ ممبران ، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاربھی شریک ہوئے
14-8-2011- افغانستان خود کش حملے میں19ہلاک ، امریکی بھی ہلاک ہو ئے،طالبان •
کابل…افغانستان کے صوبے پروان میں گورنر ہاوٴس پر خودکش حملے میں انیس افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ افغام حکام کے مطابق 6 خودکش حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے صوبہ پروان کے گورنر عبدالبصیر سالانگی کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، ایک حملہ آور نے گورنر ہاوٴس کے داخلی دروازے پر خودکش کار بم دھماکا کیا۔جس کے فوری بعد پانچ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے جہاں اس اجلاس جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو امریکی بھی شریک تھے۔ اس دوران عمارت سے زور دار فائرنگ اور پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ گورنر نے حملے کے دوران فون پر افغان ٹی وی کو بتایا کہ وہ خود بھی عمارت کے اندر موجود ہیں اور حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں تھم گئیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں 19 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں کئی پولیس اہل کار اور سرکاری ملازم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں گورنر پروان اور دونوں امریکی محفوظ رہے، تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حملے میں امریکیوں سمیت متعدد افراد مارے گئے ہیں
14-8-2011- متحدہ کی رابطہ کمیٹی کا لندن اور پاکستان میں مشترکہ ہنگامی اجلاس •
کراچی…پاکستان کے یوم آزادی پر ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کے حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اختلا فات کو بات چیت سے حل کرنے کا عہد کیا گیا۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور وغوص کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے ، مفاہمت کی سیاست کے فروغ ، عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور سیاسی اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا عہد کیاگیا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے اور تمام جماعتوں کو جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ تمام جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں اور مفاد پرست عناصر کی نشاندہی اور نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ وہ عناصر جو حالات خراب کرتے ہیں اور جماعتوں کے مابین اختلافات کا باعث بنتے ہیں ان کی نگرانی کی جاسکے اور اس بات کا بھی تعین کیا جاسکے کہ آیا ایسے عناصر اپنی پارٹی کے مفاد کے لئے کام کررہے ہیں یا کسی اورکے مقاصد پورے کررہے ہیں۔ اجلاس میں مزیدکہا گیا کہ ایم کیوایم ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو جمہوری طریقے سے غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب لانا چاہتی ہے۔ ایم کیوایم جمہوری عمل کے تسلسل اور ملک میں امن و استحکام کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
14-8-2011- پاکستانیوں میں 1947 والا جذبہ موجود ہے،میاں نواز شریف •
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ پاکستانیوں میں 1947 والا جذبہ موجود ہے اور آج کایہ جذبہ پاکستان کو بچانے اور اس کی تعمیر کا جذبہ ہے۔لاہور میں حضوری باغ میں خطاب کرتے ہو ئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ میں پاکستان کے بارے میں فکرمند رہتا ہوں، ہر پاکستانی کو فکر مند ہونا چاہیئے، پاکستان کے حالات کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔اگر ہم نے کچھ نہ کیاتو آنے والا وقت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،ہمیں دل سے عہد کرناہے کہ پاکستان کی تقدیر بدل کر چھوڑیں گے۔موجودہ جمہوریت نے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا،آج جمہوریت آئی لیکن اس نے پاکستان کو کیا دیا ،اس جمہوریت نے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہم نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں،قوم نے ججوں کو بحال کرایا،عدلیہ کی آزادی کو بحال کرایا،قوم گواہ ہے ہم چین سے نہیں بیٹھے،ہمیں دل سے عہد کرناہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے۔پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ دنیا میں ایک اور پسماندہ ملک کا اضافہ ہوجائے،ہمیں ایک خوشحال ملک کی حیثیت سے ابھرنا ہے،ہمیں خستہ حال پاکستان کو خوشحال پاکستان میں بدلنا ہے۔ ہم ملک کو سلامتی اور خودانحصاری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔ نظریہ پاکستان کی کاوشیں جاری رکھیں گے،کرپشن ،اقربا پروری ،ناانصافی اور انتہاپسندی کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے۔ قانون اور آئین کی حکمرانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،ملکی خودمختاری ، قومی وقار کے دفاع کی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔پاکستان کو فوجی آمریتوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر قربانی دینگے
14-8-2011- ڈیرہ اللہ یار :ہوٹل بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہوگئی •
جعفرآباد…جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ 21زخمی اب بھی زیر علاج ہیں ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے مقامی ہوٹل میں بیگ میں رکھے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا،دھماکے سے ہوٹل کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی اور ہوٹل میں موجود درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے،،امدادی کارروائی کے دوران تباہ شدہ ہوٹل کے ملبے سے 14 لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ 21 زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار اسپتال لایاگیا ہے،جائے وقوع پر کرین کی مدد سے امدادی کارروائی کی جارہی ہے۔مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ،اسپتال ذرائع کے مطابق 13 شدید زخمیوں کو جیکب آباد اور لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
14-8-2011- امریکی سینیٹرجان میکین کا سفارتکاروں پر این او سی کی پابندی ہٹانے کامطالبہ •
اسلام آباد...امریکی سینیٹرجان مکین پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی سے ملاقات میں انہوں نے امریکی سفارت کاروں کی نقل وحرکت کے لئے این او سی کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر جان مکین نے وزیراعظم گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس موقع پر امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو دہشت گردی کے موضوع سے آگے بڑھ کر بہتر بنانے کی مشترکا حکمت عملی پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے حکومتی موقف ایک بار پھر واضح کیا کہ مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان ، پاکستان کے مفاد میں ہے۔ سینیٹر جان مکین اور امریکی سفیر نے پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے این او سی کی پابندنی ختم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سینیٹرجان مکین ، صدرآصف زرداری اور سینئر عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
13-8-2011- 10صوبے بنیں لیکن پاکستان کی بنیاد پر، شہباز شریف •
بہاولپور…وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرائیکی صوبہ یا بہاول پور صوبہ کے لئے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف تیار ہیں ،لیکن یہ صوبے پنجاب کی بنیاد پر نہیں پاکستان کی بنیاد پر ہونے چاہیئے۔بہاول پور میں فلائی اوور کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بے عزت کیا جا رہا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے نہ ماننے والے کیسے سرائیکی صوبہ یا بہاول پور صوبہ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ نئے صوبے چاہے 10 بھی بنے،لیکن پاکستان کی بنیاد پر بننے چاہیے،پنجاب کی بنیاد پر نہیں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے اکا برین پر مشتمل ایک کمیشن بنایا جائے ،جو صوبوں کے وسائل اور مسائل پر ایک پروگرام دے اور اس کی بنیاد پر نئے صوبے بنائے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریبوں کے علاج کے لئے پیسے نہیں ہیں ،اور صدرزرداری ملک کو لوٹے جا رہے ہیں ،اب وہ سرائیکوں اور بہاول پور کو بھی لوٹیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دیتے ہیں ،مجھے پتہ ہے کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں ،زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے۔سن لو زرداری مجھے تمہاری دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ہے ، میں لوٹ مار کو عیاں کرتا رہوں گا،اس کام کے لئے چاہے میری جان بھی چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نندی پور کے مقام پر 4سو میگا واٹ کا بجلی گھر لگ رہا تھا،ڈیڑھ سال سے مشینری کراچی میں پڑی ہے،رشوت اور بھتہ نہ دینے کے باعث منصوبے کو مکمل نہیں کرنے دیا جا رہا ہے
13-8-2011- جی ایچ کیو حملہ کیس،مرکزی ملزم ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنادی گئی •
راولپنڈی…فوجی عدالت نے راول پنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کرنے کے مقدمہ میں سات مجرموں کو سزا سنادی ہے ، واقعہ کے مرکزی کردا ر عقیل عرف ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ دس اکتوبر 2009ء کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان سمیت گرفتار سات افراد کو کا ٹرائل شروع کیا تھا ، ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنانے کے ساتھ اس کے ساتھی اور سابق فوجی عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ، اس کے ساتھ تین دیگر سویلین مجرمون کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو سویلین مجرموں کو سات ، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ، جی ایچ کیو پر حملے میں دس سے زائد فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ دس میں سے نو حملہ آورے بھی مارے گئے تھے ، حملہ آوروں مین شامل ڈاکٹرعثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا
13-8-2011- کراچی:پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی،50گرفتار •
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں بدامنی کی لہر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، تشدد اور دستی بموں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ آئیل ٹینکراور موٹر سائیکلوں سمیت ڈیڑھ درجن گاڑیاں جلا دی گئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی رات کو ہی شدید فائرنگ اور پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ گلشن حدید کے قریب لنک روڈ پر ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی گئی۔ بنارس، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی اور پیر آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 6 موٹر سائیکل نذر آتش کردی گئیں۔ شاہ فیصل کالونی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال میں نیپا چورنگی، صفورا چوک، گلبرگ، بنارس، ٹاور، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں گاڑیاں نذر آتش کی کردی گئیں۔ کیماڑی میں مسافروں سمیت نذر آتش کی گئی منی بس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ مبینہ ٹاوٴن کے علاقے قائد اعظم کالونی میں دو گروپوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ ناظم آباد میں دستی بموں سے حملوں اور شدید فائرنگ سے تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔ پاک کالونی میں ایک کار سے دو افراد کی بوری میں بند تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ سائٹ میں حبیب بنک چورنگی کے قریب سے فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاک ہوا۔ بن قاسم کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ قائد آباد میں داوٴد چورنگی پر فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن موت کا شکار ہوا۔ ناظم آباد نمبر دو، سہراب گوٹھ، صدر اور دیگر علاقوں میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس نے علاقے میں متعدد گھروں کی تلاشی لی اور گرفتاریاں کیں، آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا۔ البتہ ناظم آباد 2 نمبر، پاپوش نگر، گول مارکیٹ اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بعض افراد کی جانب سے دکانیں اور کاروبار کھلو دیا گیا
13-8-2011- سندھ میں ہڑتال،بدین میں خواتین کی ڈنڈابردار ریلی، پتلے جلائے •
کراچی…سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کے لئے صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور پتھراوٴ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے علاوہ بابر اعوان کے پتلے جلائے گئے۔ حکومت نے صوبہ میں 2001 سے جاری بلدیاتی نظام ختم کر کے کمشنری نظام دوبارہ رائج کر دیا تھا ،لیکن متحدہ قومی مومنٹ کے احتجاج کے بعدصوبے میں بلدیاتی نظام بحال کر دیا۔ صوبے کی قوم پرست جماعتوں نے کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اس نظام کی بحالی کے لئے آج احتجاج کی کال دی تھی۔ حیدرآباد میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سندھیانی اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے کمشنری نظام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔بدین میں سندھیانی تحریک کی خواتین نے ڈنڈا بردار ریلی نکالی اورسینیٹر بابر اعوان کا پتلا جلایا۔ ٹھٹھہ شہر میں بھی ہڑتال ہے۔ سندھیانی تحریک کے کارکنوں نے بابر اعوان کا علامتی جنازہ نکالا اور ٹائر جلا کر قومی شاہراہ بلاک کردی۔ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میرپورخاص، مٹھی اور عمرکوٹ میں بھی قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے اورتمام کاروباری مراکز بندہیں۔ سکھرمیں کمشنری نظام کی بحالی کیلئے ڈسٹرکٹ بار سے مینارہ روڈ تک وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔ شکار پور پھاٹک ،ملٹری روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نیاحتجاجاً ٹائر جلائے۔نوشہروفیروز میں قوم پرستوں کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔ گھوٹکی، اوباڑو ، ڈہرکی ، میرپور ماتھیلو ، خانپورمہر میں مکمل ہڑتال ہے۔اوباڑو ، ڈہرکی اور گھوٹکی میں قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں اور کمشنری نظام کے خاتمہ پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ خیرپورمیں بھی کمشنری نظام کی بحالی کے لئے قوم پرستوں نے احتجاج کیا اور کاروباری مراکز بند رہے۔ خیر پور میں پرانی قومی شاہراہ پر جسقم نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔ لاڑکانہ میں بھی تمام اہم کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں ، سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ لاڑکانہ اور قمبرشہداد کوٹ کے مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر اور جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کرکے ان کے شیشے توڑ دئے۔ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب سپر ہائی وے بھی نامعلوم افرادنے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا۔ آج صبح ٹنڈوالہ یار میں نامعلوم افراد نے سبزی منڈی میں گھس کر لوٹ مار کی اور 7 ٹھیلوں کو آگ لگادی۔جبکہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔دادو، جیکب آباد، کشمور، کندھ کوٹ، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے اور ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے
13-8-2011- مون جوبن پر، بادل صحراوٴں میں کھل کر برسے، مٹھی میں243ملی میٹر بارش •
حیدرآباد...سندھ کے ریگستانی علاقے تھرپارکرمیں بارش کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں،بچے ،بڑے کاشتکار ،جانور سب ہی ابر رحمت سے خوش ہیں ،چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش تھرپارکر کے شہر مٹھی میں 243ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، سندھ کے ریگستانی علاقے تھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ کاشتکاروں کی امیدیں بر آئی ہیں،تھر پارکر میں فصلوں کی کاشت کا مکمل دارو مدار بارش کے پانی پر ہے اوربارش کے بعد خشک سالی کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ بارش ضلع تھر پارکرکے شہرمٹھی میں 243ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،نگر پارکرمیں 140،چھاچھرو132اورڈیپلو میں48ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ریگستانی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میرپور خاص ڈویژن کے علاقے نوکوٹ میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔موسم کے مزے لوٹنے کے لئے بچے بھی پانی سے کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، تیز بارش کے باعث کئی گاڑیاں بندہوگئیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ٹھٹھہ شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔جام شورو ، دادو ، جوہی ، لاڑکانہ، میہڑ ، گولارچی اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی
10-8-2011- برطانیہ میں فسادات،3شہری ہلاک،750شرپسند گرفتار •
لندن…برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں لوٹ مار اور فسادات کے دوران اپنی کمیونٹی کوبچانے والے تین شہری، لٹیروں کی کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں لوٹ مار کے واقعات کے دوران شہری کمیونٹی نے اپنی املاک کو بچانے کا خود بیڑا اٹھایا ہو ا تھا کہ اسی دوران لوٹ مار کرنیوالوں کی گاڑی نے حفاظت پر مامور ان نوجوانوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تینوں بری طرح زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہوسکے۔ ادھر سولہ ہزار پولیس اہل کاروں کو تعینات کرکے جیسے تیسے لندن میں لگی آگ پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم دیگر علاقوں میں لگی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا ، جلاوٴ گھیراوٴ اور لوٹ مار میں کروڑوں پاوٴنڈز کے نقصان کے بعد قائد حزب اختلاف سمیت شہری بھی فوج کی مدد لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ،ہنگامہ آرائی کے واقعات میں گرفتار ساڑھے سات سو افراد میں سے ایک سو پانچ افراد پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ صرف برطانیہ کا دل ہی نہیں جل رہا بلکہ برطانوی عوام کے اندر بھی آگ بھڑک اٹھی ہے ، سخت غصے کے عالم میں سڑکوں پرآنے والے ان شہریوں کا جذبہ بالکل ایسا ہے جیسے وہ اپنے وطن کو دشمنوں سے بچانے نکلے ہیں۔ گریٹ مانچسٹرپولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات غیرمعمولی ہیں ،اوران پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ سولہ ہزار پولیس اہل کاروں کو تعینات کرکے جیسے تیسے لندن میں لگی آگ پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن مانچسٹر ، Salford، لیورپول ، نوٹنگھم ، برمنگھم کی صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے ،ہنگامہ آرائی میں جن کے کاروبار خاک میں ملادیئے گئے انھیں سمجھ نہیں آرہا کہ اب کریں تو کیا کریں۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں ساڑھے سات سو سے زیادہ افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے، جن میں سے ایک سو پانچ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ برطانیہ میں جاری ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات پر پولیس اب تک قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے ،ایسے میں قائد حزب اختلاف ایڈ ملی بینڈ کے بعد بعض برطانوی شہریوں نے بھی فوج کی مدد لینے کا مطالبہ کیا ہے
10-8-2011- شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے،21افراد ہلاک •
 |
کراچی… رفیق مانگٹ…شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں21افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے’اے بی سی نیوز‘اور ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کے مطابق ایک امریکی ڈرون نے افغان سرحد کے ساتھ قبائلی علاقے شمالی وزیرستا |